ریدان بانڈہ جمال گڑھی کاٹلنگ مردان

Directions Website

ریدان بانڈہ جمال گڑھی کاٹلنگ مردان Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from ریدان بانڈہ جمال گڑھی کاٹلنگ مردان, Jamal ghari redan banda, Mardan.

11/09/2026

ماشاءاللہ زوانانوں اللہ پاک مو پہ جوند کی برکت واچوہ

توکلتُ علی اللہ
10/09/2026

توکلتُ علی اللہ

10/09/2026

تمام مسلمانوں سے درخواست ھے کہ اس کارِخیر میں اپنا حصہ ڈالیں

05/09/2026

سنٹر نہر غاڑہ ٹو صادق آباد۔ چغرزو کلے۔ریدان بانڈہ روڈ

27/08/2026

🌹 الحمدللہ، قرآنِ پاک کی تکمیلِ ناظرہ 🌹

آج ہماری مسجد میں دو پیارے بچوں(سجاد احمد ولد شھاب و محمد صھیب ولد شاہ فیصل) نے قرآنِ پاک ناظرہ مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔ ماشاءاللہ! 🤲❤️

یہ بچوں، ان کے والدین اور اساتذہ کے لیے نہایت خوشی اور فخر کا موقع ہے۔ اللہ تعالیٰ دونوں بچوں کو قرآنِ پاک کا سچا عاشق بنائے، اسے سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے، اور ان کے والدین اور اساتذہ کو بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲

تمام احباب سے ان بچوں کے لیے خصوصی دعا کی درخواست ہے۔ 🌹

ماشاءاللہ، تبارک اللہ ❤️

22/08/2026

سڑک کی صفائی اور کشادگی کے حوالے سے اہلِ علاقہ سے اہم درخواست

سنٹر سے ریدان بانڈہ کی طرف جانے والی سڑک کے اطراف میں جھاڑیاں، جنگلی پودے، پتھر اور لوگوں کی طرف سے ڈالا گیا گوبر موجود ہے، جس کی وجہ سے سڑک کا تقریباً 3 سے 5 فٹ حصہ بند ہو گیا ہے اور آمدورفت کے لیے راستہ بہت تنگ ہو گیا ہے۔

اہلِ علاقہ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ انسانیت اور باہمی تعاون کے جذبے کے تحت ہر شخص اپنے حصے کے پتھر راستے سے ہٹائے، جھاڑیاں اور جنگلی پودے صاف کرے، اور سڑک کے کنارے گوبر نہ ڈالے۔

یہ راستہ کسی ایک فرد کا نہیں بلکہ پورے علاقے کے لوگوں کے استعمال کے لیے ہے۔ اگر ہم سب تھوڑی سی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تو یہ راستہ صاف، کشادہ اور آمدورفت کے لیے آسان ہو سکتا ہے۔

آئیں، اپنے علاقے کی بہتری اور انسانیت کی خاطر مل کر اس راستے کو صاف رکھیں۔ 🤝

16/08/2026

جامع مسجد امیر حمزہ رض ریدان بانڈہ

🇵🇰 یومِ آزادی — پاکستان کے لیے خصوصی دعا 🤲آج 14 اگست کے موقع پر مسجد میں اپنے پیارے وطن پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خ...
14/08/2026

🇵🇰 یومِ آزادی — پاکستان کے لیے خصوصی دعا 🤲

آج 14 اگست کے موقع پر مسجد میں اپنے پیارے وطن پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ 🤲🇵🇰

اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کو ہمیشہ امن و امان عطا فرمائے، اسے ہر قسم کی آفت، فتنہ اور دشمن کے شر سے محفوظ رکھے، ہمارے وطن کو ترقی و خوشحالی عطا فرمائے اور ہمیں اپنے ملک کی مخلصانہ خدمت کرنے کی توفیق دے۔

یا اللہ! پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھ، اسے امن کا گہوارہ بنا اور ہمارے وطن کی حفاظت فرما۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲🇵🇰

پاکستان زندہ باد 🇵🇰

🌹 ماشاءاللہ، تبارک اللہ 🌹 فخرِ ریدان بانڈہریدان بانڈہ سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم حافظ محمد خذیفہ نے میٹرک (SSC) ...
06/08/2026

🌹 ماشاءاللہ، تبارک اللہ 🌹

فخرِ ریدان بانڈہ

ریدان بانڈہ سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم حافظ محمد خذیفہ نے میٹرک (SSC) کے سالانہ امتحان میں 1200 میں سے 1125 نمبر حاصل کرکے گورنمنٹ ھائی اسکول سرفراز کلی میں پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی انہوں نے جماعت نہم میں 600 میں سے 569 نمبر حاصل کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی تھی، اور اب دسویں جماعت میں بھی اپنی محنت، لگن اور صلاحیت کا بہترین ثبوت دیا ہے۔

ہم حافظ محمد خذیفہ، ان کے والدین، اساتذۂ کرام اور اہلِ ریدان بانڈہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ حافظ محمد خذیفہ کو مزید علم، کامیابی، عزت اور دنیا و آخرت کی بھلائیاں عطا فرمائے، اور انہیں قوم و ملک کے لیے ایک بہترین سرمایہ بنائے۔ آمین۔

💐 بہت بہت مبارک ہو! ماشاءاللہ، اللہ تعالیٰ مزید کامیابیوں سے نوازے۔

Address

Jamal Ghari Redan Banda
Mardan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ریدان بانڈہ جمال گڑھی کاٹلنگ مردان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share