Usman Awan Real

Usman Awan Real ایمان ، عمل اور اخلاص کا سفر

مقصودِ کائناتتمام عالم اسلام کو جشنِ عید میلاد النبی ﷺ مبارک ہو۔
25/08/2026

مقصودِ کائنات
تمام عالم اسلام کو جشنِ عید میلاد النبی ﷺ مبارک ہو۔

18/08/2026

صوفیائے کرام نے دنیا کی حقیقت کو سایہ اور خواب سے تشبیہ دی ہے

1: سایہ اس لئے کہ — انسان جتنا اسے پکڑنے کی کوشش کرتا ہے، وہ اتنی ہی آگے بڑھتی جاتی ہے۔

2: اور دنیا کو خواب سے اس لئے تشبیہ دی گئی ہے کہ — انسان خواب میں بہت کچھ اپنا سمجھتا ہے، مگر بیداری کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ وہ عارضی تھا

محفل میلاد کروانے کی برکاتدار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)سوالگھر میں محفل میلاد کروانے کی کیا برکات ہیں۔ اس بارے میں کچ...
17/08/2026

محفل میلاد کروانے کی برکات

دار الافتاء اھلسنت (دعوت اسلامی)

سوال
گھر میں محفل میلاد کروانے کی کیا برکات ہیں۔ اس بارے میں کچھ برکات لکھ کر بھیج دیجئے؟

جواب
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَايَةَ الْحَقِّ وَ الصَّوَابِ

میلاد شریف کروانے کی بے شمار برکات ہیں۔ چنانچہ امام جلال الدین سیوطی شافعی علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں:
جس گھر، مسجد یا محلّہ میں میلاد شریف پڑھا جائے۔ فرشتے اُس گھر، مسجد اور محلّہ کو گھیر لیتے ہیں اور فرشتوں کے سردار یعنی حضرت جبریل، حضرت میکائیل، حضرت اسرافیل اور حضرت عزرائیل عَلَیْہمُ السَّلَام میلاد شریف پڑھنے والوں کے لئے رحمت و رِضوان کی دُعا کرتے ہیں۔

جس گھر میں میلاد شریف پڑھا جائے، اللہ پاک اس گھر کو قحط سالی، وبائی امراض، آگ لگنے، ڈوبنے اور ایسی بہت سی آفات سے محفوظ رکھتا ہے، اس گھر کے رہنے والوں کو بُغض و حسد سے، بُری نظر سے اور چوری وغیرہ کے خطرے سے بچایا جاتا ہےاور اس گھر کے اَہْلِ خانہ کا کوئی فرد انتقال کر جائے، تو اس پر نَکِیْرَین (یعنی قبر میں سوال پوچھنے والے فرشتوں) کے سوالوں کے جواب آسان کر دئیے جاتے ہیں۔ (نعمۃ الکبریٰ لابن حجر، صفحہ: 7 بتقدم و تاخر)
نوٹ: اس حوالے سے تفصیلی مطالعہ کرنے کے لیے دعوت اسلامی کی طرف سے جاری کردہ رسالے بنام ”محفل میلادِ مصطفیٰ (علیہ التحیۃ و الثناء) کی برکات“ کا مطالعہ کیجئے۔

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا محمد نوید چشتی عطاری مدنی

فتویٰ نمبر: WAT-1715
تاریخ اجراء: 17 ذو القعدۃ الحرام 1444ھ/ 06 جون 2023ء

07/08/2026

يَوْمَ نَدْعُو كُلَّ أُنَاسٍ بِإِمَامِهِمْ﴾
“جس دن ہم ہر گروہ کو اس کے امام (پیشوا/رہنما) کے ساتھ بلائیں گے، پھر جسے اس کا اعمال نامہ دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا، وہ اسے پڑھے گا اور اس پر ذرہ برابر بھی ظلم نہیں کیا جائے گا۔”
(سورۃ الإسراء 17:71)

وضاحت: جو شخص کسی ظالم، باطل یا گمراہ رہنما کی جانتے بوجھتے پیروی کرے گا، اور اس کے ظلم و باطل کی تائید کرے گا، وہ اس کے انجام میں شریک ہونے کے خطرے میں ہوگا

جو شخص حق کی پیروی کرے گا، وہ اہلِ حق کے ساتھ ہوگا، اور جو جان بوجھ کر ظلم و باطل کی پیروی کرے گا، وہ قیامت کے دن اپنے اختیار کیے ہوئے راستے اور اپنے پیشواؤں کے ساتھ اٹھایا جا سکتا ہے، اور ہر شخص اپنے اپنے اعمال کا بھی جواب دہ ہوگا

07/08/2026

وَتِلْكَ الْأَيَّامُ نُدَاوِلُهَا بَيْنَ النَّاسِ

“اور یہ دن ہیں جنہیں ہم لوگوں کے درمیان پھیرتے رہتے ہیں (یعنی کبھی کسی کو غلبہ اور کبھی کسی کو آزمائش دیتے ہیں).

28/07/2026

إِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيدٌ

ترجمہ: “بے شک آپ کے رب کی پکڑ بہت سخت ہے۔”

(سورۃ البروج، 85:12)

اس آیت کا مقصد مومنوں کو تسلی دینا اور ظالموں کو تنبیہ کرنا ہے کہ اگر دنیا میں انہیں کچھ وقت مل رہا ہے تو یہ اس بات کی دلیل نہیں کہ وہ اللہ کی گرفت سے محفوظ ہیں۔ جب اللہ کا فیصلہ آتا ہے تو اس کی پکڑ نہایت سخت اور یقینی ہوتی ہے

28/07/2026

میرا کشمیر لہو لہان

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَىٰ رُوحِ مُحَمَّدٍ فِي الْأَرْوَاحِ، وَعَلَىٰ جَسَدِهِ فِي الْأَجْسَادِ، وَعَلَىٰ قَبْرِهِ فِي الْق...
23/07/2026

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَىٰ رُوحِ مُحَمَّدٍ فِي الْأَرْوَاحِ،
وَعَلَىٰ جَسَدِهِ فِي الْأَجْسَادِ،
وَعَلَىٰ قَبْرِهِ فِي الْقُبُورِ

مدینۂ منورہ کی مقدس اور پُرسکون فضاؤں میں اپنے دو بھائیوں اور ایک عزیز دوست کے ساتھ مسجدِ نبوی ﷺ میں ملاقات کا یہ خوبصو...
20/07/2026

مدینۂ منورہ کی مقدس اور پُرسکون فضاؤں میں اپنے دو بھائیوں اور ایک عزیز دوست کے ساتھ مسجدِ نبوی ﷺ میں ملاقات کا یہ خوبصورت لمحہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گا۔ اللہ تعالیٰ کے گھر میں اکٹھے بیٹھنا، عبادت کرنا اور محبت و اخوت کے انمول رشتوں کو محسوس کرنا یقیناً ایک بہت بڑی نعمت ہے۔

زندگی کی اصل خوبصورتی انہی پاکیزہ تعلقات میں پوشیدہ ہے جو خلوص، احترام اور دعاؤں کے ساتھ قائم رہتے ہیں۔ مسجدِ نبوی ﷺ کی پُرنور فضا میں گزرے یہ لمحات ہمیں ہمیشہ محبت، بھائی چارے اور اللہ تعالیٰ کے قرب کا احساس دلاتے رہیں گے۔

دعا ہے کہ اللہ ربّ العزت ہماری دوستی اور بھائی چارے میں ہمیشہ برکت عطا فرمائے، ہمارے دلوں کو آپس میں جوڑے رکھے اور بار بار اپنے محبوب حضرت محمد ﷺ کے شہرِ مقدس کی حاضری نصیب فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤍🕋✨

کچھ لمحے تصویروں میں محفوظ ہو جاتے ہیں، مگر ان کی خوشبو ہمیشہ دلوں میں بسی رہتی ہے۔

شبِ جمعہ میں پڑھے جانے والے درود شریف کی فضیلتیںچند لمحوں میں درودِ پاک پڑھ کر بے شمار برکتیں اور فضیلتیں حاصل کی جا سکت...
16/07/2026

شبِ جمعہ میں پڑھے جانے والے درود شریف کی فضیلتیں

چند لمحوں میں درودِ پاک پڑھ کر بے شمار برکتیں اور فضیلتیں حاصل کی جا سکتی ہیں۔

نمبر 1: ایک مرتبہ یہ درود پڑھنے والے کے لیے قیامت کے دن حضور ﷺ شفاعت فرمائیں گے۔

نمبر 2: ایک مرتبہ یہ درود پڑھنے سے چھ لاکھ درود شریف پڑھنے کا ثواب ملتا ہے۔

نمبر 3: اس درودِ پاک کی برکت سے گناہوں کی معافی اور نیکیوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

نمبر 4: جو شخص ایک مرتبہ درودِ پاک پڑھتا ہے، اس پر رحمت کے ستر دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔

نمبر 5: اس درودِ پاک کو پڑھنے والے کے لیے قیامت کے دن شفاعت واجب ہو جاتی ہے۔

نمبر 6: درودِ پاک پڑھنے والے کو قربِ مصطفیٰ ﷺ نصیب ہوتا ہے اور اس کے لیے بے شمار نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔

✨ آئیے! شبِ جمعہ اور یومِ جمعہ میں زیادہ سے زیادہ درودِ پاک پڑھنے کی سعادت حاصل کریں

Address

Johar Town,Lahore
Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Usman Awan Real posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share