SAHIH Hadiths

SAHIH Hadiths اسلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

اَلۡحَمۡدُ لِلّٰہِ رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ .

اس پیج پر تلاوت قرآن ،صحیح احادیث اور اسلامی مواد تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں

10/01/2026

Baby teaching parrot to read quran

02/01/2026

*آپ نے کبھی قرآن مجید کی آخری دو سورتوں پر غور فرمایا ہے ؟**سورہ فلق* میں چار چیزوں سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگی گئی ہےا...
01/11/2025

*آپ نے کبھی قرآن مجید کی آخری دو سورتوں پر غور فرمایا ہے ؟*

*سورہ فلق* میں چار چیزوں سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگی گئی ہے

اور وہ چاروں بڑی خطرناک، خوفناک اور ہلاکت خیز چیزیں ہیں

جبکہ *سورۃ الناس* میں صرف ایک چیز سے پناہ مانگی گئی ہے

مگر وہ ایک چیز اپنی تباہی اور ہلاکت میں سورہ فلق والی چار چیزوں سے بھی زیادہ خطرناک ہے

اب غور کریں *سورہ فلق* میں چار چیزوں سے پناہ مانگی گئی

مگر اس کے آغاز میں اللہ تعالیٰ کی صرف ایک ”صفت“ کا وسیلہ پکڑا گیا

*”اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ“* میں پناہ مانگتا ہوں صبح کے ربّ کی…ان چار چیزوں سے

*(١)* تمام مخلوق کے شر سے
*(٢)* چھا جانے والے اندھیرے کے شر سے
*(٣)* جادوگر عورتوں کے شر سے
*(٤)* حسد کرنے والوں کے شر سے جب وہ اپنے حسد پر چل پڑیں

اب *سورۃ الناس* کو دیکھیں

اس میں پناہ صرف ایک چیز سے مانگی گئی مگر آغاز میں اللہ تعالیٰ کی تین صفات کا وسیلہ پکڑا گیا

*اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ، مَلِكِ النَّاسِ، اِلٰهِ النَّاسِ……*

میں پناہ مانگتا ہوں
*تمام انسانوں کے ربّ کی*
*تمام انسانوں کے بادشاہ اور مالک کی*
*تمام انسانوں کے حقیقی معبود کی*

صرف ایک چیز سے…اور وہ چیز ہے

*خنّاس کا وسوسہ*

اے تمام انسانوں کے ربّ!…اے تمام انسانوں کے شہنشاہ!…اے تمام انسانوں کے معبود برحق!…مجھے خنّاس کے وسوسے کے شر سے بچالے… یہ ”خنّاس“ یعنی چھپا ہوا دشمن انسان ہو یا کوئی جن یا شیطان……

”خنّاس“ اسے کہتے ہیں جو سیدھا آپ کے دل پر وار کرے…اور آپ کو پتا ہی نہ چلے…اور وہ یہ وار کرکے چھپ جائے…چھپ جانے کا مطلب یہ ہے کہ… یا تو نظر ہی نہ آئے… یا بظاہر دوست اور خیر خواہ نظر آئے…مگر حقیقت میں وہ آپ کے دل میں کوئی برائی اُتار دے

بڑا خطرناک معاملہ ہے… بہت ہی خطرناک…دل میں وسوسہ اُتر گیا تو پھر تباہی ہی تباہی ہے……

خاوند بیوی محبت سے رہ رہے ہوتے ہیں…کوئی آتا ہے ہنستے کھیلتے دو لفظ بول کر…اُن میں سے کسی کے دل میں وسوسے کا بیج بوتا ہے…اور چلا جاتا ہے… بس اس کے دو لفظ کا وسوسہ…اتنے حسین اور قریبی رشتے کو برباد کر دیتا ہے…اور محبت فنا ہوجاتی ہے…دکھ، غم اور شکوے جنم لے لیتے ہیں……

آپ کسی اچھے انسان سے محبت کرتے ہیں…اس کی محبت سے آپ کو دینی فائدہ ہوتا ہے…ایک چغل خور آتا ہے… باتوں باتوں میں غیر محسوس طریقے سے آپ کے کان میں وہ ڈال جاتا ہے کہ…آپ کی محبت…نفرت اور شک میں تبدیل ہوجاتی ہے…اور سالہا سال کی محنت اور محبت کا منٹوں میں جنازہ نکل جاتا ہے……

اسی طرح…شیاطین جو جنات ہیں…نظر نہیں آتے آپ کو کسی ایسی بدگمانی میں ڈال دیتے ہیں کہ…پھر آپ خود کو روک نہیں سکتے…اور اس بدگمانی کے طوفان میں…آپ کے کتنے رشتے، نعمتیں اور محبتیں تنکوں کی طرح بہہ جاتی ہیں۔

*اللہ تعالیٰ ہمیں ہر قسم کے خنّاس کے شر سے محفوظ فرمائیں آمین*

28/09/2025

الموت

20/08/2025

میں چاہتا ہوں کہ آپ یہ مت بُھولیں کہ مُسلح افواج عوام کی ملازم ہیں
آپ قومی پالیسی نہیں بنا سکتے ، یہ ہم سویلین یعنی عام عوام کا کام ہے کہ مسائل کے حل کے فیصلے کریں
اور آپ صرف اُن کاموں کو انجام دیں جو آپ کو سونپے گئے ہیں ، یہی آپ کا فرض ہے

قائداعظم محمد علی جناح
(14 جُون 1948 - آرمی سٹاف کالج کوئٹہ)

فجر❣️کچھ لوگ فجر تک جاگتے ہیں اور کچھ لوگ فجر کے لیے جاگتے ہیںکچھ کو نماز نیند سے بہتر لگتی ہے تو کچھ کو نیند نماز سے بہ...
24/07/2025

فجر❣️

کچھ لوگ فجر تک جاگتے ہیں اور کچھ لوگ فجر کے لیے جاگتے ہیں
کچھ کو نماز نیند سے بہتر لگتی ہے تو کچھ کو نیند نماز سے بہتر لگتی ہے
اصل کامیاب وہی ہے
جس نے نیند پر رب کی رضا کو ترجیح دی
اور فجر کے نور میں اپنے رب سے ہمکلام ہوا🩶

حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
14/07/2025

حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم

11/07/2025

*فاروقؓ اعظم کا وعدہ __!!*

ایران کا مشہور سپہ سالار ہرمزان قیدی بنا کر حضرت عمر فاروقؓ کے پاس لایا گیا ، آپ نے اسے اسلام قبول کرنے کی دعوت دی ، جسے اُس نے ٹھکرا دیا ، حضرت عمرؓ نے حکم دیا کہ اسے قتل کر دیا جائے کیونکہ اس نے اسلام کو بہت نقصان پہنچایا تھا ۔

☜ جب اس کے قتل کی تیاری ہوگئی تو اس نے حضرت عمرؓ کی جانب دیکھ کر کہا: میں پیاس سے نڈھال ہوں ، کیا ایسا ممکن ہے کہ مجھے قتل کرنے سے پہلے پانی پلا دیا جائے۔

☜ حکم ہوا کہ اسے پانی پلایا جائے ۔ ہرمزان نے پانی کا پیالہ ہاتھ میں لیا اور عمرؓ سے کہنے لگا کہ یہ پانی جو میرے ہاتھ میں ہے ، اسے پینے تک آپ مجھے قتل نہیں کریں گے نا؟

☜ فرمایا: ہاں! جب تک تم پانی نہیں پیو گئے، تمہیں قتل نہیں کیا جائے گا ۔ اس نے جلدی سے پانی کو نیچے گرا کر ضائع کر دیا اور کہنے لگا کہ امیر المومنین! دیکھیئے آپ نے وعدہ کیا ہے، سو اب پورا کیجئے ، حضرت عمرؓ نے کہا کہ تمہیں قتل کرنے سے فی الحال رک جاتے ہیں ۔ میں تمہارے معاملے میں غور وفکر کروں گا ۔ پھر جلاد کو تلوار ہٹانے کا حکم دیا تبھی اس نے بلند آواز میں پکارا ۔،

☜ اَشھدُو ان لَّا اِلہَ اِلَّا اللہ وَاشھد اَنَّ مُحَمّدًا رَسولُ اللہ ۔
☜ حضرت عمرؓ نے فرمایا کہ اسلام لے آئے ہو ، اچھا کیا، اچھا یہ تو بتاؤ جب میں تمہیں اسلام کی دعوت دی تھی ، تب تم نے قبول کیوں نہ کیا؟

☜ اس نے کہا: کہ مجھے اس بات کا ڈر تھا کہ اگر اس وقت اسلام قبول کرتا تو میرے بارے میں کہا جاتا کہ موت سے گھبرا کر اسلام قبول کیا ہے۔

☜ حضرت عمر فاروقؓ نے فرمایا:-

☜ عُقُولُ فَارِسَ تَزِنُ الجبال ۔؛

☜ ترجمہ: "اہل فارس کی عقلیں پہاڑوں جیسی ہیں۔"

☜ مراد یہ کہ یہ بڑے عقل مند و دانا ہیں، ان کی عقلیں عظیم الشان ہیں۔

*📖 (سنہرے اوراق ص:31)*

10/07/2025

*⇁⤹🩵🌍✨🍒⤸⟵*"-

- *_لــوگ جنــازے کــی نمــاز پڑھنــے دوســرے ملکــوں ســے آتــے ہیــں مگــر فــرض نمــاز پڑھنــے محلــے کــی مســجد میــں نہیــں جاتــے؁_* ❤‍🩹🫠

- _کیــا آپ اس بــات ســے متفــق ہیــں؟"_
- _جــی ہــاں"_❤️
- _جــی نہیــں"_👍

_*🤍رسـول اللـه صلـى اللـه عليـه وسلـم🤍

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Real Nawab, Sahid YT, Hannan Gouri
09/07/2025

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Real Nawab, Sahid YT, Hannan Gouri

Address

Rakh Baloch Kalan
Mandi Bahauddin
50400

Telephone

+923421343061

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SAHIH Hadiths posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to SAHIH Hadiths:

Shortcuts

Share