23/08/2026
📽 مہدوی دورِ غیبت کی تیاری کیسے ہوئی؟
امام حسن عسکری علیہ السلام کے زمانے سے پہلے بعض شیعوں کا خیال تھا کہ امام ہادی علیہ السلام کے فرزند، سید محمد، جو آج سامرا اور بغداد کے درمیان مدفون ہیں، شاید اگلے امام ہوں گے۔ لیکن اللہ تعالیٰ کی مشیت یہ تھی کہ سید محمد، امام ہادی علیہ السلام کی زندگی ہی میں دنیا سے رخصت ہو گئے۔ اس کے بعد امامت کا معاملہ واضح ہو گیا کہ امام ہادی علیہ السلام کے بعد امام حسن عسکری علیہ السلام ہی امام ہیں۔
اسی طرح امام حسن عسکری علیہ السلام نے بھی اپنے بعد آنے والے امام کو اپنے زمانے کے بعض خاص اور قابلِ اعتماد شیعوں کو دکھایا۔ ان کی تعداد تقریباً چالیس بیان کی جاتی ہے۔
امام نے ان سے فرمایا:
یہ تمہارے امام ہیں۔ اگرچہ ابھی کم سن ہیں، لیکن یہی تمہارے امام ہیں۔
💠ألـلَّـھُـمَ؏ َـجــــِّـلْ لِوَلـیِـڪْ ألــــْـفـَـرَج!
#غیبت #تیاری #آمادگی #شیعہ
Imam Zain ul Abideen Institute Mehrabpur