Minhaj ul Quran Lahore

Minhaj ul Quran Lahore Official page for Tehreek-e-Minhaj-ul-Quran Lahore. Tehreek e Minhaj ul Quran (TMQ) Lahore is a Zonal Organization of Minhaj ul Quran International.

Which is working under the dynamic Leadership of Shaikh ul Islam Dr.Muhammad Tahri ul Qadri for the betterment of the Muslim Ummah & the Pakistani Nation.
• District Organizational Structure of Tehreek e Minhaj ul Quran (TMQ) Lahore.

1. President: Rana Nafees Hussain
2. Nazim: Mian Mamtaz Hussain
3. Senior Dupty President: Professor Zulfiqar Ali
4. Dupty President: Muhammad Asghar Sajid
5. Dupty

President: Muhammad Islam
6. Dupty President: Ch. Muhammad Anwar Qadri
7. Dupty President: Ghulam Shabbir Jami
8. Dupty President: Dr. Muhammad Qasim
9. Nazim-e-Maaliat: Haji Muhammad Hanif Qadri
10.Naib nazim maaliat: Flt Lt Ret.alou din
11. Nazim Welfare: Flt Lt Ret. Abdul Majeed
12. Senior Naib Nazim Welfare: Muhammad Elyas Dogar
13. Nazim-e-Dawat: Ahsan Awais Mustafvi
14. Nazim Nashr-o-ashat: Rana Ateeq u Rahman
15. Office Secretary: Muhammad Rehan Chaudhry

• Introduction of Minhaj ul Quran
Literally, Minhaj-ul-Qur`an means "the way of the Qur`an". This is, in fact, the most simple, comprehensive, and accurate description of the Minhaj-ul-Qur`an International. You will observe its ideology, strategy and objectives are based purely on the divine teachings of the scripture and the authorized instructions of the Holy Prophet Muhammad (saw) who is the Qur`an incarnate. The Qur`anic way is the path of peace, progress, prosperity and welfare. In fact, it is the secret of success both in this world and in the Hereafter.

• Get Membership of Minhaj ul Quran International
Do you also want to walk the right path, the path of Peace, Tolerance, Progressiveness, Modernity and Socio-Economic Justice and equality? Do you also want to stop the decay of values and the demise of morality by reverting of Peace, Tolerance and Socio-Economic Justice? Do you also want your generation and the coming ones to live in dignity, fulfilling the criteria of noble character? Do you also want to court success both in this life and in the here-after? Do you also want the system of peace, love, tolerance and truth to prevail internally in yourself as well as externally between people of all races, nationalities, and cultures? If you are satisfied with our work and program, Do join hands with us in this noble deed. Please Fill the Membership Form and send along with prescribed membership fees to our headquarter at given address or submit it in the nearest office/centre of MQI in your country/city. For contact & Information:
365-M- Block, Model Town Lahore-Pakistan
Cell: +92-42-35165399
E-Mail: [email protected]

حاجی معراج دین صاحب مرحوم کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئیصدر PP-153 بی محترم حاجی صلاح الدین سلتانی صاحب کے والدِ محترم حاج...
29/08/2026

حاجی معراج دین صاحب مرحوم کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی

صدر PP-153 بی محترم حاجی صلاح الدین سلتانی صاحب کے والدِ محترم حاجی معراج دین صاحب کے انتقالِ پُرملال کے موقع پر نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔

نمازِ جنازہ مفتی غلام اصغر صدیقی صاحب، صدر علماء کونسل پاکستان نے پڑھائی۔

نمازِ جنازہ میں خصوصی طور پر ناظم لاہور محترم ناظم علی رحمت اعوان صاحب نے شرکت کی۔ اس موقع پر سینئر نائب ناظم لاہور حاجی خالد محمود صاحب، ناظم ضلع نمبر 2 حافظ عبدالرحمن صاحب، ڈاکٹر شاہد محمود قادری صاحب، محترم طارق الطاف صاحب، حاجی احمد صادق صاحب، حاجی ظفر کمبوہ صاحب، محمد قاسم سرور صاحب، شیخ عتیق الرحمن صاحب اور محسن شہزاد صاحب سمیت دیگر مقامی و تحریکی تنظیمات کے ذمہ داران، مذہبی، معاشرتی و سیاسی شخصیات اور اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرحوم کے لیے دعائے مغفرت و بخشش کی گئی اور اللہ رب العزت سے دعا کی گئی کہ وہ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، درجات بلند فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین 🤲

25/08/2026

عالمی میلاد کانفرنس — خصوصی دعوت

ناظم لاہور محترم ناظم علی رحمت اعوان صاحب کی جانب سے اپنی لاہور زون کی ٹیم کے ہمراہ مینارِ پاکستان سے براہِ راست عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کی خصوصی دعوت۔

لاہور بھر کے تمام قائدین، کارکنان، تنظیمات اور عاشقانِ رسول ﷺ سے پُرزور اپیل ہے کہ عالمی میلاد کانفرنس میں بھرپور شرکت فرمائیں اور اس عظیم الشان اجتماع کو کامیاب بنائیں۔

خصوصی دعوت برائے:
لاہور اور پورے پاکستان کو خصوصی دعوت

مینارِ پاکستان — لاہور
عالمی میلاد کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں۔

ﷺ ❤️

صدر تحریک منہاج القران لاہور زون اقبال حسین باجوہ کی عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان لاہور کی دعوتی مہم
23/08/2026

صدر تحریک منہاج القران لاہور زون اقبال حسین باجوہ کی عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان لاہور کی دعوتی مہم

23/08/2026

🌹 عالمی میلاد کانفرنس — خصوصی دعوت 🌹

ناظم علی رحمت اعوان صاحب، ناظم لاہور کی جانب سے عالمی میلاد کانفرنس کے انتظامات اور شرکاء کے حوالے سے خصوصی پیغام۔

مینارِ پاکستان سے براہِ راست تمام عاشقانِ رسول ﷺ کو عالمی میلاد کانفرنس میں بھرپور شرکت کی خصوصی دعوت۔

🎙️ خصوصی خطاب:
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب

📍 مقام: مینارِ پاکستان، لاہور
گیارہ بارہ ربیع الاول کی درمیانی شب

تمام احباب، کارکنان اور عاشقانِ رسول ﷺ بھرپور شرکت یقینی بنائیں۔

صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ❤️

19/08/2026
Minhaj University Lahore organized a College Leadership Engagement Session with the Vice Chancellor, bringing together 5...
19/08/2026

Minhaj University Lahore organized a College Leadership Engagement Session with the Vice Chancellor, bringing together 50+ college principals and directors for interaction with the university leadership.
The session focused on academic collaboration, institutional linkages, and strengthening cooperation between Minhaj University Lahore and participating colleges.
The interaction provided a platform for meaningful dialogue and the development of long-term academic partnerships.

InshaAllah
19/08/2026

InshaAllah

ترجمۃ القرآن کی افتتاحی تقریب و ضیافتِ میلاد النبی ﷺ کا انعقادجدید ذرائع اور مؤثّر تدریسی طریقوں سے استفادہ وقت کی اہم ض...
19/08/2026

ترجمۃ القرآن کی افتتاحی تقریب و ضیافتِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد

جدید ذرائع اور مؤثّر تدریسی طریقوں سے استفادہ وقت کی اہم ضرورت ہے: حافظ زبیر حسن کی خصوصی گفتگو

ڈاکٹر محمّد رفیق نجم، علّامہ عین الحق بغدادی، علّامہ غلام مرتضیٰ علوی و دیگر نے بھی اظہارِ خیال کیا

لاہور: نظامتِ تربیت کے زیرِ اہتمام مرکزی سیکریٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل پر ترجمۃ القرآن کی افتتاحی تقریب اور ضیافتِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔

حافظ زبیر حسن چیئرمین قرآن بورڈ پنجاب نے خصوصی شرکت کی اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کا نام اپنے مقصد کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے ترجمۃ القرآن کے جدید پروگرام کو ایک عظیم علمی کاوش قرار دیتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید کی تعلیم کو عام کرنے کے لیے جدید ذرائع اور مؤثّر تدریسی طریقوں سے استفادہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمّد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ اور تحریک منہاج القرآن کی قیادت کو قرآن فہمی کے اس منصوبے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کاوش قرآن سے مسلمانوں کا تعلّق مضبوط کرنے اور نئی نسل کو قرآن کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

ڈاکٹر محمّد رفیق نجم نے استقبالیہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے قیام کے روزِ اوّل سے قرآن مجید سے تعلّق مضبوط کرنے اور قرآن کی تعلیمات کو عام کرنے کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھا ہے۔ موجودہ دور میں نئی نسل کی ضروریّات کو سامنے رکھتے ہوئے جدید طریقۂ تعلیم اختیار کرنا ناگزیر ہے۔ قرآن مجید کی تعلیم کو محض روایتی انداز تک محدود رکھنے کے بجائے جدید تعلیمی تقاضوں، ملٹی میڈیا اور بصری ذرائع سے جوڑنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے علّامہ غلام مرتضیٰ علوی اور پوری ٹیم کو جدید طریقۂ تدریس متعارف کروانے پر مبارکباد پیش کی۔

علّامہ عین الحق بغدادی ناظمِ امتحانات نظام المدارس پاکستان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید کتابِ ہدایت، سرچشمۂ علم اور دستورِ حیات ہے۔ انہوں نے جدید ترجمۃ القرآن سافٹ ویئر اور طریقۂ تدریس کو قرآن فہمی کی طرف ایک قابلِ قدر پیش رفت قرار دیا۔ اس تدریسی طریقۂ کار پر عملی تجربات بھی کیے جا چکے ہیں اور نظام المدارس پاکستان کے تحت ورچوئل انسٹیٹیوٹ آف اسلامک سائنسز میں درسِ نظامی کے طلبہ کو نصاب اسی طرز پر پڑھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی عملی مشق اور فیڈ بیک کی روشنی میں اس طریقۂ تدریس کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔

ڈائریکٹر نظامتِ تربیت علّامہ غلام مرتضیٰ علوی نے اس موقع پر پروجیکٹر کے ذریعے جدید ملٹی میڈیا طریقۂ تدریس کے خدّوخال اور اس کی افادیّت پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس طریقۂ تدریس کے ذریعے حفظِ قرآن کے ساتھ طلبہ کو قرآن مجید کا آسان فہم ترجمہ بھی سکھایا جا رہا ہے۔ قرآن مجید کے تقریباً 40 فیصد الفاظ کا تعلّق اردو زبان سے ہے، جس کی بنیاد پر قرآن فہمی کو آسان، عملی اور بصری انداز میں پیش کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس نصاب کو سال بہ سال تحفیظ القرآن کے طلبہ کو درجہ بدرجہ پڑھایا جا رہا ہے۔ اس دوران ایک کم عمر ننھی طالبہ نے تلاوت کے ساتھ ترجمہ پیش کرکے جدید طریقۂ تدریس کی عملی مثال بھی پیش کی۔

ڈائریکٹر ای اسکول سسٹم مسز عائشہ شبیر نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید کو محض امتحانی مضمون کے طور پر پڑھانا کافی نہیں بلکہ بچوں کو قرآن کا مفہوم، حکمت اور پیغام سمجھانا ضروری ہے۔ روایتی نظام میں اکثر طلبہ ترجمہ رٹ لیتے ہیں لیکن اس کے مفاہیم ان کی عملی زندگی کا حصہ نہیں بن پاتے۔ جدید طریقۂ تدریس کے ذریعے چھوٹی عمر کے بچوں کو بھی قرآن مجید سمجھنے کے قابل بنایا جا سکتا ہے۔ قرآن فہمی کا یہ طریقہ صرف طلبہ ہی نہیں بلکہ اساتذہ، والدین اور پورے تعلیمی ماحول کو قرآنی اور علمی ماحول میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ضیافتِ میلاد النبی ﷺ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمّد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کا فضیلتِ قرآن کے موضوع پر خصوصی خطاب بھی نشر کیا گیا، آغاز میں قاری سیّد خالد حمید کاظمی الازہری نے تلاوتِ قرآن مجید کی سعادت حاصل کی، عبدالسّبوح قادری اور حسن عبداللہ قادری نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی، جبکہ نقابت کے فرائض علّامہ مدثر رسول نوری نے سرانجام دیئے۔

ضیافتِ میلاد النبی ﷺ میں الحاج عبدالغفور قادری، ڈاکٹر محمّد رفیق نجم، محمّد جوّاد حامد، پروفیسر سلیم احمد چودھری، سیکریٹری قرآن بورڈ پنجاب چوہدری عمر دراز، کرنل ریٹائرڈ خالد جاوید، ڈاکٹر میر محمّد آصف اکبر قادری، محمّد اقبال مصطفوی، ونگ کمانڈر محمّد غفار خان، شبیر دیو، رانا وحید شہزاد، شہزاد رسول قادری، عابد بشیر قادری، اقبال حسین باجوہ، سردار عمر دراز خان سیہڑ، حاجی محمّد اسحاق، علّامہ حسن جماعتی، حاجی غلام فرید، گوشہ نشینان، جامعات و کالجز کے اساتذہ، طلبہ، خواتین اور بچوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، اختتام پر بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں صلوٰۃ و سلام پیش کیا گیا، جبکہ علّامہ نورالزمان نوری نے خصوصی دعا کروائی۔

Address

365-M Block, Model Town
Lahore
54700

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Minhaj ul Quran Lahore posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Minhaj ul Quran Lahore:

Shortcuts

Share