26/10/2021
"• عید میلاالنبیﷺ مبارک •"
🍀 َﻤﺲُ_ﺍﻟﻀُّﺤٰﯽ_ﮐﯽ_ﺑﺎﺕ_ﮐﺮﻭ🍀
🍀 ُﺥِ_ﻣﺼﻄﻔﯽﷺﮐﯽ_ﺑﺎﺕ_ﻛﺮﻭ🍀
💞اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍﷺوآلِ مُحَمَّدٍﷺ
" "🌹🍀
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ایک مرتبہ حضور سید عالم ﷺ اپنے نعلین مبارک کو بنفس نفیس پیوند لگا رہے تھے او ر میں چرخہ کات رہی تھی۔
اتفاق سے میری نظر امام الانبیاء ﷺ کے چہرہءانور کی طرف گئی تو میں نے دیکھا کہ آپﷺ کی پیشانی مبارک پر پسینے کے چند قطرات نمایاں ہیں اور پسینے کے اندر ایک نور ہے جو ابھر رہا ہے اور بڑھ رہا ہے۔
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ :
میرے لیے یہ ایک ایسا خوبصورت منظر تھا کہ میں حیرت و تعجب سے پوری دلجمعی کے ساتھ کافی دیر تک آقا ﷺ کی جبیں مبارک کادیدار کرتی رہی۔
اچانک رسول اللہ ﷺ نے جو نظر مبارک اُٹھا کر میری طرف دیکھا کہ میں آپ ﷺ کی طرف حیرانگی کے ساتھ دیکھ رہی ہوں تو فرمایا:
عائشہ! کیا بات ہے،کیوں حیران ہو کر میری طرف دیکھ رہی ہو؟
میں نے عرض کیا:
یا رسول اللہﷺ! میں نے دیکھا ہے کہ آپﷺ کی پیشانی مبارک پر پسینہ کے قطرات ہیں اور مجھے قطرات میں ایک چمکتا ہوا نور دکھائی دے رہا ہے۔اس خوش کن اور مبارک منظر نے مجھے آپﷺ کی طرف دیکھتے رہنے پر مجبور کر دیا تھا۔
بخدا! اگر "ابو کبیر ہذلی"زمانہ جاہلیت کا مشہور شاعر۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھ لیتا تو اسے معلوم ہوتا کہ اس کے اشعار کا صحیح مصداق آپ رسول اللہﷺ کی ذات اقدس ہے۔
نبئ مکرمﷺ نے فرمایا:
سناؤ تو اس کے اشعار کیا ہیں؟
ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے حضور ﷺ کوابو کبیر ہذلی کے یہ اشعار سنائے:
ترجمہ:
"وہ ولادت اور رضاعت کی آلودگیوں سے پاک ہے اس کے روشن چہرے کودیکھو تو معلوم ہوگا کہ نور اورروشن برق جلوہ دے رہی ہے۔"
جب رسول اللہﷺ نے یہ اشعار سنے تو جو کچھ ہاتھ میں تھا وہ رکھا اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا:
جو لطف و راحت مجھے تمہارے کلام سے حاصل ہوئی ہے اس قدر مسرت و سرور تمہیں میرے نظارے سے بھی حاصل نہ ہوا ہوگا۔
(مستدرک حاکم،مدارج السالکین)