Faize Hussainy jari he

Call Directions

Faize Hussainy jari he Faiz e hussainy Jari hai

https://youtu.be/S9LNKJflyrk
03/10/2026

https://youtu.be/S9LNKJflyrk

Enjoy the videos and music you love, upload original content, and share it all with friends, family, and the world on YouTube.

22/09/2026
26/08/2026

عرس مبارک حسینی آستانہ پاک 2026

20/08/2026

عرس حسینی آستانہ پاک 2026

تمام عاشقان حسینی اور وابستگان سلسلہ نورانی مجددی کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آقا و مولا حضرت محبوبِ الٰہی سید علی حسینی سرکار کا عرس مبارک ربیع الاوّل کی 10,11 تاریخ بمطابق ماہ اگست کی 24، 25 بروز پیر اور منگل حسینی آستانہ پاک 28 کلو میٹر ملتان روڈ لاہور پر منعقد ہو رہا ہے جس کی صدارت مرشد اکمل، وارث سلسلہ نورانی مجددی، جانشین آقا حضرت محبوبِ الٰہی سید علی حسینی سرکار و حضرت مختار اعظم سید محمد شاہ جی سرکار، تاجدارِ اقلیم حسینی حضرت سید طاہر حسنین اسد حسینی سرکار فرمائیں گے۔
پیر کے روز 10 ربیع الاوّل بمطابق 24 اگست 2026 کو بعد نمازِ عشاء سہروں کی محفل ہوگی جس کی دعا فجر سے قبل ہو جائے گی۔ عرس پاک کی محفل بروز منگل 11 ربیع الاوّل بمطابق 25 اگست کو دن دس بجے شروع ہوگی اور عرس پاک کی دعا بعد نمازِ عصر ہوگی۔ مختصر وقفے کے بعد مرشد عالی قدر حضرت سید طاہر حسنین اسد حسینی سرکار بعد نمازِ عشاء عید میلادالنبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل منعقد فرمائیں گے اور رات 12 بجے کے قریب دعا کے ساتھ اجازت ہو جائے گی۔
مرشد عالی قدر حضرت سید طاہر حسنین اسد حسینی سرکار نے تمام وابستگان سلسلہ نورانی مجددی کی آسانی کے پیشِ نظر معمول کے مطابق بسوں کا انتظام فرمایا ہے جو بروز پیر 10 ربیع الاوّل بمطابق 24 اگست 2026 کو بعد نمازِ عصر دربار مجددی شریف سے روانہ ہوں گی۔
حکم کے مطابق تمام وابستگان سلسلہ نورانی مجددی 1211 مرتبہ لا حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم
اور چوتھے سپارے کا پہلا رکوع چھوڑ کر اگلے پانچ رکوع (سورۃ آل عمران کا تیسرا پاء) پڑھ کر آئیں تاکہ تکالیف سے محفوظ رہیں
عرس پاک کی محفل میں حاضر ہو کر اللّٰہ ورسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی رضا و خوشنودی حاصل کریں۔ دوسروں کو بھی مطلع فرمائیں۔
شکریہ
مرکزی انتظامیہ
بحکم مرشد پاک

*اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَةُ اَللّٰهِ وَبَرَكَاتُه* سلسلہ نورانی مجددی کے تمام احباب کو مطلع کیا جاتا ہے کہ15 اگست ...
14/08/2026

*اَلسَّلَامُ عَلَیْکُم وَرَحْمَةُ اَللّٰهِ وَبَرَكَاتُه*

سلسلہ نورانی مجددی کے تمام احباب کو مطلع کیا جاتا ہے کہ
15 اگست 2026 بروز ہفتہ بعد نماز عشاء *دربار مجددی شریف* میں *یکم شریف* کی با کمال, عظیم وشان محفل پاک منعقد ہوگی.
جس کی صدارت ہمارے آقا و مولا مرشد پاک جناب حضرت *سید طاہر حسنین اسدحسینی* سرکار تاجدار اقلیم فیض حسینی دامت فیوضہم و برکاتہم پاک فرمائیں گے....
تمام احباب وقت پرحاضر ہوں, اور باقی احباب طریقت کو بھی مطلع کردیں.
شکریہ.

Address

Lahore

Telephone

+923334541239

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Faize Hussainy jari he posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share