Al-Qadria Fans

Al-Qadria Fans Join us to support our beloved Quaid Shekh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir ul Qadri for this great work

28/01/2026
سانحہِ کربلا کے اصل کرداروں کے بارے میں انکشاف حقائق نفس مسئلہ پر اپنی نوعیت کی منفرد ، وقیع اور جامع کتاب اور واقعہ کرب...
16/07/2025

سانحہِ کربلا کے اصل کرداروں کے بارے میں انکشاف حقائق نفس مسئلہ پر اپنی نوعیت کی منفرد ، وقیع اور جامع کتاب اور واقعہ کربلا کے بارے میں پھیلائے گئے شکوک و شبہات کا مکمل ازالہ
کتاب کے ابواب کی فہرست آخر میں دی گئی ہے۔
کتاب: القول المتین فی امر یزید العین
(یزید کے کفر اور اس پر لعنت کا مسئلہ؟)
مکمل اردو کتاب بمع اصل عربی حوالہ جات
مصنف: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری
امپورٹڈ کاغذ ڈیلیکس ایڈیشن
نیو ایڈیشن مع اِضافہ جات
ضخامت۔ پونے آٹھ سو صفحات
رعایتی قیمت: 1400 روپے
فری ہوم ڈیلیوری | کیش آن ڈیلیوری
ڈیلیکس ایڈیشن| عمدہ ہارڈ بائنڈنگ
ابواب کی فہرست
1- قرآن و حدیث اور مسئلہ کفر یزید
2- عہد یزید دین و ملت کے لیے پاعث شر و فساد
3- یزید نے براہِ راست قتل حسین علیہ السلام کا حکم دیا
4- شہادت امام حسین پر یزید کا اظہارِ مسرت
5- یزید کا امام حسین کے سر انور کی بھرے دربار توہین کرنا
6- اہل مدینہ کے ساتھ ظلم و زیادتی کرنے والے کا شرعی حکم
7- یزید کے حکم سے کعبۃ اللہ اور مسجد نبوی کی توہین( کبار تابعین اور اکابرین کے اقوال کی روشنی میں)
8- یزید کی سفاکیت اور گھناؤنے کردار کا بیان( صحابہ، تابعین اور اکابرین امت کی گواہی)
9- یزید پر لعنت کے جواز میں آئمہ کرام کی تصریحات
10- اثبات کفر یزید میں آئمہ عظام اور علماء کرام کی تصریحات
11- اثبات کفر یزید کے دیگر شرعی دلائل
12- حدیث قسطنطنیہ اور ازالہ شبہات
13- شہادت حسین دراصل تکمیل شہادت مصطفیٰ ہے
14- یزید کے حواریوں کا دنیا میں ہی کفار کی طرح عبرت ناک انجام سے دوچار کیا جانا
15-یزید کے آخر وقت کے ذلت انگیز کرتوت اور عبرتناک کافرانہ انجام
16- یزید کے حامیوں اور وکلاء صفائی سے چند سوالات
رعایتی قیمت: 1400روپے
فری ہوم ڈلیوری
یہ کتاب گھر بیٹھے حاصل کرنے کے لیے Book Now پر کلک کرکے دیا گیا فارم پُرکریں اور درست معلومات فراہم کریں
Wa.me/923184971472
Shalmi Books Bazar
03184971472

25/09/2024

ابوجہل کے بیٹے کلمہ پڑھنے آ رہے ہیں میرے کریم رسول ﷺ نے سارے صحابہ کرامؓ کو بٹھایا اور فرمانے لگے
مجھے خبر ملی ہے کہ عکرمہ کلمہ پڑھنے آ رہا ہے
میری بات سنو، صحابہ کرامؓ کہنے لگے حضور ﷺ حکم کریں تو محبوب ﷺ نے فرمایا کوئی اس کے سامنے اس کے باپ کو گالی نہ دے کوئی اس کے باپ کو اس کے سامنے برا کہہ کر نہ پکارے ابوجہل جو پکا بےایمان کافر تھا جس کے بارے میں نبیﷺ نے فرمایا تھا میری امت کا فرعون ابوجہل ہے جس نے اسلام کو مٹانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا
حضرت ابوبکر صدیقؓ فرماتے ہیں میں اس دن اتنا رویا کہ میری داڑھی انسوں سے بھر گئی نبی کریم ﷺ فرمانے لگے اس کے بیٹے کو تکلیف ہوگی کوئی اس کے باپ کا کفر نہ گنوائے کوئی اس کی زیادتیوں کا ذکر نہ کرے کوئی اس کے باپ کے بارے میں کوئی آیت نہ پڑھے کوئی میرا قول نہ دہرائے
حضرت سیدنا ابوبکر صدیقؓ فرماتے ہیں میں رونے لگا تو مجھ سے حضرت ابو دردہؓ کہنے لگے آپ کیوں رو رہے ہیں تو میں نے کہا میں رو رہا ہوں محبوب کی رحمت اللعالمینی پر کہ محبوب یہ کس کے استقبال کی تیاریاں کرا رہے ہو جس نے ساری زندگی تکلیف دی ۔
‏میرے نبیﷺ اتنے کریم تھے اورہم لوگوں کی کوئی نہ کوئی کوتاہی تلاش کرتے رہتے ہے ہمارا وطیرہ بن گیا ہے کسی کی ننانوے خوبیاں ہیں لوگوں کی وہ چھپ جاتی ہیں پر ایک خامی ساری دنیا دیکھ لیتی ہے یہ ہمارے اندر کی وہ کمزوری ہے جس نے ہمارے علماء مشائخ اور بزرگوں تک کو معاشرے کے اندر بدنام کر دیا ہے۔اللہ ہم سب کو نبیﷺ کے طریقے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے
‏ آمین

Copied

16/04/2024
28/03/2024

شہرِ اعتکاف 2024ء میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ ’’خُدا کو کیوں مانیں؟ اور مذہب کو کیوں اپنائیں؟‘‘ کے موضوع پر خطابات فرمائیں گے

گمراہ کُن فتنۂ اِلحاد (atheism)، لامذہبیت (agnosticism) اوردہریّت پر مبنی نظریات سے اُبھرنے والے سوالات کا تسلی بخش جواب،دین گُریز رُجحانات کی علمی و عقلی تردید، اورفلسفۂ توحید کے شرح و بسط کے ساتھ ایمان اَفروز بیان کے لیےمنہاج القرآن انٹرنیشنل کے شہرِ اِعتکاف میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کے فکر انگیز اور پُر مغز خطابات کی سیریز

21ویں شبِ رمضان المبارک سے پاکستانی وقت کے مطابق روزانہ رات 12 بجے

اَساتذہ و محققین، علماء و خطباء، اَئمۂ مساجد، طلبہ و طالبات اور نوجوان طبقہ ماہِ مقدس کی نورانی ساعتوں میں ہر روز نئے اور تازہ موضوع پر علمی و فکری اور رُوح پرور خطابات سماعت کرنے کے لیے بروقت رجسٹریشن حاصل کریں۔

کینیڈا وقت: 3:00 بجے دوپہر یوکے وقت: 8:00 بجے رات

یورپ وقت: 9:00 بجے رات بیجنگ وقت: 3:00 بجے رات

جاپان وقت: 4:00 بجے صبح آسٹریلیا وقت: 6:00 بجے صبح

https://www.itikaf.com/urdu/tid/57943

18/03/2024

نصابِ زکوٰۃ، صدقہء فطر اور فی روزہ فدیہ برائے پاکستان (2024ء/ 1445ھ)

نوٹ:
1۔ مخیر حضرات مقررہ رقم سے زیادہ بھی ادائیگی بھی کر سکتے ہیں
2۔ جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ 60 مسلسل روزے رکھنا ہے، لیکن اگر کوئی شخص 60 روزے نہیں رکھ سکتا تو بطور کفارہ 60 دن تک کسی مسکین یا مستحق کو دو وقت کا کھانا کھلانا ہے۔ 60 دن کا کفارہ دو کلو گندم کے حساب سے بیس ہزار چار سو (20400) روپے ہے۔

12/03/2024

پہلے عشرے کی دعا

02/03/2024

سب سے اچھا انسان کون ہے؟


01/03/2024

صوفیاء کون ہوتے ہیں

Address

Lahore

Telephone

+923237132030

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Qadria Fans posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Al-Qadria Fans:

Share