پیغام اسلام Message of Islam

پیغام اسلام Message of Islam عُریانی ، فحاشی ، بے شرمی ، بےحیائی ، اختلاط مردوزن کی روک تھامُ کی کوشش

Escape from abusing and nonsenses




ر

26/02/2025

ارکان اسلام
ان کی تعداد پانچ ہے رکن کے معنی ستون یا تھم کے ہوتے ہیں یہ پانچ ستون ہوں تو ہی اسلام کی چھت قائم ہو سکتی ہے ان کو ہی پنجابی میں "پنج بِنا" بھی کہتے ہیں
ارکان یہ ہیں :
1۔توحیدِ باری تعالیٰ اور نبی کریم ﷺ کی رسالت پر ایمان۔ 2۔ نماز قائم کرنا۔ 3۔ زکاۃ ادا کرنا۔ 4۔ بیت اللہ کا حج کرنا۔5۔ رمضان کے روزے رکھنا
یعنی
کلمہ،نماز،روزہ،زکوات،حج
یہ پانچ شرطیں پوری ہو جائیں تو مسلمان کہلوا سکتا ہے یعنی کلمہ طیبہ کا اقرار اور بنیادی احکام اسلام ( عبادات)

ایک دن جبرائیل علیہ السلام مجلس نبوی صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم میں حاضر ہوئےدوزانو ہوکر بیٹھ گئے پھر سوال کر دیا جواب ارشاد فرمایا گیا تو تصدیق بھی کر دی
حدیث کا عربی متن ( حصہ)
قالَ: يا محمد أخبرني عَنْ الإسلام؟ فقَالَ رَسُول اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم:
"الإسلام ، 1- أن تشهد أن لا إلہ إلا اللَّہ وأن محمدا رَسُول اللَّهِ، 2- وتقيم الصلاة، 3- وتؤتي الزكاة، 4- وتصوم رمضان، 5 وتحج البيت إن استطعت إليہ سبيلا" قَالَ صدقت

عرض کیا :ائے محمد(صلی اللہ علیہ وسلم )مجھے بتلائے کہ :۔ ارکان اسلام پانچ ہیں﴾ اسلام کیا ہے؟رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اسلام یہ ہے کہ توگواہی دے کہ اللہ کے سواکوئی معبودنہیں،اوریہ کہ محمد(صلی اللہ علیہ وسلم)اللہ کے رسول ہیں،اور نماز کو اچھی طرح پابندی سے اداکرے،اورزکوۃ دے اوررمضان کے روزے رکھے اورخانۂ کعبہ کاحج کرے بشرطیکہ وہاں تک پہنچنے پرقادرہو،اس شخص نے (یہ سن کر)کہا کے آپ نے سچ فرمایا

ایمان اور اسلام کا گہرا تعلق ہے جو ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں اسلام ظاہری اعضاء سے متعلق ہے جبکہ ایمان کا تعلق دل سے ہے گویا زبان سے کلمہ طیبہ پڑھ لینے اور بنیادی عبادات کو اپنانے والے کو مسلمان کہا جا سکتا ہے اور اس کے ساتھ مسلمانوں والا سلوک کیا جائیگا
ایک اور حدیث مبارکہ سے ارکان اسلام کی وضاحت ہوتی ہے جو یہ ہے
قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "بني الإسلام على خمس: شهادة أن لا إله إلا الله وأنّ محمَّدًا رسول الله، وإقام الصلاة، وإيتاء الزكاة، والحج، وصوم رمضان"۔ بخآری
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے یہ گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، نماز کا قائم کرنا،زکوات کا ادا کرنا،حج ادا کرنا،رمضان المبارک کے روزے رکھنا
گو کامل مسلمان کی بہت سی باتیں ہیں مگر ایسے شخص کو مسلمان کہا جائیگا
#صفدر

26/02/2025

مسلمان کون ،مومن کس کو کہتے ہیں ،نیک وکار کی کیا نشانی ہے ؟
(حدیث جبریل کا خلاصہ)
حدیث قدسی جس کو امام بخآری رحمتہ اللہ علیہ نے نقل فرمایا ہے کے مطابق
خالق حقیقی نےامین حقیقی کی وساطت سے اپنے محبوب حقیقی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مبارک زبان سےاس کے اصحاب حقیقی رضوان اللہ عنھم کوطریقہ تدریس اور مسلمان مومن اور نیکوکار کی پہچان سکھائی تاکہ وہ خالق حقیقی کے ہر عبد حقیقی تک یہ بات پہنچادیں اور سکھادیں جس پر عمل پیرا ہوکر جنت میں داخلے کے اہل ہوسکیں
(اس میں بنیادی باتیں سمجھائی گئیں جبکہ کامل مسلمان ہونے اور کامل مومن بننےکے لیے اپنے محبوب حقیقی صل اللہ علیہ وسلم کی مبارک زبان سے مزید شرائط بھی سمجھا دیں اور تقوی اختیار کرنے کے طریقے سمجھادیے جب اللہ کا عبد حقیقی متقی بن جاتا ہے تو وہ بھی اللہ کا محبوب بن جاتا ہے
واللہ یحب المحسنین
جب ایک مرد /عورت حقیقی مسلمان ،مومن،متقی،نیکوکاربن جاتا ہے تو وہ اللہ کا حقیقی عبد اور محبوب بن جاتا ہے روز قیامت میدان حشر میں جب نفسی نفسی کی پکار ہوگی آ قا علیہ السلام امتی امتی پکاریں گے تب اللہ تعالیٰ عز وجل بھی اپنے ان محبوب عبد لوگوں کو پکارے گا
"عبادی عبادی "
اس میرے بندو او میرے بندو جیسے ایک ماں اپنے بچے کو بلاتی ہے
حدیث قدسی/حدیث جبریل کی تفصیل اور ۔زید وضاحت ان شاءاللہ اس سےاگلی پوسٹ یا پوسٹوں میں

جاری -----------
#صفدر

03/02/2023

💚💙🌸🍀احکام شریعت 🍀🌸💙💚
🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷🌷

میرے فیس بک کے قابل صد احترام بزرگو، بھائیو، بہنو، بیٹو، بیٹیو اورپیارے دوستو!
السلام علیکم ورحمتہ اللہ
میں کوئی عالم دین نہیں ہوں، بلکہ علماء و عالمات کا دل سے احترام کرتا ہوں اوریہ چاہتا ہوں کہ علماء ہماری راہنمائی فرماتے رہیں فیس بک یوزرز میں کبھی کبھار ہی علماء و عالمات کی پوسٹیں یا کمنٹ نظر آتے ہیں کیونکہ اُن لوگوں کے پاس وقت کی بہت کمی ہوتی ہے زیادہ زور انکا درس وتدریس یا خطابت پر ہوتا ہےاگر کوئی عالم دین یا عالمہ کمال شفقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوسٹ کی شکل میں یا کمنٹ کی شکل میں ہماری راہنمائی کیئے وقت نکالے تویہ انکی ذرہ نوازی اورغنیمت ہے
بحیثیت مسلمان ہمیں بنیادی باتوں کا علم ہونا لازم ہے مومن کی نشانی یہی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کیلیے وہی چیز پسند کرے جو اپنے لیے کرے اس کی خیر خواہی کرے میری طلب تھی کہ انتہائی بنیادی باتوں کو مجھے اور میرے دوستوں کو بچوں کو پورا نہیں تو کچھ نہ کچھ علم ہونا چاہیے اور اس کا تذکرہ بھی ہوتا رہنا لازم ہے عام طور پر میں فروعی اور اختلافی مسائل کو میڈیا پر زیر بحث لانا پسند نہیں کرتا اور اگر کوئی مسئلہ زیر بحث ہو بھی تو خواہش ہوتی ہے کہ علماء راہنمائی فرمادیں ۔
ایک دینی طالب علم دوست نے پچھلے دنوں ایک پوسٹ چڑھائی کہ نماز کے فرائض کتنے ہیں ساتھ لکھا کہ دیکھنا اب سب بھاگ جائیں گے ۔ پوسٹ لکھنے والے حافظ صاحب کی بات کسی حد تک درست ثابت ہوئی کہ بہت کم لوگ پوسٹ کی طرف متوجہ ہوئے کیونکہ جانتے نہ تھے یا دلچسپی کم تھی خیال آیا کہ واقعی ہمیں ان بنیادی باتوں کا علم تو ہونا چاہیے
سو پہلے تو نماز کے فرائض حسب علم و مطالع فیس بک پر شئیر کیے پھر واجبات شیئر کرنے لگا تو خیال آیا پہلے اپنے دوستوں کے ساتھ یہ بات تو شیئر کی جائے کہ احکام شریعت ہوتے کیا ہیں یعنی ( فرض، واجب، سنت، سنت مؤکدہ ، سنت غیرمؤکدہ، مستحب ، سنت زائدہ، نفل ، افضل ، اولی یا حرام ، مکروہ ، مکروہ تحریمی، مکروہ تنزیہی ، مباح ، خلاف اولی ) سب ہوتے کیا ہیں ان کی تعریف کیا ہے ۔ ہمیں معلوم تو ہونا چاہیے
🍀خیر بحمدہ تعالی اپنےمطالع کے مطابق جتنا علم حاصل ہوا تھا فیس بک پر اپنے پیاروں کے ساتھ شئیر کردیا الحمد للہ، اب ارادہ ہے کہ کم ازکم نماز کی حد تک واجبات سنن اور آداب بھی شیئر کردوں اور ہو سکا تو مفسدات بھی شیئر کروں یا طہارت کے مسائل بھی لکھوں مگر ایک گزارش علماء سے ہے کہ جہاں کہیں کوئی نقص یا کمی بیشی پائیں تو ضرور راہنمائی فرمائیں فقہ حنفیہ کے مطابق باتیں شیئر کی ہیں اس فقہ سے تعلق نہ رکھنے والوں سے بحث نہیں بلکہ میرا اعتراف ہے کہ وہ لوگ اپنے اپنے عقائد ونظریات کے مطابق دین کی بہترین خدمت سرانجام دے رہے ہیں
❤️ایک اہم بات سب دوست یاد رکھیں کہ جب میں یا آپ کوئی پوسٹ چڑھاتے ہیں تو اپنے اعمال نامے میں رجسٹر کرواتے ہیں ساتھ کروڑوں انسانوں کو گواہ بنا کر کراما” کاتبین کے ہیلپر بن رہے ہیں ہر ہر حرف اور ہر ہر حرکت نوٹ ہو رہی ہے اس لیے بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔اس لیے جو بات بھی شئیر کریں یہ نقطہ ذہن میں رکھ کر کریں کہ یہ ناقابل واپسی ہےاور ڈیلیٹ سے کام نہ چلے گا گواہ تو بن گئے ، اچھی سے اچھی بات ہی شیئر کریں اخلاقیات سے گری ہوئی یا خلاف ادب چیزیں شیئر نہ کریں نے نئی پروفائل پکچر لگانا یا تصویر پر تصویر شئیر کرنا بے مقصد ویڈیو شئیر کرنا خلاف عقل ہے اگر کوئی ایسی دینی بات کسی کی پوسٹ سے ملے جو آپ کے علم میں اضافہ کر رہی ہو اور قوی دلائل کے ساتھ ہو عقلا” محال نہ ہو تو پوسٹ کرنے والے کا ساتھ دیں حوصلہ افزائی کریں تاکہ ہمارا بھی حصہ اچھی بات پہنچانے اور بری بات سے روکنے کے عمل میں شامل ہوجائے
اللہ تعالی ہم سب کا ناصر ہو
# صفدر

14/01/2023

🌸🌸🌸مباح کس حکم کو کہا جاتا ہے 🌸🌸🌸
مباح سے مراد وہ افعال ہیں جن کے کرنے اور نہ کرنے کا بندہ کو اختیار دیا گیا ہوجیسے فرمایا کلو واشربوا یعنی کھاؤ پیو
اس کا کرنا نہ کرنا برابر ہے نہ کسی پہلو میں ثواب ہے نہ عتاب یا ملامت البتہ نیت کے اعتبار سے ثواب کی امید یا عذاب کا اندیشہ ہوتا ہے جیسے کھانا اس لیے کھایا جائے کہ طاقت آئے اور عبادت کر سکے تو اس پر ثواب ہوگا اور اگر اس نیت سے کھائے کہ کھا کر ظلم کے قابل ہو جاؤں تو کھانا کھانے کا گنا ہوگا

کوئی ایسا کام جس کا مباح ہونا دلیل قطعی (قران پاک کی محکم آیات ، احادیث متواترہ یا اجماع)سے ثابت ہوتو اس مباح کا انکار باعث کفر ہوتا ہے
جیسے کلوا واشربوا کھاؤ پیو، فانکحوا پس نکاح کرو ( دونوں باتیں کھانا پینا اور نکاح کرنا ہیں تو مباح، عمل نہ کرنے پر پکڑ نہیں مگر انکار کفر ہے ) ۔ بعض احکام کے متعلق لا جناح یعنی کچھ حرج نہیں کچھ گناہ نہیں یا لا باءس لکھا جاتا ہے یعنی کچھ برائی نہیں یہ بھی مباح ہوتے ہیں واللہ اعلم
# صفدر

14/01/2023

🍀♦️مکرہ تنزیہی کس حکم کو کہا جاتا ہے ♦️🍀
جس فعل کے نہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہو لیکن اس تر کرنے کو لازم نہ قرار دیا گیا ہو یعنی ترک کرنا پسند کیا گیا ہو ایسا فعل مکروہ تنزیہی کہلاتا ہے جیسے کھڑے ہو کر پانی پینا یا کھڑے ہو کر پیشاب کرنا
مکروہ تنزیہی سے بچنا قابل تعریف اور باعث ثواب ہے اس کا ارتکاب باعث ملامت اور اللہ کے غصے کو جگاتا ہے
بعض اوقات مکروہ تنزیہی کو خلاف اُولی بھی کہا جاتا ہے بعض کے نزدیک خلاف اولی کا درجہ ملروہ تنزیہی سے بھی کم تر ہے کیونکہ خلاف اولی کا مرتکب ملامت اور عتاب کا مستحق نہیں جبکہ مکروہ تنزیہی کا ہے
کسی ایک صحابی نے حدیث بیان فرمائی ہو اور حکم واضح بھی نہ اس میں تاویل کی گنجائش بھی ہو۔ ایسا حکم نہ کرنے والا کام ہو تو مکروہ تنزیہی کہلاتا ہے( ظنی الثبوت ظنی الدلالت)۔

#صفدر

13/01/2023

♦️♦️مکروہ تحریمی کس حکم کو کہا جاتاہے ♦️♦️
ایک ایسا واضح حکم جس میں تاویل کی تو گنجائش ہو مگر وہ ثبوت متواترہ نہ ہو جیسے صرف ایک صحابی نے بتائی ہو۔ ایسا حکم نہ کرنے یا روکنے کے متعلق ہو تو مکروہ تحریمی کہلاتا ہے (قطعی الثبوت ظنی الدلالت)
مکروہ
کتب فقہ میں جہاں صرف مکروہ کا لفظ آئے وہاں مکروہ تحریمی ہی مراد ہوتا ہے
ایسا فعل جس کا ترک کرنا تو ضروری ہو مگر یہ ترک کاحکم یقینی دلیل سے ثابت نہ ہو بلکہ ظنی دلیل سے ثابت ہوجیسے استنجا کے وقت قبلہ کی طرف رخ یا پیٹھ کرنا
مکروہ تحریمی سے بچنا واجب ہے بلا عذر اس کا ارتکاب گناہ ہے اس کا انکار گمراہی ہے البتہ کفر نہیں
# صفدر

13/01/2023

♦️♦️♦️حرام کس حکم کو کہا جاتا ہے ♦️♦️♦️
حرام وہ کام ہے جس سے رُک جانا اور نہ کرنا لازم ہو جیسے زنا ، چوری، سود وغیرہ ۔ اس قدرت کے باوجود چھوڑنا ثواب ہے اور رخصت کے بغیر اس کا ارتکاب کرنا سخت گناہ ہے بلا تاویل اس کا انکار کرنا کفر ہوتا ہے
قران پاک کی محکم آیات اور احادیث متواترہ سے ثابت ہونے والے کام کو نہ کرنےیاروکنے کا حکم شریعت مطہرہ میں حرام کہلاتا ہے ( قطعی الثبوت قطعی الدلالت)۔احناف کی نظرمیں
ہیئت کے اعتبار سے حرام کی دو اقسام ہیں
حرام لعینہ
وہ فعل اپنی ذات کے اعتبار سے ہی حرام ہو یعنی اس فعل میں یا چیز میں کوئی ایسی بات پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے حرام ہے جیسے سود لینے اور شراب پینے کا ارتکاب
حرام لغیرہ
وہ فعل کسی خارجی سبب سے حرام ہوا ہوجیسے چوری کا کپڑا ،کپڑے کو چوری کے فعل نے پہننے کے لیے حرام کردیا یا غیر اللہ کے نام پر ذبح شدہ جانور کا گوشت کھانا / چڑھاوا کھانا وغیرہ
#صفدر

12/01/2023

🍀♦️عزیمت اور رخصت کیا ہے ♦️🍀
مکلف کے حالات کے اعتبار سے احکام ( اوامر ونواہی) کی دو اقسام ہیں
۱-عزیمت
اصل حکم عام حالات میں جو مکلف کو دیا گیا ہے چاہے امر ہو جیسے یا نہی ہو اس کو عزیمت کہتے ہیں جیسے عبادات کاملہ رمضان کے پورے روزے ، پانچ وقتہ پوری نماز مثلا” صبح کے دو فرض ظہر کے چار فرض ۔۔۔۔۔۔۔۔ادا کرنے کا حکم
۲-رخصت
رخصت وہ ہے جو کسی امر یا نہی میں مکلف کو کسی عذر یا عارضی بات کی وجہ سے دی جاتی ہے جیسے مریض اور مسافر کیلیے سفر میں نماز دو رکعت تک ادا کرنےکی اجازت یا رمضان کا روزہ نہ رکھنےاور قضا کرنے کی اجازت
جان کا خوف ہو تو رخصت پر عمل کرنا واجب ہے ورنہ عزیمت پر عمل کرنا افضل ہے البتہ مسافر کی نمازقصر اور حیض و نفاس میں عورت کی معافی نماز ، یہاں رخصت پر عمل واجب ہے
# صفدر

11/01/2023

🌸🌸سنت زائدہ یا آداب 🌸🌸
جن امور کو نبی علیہ السلام نے عادتا” ادا کیا ہو وہ سنت زائدہ ہے جیسے کھانے پینے کے طریقے، اٹھنے بیٹھنے اور دیگر معاملات کے طریقے ۔
ایسے افعال جن کو اتباع کی نیت سے ادا کرنے سے ثواب ملتا ہے اور عمل نہ کرنے سے نہ گناہ ہوتا ہے نہ گرفت
عبادات میں بھی ایسے افعال پائے جاتے ہیں جن کو آداب کہا جاتا ہے جیسے نماز میں قیام کے دوران سجدے کی جگہ پر نظر رکھنا وغیرہ
#صفدر

11/01/2023

🌸🍀مستحب کس حکم کوکہا جاتاہے🌸🍀🌸
کسی ایک صحابی نے حدیث بیان فرمائی ہو دوسرے صحابہ سے نہ ملتی ہو اور حکم واضح بھی نہ اس میں تاویل کی گنجائش بھی ہو۔ ایسا حکم کرنے والا کام ہو تو سنت غیر مؤکدہ یا مستحب کہلاتا ہے( ظنی الثبوت ظنی الدلالت)
نبی علیہ السلام کی ایسی سنت جس پر آپ علیہ السلام نے مواظبت نہ فرمائی ہو یعنی ہمیشہ نہ ادا فرمائی ہو بلکہ کبھی کبھی کیا ہو جیسے نمازوں میں طویل قراءت یا ہر اچھے کام کو داہنے سے شروع کرنا ۔ایسی سنتوں پر عمل کرنے کا ثواب ملتا ہے ترک کرنے کا گناہ نہیں ملتا ۔
(ان کو کبھی نفل اور مستحب بھی کہہ لیا جاتا ہےبلکہ بعض فقہاء کے مطابق صرف یہ ہی مستحب ہے)
#صفدر

11/01/2023

🍀🌸🌷مندوبات یا نوافل 🌷🍀🌸
🍀🌸🍀🌸🍀🌸🍀🌸🍀🌸🍀🌸

مندوب کس حکم کو کہا جاتا ہے نفل سے کیا مراد ہے؟
وہ حکم ہےجس کا کیا جانا مطلوب تو ہوتا مگرمطلوب ہونے میں شدت نہیں کرنے پر ثواب ملتا اور نہ کرنے پر گرفت نہیں ہوتی گناہ نہیں ہوتا مگر مندوب کی بعض اقسام و تخصیص ہے کہ انکو ترک کرنے پر گناہگار ہوتا ہے مندوبات کی قضا نہیں ہوتی۔
مندوب کی مندرجہ ذیل اقسام ہیں
۱-سنت ۔ ۲۔نوافل -( سنت مؤکدہ یا سنت ھدی۔ سنت غیر مؤکدہ یا مستحب ۔ سنت زائدہ-افضل۔ اُولی)
🍀🌸عام طور فرائض واجبات جن کی کہ قضا لازم ہے کے علاوہ ہر عبادت اور ہر حکم پر نفلی عبادت یا نوافل کہا جاتا ہے
لیکن دراصل
نفل وہ حکم اور عبادت جو نہ تو فرض ہو ، نہ واجب ہو نہ سنت ہو بلکہ اس کے علاوہ ہواس کو نفل کہا جاتا ہے
جبکہ مندوب میں نفل کے علاوہ سنت بھی شامل ہے۔ مندوب اور نفل دونوں کی قضا واجب نہیں ہوتی ۔
#صفدر

Address

Nindowal
Lala Musa

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when پیغام اسلام Message of Islam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share