19/07/2025
*📚یہ پوسٹ صرف اور صرف آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کہ عشاق، وفادار اور جانثاروں کے لیے ہے اور میرا ایک تجزیہ🌺*
*🖊️جیسا کہ اپ سب لوگ جانتے ہیں کہ آئے روز کوئی نہ کوئی دشمن آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور دشمن اسلام ختم نبوت و ناموس رسالت صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر حملہ آور ہونے کی کوشش کرتا ہے اور ختم نبوت و ناموس رسالت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے لیے بنائے گئے قوانین میں تبدیلی کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔کچھ دوست بتا رہے تھے کہ اج کل بھی اس طرح کی ناپاک کوشش کی جا رہی ہے تو اپ سب لوگ جتنا ہو سکے آقا جان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت میں ناموس رسالت و ختم نبوت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے متعلق لوگوں کو آگاہی دیں اور میں بندہ نا چیز خدام درود اور تمام امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو عرض کروں گا کہ درج بالا پیج اور ناموس رسالت و ختم نبوت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے متعلق کچھ احادیث و واقعات اپنی ڈائریز اور کتب وغیرہ میں بھی ضرور شامل کریں اور پرنٹ کروائیں ۔میں نے خود بھی الحمدللہ تحفظ ناموس رسالت و ختم نبوت صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر مبنی کچھ حدیث و واقعات اور یہ درج بالا پیج اپنے درود گلدستے (کتابچے) میں پرنٹ کروایاہے ان شاء اللہ pdf بھی شئیر کریں گے اور یہ عرض کرنا چاہوں گا کہ درود و سلام آقا جان صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے لیے رحمت اور سلامتی کی دعا ہے تو دیکھیں آقا جان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہماری دعاؤں کے بلکل محتاج نہیں ہیں اور جب آقا جان صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ناموس( عزت) اور ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پہ حملے ہو رہے ہیں اور ہم صرف درود پاک تک ہی کام محدود رکھیں تو یقیناً اس طرح اللہ تعالی اور اقا جان صلی اللہ علیہ والہ وسلم زیادہ خوش نہیں ہوں گے اور نہ ہی اس بات کو عقل سلیم تسلیم کرتی ہے کہ ہم ایسے نازک وقت میں بھی صرف درود پاک تک ہی محدود رہیں اور دیکھیں آقا جان صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان کے آگے ہم کتنے عاجز اور حقیر لوگ ہیں! اگر ہم یہی حقیر , فقیر اور عاجز سے بندے دو جہانوں کے سردارآقا جان صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ناموس کے لیے اور ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے کوشش کریں تو اللہ تعالی اور آقا جان صلی اللہ علیہ والہ وسلم کتنا خوش ہوں کہ یہ عاجز سے بندے کس قدر کوشش کر رہے ہیں گے تو سوچیں پھر وہ کس قدر نوازیں گےاور جب وہ نوازیں گے تو اپنی شیان شان نوازیں گے اور لینے کے لیے ہماری جھولیاں تنگ پڑ جائیں گی تو پھر ہم جیسے حقیر ، فقیر اور عاجز لوگوں کے لیے ان کی نوازشات اور عنایات کتنا بڑا انعام ہو گئی اور اس طرح ہمارے دونوں جہاں سنور جائیں گے بلکہ دنیا و آخرت میں لوگ ہمارے مقدر پہ رشک کریں گے*
*📚🖊️اگر ہم اور بھی کچھ نہیں کر سکتے تو کم از کم آقا جان صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی محبت میں ختم نبوت و ناموس رسالت صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر مبنی لکھی گئی پوسٹیں تو کر سکتے ہیں اور جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں قبر اور حشر میں بھی آقا جان صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو منہ بھی دیکھانا ہے بلکہ شفاعت بھی لینی ہے*
*🖊️میرا تجزیہ*
*🌺 میں نے خود اور اپنے دوستوں کا تجزیہ کیا ہے جو لوگ درود پاک کے ساتھ ساتھ ختم نبوت و ناموس رسالت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے لیے کام کر رہے تھے یا خرچ کر رہے تھے وہی سب سے آگے اور انعام یا فتہ ہیں شیئر بھی کریں*
*🌺طالب دعا خادم درود و خادم تحفظ ناموس رسالت و ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم:*
*محمد شاہد پنجتنی*