Dars ul Quran by Efzal Ahmad

Dars ul Quran by Efzal Ahmad اللہ تعالی کی طرف سے بہت ہی آسان فلاح کا راستہ سنیے اور ? Insha Allah you will find every lecture in a true spirit of Quran and Hadith.

I have gained the knowledge of Quran and Hadith from my Shiekh Hazrat Mulana Abdur Raheem Sahib (Rehmat Ullah Aleh) from Idara-e-Maarif-Ul-Quran-O-Hadith, during 36-years time span, since my childhood. Moreover I have been fortunate enough to repeat the Tafseer-e-Quran-O-Hadith six times in person from my Sheikh sahib directly. These teachings which I have taken from my sheikh, I think this is the

ultimate light of guidance and it is my utmost duty to transfer this light to every human being the way my Sheikh Hazrat Mulana Abdul Raheem Sahib (Rehmat Ullah Aleh) did. My Sheikh’s path was free from every Firqa and you will find me following the same path, which is the true spirit of Quran and Hadith.

26/08/2026

Topic : کیا ہم اللہ تعالی کے وجود پر یقین رکھتے ہیں کہ وہ ہمیں دیکھ رہا ہے
Surah Al-Waqia (سُوۡرَةُ الواقِعَة) Ayat 83-87
Dars No 2790
Para/Juzz : 27

25/08/2026

*رحمتِ کونین ﷺ(۱)*
کائنات بست و بود میں اللہ تعالی کی بے شمار نعمتیں ہیں مگر نبی کریم ﷺ کا رحمۃ اللعالمین ہونا اللہ تعالی کی ایک عظیم نعمت ہے ۔حضور نبی کریم ﷺ صرف اہل ایمان کے لیے ہی نہیں بلکہ چرند ، پرند ، حیوانات ، نباتا ت اور جن و انس سب کے لیے رحمت ہیں ۔ ارشاد باری تعالی ہے : ”اور ہم نے آپ کو تمام جہانو ں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا “۔ ( سورۃ الانبیاء)۔
علامہ سید آلوسی علیہ الرحمہ اس آیت مبارکہ کی تفصیل لکھتے ہو ئے فرماتے ہیں ”حضور نبی کریم ﷺ کا تما م کائنات کے لیے رحمت ہونا اس اعتبار سے ہے کہ عالم امکان کی ہر چیز کو حسب استعدادجو فیض الہی ملتا ہے وہ حضور نبی کریمﷺ کے واسطے سے ملتا ہے ۔ اسی لیے اللہ تعالی نے حضور نبی کریم ﷺ کا نور تمام مخلوقات سے پہلے پیدا فرمایا ہے ۔ حدیث مبارکہ میں ہے کہ اے جابر اللہ تعالی نے سب سے پہلے میرے نور کو پیدا فرمایا ۔ ایک اور حدیث میں ہے کہ اللہ تعالی دینے والا ہے اور میں اس کی رحمت کے خزانوں کو بانٹنے والا ہوں ۔ ( روح المعانی )۔
شایاں ہے تجھ کو سرور کونین کا لقب
نازاں ہے تجھ پہ رحمت اللعالمین کا خطاب
حضرت عبد اللہ بن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ کا رحمت ہونا عام ہے ۔ ایمان والے کے لیے بھی اوران کے لیے بھی جو ایمان نہیں لائے ۔ مومن کے لیے حضور نبی کریم ﷺ دنیا و آخرت دونوں میں رحمت ہیں اور جو ایمان نہیں لائے ان کے آپﷺ دنیا میں رحمت ہیں ۔کیونکہ اللہ تعالی نے نبی کریم ﷺ کی بدولت ان پر دنیا میں آنے والے عذاب کو مؤخر کردیا گیا یعنی ان سے زمین میں دھنسانے کا عذاب ، شکلیں بگاڑدینے کا عذاب اور جڑ سے اکھاڑ دینے کاعذاب اٹھا دیا گیا ۔( خازن الانبیاء)۔
نبی رحمت سرور کونین ﷺ اپنی امت کے دکھ اور تکلیف کو انتہائی شدت سے محسوس فرماتے تھے ۔جیسا کہ سورۃ توبہ میں اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے : ”بیشک تمہارے پاس تشریف لائے تم میں سے وہ رسول جن پر تمہارا مشقت میں پڑنا گِراں ہے تمہاری بھلائی کے نہایت چاہنے والے مسلمانوں پر کمال مہربان اور رحیم۔
حضور نبی کریم ﷺ یتیموں کے لیے بھی رحمت ہیں ۔ ایک مر تبہ ایک یتیم بچہ حضور نبی کریم ﷺ کے پا س حاضرہوا اور کہا کہ میرے والد کے مرنے کے بعد ابو جہل نے میرا سارا مال ہڑپ کر لیا ہے اور مجھے کچھ نہیں دیتا ۔ یہاں تک کہ میں اپنا جسم ڈھانپنے کے لیے کپڑوں سے بھی محروم ہوں۔ آپ ﷺ نے اس بچے کو ساتھ لیا اور ابو جہل کے پاس چلے گئے اور بڑے رعب کے ساتھ فرمایا : اس بچے کا مال اس کو دے دو ۔ ابو جہل میں اتنی ہمت نہیں ہوئی کہ وہ آپ ﷺ کی بات کو رد کر دیتا اور اس نے اسی وقت یتیم کا مال لا کر اس کو دے دیا ۔

25/08/2026

گمراہی کیا ہے؟

25/08/2026

Topic : کیا ہم عملا ٹیڑھے راستوں پر چل رہے ہیں
Surah Al-Waqia (سُوۡرَةُ الواقِعَة) Ayat 80-82
Dars No 2789
Para/Juzz : 27

25/08/2026

حکمت کی بات - انسان کی حقیقت

🌟 Welcome to Maarif-Ul-Quran! 🌟

In this video, we delve into [The reality of the human being], providing you with insightful Islamic teachings and spiritual guidance. Our mission is to spread the wisdom of the Quran and help you connect with your faith on a deeper level. 📖✨

🔔 Don't forget to subscribe to our channel for more enlightening content and hit the bell icon to stay updated with our latest uploads! Your support helps us continue our mission of spreading knowledge and positivity. 🙏

👍 If you enjoyed this video, please give it a thumbs up and share it with your friends and family. Your engagement means the world to us and helps us reach more people who can benefit from our content. 🌍❤️

💬 We love hearing from you! Leave a comment below with your thoughts, questions, or suggestions for future videos. Let's build a community of learning and growth together. 🗣️💡
🌐 Visit our website for more resources and information:
- [www.maarifulquran.org.pk](https://www.maarifulquran.org.pk)

25/08/2026

قبر کے سوال و جواب

25/08/2026

حکمت کی بات - دنیا کی زندگی کی حقیقت

🌟 Welcome to Maarif-Ul-Quran! 🌟

In this video, we delve into [The Reality of Worldly Life], providing you with insightful Islamic teachings and spiritual guidance. Our mission is to spread the wisdom of the Quran and help you connect with your faith on a deeper level. 📖✨

🔔 Don't forget to subscribe to our channel for more enlightening content and hit the bell icon to stay updated with our latest uploads! Your support helps us continue our mission of spreading knowledge and positivity. 🙏

👍 If you enjoyed this video, please give it a thumbs up and share it with your friends and family. Your engagement means the world to us and helps us reach more people who can benefit from our content. 🌍❤️

💬 We love hearing from you! Leave a comment below with your thoughts, questions, or suggestions for future videos. Let's build a community of learning and growth together. 🗣️💡
🌐 Visit our website for more resources and information:
- [www.maarifulquran.org.pk](https://www.maarifulquran.org.pk)

25/08/2026

Topic : کیا ہم قرآن پاک سے ہدایت لینے کے لئے تیار نہیں ہیں
Surah Al-Waqia (سُوۡرَةُ الواقِعَة) Ayat 75-79
Dars No 2788
Para/Juzz : 27

24/08/2026

*ولادت مصطفی ﷺ کی بشارتیں (۲)*
حضور نبی کریم ﷺ کی آمد کی بشارت سابقہ آسمانی کتب تورات اور انجیل میں بھی موجود تھی ۔ اسی لیے دونوں جہانوں کی کامیابی کا تاج صرف ان لوگوں پر سجے گا جو حضور نبی کریم ﷺ پر ایمان لائیں گے ، آپﷺ کی تعظیم و توقیر کریں گے اور اس نور کی پیروی کریں گے جو حضور نبی کریم ﷺ کے ساتھ نازل ہوگا ۔
سابقہ آسمانی کتب کا ذکر کرتے ہوئے اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے :” جو پیروی کرتے ہیں اس رسول کی جو نبی امی ہے جس کو وہ پاتے ہیں لکھا ہوا اپنے پاس تورات اور انجیل میں۔ وہ نبی حکم دیتا ہے انہیں نیکی کا اور روکتا ہے برائی سے اور حلال کرتا ہے ان کے لیے پاک چیزیں اور حرام کرتا ہے اس پر ناپاک چیزیں اور اتارتا ہے ان سے ان کا بوجھ اور وہ زنجیریں جو جکڑی ہوئی تھیں انہیں۔ پس جو لوگ ایمان لائے اس نبی پر اور تعظیم کی آپ کی اور امداد کی آپ کی اور پیروی کی اس نور کی جو اتارا گیا آپ کے ساتھ وہی کامیاب و کامران ہیں “۔ ( سورۃ الا عراف )۔
حضرت عیسی علیہ السلام نے بھی اپنی قوم سے خطاب کرتے ہوئے ارشاد فرمایا :ارشاد باری تعالی ہے ” اور یاد کرو جب فرمایا عیسی فرزند مریم نے اے بنی اسرائیل ! میں تمہاری طرف اللہ کا بھیجا ہوا رسول ہوں میں تصدیق کرنے والا ہوں تورات کی جو مجھ سے پہلے آئی اور خوشخبری دینے والا ہوں ایک رسول کی جو تشریف لائے گا میرے بعد اس کا نام احمد ہو گا پس جب وہ آیا ان کے پاس روشن نشانیاں لے کر تو انہوں نے کہا یہ تو کھلا جادوہے “۔ ( سورۃ الصف )۔
حضور نبی کریم ﷺ کی ولادت با سعادت سے پہلے جب یہود کی کفار اور مشرکین کے ساتھ جنگ ہوتی تو جب یہود کو ہار کے آثار نظرآتے تو اللہ تعالی سے دعا کرتے اور کہتے ’ اے اللہ ! ہم تجھ سے تیرے اس نبی کا واسطہ دے کرعرض کرتے ہیں جس کی بعثت کا تو نے ہم سے وعدہ کیا ہے آج ہمیں اپنے دشمنوں پر فتح عطا کر تو حضور نبی کریم ﷺکے صدقے اللہ انہیں فتح عطا کرتا “۔ (روح المعانی )۔
ارشاد باری تعالی ہے :” اور وہ اس سے پہلے فتح مانگتے تھے کافروں پر تو جب تشریف فرما ہوا وہ نبی ان کے پاس جسے وہ جانتے تھے تو انکار کر دیا اس کے ماننے سے۔ سو پھٹکار ہو اللہ کی دانستہ کفر کرنے والوں پر “۔ ( سورۃ البقرۃ )۔
حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعا ، حضرت عیسی علیہ السلام کی بشارت اور سابقہ آسمانی کتابوں اور صحائف میں موجود نبی کریم ﷺ کے اوصاف حمیدہ اس حقیقت کی طرف رہنمائی کرتے ہیں کہ حضور نبی رحمت ﷺکی آمد اللہ تعالی کی ایک عظیم منصوبہِ ہدایت کا حصہ تھی ۔ آپ ﷺ تشریف
لائے تو شرک کی تاریکیاں چھٹ گئیں ، انسانیت کو قرآن ملا ، اخلاق کو بلندی نصیب ہوئی اور قیامت تک کے لیے ہدایت کا راستہ روشن ہو گیا ۔

24/08/2026

ہمارا مقصد دنیا نہیں ہے

Address

Darul Momineen
Mardan
23200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dars ul Quran by Efzal Ahmad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Dars ul Quran by Efzal Ahmad:

Shortcuts

Share