31/03/2026
عظیم الشان خوشخبری !
شوال کے بابرکت مہینے میں دینی تعلیم کے خواہشمند افراد کے لیے سنہری موقع!
قرآنِ کریم کو خوبصورت لہجے میں پڑھنا سیکھئے۔
ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ ضلع لکی مروت کے معروف دینی مدارس میں نئے تعلیمی سال کے لیے شعبۂ تجوید میں داخلوں کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔
یہ اعلان خصوصاً علماء کرام اور حفاظ کرام کے لیے تجوید و قراءت سیکھنے کا بہترین موقع ہے، جبکہ والدین کے لیے اپنے بچوں کی دینی تربیت اور درست و خوبصورت تلاوت سکھانے کا سنہری ذریعہ ہے۔
📌 خصوصیات :
✔️ مستند قراء کرام کی زیرِ نگرانی تعلیم
✔️ قواعدِ تجوید کی عملی مشق (مخارج و صفات کے ساتھ)
✔️ حسنِ قرأت اور خوش الحانی کی خصوصی تربیت
🌹 فرمانِ نبوی ﷺ 🌹
"تم میں سے بہترین وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے"
⚠️ نوٹ : داخلے محدود ہیں۔
اس قیمتی موقع کو ضائع نہ کریں، آج ہی اپنے بچوں کا داخلہ کروائیں اور ان کی دنیا و آخرت سنواریں۔
🤲 ضروری گزارش :
اس پیغام کو صدقۂ جاریہ کی نیت سے اپنے دوستوں، پیجز اور گروپس میں ضرور شیئر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس نیکی کے کام میں شامل ہو سکیں۔
جزاکم اللہ خیراً
📢 جاری کردہ:
پریس سیکرٹری، اتحاد القراء، ضلع لکی مروت