Yeh Raah Mushkil Nhe

Yeh Raah Mushkil Nhe Islam is a Religion of peace and love
Allah is only Helpful and Merciful

28/06/2023

اے لوگو! سنو، مجھے نہیں لگتا کہ اگلے سال میں تمہارے درمیان موجود ہوں گا۔ میری باتوں کو بہت غور سے سنو، اور ان کو ان لوگوں تک پہنچاؤ جو یہاں نہیں پہنچ سکے۔

اے لوگو! جس طرح یہ آج کا دن، یہ مہینہ اور یہ جگہ عزت و حرمت والے ہیں۔ بالکل اسی طرح دوسرے مسلمانوں کی زندگی، عزت اور مال حرمت والے ہیں۔

لوگو کے مال اور امانتیں ان کو واپس کرو،

کسی کو تنگ نہ کرو، کسی کا نقصان نہ کرو۔ تا کہ تم بھی محفوظ رہو۔

یاد رکھو، تم نے اللہ سے ملنا ہے، اور اللہ تم سے تمہارے اعمال کی بابت سوال کرے گا۔

اللہ نے سود کو ختم کر دیا، اس لیے آج سے سارا سود ختم کر دو (معاف کر دو)۔

تم عورتوں پر حق رکھتے ہو، اور وہ تم پر حق رکھتی ہیں۔ جب وہ اپنے حقوق پورے کر رہی ہیں تم ان کی ساری ذمہ داریاں پوری کرو۔

عورتوں کے بارے میں نرمی کا رویہ قائم رکھو، کیونکہ وہ تمہاری شراکت دار (پارٹنر) اور بے لوث خدمت گذار رہتی ہیں۔

کبھی زنا کے قریب بھی مت جانا۔

اے لوگو! میری بات غور سے سنو، صرف اللہ کی عبادت کرو، پانچ فرض نمازیں پوری رکھو، رمضان کے روزے رکھو، اورزکوۃ ادا کرتے رہو۔ اگر استطاعت ہو تو حج کرو۔

زبان کی بنیاد پر, رنگ نسل کی بنیاد پر تعصب میں مت پڑ جانا, کالے کو گورے پر اور گورے کو کالے پر, عربی کو عجمی پر اور عجمی کو عربی پر کوئی فوقیت حاصل نہیں, ہر مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے۔ تم سب اللہ کی نظر میں برابر ہو۔

برتری صرف تقوی کی وجہ سے ہے۔

یاد رکھو! تم ایک دن اللہ کے سامنے اپنے اعمال کی جوابدہی کے لیے حاضر ہونا ہے،خبردار رہو! میرے بعد گمراہ نہ ہو جانا۔

یاد رکھنا! میرے بعد کوئی نبی نہیں آنے والا ، نہ کوئی نیا دین لایا جاےَ گا۔ میری باتیں اچھی طرح سے سمجھ لو۔

میں تمہارے لیے دو چیزیں چھوڑ کے جا رہا ہوں، قرآن اور میری سنت، اگر تم نے ان کی پیروی کی تو کبھی گمراہ نہیں ہو گے۔

سنو! تم لوگ جو موجود ہو، اس بات کو اگلے لوگوں تک پہنچانا۔ اور وہ پھر اگلے لوگوں کو پہنچائیں۔اور یہ ممکن ہے کو بعد والے میری بات کو پہلے والوں سے زیادہ بہتر سمجھ (اور عمل) کر سکیں۔

*پھرآسمان کی طرف چہرہ اٹھایا اور کہا*،
اے اللہ! گواہ رہنا، میں نے تیرا پیغام تیرے لوگوں تک پہنچا دیا۔

خطبہ حج الوداع
حضرت محمد ﷺ

08/08/2022

9muharam 😢😢
سیدہ فاطمہ الزہرہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کی وفات کے بعد مولا علی نے ان کی وصیت کے مطابق دوسری شادی کی ۔ حسن حسین زینب ابھی چھوٹے تھے ۔ آپ نے سیدنا عقیل کو رشتہ دیکھنے کے لئیے کہا تو کلبسی بنو قلاب کے قبیلے کا انتخاب ہوا ۔ سیدنا علی کی خواہش تھی کہ کوئی ایسی خاتون ہو جو شجاعت سخاوت اور ایثار کی خصوصیات سے مالا مال ہو ۔ بنو قلاب کی خاتون فاطمہ بنت حزم کے گھر رشتہ بھیجا تو سردار حزم اپنی بیوی کے پاس گئے اور پوچھا کہ سیدنا علی کا بیٹی فاطمہ کے لئیے رشتہ آیا ہے کیا آپ نے اپنی بیٹی کی ایسی تربیت کی ہے جو نبی کے خاندان میں بیاہی جا سکے ۔ رشتہ قبول ہوتا یے تو فاطمہ بنت حزم( سیدہ ام البنین) سیدنا علی کے گھر جاتی ہیں تو سیدنا حسن حسین اور فاطمہ کو گلے لگا لیتی ہیں۔ سیدنا علی سے درخواست کرتی ہیں کہ ان بچوں کے سامنے آپ مجھے کبھی
فاطمہ مت کہئیے گا انہیں اس سے ان کی ماں یاد آ جائے گی ۔ میں اس گھر میں ان کی ماں بن کر نہیں آئی بلکہ کنیز بن کر آئی ہوں۔ میرا یہ مقام نہیں کہ ان کی ماں کی جگہ لے سکوں ۔ اس کے بعد آپ نے انہیں بیٹا نہیں کہا بلکہ ہمیشہ مولا کہتی رہیں۔ ان کے چار بیٹے ہوئے اس لئیے انہیں ام البنین بھی کہتے مطلب بیٹوں کی ماں ۔ اپنے بیٹوں کو ہمیشہ حسن حسین علی کی صرف اطاعت کا حکم دیا ۔ ادب سکھایا اور کہا جو وہ کہیں بس حکم بجا لانا ہے بحث نہیں کرنی۔ یہ اہل بیت ہیں ہم ان کے نوکر ہیں۔
چار بیٹوں میں عباس ابن علی ، عبداللہ ابن علی ، جعفر ابن علی اور عثمان ابن علی تھے ۔ سیدنا عباس علیہ السلام لشکر حسین کے سپہ سالار بھی رہے شجاعت میں یہ ایک مقام رکھتے تھے دونوں ہاتھ سے تلوار چلاتے تھے ۔ جنگ صفین میں سیدنا علی نے ان کو بھیجا تو محمد بن حنفیہ کہتے کہ مولا آپ صرف عباس کو کیوں آگے بھیجتے ہیں تو سیدنا عباس کہنے لگے حسن حسین میرے ابا کی آنکھیں ہیں اور میں ان کا بازو اور بازو ہمیشہ آنکھوں کی حفاظت کرتے ہیں ( حالانکہ عمر میں حسن و حسین سے چھوٹے تھے ) مطلب کہ یہ سوال بھی نہیں بنتا ، ماں کی تربیت ہر مقام پر جھلکتی تھی ۔
واقعہ کربلا میں جب ایک ایک کر کے لشکر حسین کے سپاہی شہید ہوتے گئے تو سیدنا عباس نے مولا حسین سے درخواست کی کہ مجھے جانے دیں۔ سیدنا حسین ان سے تلواریں لے لیتے ہیں 😢😢😥کہ بس عباس تم پانی لے آو ۔ آپ پانی لینے جاتے ہیں تو یزیدی لشکر ان پر حملہ کر دیتا ہے دونوں بازو کاٹ دئیے جاتے ہیں 😢😢وہی جنہوں نے حسین کی حفاظت کرنی تھی ۔ گھٹنے میں تیر لگتا ہے حسین عالی مقام کی آنکھیں بھر آتی ہیں۔😢😢 سیدنا عباس مولا حسین سے درخواست کرتے ہیں کہ میرے گھٹنے سے تیر نکال دیں اور کہتے ہیں کہ مولا میری والدہ سے کہہ دیجئیے گا کہ عباس کے دونوں بازو نہیں تھے اس لئیے صرف آپ کو تیر نکالنے کا کہا 😢😢۔ یہ وہ ادب تھا وہ اطاعت تھی جو سیدہ ام البنین کی تربیت تھی جنہوں نے ساری زندگی نبی کے اس گھرانے کی کنیز بن کر گزار دی ۔ آپ کے چاروں بیٹے اس جنگ میں شہید ہو گئے ۔😭 علی کے پانچ بیٹوں نے اس میں جام شہادت نوش کیا جس میں 4 سیدہ ام البین کے فرزندان تھے ۔ جو لشکر حسین کا نہ صرف حصہ بنے بلکہ امام عالی مقام پر اپنی جان تک قربان کر دی اور ساری عمر کبھی زبان پر کوئی سوال نہ لائے ۔😢
سیدہ ام البنین کو جب بیٹوں کی شہادت کی خبر ملی تو کہا عباس شہد ہوا جعفر شہید ہوا عثمان شہید ہوا عبداللہ بھی شہید ہو گیا فرمانے لگی سب چھوڑیں میرے مولا حسین کا بتائیں تو بتایا کہ وہ بھی شہید ہو گئے تو کہنے لگی کیا میرے بیٹے بعد میں شہید ہوئے مولا حسین سے تو بتایا کہ نہیں وہ پہلے شہید ہوئے اور مولا کی حفاظت کے لئیے خوب لڑے تو شکر ادا کیا کہ انہوں نے بیشک حق ادا کر دیا ۔۔۔۔
یہ وہ ماں تھی جو اہل بیت کے مقام کو سمجھتی تھی جس نے اپنے سارے بیٹوں کو ساری عمر صرف اطاعت سکھائی ادب سکھایا خود کو اس گھر کی کنیز بنایا اور حسن و حسین کو بیٹا نہیں ہمیشہ مولا کہا ۔
خدا ہم سب کو اہل بیت کا مقام سمجھنے اور اس ادب و اطاعت کی ہدایت فرمائے جو سیدہ ام البینین نے اپنی اولاد کو سکھایا ۔

31/07/2022

یکم محرم الحرام شہادت
امیر المومینین حضرت عمر بن خطاب ؓ ۔

استاد محترم مولانا طارق جمیل صاحب کے ساتھ استاد محترم شیخ رمزی الحبیب بیٹھے ہوۓ ہیں۔یہ مولانا کے مدرسہ میں پڑھاتے ہیں۔شی...
20/06/2022

استاد محترم مولانا طارق جمیل صاحب کے ساتھ استاد محترم شیخ رمزی الحبیب بیٹھے ہوۓ ہیں۔یہ مولانا کے مدرسہ میں پڑھاتے ہیں۔
شیخ رمزی الحبیب صاحب کو پاکستان اور دوسرے ممالک کے مدارس سے بھی آفریں آتی رہتی ہیں کہ وہ وہاں پڑھاٸیں ۔لوگ تو انہیں منہ مانگی رقم بلکہ نیا مدرسہ بنا کر دینے تک کو تیار ہیں لیکن وہ مولانا کا ساتھ نہیں چھوڑتے اور مولانا کے مدرسے میں ہی ڈیرے ڈالے ہوۓ ہیں۔
ہم نے شیخ رمزی الحبیب سے پوچھا کہ آپ اس مدرسہ میں کب تک رہیں گے۔۔؟ شیخ صاحب کہنے لگے: جب تک مولانا رہیں گے۔

جو مولانا کو جان جاتا ہے
وہ ان پہ جان دیتا ہے

06/03/2022

وہ ہی تو جو ےم۔کو جنگل اور دریا میں سیر کرنے کی توفیق دیتا ہے اور جب تم تیز لہروں میں گہر جاتے ہے تو کون ہے جو تمہیں محفوظ رکھتا؟

05/06/2021

اور کہی دو کہ ہم نے تو اللّٰہ کا رنگ ہی اختیار کیا ہے ۔ بے شک اللّٰہ کا رنگ ہی بہترین ہے اور تم اللّٰہ کے معاملےمیں جھگڑتے ہو۔ حالانکہ وہ ہی تم اور ہمارا پروردگار ہے ۔ ( القرآن)

09/02/2021

دینا ہے تو دو ۔۔۔ نہیں دینا نہ دو ۔۔ حضرت ڈر جایا کرو۔۔۔ ⁦☹️⁩😢

🍂2005 میں جب مرکز کی نئی تعمیر شروع ہوئیتو اس دوران سریے کے ایک کارخانہ دار نے مرکز میں آ  کر تعمیر والوں سے کہا کہ مرکز...
11/01/2021

🍂2005 میں جب مرکز کی نئی تعمیر شروع ہوئی
تو اس دوران سریے کے ایک کارخانہ دار نے مرکز میں آ کر تعمیر والوں سے کہا کہ مرکز میں جتنےسریے کی ضرورت ہے
اپ ہمیں ایک فون کیا کریں
ہم اس وقت پہنچادینگے.
تعمیر والوں نے خوشی کی کیفیت میں حضرت حاجی صاحب کے خدمت میں حاضر ہوکر حضرت کے استفسار پر ساری بات سنادی.
حاجی صاحب فرمانے لگے نہیں بھائی
ہر گز نہیں
فرمایا اس میں نقصان یہ ہے کہ جب بھی ہمیں سریے کی ضرورت پڑیگی ہماری نگاہ اس فیگٹری والے کی طرف جائیگی
حالانکہ ہمیں تو ہر حال میں اللہ کی طرف دیکھنا ہے
کیوں کہ اس کو فون نہ کرنے کی صورت میں جب ہمیں ضرورت پڑیگی تو ہم اللہ سے مانگیں گے.
اس میں ہمارا دگنا فائدہ ہے
ایک ہمارا تعلق اللہ کی ذات عالی کے ساتھ مضبوط ہوگا
دوسرا ہمیں اپنے رب سے مانگنا آ جائے گا...!

🍁_*حاجی جی عبدالوہاب صاحب رحمۃ اللہ علیہ...!*

25/12/2020

تفسیر آیت۔۔۔۔ ریاکاری اور دکھاوے سے اپنے اعمال ضائع نہ کرو۔ اسکی مثال ایسے ہی ہے کہ جیسے تم محنت سے ایک باغ تیار کرو اور جب وہ پھل دینے لگے تب تم بوڑھے ہو جاؤ اور تمہاری الولاد بھی ناتواں ہو تو وہ باغ تباہ ہوجاۓ۔۔۔ اور تمہارے کسی کام نہ آۓ اور تم ہاتھ ملتے رہ جاؤ بےبسی میں۔ ۔۔۔ بعض جگہ باغ سے مراد اولاد ہے جو اس کے بوڑھے ہونے سے پہلے مر جائے اور اسکو بعد میں کوئی پڑھ کے بخشنے والا نہ ہو اور اس کے اپنے اعمال بھی ضائع ہو گئے ہوں۔ اللہ تعالیٰ کرے ہمیں اس ریاکاری کی لعنت سے محفوظ رکھیں اور ہمارا دیا قبول کریں۔۔

21/12/2020

انسان اپنی بھلائی کی دعائیں کرتا تو تھکتا نہیں سو جب ہم تھوڑی تکلیف دیتے ہیں تو آس توڑ بیٹھتا ہے یعنی مایوس ہو جاتا پھر جب رحمت کا مزہ چکھاتے ہیں تو کہتا میرا حق تھا( محنت بھی میری ہی تھی)
القرآن

18/12/2020

اور جب ابراہیم نے اللّٰہ سے پوچھا کہ آپ مردوں کو کیونکر زندہ کریں گے۔ تو الله تعالیٰ نے فرمایا کیا آپکو یقین نہیں؟ انہوں نے کہا میں دل کا اطمینان چاہتا ہوں تو الله تعالیٰ نے فرمایا کہ چار پرندے لے لو اور انکے ٹکڑے ٹکڑے کر دو اور پھر انہوں مختلف پہاڑوں پر رکھ کر آواز دو وہ تمہارے پاس آجائیں گے۔۔۔ القرآن سورہ البقرہ

30/11/2020

جو لوگ اللہ کی کتاب پڑھتے ہیں اور نماز ادا کرتے ہیں اور جو ہم نے دیا اس میں سے پوشیدہ اور ظاہر خرچ کرتے ہیں وہ اللّٰہ سے ایسی تجارت کے حقدار ہیں کہ جو کبھی تباہی نہیں ہوگی اور اللہ انکو اپنے فضل سے زیادہ ہی بدلہ دے گا۔۔۔

Address

Manawala

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Yeh Raah Mushkil Nhe posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share