Islamic Engine

Islamic Engine Zulqarnain Sikandar Al-Burhani
03076613506

Zindagi 2 Usolo Pe Guzar Do. . .
1-Jisy Bhola Naa Sko Usy Maaf Kr Do. . . .
2-Aur Jisy Maaf Naa Kr Sko Usy Bhoola Do. . . .

02/01/2026

قیامت والے دن حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی محبت کے بارے پوچھا جائیگا

عَنْ أَبِيْ بَرْزَةَ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللهِ صلي الله عليه وآله وسلم : لاَ يَنْعَقِدُ قَدَمَا عَبْدٍ حَتَّي يُسْأَلَ عَنْ أَرْبَعَةٍ عَنْ جَسَدِهِ فِيْمَا أَبْلَاهُ، وَعُمْرِهِ فِيْمَا أَفْنَاهُ، وَ مَالِهِ مِنْ أَيْنَ اکْتَسَبَهُ وَ فِيْمَا أَنْفَقَهُ، وَ عَنْ حُبِّ أَهْلِ الْبَيْتِ فَقِيْلَ يَا رَسُوْلَ اللهِ صلی الله عليه وآله وسلم ! فَمَا عَلَامَةُ حُبِّکُمْ فَضَرَبَ بِيَدِهِ عَلَی مَنْکَبِ عَلِيٍّ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوسَطِ.
’’حضرت ابو برزۃ رضی اللہ عنہ بیان کرتے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : آدمی کے دونوں قدم اس وقت تک اگلے جہان میں نہیں پڑتے جب تک کہ اس سے چار چیزوں کے بارے سوال نہ کر لیا جائے، اس کے جسم کے بارے میں کہ اس نے اسے کس طرح کے اعمال میں بوسیدہ کیا؟ اور اس کی عمر کے بارے میں کہ کس حال میں اسے ختم کیا؟ اور اس کے مال کے بارے میں کہ اس نے یہ کہاں سے کمایا اور کہاں کہاں خرچ کیا؟ اور اہل بیت کی محبت کے بارے میں؟ عرض کیا گیا : یا رسول اللہ! آپ کی (یعنی اہل بیت کی) محبت کی کیا علامت ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا دست اقدس حضرت علی رضی اللہ عنہ کے شانے پر مارا (کہ یہ محبت کی علامت ہے) اس حدیث کو امام طبرانی نے ’’المعجم الاوسط‘‘ میں روایت کیا ہے۔‘‘
الحديث رقم 22 : أخرجه الطبراني في المعجم الأوسط، 2 / 348، الحديث رقم : 2191، و الهيثمي في مجمع الزوائد، 10 / 346.

09/12/2025
20/09/2025

محمد بن شُرَحْبِیل کہتے ہیں: ایک آدمی نے حضرت سعد بن معاذ ؓ کی قبر سے ایک مٹھی مٹی لی۔ جب اس نے مٹھی کھولی تو وہ مشک تھی۔ اس پر حضور ﷺ نے خوش ہوکر فرمایا: سبحان اللہ! سبحان اللہ! اور خوشی کے آثارحضور ﷺ کے چہرے پر نظر آرہے تھے۔

ابنِ سعد میں دوسری روایت یہ ہے کہ حضرت محمد بن شُرَحْبِیل کہتے ہیں: ایک آدمی نے حضرت سعد بن معاذ ؓ کی قبر سے مٹھی بھر مٹی لی اور مٹی لے کر چلاگیا۔ پھر کچھ دیر بعد اس نے مٹی کو دیکھا تو وہ مشک تھی۔

حضرت ابوسعید خدری ؓ فرماتے ہیں: میں بھی اُن لوگوں میں تھا جنھوں نے بقیع میں حضرت سعد ؓ کی قبر کھودی تھی۔ ہم جب بھی مٹی کھود تے تو اس میں سے ہمیں مشک کی خوش بو آتی اور یہ خوش بو کا سلسلہ یوںہی چلتا رہا یہاں تک کہ ہم لحد تک پہنچ گئے۔

(حیاۃ الصحابہ: صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی غیبی تائید)

24/08/2025
03/07/2025






03/07/2025

﴿ باب مدینۃ العلم کا فرمان ﴾
فرمان حضرت سیدنا مولا علی کرم اللہ وجہہ : میں چاہوں تو سورہ فاتحہ کی تفسیر سے ستر 70 اونٹ بھروا دوں۔
(فتاویٰ رضویہ شریف: ج 22، ص 619 بحوالہ الإتقان في علوم القرآن للسيوطي)

مسند أحمد بن حنبل: حديث: 22676
06/04/2025

مسند أحمد بن حنبل: حديث: 22676

شیخ طریقت سلسلہ البرھانیہ سیدی الشیخ محمد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : اپنے نفس کی مخالفت میں بہادری کا مظاہرہ کرو. پس دانا...
05/04/2025

شیخ طریقت سلسلہ البرھانیہ سیدی الشیخ محمد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :

اپنے نفس کی مخالفت میں بہادری کا مظاہرہ کرو. پس دانا آدمی وہ ہے جس نے اپنے نفس کو پہچانا، اپنی غلطی سے رجوع کیا، اور اپنے بھائی کے حق میں کیے گئے ذنب/گناہ کا اقرار کیا...
اور سب سے بڑا بہادر وہ آدمی ہے جس نے اپنے بھائی کے غصہ کے سامنے عاجزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گھٹنے ٹیک لیے، اور اپنے بھائی کی صحبت اور اخوت کی فکر کرتے ہوئے نرمی سے گفتگو کی. پس نرم و ملائم انداز میں گفتگو حق اور سچ پر غالب رہتی ہے.

(اگر آپ کا لہجہ خشک اور انداز گفتگو میں درشتی و سختی پائی گئی، تو اگرچہ آپ حق ہی کہہ رہے ہوں، لوگ آپ کی بات کی پروا بالکل ہی نہیں کریں گے.)

اور عظيم مقاصد کے حامل لوگ اخلاق کے لحاظ سے بھی بہت بلندی پر ہوتے ہیں.
(یعنی کسی عظیم مقصد میں کامیابی کی خواہش ہو تو اپنا اخلاق بھی درست کرنا پڑے گا).
💚💛🤍💛💚
و صلّى الله على سيدنا و نبينا محمد وعلى آله وصحبه أجمعين

تصور شیخ ایہہ تن میرا چشماں ہووے ، تے میں مرشد ویکھ نہ رجاں ھو کاش میرا سارا جسم آنکھ بن جائے تاکہ  یکسو ہو کر ہر لمحہ م...
20/03/2025

تصور شیخ

ایہہ تن میرا چشماں ہووے ، تے میں مرشد ویکھ نہ رجاں ھو

کاش میرا سارا جسم آنکھ بن جائے تاکہ یکسو ہو کر ہر لمحہ مرشد کا دیدار کرتا رہے بلکہ یہ بھی کم ہے

لوں لوں دے مڈ لکھ لکھ چشماں ، ہک کھولاں تے ہک کجاں ھو

میری طلب تو یہ ہے کہ میرے جسم کے ہر بال میں لاکھ لاکھ آنکھیں ہوں تاکہ آنکھ جھپکتے وقت لمحہ بھر کے لیے کچھ آنکھیں اگر بند بھی ہو جائیں تو میں باقی کھلی آنکھوں سے مرشد کے دیدار میں محور ہوں

اتنا ڈٹھیاں صبر ناں آوے ، میں ہور کتے ول بھجاں ھو

آپ فرماتے ہیں کہ مرشد کے دیدار میں ہر لمحہ محو رہنا ہی طالب کے لیے کامیابی کی کلید ہے اتنی
آنکھوں سے دیدار کرنے کے باوجود بھی میری طلب اور خواہش کم نہیں ہو رہی بلکہ دیدار کے لیے بے چینی اور بے قراری بڑھتی ہی جا رہی ہے یہی بےقراری اور بے چینی مجھے فقر کی اگلی منزل تک رسائی کی خبر دیتی ہے

مرشد دا دیدار ہے باھو ، مینوں لکھ کروڑاں حجاں ھو

مرشد کا دیدار تو میرے لیے کروڑ ہاحج کے برابر ہے اللہ کرے یہ حالت مجھے ہمیشہ نصیب رہے

ابیاتِ باھو رحمتہ اللہ علیہ

Address

Nooryana Bosal
Mandi Bahauddin

Telephone

+923076613506

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islamic Engine posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share