Jamia Masjid Tawheed جامع مسجد توحید

Jamia Masjid Tawheed جامع مسجد توحید وأَن لمسـجِد للّه فلا تدعوا مع للّه احدا

اور یہ کہ مسجدیں صرف اللہ ہی کے لئے خاص ہیں پس اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی اور کو نہ پکارو۔

21/02/2026

*تیسرے پارے کی منتخب آیات*

*** *سورة البقرة* ***
1۔ *یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَنۡفِقُوۡا مِمَّا رَزَقۡنٰکُمۡ مِّنۡ قَبۡلِ اَنۡ یَّاۡتِیَ یَوۡمٌ لَّا بَیۡعٌ فِیۡہِ وَ لَا خُلَّۃٌ وَّ لَا شَفَاعَۃٌ ؕ(254)*
اے ایمان والو !جو رزق ہم نے تمہیں دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے رہو اس سے پہلے کہ وہ دن آئے جس میں نہ تجارت ہے نہ دوستی اور نہ شفاعت کچھ کام آئے گی۔

2۔ *لَاۤ اِکۡرَاہَ فِی الدِّیۡنِ ۟ ۙ قَدۡ تَّبَیَّنَ الرُّشۡدُ مِنَ الۡغَیِّ ۚ فَمَنۡ یَّکۡفُرۡ بِالطَّاغُوۡتِ وَ یُؤۡمِنۡۢ بِاللّٰہِ فَقَدِ اسۡتَمۡسَکَ بِالۡعُرۡوَۃِ الۡوُثۡقٰی٭ لَا انۡفِصَامَ لَہَا ؕ(256)*
دین اختیار کرنے میں کوئی زبردستی نہیں، ہدایت گمراہی سے روشن ہو چکی ہے ، اس لئے جو شخص طاغوت کا انکار کر کے اللہ تعالٰی پر ایمان لائے اس نے مضبوط کڑے کو تھام لیا جو کبھی نہ ٹوٹے گا۔

3۔ *مَثَلُ الَّذِیۡنَ یُنۡفِقُوۡنَ اَمۡوَالَہُمۡ فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ کَمَثَلِ حَبَّۃٍ اَنۡۢبَتَتۡ سَبۡعَ سَنَابِلَ فِیۡ کُلِّ سُنۡۢبُلَۃٍ مِّائَۃُ حَبَّۃٍ ؕ وَ اللّٰہُ یُضٰعِفُ لِمَنۡ یَّشَآءُ ؕ (261)*
جو لوگ اپنا مال اللہ تعالٰی کی راہ میں خرچ کرتے ہیں اس کی مثال اس دانے جیسی ہے جس میں سے سات بالیاں نکلیں اور ہر بالی میں سو دانے ہوں (یعنی 700 گنا) اور اللہ تعالٰی جسے چاہے بڑھا چڑھا کر دے.

4۔ *یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تُبۡطِلُوۡا صَدَقٰتِکُمۡ بِالۡمَنِّ وَ الۡاَذٰی ۙ(264)*
اے ایمان والو! اپنے صدقات کو احسان جتا کر اور تکلیف دے کر ضائع مت کرو۔

5۔ *اَلشَّیۡطٰنُ یَعِدُکُمُ الۡفَقۡرَ وَ یَاۡمُرُکُمۡ بِالۡفَحۡشَآءِ ۚ وَاللّٰہُ یَعِدُکُمۡ مَّغۡفِرَۃً مِّنۡہُ وَ فَضۡلًا ؕ(268)*
شیطان تمہیں فقیری سے دھمکاتا ہے اور بے حیائی کا حکم دیتا ہے اور اللہ تعالٰی تم سے اپنی بخشش اور فضل کا وعدہ کرتا ہے۔

6۔ *لِلۡفُقَرَآءِ الَّذِیۡنَ اُحۡصِرُوۡا فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ لَا یَسۡتَطِیۡعُوۡنَ ضَرۡبًا فِی الۡاَرۡضِ ۫ یَحۡسَبُہُمُ الۡجَاہِلُ اَغۡنِیَآءَ مِنَ التَّعَفُّفِ ۚ تَعۡرِفُہُمۡ بِسِیۡمٰہُمۡ ۚ لَا یَسۡئَلُوۡنَ النَّاسَ اِلۡحَافًا (273) ٙ*
صدقات کے مستحق وہ غُربا ہیں (سفید پوش) جو اللہ کی راہ میں روک دیئے گئے جو ملک میں چل پھر نہیں سکتے نادان لوگ ان کی بے سوالی کی وجہ سے انہیں مالدار خیال کرتے ہیں ، آپ ان کے چہرے دیکھ کر قیافہ سے انہیں پہچان لیں گے وہ لوگوں سے چمٹ کر سوال نہیں کرتے۔

7۔ *یَمۡحَقُ اللّٰہُ الرِّبٰوا وَ یُرۡبِی الصَّدَقٰتِ ؕ وَ اللّٰہُ لَا یُحِبُّ کُلَّ کَفَّارٍ اَثِیۡمٍ (276)*
اللہ تعالٰی سود کو مٹاتا ہے اور صدقہ کو بڑھاتا ہے اور اللہ تعالٰی کسی ناشکرے اور گنہگار سے محبت نہیں کرتا ۔

8۔ *یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِذَا تَدَایَنۡتُمۡ بِدَیۡنٍ اِلٰۤی اَجَلٍ مُّسَمًّی فَاکۡتُبُوۡہُ ؕ(282)*
اے ایمان والو !جب تم آپس میں ایک دوسرے سے میعاد مقررہ پر قرض کا معاملہ کرو تو اسے لکھ لیا کرو۔

9۔ *لَا یُكَلِّفُ اللّٰهُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَاؕ (286)*
اللہ کسی نفس پر اس کی وسعت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا (مگر اتنی وسعت و برداشت عنایت کر دیتا ہے)

*** *سورة آل عمران* ***

10- *رَبَّنَا لَا تُزِغۡ قُلُوۡبَنَا بَعۡدَ اِذۡ ہَدَیۡتَنَا وَ ہَبۡ لَنَا مِنۡ لَّدُنۡکَ رَحۡمَۃً ۚ اِنَّکَ اَنۡتَ الۡوَہَّابُ (8)*
اے ہمارے رب! ہمیں ہدایت دینے کے بعد ہمارے دل ٹیڑھے نہ کر دے اور ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرما ، یقیناً تو ہی بہت بڑی عطا دینے والا ہے ۔

11۔ *زُیِّنَ لِلنَّاسِ حُبُّ الشَّہَوٰتِ مِنَ النِّسَآءِ وَالۡبَنِیۡنَ وَالۡقَنَاطِیۡرِالۡمُقَنۡطَرَۃِ مِنَ الذَّہَبِ وَالۡفِضَّۃِ (14)*
مرغوب چیزوں کی محبت لوگوں کے لئے مزیّن کر دی گئی ہے ، جیسے عورتیں اور بیٹے اور سونے چاندی کے جمع کئے ہوئے خزانے۔

12۔ *اِنَّ الدِّیۡنَ عِنۡدَ اللّٰہِ الۡاِسۡلَامُ ۟(19)*
بیشک اللہ تعالٰی کے نزدیک دین اسلام ہی ہے۔
[اسلام دین ہے، مذہب نہیں، بلکہ نظریہ حیات ہے]

13- *قُلِ اللّٰہُمَّ مٰلِکَ الۡمُلۡکِ تُؤۡتِی الۡمُلۡکَ مَنۡ تَشَآءُ وَ تَنۡزِعُ الۡمُلۡکَ مِمَّنۡ تَشَآءُ ۫ وَ تُعِزُّ مَنۡ تَشَآءُ وَ تُذِلُّ مَنۡ تَشَآءُ ؕ بِیَدِکَ الۡخَیۡرُ ؕ اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ (26)*
اعلان کر دیجئے اے اللہ! اے تمام جہان کے مالک! تو جسے چاہے بادشاہی دے جس سے چاہے سلطنت چھین لے اور تو جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے ، تیرے ہی ہاتھ میں سب بھلائیاں ہیں بیشک تو ہرچیز پر قادر ہے ۔

14- *لَا یَتَّخِذِ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ الۡکٰفِرِیۡنَ اَوۡلِیَآءَ مِنۡ دُوۡنِ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ۚ وَ مَنۡ یَّفۡعَلۡ ذٰلِکَ فَلَیۡسَ مِنَ اللّٰہِ فِیۡ شَیۡءٍ(27)*
مومنوں کو چاہیے کہ ایمان والوں کو چھوڑ کر کافروں کو اپنا دوست نہ بنائیں اور جو ایسا کرے گا وہ اللہ تعالٰی کی کسی حمایت میں نہیں۔

15۔ *قُلۡ اِنۡ کُنۡتُمۡ تُحِبُّوۡنَ اللّٰہَ فَاتَّبِعُوۡنِیۡ یُحۡبِبۡکُمُ اللّٰہُ (31)*
کہہ دیجئے! اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہو تو میری تابعداری کرو خود اللہ تعالٰی تم سے محبت کرے گا۔

16۔ *مَا کَانَ اِبۡرٰہِیۡمُ یَہُوۡدِیًّا وَّ لَا نَصۡرَانِیًّا وَّ لٰکِنۡ کَانَ حَنِیۡفًا مُّسۡلِمًا ؕ وَ مَا کَانَ مِنَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ (67)*
ابراہیم تو نہ یہودی تھے نہ نصرانی بلکہ وہ تو یک طرفہ (خالص) مسلمان تھے وہ مشرک بھی نہ تھے ۔

17۔ *وَمَنۡ یَّبۡتَغِ غَیۡرَ الۡاِسۡلَامِ دِیۡنًا فَلَنۡ یُّقۡبَلَ مِنۡہُ ۚ وَ ہُوَ فِی الۡاٰخِرَۃِ مِنَ الۡخٰسِرِیۡنَ (85)*
جو شخص اسلام کے سوا اور دین اختیار کرے تو اسکا دین ہر گز قبول نہ کیا جائے گا اور وہ آخرت میں نقصان پانے والوں میں ہوگا ۔

20/02/2026

*دوسرے پارے کی منتخب آیات*

*** *سورة البقرة* ***

1۔ *یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اسۡتَعِیۡنُوۡا بِالصَّبۡرِ وَ الصَّلٰوۃِ ؕ اِنَّ اللّٰہَ مَعَ الصّٰبِرِیۡنَ (153)*
اے ایمان والو! صبر اور صلواة کے ذریعہ اللہ سے مدد چاہو، اللہ تعالٰی صبر والوں کا ساتھ دیتا ہے۔

2۔ *الَّذِیۡنَ اِذَاۤ اَصَابَتۡہُمۡ مُّصِیۡبَۃٌ قَالُوۡۤا اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّاۤ اِلَیۡہِ رٰجِعُوۡنَ (156)*
یہ وہ لوگ ہیں کہ جب ان پر کبھی کوئی مصیبت آتی ہے تو کہتے ہیں کہ ہم تو خود اللہ تعالٰی کی ملکیت ہیں اور ہم اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں-

3۔ *وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَشَدُّ حُبًّا لِّلّٰہِ ؕ اَنَّ الۡقُوَّۃَ لِلّٰہِ جَمِیۡعًا (165)*
اور ایمان والے اللہ سے بہت شدت کی محبت کرتے ہیں۔ بے شک تمام طاقت کا سرچشمہ اللہ ہی ہے۔

4۔ *اِنَّمَا حَرَّمَ عَلَیۡکُمُ الۡمَیۡتَۃَ وَ الدَّمَ وَ لَحۡمَ الۡخِنۡزِیۡرِ وَ مَاۤ اُہِلَّ بِہٖ لِغَیۡرِ اللّٰہِ ۚ (173)*
تم پر مُردار اور خون اور سور کا گوشت اور ہر وہ چیز جس پر اللہ کے سوا دوسروں کا نام پکارا گیا ہو حرام ہے۔

5۔ *کُتِبَ عَلَیۡکُمُ الۡقِصَاصُ فِی الۡقَتۡل(178)*
تم پر مقتولوں کا قصاص (قتل کا بدلہ) لینا فرض کیا گیا ہے ،

6۔ *کُتِبَ عَلَیۡکُمۡ اِذَا حَضَرَاَحَدَکُمُ الۡمَوۡتُ اِنۡ تَرَکَ خَیۡرَا ۚ الۡوَصِیَّۃُ لِلۡوَالِدَیۡنِ وَ الۡاَقۡرَبِیۡنَ بِالۡمَعۡرُوۡفِ ۚ حَقًّا عَلَی الۡمُتَّقِیۡنَ (180)*
تم پر فرض کر دیا گیا ہے کہ جب تم میں سے کوئی مرنے لگے اور مال چھوڑ جاتا ہو تو اپنے ماں باپ اور قرابت داروں کے لئے اچھائی کے ساتھ وصیت کر جائے۔ پرہیزگاروں پر یہ حق لازم ہے۔

7۔ *یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا کُتِبَ عَلَیۡکُمُ الصِّیَامُ کَمَا کُتِبَ عَلَی الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِکُمۡ لَعَلَّکُمۡ تَتَّقُوۡنَ (183)*
اے ایمان والو !تم پر روزے رکھنا فرض کئے گئے ہیں۔ جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے تاکہ تم تقویٰ اختیار کرو۔

8۔ *اُحِلَّ لَکُمۡ لَیۡلَۃَ الصِّیَامِ الرَّفَثُ اِلٰی نِسَآئِکُمۡ ؕ ہُنَّ لِبَاسٌ لَّکُمۡ وَ اَنۡتُمۡ لِبَاسٌ لَّہُنَّ ؕ ، وَ لَا تُبَاشِرُوۡہُنَّ وَ اَنۡتُمۡ عٰکِفُوۡنَ ۙ فِی الۡمَسٰجِدِ ؕ (187)*
روزے کی راتوں میں اپنی بیویوں سے ملنا تمہارے لئے حلال کیا گیا، وہ تمہارا لباس ہیں اور تم ان کے لباس ہو، اور عورتوں سے اس وقت مباشرت نہ کرو جب کہ تم حالت اعتکاف میں مسجد میں ہو۔

9۔ *وَالۡفِتۡنَۃُ اَشَدُّ مِنَ الۡقَتۡلِ(191)*
اور جان لو! فتنہ(فساد) قتل سے زیادہ سخت جرم ہے۔

10۔ *رَبَّنَاۤ اٰتِنَا فِی الدُّنۡیَا حَسَنَۃً وَّ فِی الۡاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّ قِنَا عَذَابَ النَّارِ (201)*
اے ہمارے رب ! ہمیں دنیا میں نیکی دے اور آخرت میں بھی بھلائی عطا فرما اور ہمیں عذاب جہنّم سے نجات دے-

11- *زُیِّنَ لِلَّذِیۡنَ کَفَرُوا الۡحَیٰوۃُ الدُّنۡیَا وَ یَسۡخَرُوۡنَ مِنَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا ۘ (212)*
کافروں کے لئے دنیا کی زندگی خوب زینت دار کی گئی ہے، وہ ایمان والوں سے ہنسی مذاق کرتے ہیں

12۔ *یَسۡئَلُوۡنَکَ مَا ذَا یُنۡفِقُوۡنَ ۬ ؕ قُلۡ مَاۤ اَنۡفَقۡتُمۡ مِّنۡ خَیۡرٍ فَلِلۡوَالِدَیۡنِ وَ الۡاَقۡرَبِیۡنَ وَ الۡیَتٰمٰی وَ الۡمَسٰکِیۡنِ وَ ابۡنِ‌السَّبِیۡلِ (215)*
*(حلال کمائی خرچ کرنے کی ترتیب)*
آپ سے پوچھتے ہیں کہ وہ کیا خرچ کریں؟ آپ کہہ دیجئے جو مال خیر میں سے تم خرچ کرو وہ ماں باپ کے لئے ہے اور رشتہ داروں اور یتیموں اور مسکینوں اور مسافروں کے لئے ہے۔

13۔ *کُتِبَ عَلَیۡکُمُ الۡقِتَالُ وَ ہُوَ کُرۡہٌ لَّکُمۡ ۚ وَ عَسٰۤی اَنۡ تَکۡرَہُوۡا شَیۡئًا وَّ ہُوَ خَیۡرٌ لَّکُمۡ ۚ وَ عَسٰۤی اَنۡ تُحِبُّوۡا شَیۡئًا وَّ ہُوَ شَرٌّ لَّکُمۡ ؕ وَ اللّٰہُ یَعۡلَمُ وَ اَنۡتُمۡ لَا تَعۡلَمُوۡنَ (216)*
تم پر جہاد (قتال) فرض کیا گیا گو وہ تمہیں دشوار معلوم ہو ، ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو بری جانو اور دراصل وہی تمہارے لئے بھلی ہو اور یہ بھی ممکن ہے کہ تم کسی چیز کو اچھی سمجھو ، حالانکہ وہ تمہارے لئے بری ہو حقیقی علم اللہ ہی کو ہے ، تم محض بے خبر ہو ۔

14۔ *وَ لِلۡمُطَلَّقٰتِ مَتَاعٌۢ بِالۡمَعۡرُوۡفِ ؕ حَقًّا عَلَی الۡمُتَّقِیۡنَ (241)*
طلاق والیوں کو اچھی طرح فائدہ دینا پرہیزگاروں پر لازم ہے۔

15۔ *کَمۡ مِّنۡ فِئَۃٍ قَلِیۡلَۃٍ غَلَبَتۡ فِئَۃً کَثِیۡرَۃًۢ بِاِذۡنِ اللّٰہِ ؕ (249)*
بسا اوقات چھوٹی اور تھوڑی سی جماعتیں بڑی اور بہت سی جماعتوں پر اللہ کے حکم سے غلبہ پا لیتی ہیں.

20/02/2026

*قیام اللیل میں ھم قرآن مجید سنتے ھیں . آیات کا مطلب عربی زبان سے ناواقف ہونے پر اکثر سمجھ نہیں پاتے*
*اللہ کہتا ہے کہ*
📖 *عباد الرحمن وہ ہیں کہ جب رب کے کلام کی آیتیں سنائی جاتی ہیں تو وہ اندھے بہرے ہو کر ان پر نہیں گرتے۔*
*(بلکہ کان لگا کر سنتے، غور و فکر کرتے اور ان احکامات پر عمل کرتے۔ یعنی عملا ایمان لاتے ہیں)* سورة الفرقان: آیت 73

*تو آئیں قرآن کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کہ ہمارا رب اللہ ہمیں کیا کہ رہا ہے!*
- - - - - - - - - - - - - - - -

*پہلے پارے کی منتخب آیات*

*بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ*
شروع کرتا ہوں اللہ تعا لٰی کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ۔

*** *سورة الفاتحة* ***
1۔ *اَلۡحَمۡدُ لِلّٰہِ رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ ۙ(1)*
سب تعریف اللہ تعالٰی کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے.

*** *سورة البقرة* ***
2۔ *ذٰلِکَ الۡکِتٰبُ لَا رَیۡبَ ۖ ۛ فِیۡہ ِۚ ۛ ہُدًی لِّلۡمُتَّقِیۡنَ ۙ(2)*
یہ کتاب ( القرآن) ہے جس میں کوئی شک نہیں۔ پرہیزگاروں کو راہ دکھانے والی ہے ۔

3۔ *الَّذِیۡنَ یُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡغَیۡبِ وَ یُقِیۡمُوۡنَ الصَّلٰوۃَ وَ مِمَّا رَزَقۡنٰہُمۡ یُنۡفِقُوۡنَ ۙ(3)*
جو لوگ غیب پر ایمان لاتے ہیں اور صلاة قائم کرتے ہیں اور ہمارے دیئے ہوئے مال میں سے خرچ کرتے ہیں ۔

4۔ *صُمٌّۢ بُکۡمٌ عُمۡیٌ فَہُمۡ لَا یَرۡجِعُوۡنَ (18)*
بہرے گونگے اندھے ہیں ۔ پس وہ (حق کی طرف) نہیں لوٹتے ۔

5۔ *فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِیۡ وَقُوۡدُہَا النَّاسُ وَ الۡحِجَارَۃُ ۚ ۖ اُعِدَّتۡ لِلۡکٰفِرِیۡنَ (24)*
تو اس آگ سے بچو جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں جو انکار کرنے والوں کے لئے تیار کی گئی ہے ۔

6۔ *وَ اِذۡ قُلۡنَا لِلۡمَلٰٓئِکَۃِ اسۡجُدُوۡا لِاٰدَمَ فَسَجَدُوۡۤا اِلَّاۤ اِبۡلِیۡسَ ؕ اَبٰی وَ اسۡتَکۡبَرَ ٭۫ وَ کَانَ مِنَ الۡکٰفِرِیۡنَ (34)*
اور جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کو سجدہ کرو تو ابلیس کے سوا سب نے سجدہ کیا ۔ اس نے انکار کیا اور تکبر کیا اور وہ کافروں میں ہو گیا ۔

7۔ *وَ اسۡتَعِیۡنُوۡا بِالصَّبۡرِ وَ الصَّلٰوۃِ ؕ وَ اِنَّہَا لَکَبِیۡرَۃٌ اِلَّا عَلَی الۡخٰشِعِیۡنَ (45)*
صبر اور نماز کے ساتھ مدد طلب کرو اور یہ (نماز) یقیناً بہت بھاری ہے سوائے ان عاجزی کرنے والوں کے۔

8۔ *وَ لَقَدۡ عَلِمۡتُمُ الَّذِیۡنَ اعۡتَدَوۡا مِنۡکُمۡ فِی السَّبۡتِ فَقُلۡنَا لَہُمۡ کُوۡنُوۡا قِرَدَۃً خٰسِئِیۡنَ (65)*
اور یقیناً تمہیں ان لوگوں کا علم بھی ہے جو تم میں سے ہفتہ کے بارے میں حد سے بڑھ گئے اور ہم نے بھی کہہ دیا کہ تم ذلیل بندر بن جاؤ۔

9۔ *وَمِنۡہُمۡ اُمِّیُّوۡنَ لَا یَعۡلَمُوۡنَ الۡکِتٰبَ اِلَّاۤ اَمَانِیَّ وَ اِنۡ ہُمۡ اِلَّا یَظُنُّوۡنَ ؒ(78)*
ان میں سے بعض ان پڑھ ایسے بھی ہیں جو کتاب کے صرف ظاہری الفاظ کو ہی جانتے ہیں صرف گمان اور اٹکل ہی پر ہیں ۔

10۔ *یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَقُوۡلُوۡا رَاعِنَا وَ قُوۡلُوا انۡظُرۡنَا وَ اسۡمَعُوۡا ؕ (104)*
اے ایمان والو تم ( نبی ﷺ کو ) راعنا نہ کہا کرو ، بلکہ انظرنا کہو یعنی ہماری طرف توجہ کیجئے اور کان لگا کر سنا کرو۔

11۔ *وَ قَالَتِ الۡیَہُوۡدُ لَیۡسَتِ النَّصٰرٰی عَلٰی شَیۡءٍ ۪ وَّ قَالَتِ النَّصٰرٰی لَیۡسَتِ الۡیَہُوۡدُ عَلٰی شَیۡءٍ ۙ وَّ ہُمۡ یَتۡلُوۡنَ الۡکِتٰبَ ؕ کَذٰلِکَ قَالَ الَّذِیۡنَ لَا یَعۡلَمُوۡنَ مِثۡلَ قَوۡلِہِمۡ ۚ (113)*
یہود کہتے ہیں کہ عیسائی حق پر نہیں اور عیسائی کہتے ہیں کہ یہودی حق پر نہیں ، حالانکہ یہ سب لوگ تورات پڑھتے ہیں ۔ اسی طرح ان ہی جیسی بات بے علم بھی کہتے ہیں۔

12۔ *اِنَّاۤ اَرۡسَلۡنٰکَ بِالۡحَقِّ بَشِیۡرًا وَّ نَذِیۡرًا (119)*
ہم نے آپ کو حق کے ساتھ خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے۔

13۔ *وَ اِذۡ جَعَلۡنَا الۡبَیۡتَ مَثَابَۃً لِّلنَّاسِ وَ اَمۡنًا وَ اتَّخِذُوۡا مِنۡ مَّقَامِ اِبۡرٰہٖمَ مُصَلًّی ؕ(125)*
ہم نے بیت اللہ کو لوگوں کے لئے مرجع اور امن و امان کی جگہ بنائی تم مقام ابراہیم کو جائے صلوات مقرر کر لو۔

14۔ *رَبَّنَا وَ ابۡعَثۡ فِیۡہِمۡ رَسُوۡلًا مِّنۡہُمۡ یَتۡلُوۡا عَلَیۡہِمۡ اٰیٰتِکَ وَ یُعَلِّمُہُمُ الۡکِتٰبَ وَ الۡحِکۡمَۃَ وَ یُزَکِّیۡہِمۡ ؕ (129)*
اے ہمارے رب ! انہیں میں سے رسول بھیج جو ان کے پاس تیری آیتیں پڑھے ، انہیں کتاب و حکمت سکھائے اور انہیں پاک کرے۔

15۔ *صِبۡغَۃَ اللّٰہِ ۚ وَ مَنۡ اَحۡسَنُ مِنَ اللّٰہِ صِبۡغَۃً ۫وَّ نَحۡنُ لَہٗ عٰبِدُوۡنَ۔(138)*
اللہ کا رنگ اختیار کرو اور اللہ تعالٰی سے اچھا رنگ کس کا ہوگا ؟ہم اسی کی عبادت کرنے والے ہیں ۔

20/02/2026

*روزہ: معنیٰ، احکام اور فضائل*

صوم کے لغوی معنیٰ ہیں: مطلقاً رُکنا، ٹھہرنا اور چھوڑنا۔
صائم (روزہ دار) وہ ہے جو اللہ کی رضا اور تزکیہ نفس کے لیے سحر سے افطار تک کھانے، پینے اور ازدواجی تعلق سے رکا رہے۔
ماہ رمضان کے روزے، الصیام، اسلامی ارکان میں تیسرا رکن ہے۔

✨ *روزہ: ایک روحانی تربیتی کورس:*
روزہ محض بھوکا پیاسا رہنے کا نام نہیں، بلکہ یہ ایک مکمل تربیتی نظام ہے۔ روزہ اپنے حصے کا کھانا ضرورت مند کو دینے کا نام ہے۔
· مقصد: تقویٰ کا حصول، ایثار و قربانی
· فوائد: شہوات و شبہات کے فتنے سے بچاؤ، منظم زندگی
· سبق: زندگی کو اللہ کی مرضی کے مطابق ڈھالنا۔
· تربیت: خواہشات پر قابو پانا اور نفس کو مطمئن کرنا

✨*روزے کا حکم، مقصد اور افضلیت:*
*قرآنی احکام*
📖 سورۃ البقرہ 183:
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا کُتِبَ عَلَیۡکُمُ الصِّیَامُ کَمَا کُتِبَ عَلَی الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِکُمۡ لَعَلَّکُمۡ تَتَّقُوۡنَ
"اے ایمان والو! تم پر روزے فرض کیے گئے، جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کیے گئے تھے، تاکہ تم تقویٰ اختیار کرو۔"

📖 سورۃ البقرہ 184:
اَیَّامًا مَّعۡدُوۡدٰتٍ ؕ فَمَنۡ کَانَ مِنۡکُمۡ مَّرِیۡضًا اَوۡ عَلٰی سَفَرٍ فَعِدَّۃٌ مِّنۡ اَیَّامٍ اُخَرَ ؕ وَعَلَی الَّذِیۡنَ یُطِیۡقُوۡنَہٗ فِدۡیَۃٌ طَعَامُ مِسۡکِیۡنٍ ؕ فَمَنۡ تَطَوَّعَ خَیۡرًا فَہُوَ خَیۡرٌ لَّہٗ ؕ وَ اَنۡ تَصُوۡمُوۡا خَیۡرٌ لَّکُمۡ اِنۡ کُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ
"گنتی کے چند دن ہیں۔ تم میں سے جو بیمار ہو یا سفر میں ہو تو وہ اور دنوں میں گنتی پوری کر لے۔ اور اس کی طاقت رکھنے والے فدیہ میں ایک مسکین کو کھانا دیں۔ پھر جو شخص نیکی میں سبقت کرے، وہ اسی کے لیے بہتر ہے۔ لیکن تمہارے حق میں بہتر کام روزے رکھنا ہی ہے، اگر تم علم رکھتے ہو۔"

📖 سورۃ البقرہ 185:
شَہۡرُ رَمَضَانَ الَّذِیۡۤ اُنۡزِلَ فِیۡہِ الۡقُرۡاٰنُ ہُدًی لِّلنَّاسِ وَ بَیِّنٰتٍ مِّنَ الۡہُدٰی وَالۡفُرۡقَانِ ۚ فَمَنۡ شَہِدَ مِنۡکُمُ الشَّہۡرَ فَلۡیَصُمۡہُ ؕ وَمَنۡ کَانَ مَرِیۡضًا اَوۡ عَلٰی سَفَرٍ فَعِدَّۃٌ مِّنۡ اَیَّامٍ اُخَرَ ؕ یُرِیۡدُ اللّٰہُ بِکُمُ الۡیُسۡرَ وَ لَا یُرِیۡدُ بِکُمُ الۡعُسۡرَ ۫ وَ لِتُکۡمِلُوا الۡعِدَّۃَ وَ لِتُکَبِّرُوا اللّٰہَ عَلٰی مَا ہَدٰىکُمۡ وَ لَعَلَّکُمۡ تَشۡکُرُوۡنَ
"ماہ رمضان وہ ہے جس میں قرآن اتارا گیا، جو لوگوں کے لیے ہدایت ہے اور جس میں ہدایت اور حق و باطل کی تمیز کی نشانیاں ہیں۔ تم میں سے جو شخص اس مہینے کو پائے، اس پر روزے رکھنا لازم ہیں۔ ہاں جو بیمار ہو یا مسافر ہو، وہ دوسرے دنوں میں گنتی پوری کرے۔ اللہ تمہارے ساتھ آسانی چاہتا ہے، سختی نہیں چاہتا۔ وہ چاہتا ہے کہ تم گنتی پوری کرو اور اللہ کی دی ہوئی ہدایت پر اس کی بڑائی بیان کرو اور اس کا شکر ادا کرو۔"

احادیث مبارکہ

✨ *حدیث قدسی:*
"الصَّومُ لي وأنا أجزي به"
"روزہ خاص میرے (اللہ) لیے ہے اور میں خود اس کی جزا دوں گا۔"
(صحیح مسلم: 2704)

✨ *جنت کا دروازہ ریان:*
جنت میں آٹھ دروازے ہیں، ان میں سے ایک دروازے کا نام ریان ہے۔ اس دروازے سے صرف روزہ دار داخل ہوں گے۔
(بخاری: 3257)

✨ *رمضان کی پانچ خصوصیات:*
نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:
"میری امت کو ماہ رمضان میں پانچ باتیں دی گئیں جو مجھ سے پہلے کسی نبی کو نہیں ملیں:

1. پہلی رات: رمضان کی پہلی رات اللہ اپنے بندوں پر نظر رحمت فرماتا ہے، اور جس پر نظر ڈال لے، اسے کبھی عذاب نہیں دے گا۔
2. منہ کی بو: روزہ دار کے منہ کی بو اللہ کے نزدیک مشک سے زیادہ پاکیزہ ہے۔
3. فرشتوں کی دعا: دن رات فرشتے روزہ داروں کے لیے استغفار کرتے ہیں۔
4. جنت کی آرائش: اللہ جنت سے فرماتا ہے کہ میرے بندوں کے لیے آراستہ ہو جا، وہ عنقریب دنیا کی مشقت سے یہاں آرام کرنے آئیں گے۔
5. بخشش: رمضان کی آخری رات تمام روزہ داروں کی مغفرت فرما دی جاتی ہے۔"*

صحابی نے عرض کیا: کیا وہ شب قدر ہے؟
آپ ﷺ نے فرمایا: "نہیں، کیا تم نہیں دیکھتے کہ مزدور جب کام پورا کر لیتے ہیں تو انہیں اجرت دی جاتی ہے۔"
(بیہقی: 3603)

✨ *منبر پر تین آمین:*
حضرت کعب بن عجرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ منبر پر تشریف لے گئے۔ جب پہلی سیڑھی پر قدم رکھا تو فرمایا: "آمین"، دوسری پر "آمین"، تیسری پر "آمین"۔

صحابہؓ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آج آپ نے ایسا کیا فرمایا جو پہلے نہیں سنا تھا؟
آپ ﷺ نے فرمایا:
"جبرائیلؑ آئے اور کہا:

· وہ شخص بدقسمت ہے جسے رمضان ملا اور بخشش نہ کر سکا۔ میں نے کہا: آمین۔
· وہ بدقسمت ہے جس کے سامنے میرا نام لیا جائے اور وہ درود نہ بھیجے۔ میں نے کہا: آمین۔
· وہ بدقسمت ہے جس کے ماں باپ یا ان میں سے ایک بوڑھا ہو اور وہ ان کی خدمت کرکے جنت میں داخل نہ ہو سکے۔ میں نے کہا: آمین۔"
(بیہقی: 4/304)

✨ *شیاطین کا قید ہونا:*
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"جب رمضان کا مہینہ آتا ہے تو آسمان کے تمام دروازے کھول دیے جاتے ہیں، جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں اور شیاطین کو زنجیروں سے جکڑ دیا جاتا ہے۔"
(بخاری: 1899)

🤲 اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں سے بھرپور فیض یاب ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔
اے ہمارے رب! ہمیں اور ہماری نسلوں کو اپنے دین کی خدمت کے لیے قبول فرما لے۔
آمین

رمضان کریم مبارک ❤ 1447ھ

Address

Link 3, New Super Town, DHA Main Boulevard, Cantt. Lahore
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia Masjid Tawheed جامع مسجد توحید posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Jamia Masjid Tawheed جامع مسجد توحید:

Shortcuts

Share

Category