Imam Hussain - a.s Safinat ul Nijaat

Imam Hussain - a.s Safinat ul Nijaat Hum Rahain Ya Na Rahain Yeh Azadari Rahai

*شیعہ اور ذکر خدا* ❤آئیے ! اپنے آپ کو امام جعفر صادق علیہ السلام کے حقیقی شیعوں کی صف میں شامل کرنے کے لیے ذکرِ خدا کو ا...
31/08/2026

*شیعہ اور ذکر خدا* ❤
آئیے ! اپنے آپ کو امام جعفر صادق علیہ السلام کے حقیقی شیعوں کی صف میں شامل کرنے کے لیے ذکرِ خدا کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں

آمد ہے آج زمین پر دو صادقین کیاک آمنہ کے لعل کی فروا کے چین کی جو چاہو آج مانگ لو خلاق اے کمیل خیرات بٹ رہی ہے شہہ مشرقی...
31/08/2026

آمد ہے آج زمین پر دو صادقین کی
اک آمنہ کے لعل کی فروا کے چین کی
جو چاہو آج مانگ لو خلاق اے کمیل
خیرات بٹ رہی ہے شہہ مشرقین کی

جشنِ نزولِ رسولِ خداﷺ و امام جعفر صادق ع تمام مومنین اور کُل کائنات بلخصوص فرزندِ زہراؐ آقا امامِ زمانہ (عج) کو بہت بہت مبارک ہو✨💚

اے یوسف و یعقوب کی اُمّید کا محوراے بابِ مناجاتِ دلِ یونس و ادریساے نوح کی کشتی کے لیے ساحلِ تسکیںاے قبلہ حاجاتِ سلیماں ...
30/08/2026

اے یوسف و یعقوب کی اُمّید کا محور
اے بابِ مناجاتِ دلِ یونس و ادریس
اے نوح کی کشتی کے لیے ساحلِ تسکیں
اے قبلہ حاجاتِ سلیماں شہِ بلقیس
اے والی یثرب میری فریاد بھی سن لے !
اے وارثِ کونین میں لَب کھول رہا ہوں
زخمی ہے زباں ، خامۂ دل خون میں تر ہے
شاعر ہوں مگر دیکھ ! مَیں سچ بول رہا ہوں…..♡

سید محسن نقوی شہید

🌙✨ 17 ربیع الاول مبارک ✨🌙تمام عالمِ اسلام کو جشنِ ظہور پرنور حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ اور امام جعفر صادقؑ کی پُرمسرت آمد پر دل...
30/08/2026

🌙✨ 17 ربیع الاول مبارک ✨🌙

تمام عالمِ اسلام کو جشنِ ظہور پرنور حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ اور امام جعفر صادقؑ کی پُرمسرت آمد پر دل کی

گہرائیوں سے مبارکباد۔ 💚🌸

امام جعفر صادقؑ کا عراق کا سفربنو امیہ حکومت کے آخری سالوں میں بنی ہاشم کی ایک جماعت جن میں عبداللہ بن حسن مثنیٰ اور اُن...
30/08/2026

امام جعفر صادقؑ کا عراق کا سفر
بنو امیہ حکومت کے آخری سالوں میں بنی ہاشم کی ایک جماعت جن میں عبداللہ بن حسن مثنیٰ اور اُن کے بیٹے اور دوسری طرف سفاح و منصور یہ سب مقام اَبواء میں جمع ہوئے تاکہ کسی ایک شخص کی بیعت کرکے حکومتِ وقت کے خلاف قیام کیا جائے اس نشست میں عبداللہ نے اپنے بیٹے محمد کو "مہدی" کے طور پر متعارف کروایا اور حاضرین سے کہا کہ اُس کی بیعت کریں جب امام جعفر صادقؑ کو اس بات کا علم ہوا تو فرمایا : تمہارا بیٹا مہدی نہیں ہے اور یہ وقت مہدی (عج) کے ظہور کا بھی نہیں ہے عبداللہ اس بات پر ناراض ہوگئے اور امامؑ پر حسد کا الزام لگایا امام جعفر صادقؑ نے قسم کھا کر فرمایا کہ یہ بات حسد کی وجہ سے نہیں کہی پھر مزید فرمایا : تمہارے دونوں بیٹے قتل ہوں گے اور خلافت سفاح و منصور کو ملے گی
امام جعفر صادقؑ کے گھر کو جلایا جانا
کتاب الکافی کے مطابق جب حسن بن زید کو مکہ و مدینہ کا والی بنایا گیا تو اُس نے منصور دوانیقی کے حکم سے امام جعفر صادقؑ کے گھر کو آگ لگا دی روایت میں آیا ہے کہ اس واقعہ میں امامؑ کے گھر کا دروازہ اور دہلیز جل گئے امام جعفر صادقؑ آگ میں سے باہر نکلے اور آگ پر قدم رکھتے ہوئے یہ کلمات فرماتے تھے :
میں عَراقِ ثَریٰ [یہ لقب حضرت اسماعیل ع کا ہے] کا بیٹا ہوں
میں ابراہیم خلیل اللہؑ کا بیٹا ہوں
لیکن طبری نے نقل کیا ہے کہ منصور نے سنہ 150 ہجری میں یعنی امام جعفر صادقؑ کی شہادت کے دو سال بعد حسن بن زید کو مدینہ کا والی مقرر کیا
امام جعفر صادق ع کا عراق کا سفر
سفاح اور منصور کے دورِ حکومت میں حکومتی شخصیات کی وجہ سے امام جعفر صادقؑ نے عراق کا کئی دفعہ سفر کیا ان سفر میں آپؑ کربلا نجف کوفہ اور حیرہ تشریف لے گئے محمد بن معروف ہلالی روایت کرتے ہیں کہ جب امامؑ حیرہ تشریف لائے تو لوگ جوق در جوق آپؑ کے استقبال کے لیے نکل آئے لوگ کا ہجوم اتنا زیادہ تھا یہاں تک کہ ہلالی خود امامؑ تک نہیں پہنچ سکے
امام جعفر صادقؑ کا محراب
امام جعفر صادقؑ کا محراب مسجدِ کوفہ میں واقع ہے خاص طور پر اُس کے مشرقی حصے میں جہاں حضرت مسلمؑ بن عقیلؑ کا مزار ہے اسی طرح مسجد سہلہ میں بھی امامؑ کا محراب موجود ہے جو آپؑ کی عراق میں یادگاروں میں شمار ہوتا ہے امام جعفر صادقؑ نے کربلا میں امام حسینؑ کی قبر کی زیارت بھی کی اور کربلا میں نہرِ حسینیہ کے کنارے ایک عمارت ہے جس میں امام جعفر صادقؑ سے منسوب محراب موجود ہے
امام علیؑ کی قبر کا ظاہر ہونا
کچھ روایات میں امام جعفر صادقؑ کی قبرِ امام علیؑ پر زیارتوں کا ذکر آیا ہے روایت ہے کہ امامؑ نے اپنے اصحاب کو قبرِ مولا علیؑ کی نشاندہی کی جو اس وقت پوشیدہ تھی کلینی بیان کرتے ہیں کہ ایک دن امام جعفر صادقؑ یزید بن عمرو بن طلحہ کو لے کر حیرہ اور نجف کے درمیان ایک مقام پر گئے اور وہاں انہیں قبرِ امیرالمؤمنینؑ کی نشاندہی فرمائی شیخ طوسی نقل کرتے ہیں کہ امام صادقؑ قبرِ امام علیؑ کے پاس تشریف لائے وہاں نماز ادا کی اور یونس بن ظبیان سے فرمایا : یہ امیرالمؤمنینؑ کی زیارت گاہ ہے ،
حوالہ جات :
📚 بحار الانوار ، ج 47 ، ص 93
📚 الامام الصادق ع ، ج 1 ، ص 129
📚 تہذیب الاحکام ، ج 6 ، ص 35
📚 الکافی ، ج 4 ، ص 571

صبح کا پہلا  سلام اُس ہستی کے نام جِس کے دم سے دُنیا قائم ہے 🙏🥹مولا امام زمانہ (عج) کی خدمت میں *اللّهمَّ‌عَجِّلْ‌لِوَلِ...
29/08/2026

صبح کا پہلا سلام اُس ہستی کے نام جِس کے دم سے دُنیا قائم ہے 🙏🥹

مولا امام زمانہ (عج) کی خدمت میں

*اللّهمَّ‌عَجِّلْ‌لِوَلِیِّڪَ‌الفَرَج*🌹

فیض کاشانی نے نقل کیا ہے کہ جو شخص دن کے آغاز (صبح) میں ۳۰۸ مرتبہ الرَّزّاق (رزق دینے والا) کہے گا اللہ تعالیٰ اس کے رزق...
27/08/2026

فیض کاشانی نے نقل کیا ہے کہ جو شخص دن کے آغاز (صبح) میں ۳۰۸ مرتبہ الرَّزّاق (رزق دینے والا) کہے گا اللہ تعالیٰ اس کے رزق میں وسعت عطا فرمائے گا اور یہ آزمودہ (مجرب) ہے اسی طرح ( یا واسع ) کے ذکر پر ہمیشگی اختیار کرنا بھی رزق کی وسعت کے لیے مجرب ہے اور جو شخص یہ پڑھے گا وہ کبھی محتاج نہیں ہوگا ،
ماخذ : مفاتيح الحاجات ، صفحہ ۸۱

مکّہ میں ولادت ہوئی تو مکّہ مکرّم ہوگیا،مدینہ کی طرف ہجرت فرمائی تو مدینہ منوّر ہوگیا۔پس اُن پر درود بھیجو اور خوب سلام ...
27/08/2026

مکّہ میں ولادت ہوئی تو مکّہ مکرّم ہوگیا،
مدینہ کی طرف ہجرت فرمائی تو مدینہ منوّر ہوگیا۔
پس اُن پر درود بھیجو اور خوب سلام بھیجو۔ 💚

‏تیری کملی سے محبت ہے مسلمانوں کو دشمنی اُن سے ہےجو زیر کساء رہتے ہیں تیری نعلین کے اک نقش پہ مرنے والے تری دستار کے وار...
26/08/2026

‏تیری کملی سے محبت ہے مسلمانوں کو
دشمنی اُن سے ہےجو زیر کساء رہتے ہیں
تیری نعلین کے اک نقش پہ مرنے والے
تری دستار کے وارث سے خفا رہتے ہیں

امیرالمؤمنین امام علی علیہ السلام سے روایت ہے کہ آپؑ نے فرمایا:خدا کی قسم! میرے والد (حضرت ابو طالبؑ)، میرے دادا عبدالمط...
24/08/2026

امیرالمؤمنین امام علی علیہ السلام سے روایت ہے کہ آپؑ نے فرمایا:

خدا کی قسم! میرے والد (حضرت ابو طالبؑ)، میرے دادا عبدالمطلب، ہاشم اور عبد مناف میں سے کسی نے بھی کبھی کسی بت کی عبادت نہیں کی۔

آپؑ سے پوچھا گیا: پھر وہ کس کی عبادت کرتے تھے؟

آپؑ نے فرمایا:

وہ حضرت ابراہیمؑ کے دین پر قائم رہتے ہوئے خانۂ کعبہ کی طرف رُخ کرکے نماز ادا کرتے تھے اور اسی دینِ ابراہیمی کو مضبوطی سے تھامے ہوئے تھے۔

📚 کمال الدین وتمام النعمة، ص 174
📚 موسوعة الإمام علي بن أبي طالب (عليه السلام) في الكتاب والسنة والتاريخ، ج 1، ص 63

حضرت شیبۃ الحمد عبدالمطلب، جدِّ رسولِ اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی وفات کی یاد میں آپ سب کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض ہے۔


Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Imam Hussain - a.s Safinat ul Nijaat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share