Islam Deen our Ahadees

Islam Deen our Ahadees Asalam o alaikum
ALLAH O AKBAR
ALLAH IS GREAT :-)

01/03/2017

11= حدیث شریف: حضرت انس رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ رسول پاکﷺ نے فرمایا کہ مجھے امید ہے کہ میری امت میں جتنے لوگ ابوبکر اور عمر کی محبت کے سبب جنت میں جائیں گے، اتنے لاالہ الا اﷲ کہنے کے سبب نہ جائیں گے (زوائد الزہد لعبداﷲ بن احمد، الصواعق المحرقہ)
شانِ ابوبکر و عمر رضی اﷲ عنہما ائمہ اہلبیت کی زبانی
حضرت محمد باقر رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت فاطمہ رضی اﷲ عنہا کی تمام اولاد اس بات پر متفق ہے کہ حضرت ابوبکر و عمر رضی اﷲ عنہما کے بارے میں اچھی بات ہی کریں (الدارقطنی، الصواعق المحرقہ

01/03/2017

9= حدیث شریف: حضرت انس رضی اﷲ عنہ اور حصرت سہل سعد رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ رسول پاکﷺ نے فرمایا۔ ابوبکر کی محبت اور ان کا شکر میرے ہر امتی پر واجب ہے (ابن عساکر، تاریخ دمشق، حدیث 174، جلد 30، ص 141)

01/03/2017

5= حدیث شریف: حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ رسول پاکﷺ نے فرمایا کہ نبیوں اور رسولوں کے سوا زمین وآسمان کی اگلی اورپچھلی مخلوق میں سب سے افضل ابوبکر ہیں (حاکم ،الکامل لابن عدی، حدیث 368، جلد 2،ص 180)
6= حدیث شریف: حضرت زبیر رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ رسول پاکﷺ نے فرمایا کہ میرے بعد میری امت میں سب سے بہتر ابوبکر اور عمر ہیں (ابن عساکر، ابو العطوف، ابن الجوزی، العینی)

01/03/2017

حدیث شریف: حضرت اسعد بن زراہ رضی اﷲ عنہ آقا کریمﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول پاکﷺ نے ارشاد فرمایا کہ بے شک روح القدس جبریل امین نے مجھے خبر دی کہ آپﷺ کی امت میں آپﷺ کے بعد افضل ابوبکر ہیں (طبرانی المعجم الاوسط، حدیث 6448، جلد 5، ص 18)

01/03/2017

سیدنا صدیق اکبر رضی اﷲ عنہ کی
افضلیت پر اجماع صحابہ
1= حدیث شریف: حضرت ابو الدرداء رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ رسول پاکﷺ نے فرمایا۔ انبیاء کرام علیہم السلام کے بعد ابوبکر اور عمر سے افضل کسی شخص پر نہ سورج طلوع ہوا ہے نہ غروب۔ ایک روایت میں ہے کہ انبیاء و رسل کے بعد ابوبکر اور عمر سے زیادہ افضل کسی شخص پر سورج طلوع نہیں ہوا ہے۔ حضرت جابر رضی اﷲ عنہ کی حدیث میں بھی ہے کہ حضورﷺ نے انہیں فرمایا اﷲ کی قسم! آپ سے افضل کسی شخص پر سورج طلوع نہیں ہوا ہے (مسند عبدبن حمید، حدیث 212، ص 101، ابو نعیم، طبرانی)
2= حدیث شریف: حضرت انس رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ رسول پاکﷺ نے فرمایا کہ انبیاء و رسل میں سے کسی کو بھی ابوبکر سے افضل کوئی ساتھی نصیب نہیں ہوا۔ یہاں تک کہ سورۂ یٰسین میں بیان ہونے والے جن انبیاء کرام علیہم السلام کے جس شہید ساتھی کا ذکر ہے، وہ بھی ابوبکر رضی اﷲ عنہ سے افضل نہ تھا (حاکم، ابن عساکر)

01/03/2017

حضرت ابوبکر و عمر رضی اﷲ عنہما کو گالیاں دینے والا مولا علی رضی اﷲ عنہ کی نظر میں
1= سالم بن ابی الجعد سے روایت ہے کہ حضرت علی رضی اﷲ عنہ نے فرمایا۔ جو شخص حضرت ابوبکر و عمر رضی اﷲ عنہما کو گالیاں دے گا تو میرے نزدیک اس کی توبہ کبھی بھی قبول نہیں ہوگی (ابن عساکر، فضائل الصحابۃ للدار قطنی)
2= ابن شہاب عبداﷲ بن کثیر سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اﷲ عنہ نے فرمایا کہ آخری زمانہ میں ایسے لوگ پیدا ہوں گے جو ہم سے محبت اور ہماری جماعت سے ہونے کا دعویٰ کریں گے، مگر وہ اﷲ تعالیٰ کے بندوں میں سب سے شریر ہوں گے جوکہ حضرت ابوبکر و عمر رضی اﷲ عنہما کو گالیاں دیں گے (ابن عساکر، کنزالعمال، کتاب الفضائل، حدیث 36098)

27/02/2017

سیدنا حضرت عمر فاروق کی عظمت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ قرآن مجید کی بہت سی آیتیں آپ کی خواہش کے مطابق نازل ہوئیں۔ سیدنا حضرت علی فرماتے ہیں کہ حضرت عمر فاروق کے رائیں قرآن مجید میں موجود ہیں۔ ​

تاریخ خلفاء میں ہے کہ حضرت عمر فاروق کسی معاملہ میں کوئی مشورہ دیتے تو قرآن مجید کی آیتیں آپ کے مشورے کے مطابق نازل ہوتیں۔ (تاریخ الخلفاء) ​

مسلمانو ! سیدنا حضرت عمر کے مشوروں کو اللہ تعالٰی کس طرح پسند فرماتا تھا اس کا اندازہ اس طرح لگائیے۔ ​

ایک مرتبہ حضرت عمر فاروق نے حضور اکرم سے عرض کی یارسول اللہ ! آپ کی خدمت میں ہر طرح کے لوگ آتے جاتے ہیں اور اس وقت آپ کی خدمت میں آپ کی ازواج بھی ہوتی ہیں۔ بہتر یہ ہے کہ آپ ان کو پردہ کرنے کا حکم دیں چنانچہ حضرت عمر کے اس طرح عرض کرنے پر ازواجِ مطہرات کے پردے کے بارے میں قرآن مجید کی آیت نازل ہوئی۔ ارشاد خداوندی ہے۔ ​
واذا سالتموھن متاعا فسلوھن من ورآء حجاب (پ22 ع4) ​

ترجمہ :۔ اور جب تم امہات المومنین سے استمعال کرنے کی کوئی چیز مانگو تو پردے کے باہر سے مانگو۔ ​

27/02/2017

حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ “جب حضرت عمر فاروق اسلام لائے تو حضرت جبرائیل حضور کی بارگاہ میں حاضر ہوئے اور عرض کیا یارسول اللہ آسمان والے عمر کے اسلام پر خوش ہوئے ہیں۔ (ملاحظہ ہو ابن ماجہ بحوالہ برکات آل رسول صفحہ 291

27/02/2017

حضور اکرم نے ایک اور موقع پر ارشاد فرمایا۔ ​

بے شک میں نگاہ نبوت سے دیکھ رہا ہوں کہ جن کے شیطان اور انسان کے شیطان دونوں میرے عمر کے خوف سے بھاگتے ہیں۔ (مشکوٰۃ شریف ص558 ) ​

20/02/2017

حضرت عمرو بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکر م ﷺ نے فرمایا: بلاشبہ دین اسلام حجاز (مکہ مکرمہ اور اس کے مضافات) میں اس طرح سمٹ کر آجائے گا جس طرح سانپ اپنے بل میں سمٹ آتا ہے اور اسلام حجاز میں اس طرح جگہ بنالے گا جس طرح پہاڑی بکری پہاڑ کی بلندی پر اپنی جگہ بنالیتی ہے۔ بلاشبہ دین اسلام آغاز کے وقت غریب تھا یقیناًاس کا اختتام بھی اس کے آغاز کی طرح ہوگا۔ پس خوشخبری ہے ایسے غریبوں کے لئے جو میرے بعد میری ایسی سنتوں کی اصلاح کریں گے جنہیں لوگ بگاڑ چکے ہونگے
ترمذی

20/02/2017

حضرت معاذ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص غصہ کو پی جائے جبکہ اس میں غصہ کے تقاضا کو پورا کرنے کی طاقت بھی ہو (لیکن اس کے باوجود جس پر غصہ ہے اس کو کوئی سزا نہ دے) اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کو ساری مخلوق کے سامنے بلائیں گے اور اس کو اختیار دیں گے کہ جنت کی حوروں میں سے جس حور کو چاہے اپنے لئے پسند کرلے۔
(ابوداوُد) (جامع ترمذی ،جلد اول باب البر والصلۃ :2021)

20/02/2017

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا لوگوں کو (دین) سکھاؤ اور خوشخبریاں سناؤ اور دشواریاں پیدا نہ کرو اور جب تم میں سے کسی کو غصہ آئے تو اسے چاہئے کہ خاموشی اختیار کرلے۔
(مسند احمد)

Address

Lahore
5400

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islam Deen our Ahadees posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share