fikre Sadat welfare

fikre Sadat welfare welfare

17/07/2025

فکر سعادت ویلفیئر سوسائٹی

05/07/2025

سیدوں کو عزت دینے والے کو دنیا ( حضرت جنید بغدادی رحمتہ اللہ ) کے نام سے جانتی ہے اور سیدوں سے ٹکرانے والے کو تاریخ ( یزید ) کے نام سے جانتی ہے

02/04/2025

ہر زمانے میں چند مخصوص لوگ پیدا کئے جاتے ہیں جِن کے سروں پر آلِ رسول ﷺ (اہلبیت) کی محبت کا تاج 👑 رکھا جاتا ہے.ایسے لوگ بڑے بلند بخت اور بلند نصیب والے ہوتے ہیں.یہ نصیب ساز لوگ ہوتے ہیں.یہ خوش بخت لوگ جِس کسی کو خوش ہو کر دیکھ لیں رب تعالیٰ اُسے بخش دیتا ہے.کیا تم ناقص عقل رکھتے ہو ؟ تم غور کیوں نہیں کرتے ؟ یہ لوگ تمہارے درمیان ہی موجود ہوتے ہیں.اِن لوگوں کی خوشبو ہی الگ ہوتی ہے.یہ لوگ خوشبوئے اہلبیت
(رضوان اللہ علیہم اجمعین) ہوتے ہیں.ایسے لوگ بڑے نصیب سے ہاتھ آتے ہیں.اِن کے قریب رہنے والے پر بہت جلد فضل ہوتا ہے.یہ صاحبِ دعا ہوتے ہیں.اِن سے اُلجھو مت بلکہ اِن کی مُبارک زبان سے اپنے لئیے اچھے اچھے الفاظ نکلوا لو.اِن کی دعا تمہارے اور تمہاری نسلوں کے مقدر میں رد و بدل کر سکتی ہے.اگر تمہارا مقدر جاگ اُٹھے اور ایسے لوگوں میں کوئی ایک تمہیں مل جائے تو اِن کے قدموں کو اپنا ٹھکانہ بنا لینا.اِن سے محبت تمہارا خاتمہ ایمان پر کر دے گی
(ان شاءاللہ تعالیٰ) یہ لوگ بہت بڑا راز ہوتے ہیں. اور یہ خوش نصیب۔ آپ سب لوگ ہوں جو ( فکر سادات ویلفیئر سوسائٹی )
کی شکل میں وجود میں۔ آئے ہوں
منجانب فکر سادات ویلفیر سوسائٹی پاکستان

25/03/2025
15رمضان حضرت امام حسن علیہ السلام ۔حسن بن علی بن ابیطالب امام علیؑ اور حضرت فاطمہؑ کے سب سے بڑے فرزند اور پیغمبر اکرمؐ ک...
16/03/2025

15رمضان حضرت امام حسن علیہ السلام
۔

حسن بن علی بن ابیطالب امام علیؑ اور حضرت فاطمہؑ کے سب سے بڑے فرزند اور پیغمبر اکرمؐ کے بڑے نواسے ہیں۔ آپ کا نسب بنی ‌ہاشم اور قریش تک منتہی ہوتا ہے۔
■ ولادت باسعادت
مشہور قول کی بنا پر آپ کی تاریخ ولادت 15 رمضان سنہ 3 ہجری ہے۔[1] آپ مدینہ میں پیدا ہوئے۔[2]، پیغمبر اکرمؐ نے آپ کے کان میں اذان دی [3] اور ولادت کے ساتویں روز ایک گوسفند ذبح کرکے آپ کا عقیقہ کیا۔[4]

■ نام، کنیت اور القاب
"حَسَن" عربی زبان میں نیک اور اچھائی کے معنی میں ہے اور یہ نام پیغمبر اکرمؐ نے آپ کیلئے انتخاب کیا تھا۔[5] بعض احادیث کے مطابق پیغمبر اکرمؐ نے یہ نام خدا کے حکم سے رکھا تھا۔[6] حسن اور حسین عبرانی زبان کے لفظ "شَبَّر" اور "شَبیر"(یا شَبّیر)،[7] کے ہم معنی ہیں جو حضرت ہارون کے بیٹوں کے نام ہیں۔[8] اسلام حتی عربی میں اس سے پہلے ان الفاظ کے ذریعے کسی کا نام نہیں رکھا گیا تھا۔[9]

آپؑ کی کنیت "ابو محمد" اور "ابو القاسم" ہے۔[10] آپ کے القاب میں مجتبی (برگزیدہ)، سَیّد (سردار) اور زَکیّ (پاکیزہ) مشہور ہیں۔[11]

■ امامت
حسنؑ بن دوسرے امام ہیں۔ 21 رمضان سنہ 40ھ کو امام علیؑ کی شہادت کے بعد امام بنے اور دس سال تک اس عہدے پر فائز رہے۔[12] روایات میں سے ایک روایت کے مطابق امام علیؑ نے اپنی شہادت سے پہلے اپنی اولاد اور اس کتاب اور تلوار کو اپنے فرزند امام حسنؑ کو عطا فرمایا جو امامت کی نشانی سمجھی جاتی تھی اور اس کی وجہ بھی یہ تھی کہ پیغمبر اکرمؐ نے امام علیؑ کو اپنے بعد آپ کے فرزند حسن بن علیؑ کو اپنا جانیشن اور وصی مقرر کرنے کا حکم دیا تھا۔[13] امام حسنؑ اپنی امامت کے ابتدائی مہینوں میں جس وقت آپ کوفہ میں تشریف رکھتے تھے، منصب خلافت پر بھی فائز تھے لیکن بعد میں معاویہ کے ساتھ صلح کے بعد خلافت سے دستبردار ہوئے اور خلافت سے کنارہ کشی کے بعد اپنی زندگی کے آخری ایام تک مدینہ ہی میں مقیم رہے۔

■ ازواج اور اولاد
امام حسنؑ کی ازواج کی تعداد کے بارے میں علماء کے درمیان اختلاف پایا جاتا ہے۔ باوجود اس کے کہ تاریخ میں آپ کی صرف 18 ازواج کا نام درج ہے،[16]

آپ کی اولاد کی تعداد میں بھی اختلاف پایا جاتا ہے۔ شیخ مفید نے آپ کی اولاد کی تعداد 15 (8 بیٹے، 7 بیٹیاں) ذکر کی ہے۔[17]

■ نسل امام حسن علیہ السلام
نسل امام حسنؑ، حسن مثنی، زید، عمر اور حسین اثرم سے چلی ہے۔ حسین اور عمر کی نسل کچھ عرصہ بعد ختم ہوئی اور صرف حسن مثنی اور زید بن حسن کی نسل باقی رہی،[18] جنہیں سادات حسنی کہا جاتا ہے۔[19]

■️ مدت حیات: 47 سال
■️ جائے شہادت: مدینہ منورہ
■️ تاریخ شہادت: 28 صفر/50 ہجری
■️ مدفن: مدینہ منورہ جنت البقیع

📚 حوالہ جات
1۔ کلینی، الکافی، بیروت ۱۴۰۱، ج۱، ص۴۶۱؛ طبری، تاریخ طبری، ۱۳۸۷ق، ج۲، ص۵۳۷۔

15/03/2025

Address

Sanda Kalan Lahore
Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when fikre Sadat welfare posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share