Atif Niazi

Atif Niazi ajj ki neows

13/03/2024
27/04/2023

گندم کے ریٹ میں زبردست تیزی
سندھ 4600 فی من
پنجاب 4200 فی من
خیبر 4400 فی من
بلوچستان 4400 فی من
پنجاب سے گندم رشوت کے عوض باقی صوبوں میں منتقل کی جا رہی ہے اور ٹرکوں کے ٹرک پہنچ رہے ہیں۔ بھیجنے والے ایک ایک ٹرک سے 2 لاکھ با آسانی بغیر کسی محنت کے کما رہے ہیں۔ پنجاب سے گندم خرید کر باقی صوبوں میں پہنچائی جا رہی ہے۔ اس وقت پنجاب میں کھیت میں موقع کا ریٹ 4000 سے تجاوز کر گیا ہے۔ محکمہ خوراک والے گندم خرید سنٹر پر خالی بیٹھے ہیں کوئی بھی سرکار کو گندم فروخت کرنے کو تیار نہیں۔ ان حالات کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ ایک ماہ کے اندر گندم 5000 فی من پر پہنچ جائے گی اور نومبر میں ریٹ 6000 تک ہوگا جبکہ جنوری 2024 سے 6500 تک کی پوزیشن نظر آ رہی ہے۔
گندم سوچ سمجھ کر فروخت کریں۔

26/03/2023

گندم اور آٹا کی اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنادی گئی۔4010بوریاں باحق سرکار ضبط،6ڈرائیوروں کوگرفتارکرلیا گیا۔

26/03/2023

پاکستانی معیشت کے لیے بڑی خبر

چین نے پاکستان کا دو ارب ڈالرز کا قرضہ موخر کردیا

دو ارب ڈالرز سیف ڈیپازٹ میں جمع کرائے جائیں گے

مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا

24/03/2023

FNK
آج سےسرکاری افسران بڑی گاڑیاں استعمال نہیں کرینگے
کابینہ ڈویزن کا1800سی سی سےبڑی گاڑیوں کےاستعمال پرپابندی کامراسلہ موصول
کئی اداروں میں افسران اس وقت4400سی سی تک گاڑیاں استعمال 5کررھےہیں زرائع

23/03/2023

نادرا نے جدید ترین پاک آئی ڈی موبائل ایپ متعارف کرا دی جس سے شہری موبائل ایپ کے بارے میں ہمیں اپنی آراء سے آگاہ کریں گے۔

نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا دفتر اب پاکستانی شہریوں کے موبائل فون پر آگیا ہے پاک آئی ڈی موبائل ایپ کی بدولت اب پاکستانی شہریوں کو شناختی کارڈاور فیملی رجسٹریشن کارڈ بنوانے کے لئے نادرا دفاتر جانے اور لمبی قطاروں میں انتظار کرنے کی بالکل ضرورت نہیں۔

نئی موبائل ایپ کی اہم خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ نئی پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں دستاویزات کی شناخت کا نظام اور بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت بھی شامل ہے۔

اس سہولت کی بدولت آپ شناختی دستاویزات بنوانے کی کارروائی میں پیش آنے والے تمام مراحل اپنے موبائل فون کے ذریعے ہی مکمل کر سکتے ہیں، مثلاً ضروری دستاویزات اپ لوڈ کر سکتے ہیں، تصویر اور فنگر پرنٹس بنا سکتے ہیں اور ڈیجیٹل دستخط بھی آن لائن درخواست میں شامل کر سکتے ہیں۔

طارق ملک نے کہا کہ یہ جدت آمیز اقدام خدمات میں بہتری کے ذریعے ڈیجیٹل پاکستان کے مقاصد کے حصول میں انتہائی اہم کردار ادا کرے گا۔ یہ موبائل ایپ تمام پاکستانی شہریوں کے لئے بے پناہ سہولت کا باعث بنے گی۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ نادرا کی کامیابیوں میں بھی ایک نیا اضافہ ثابت ہو گی جس کی بدولت قبل ازیں پاکستان دنیا کا پہلا ملک بن چکا ہے جس نے ایک سے زیادہ بائیومیٹرک لینے اور دستاویزات جمع کرانے جیسی سہولیات آن لائن متعارف کرا دی ہیں۔

چیئرمین نادرا نے بتایا کہ اس ایپ کی تیاری میں "کنٹیکٹ لیس ٹیکنالوجی” کا استعمال کیا گیا ہے جس کی بدولت شہری سمارٹ فون کے ذریعے شناختی دستاویزات بنوا کر جدید ڈیجیٹل سہولیات کا بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری اس ایپ میں دئیے گئے سروے کے ذریعے ہمیں اپنی مفید آراء سے ضرور آگاہ کریں۔

23/03/2023

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

اینٹی کرپشن فیصل آباد نے فرخ حبیب کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ گرفتاری کےلئے ٹیم تشکیل دے دی۔

23/03/2023

بے ایماانی کی انتہا . . . .
کندیاں ٹاون میں کچھ شخص فری آٹے والے مہر لگی رسید کی فوٹو کاپیاں کراکے جعلسازی سے83 گٹو آٹا لےاڑے آٹا فراہمی کا عمل رک گیا

Address

Mianwali
Mianwali
NEOWS

Telephone

+3258862882

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Atif Niazi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share