انجمن کاروانِ ابو طالب علیہ السلام، رجسٹرڈ، بیری احاطہ، لاہور

  • Home
  • Pakistan
  • Lahore
  • انجمن کاروانِ ابو طالب علیہ السلام، رجسٹرڈ، بیری احاطہ، لاہور

انجمن کاروانِ ابو طالب علیہ السلام، رجسٹرڈ، بیری احاطہ، لاہور Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from انجمن کاروانِ ابو طالب علیہ السلام، رجسٹرڈ، بیری احاطہ، لاہور, Religious organisation, 20-B, Kashmir Egerton Road, Lahore.

"اس پیج کے ذریعے لاہور میں مقیم بلتستان کے مومنین کو مسجد و امام بارگاہ عطیہ ابو طالب علیہ السلام (بیری احاطہ، لاہور) میں منعقد ہونے والی مجالس و محافل کے پروگرامز کی اطلاع اور معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔"

09/09/2025
پریس ریلیزلاہور (پ ر)تعزیتی اجلاس برائے ایصالِ ثواب و یادِ وفاتِ حسرت آیات—ممتاز و سینئر وفاقی بیوروکریٹ اور سابق پرنسپل...
17/08/2025

پریس ریلیز

لاہور (پ ر)

تعزیتی اجلاس برائے ایصالِ ثواب و یادِ وفاتِ حسرت آیات—ممتاز و سینئر وفاقی بیوروکریٹ اور سابق پرنسپل سیکرٹری برائے وزیرِ اعلیٰ پنجاب جناب جی ایم سکندر مرحوم—
انجمنِ کاروانِ ابوطالبؑ بلتستانیہ لاہور کے زیراہتمام مسجد و امام بارگاہ عطیۂ ابوطالبؑ، 20-بی، ایجرٹن روڈ، لاہور میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں قرآن خوانی اور مجلس ترحیم کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد، علمائے کرام، کے علاوہ مرحوم کےدوست احباب، عزیز و اقارب اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

قرآن خوانی کے بعد معروف عالمِ دین
علامہ آغا سید مبارک موسوی آف گجرات نے خطاب کرتے ہوئے مرحوم جی ایم سکندر کی ملک و قوم کے لیے شاندار خدمات کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک نیک، ایماندار اور مخلص شخصیت تھے جن کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ ان کے انتقال سے ملک و قوم ایک باصلاحیت اور غریب پرور شخصیت سے محروم ہو گئی ہے۔
علامہ آغا سید مبارک موسوی آف گجرات نے مزید کہا کہ ملک میں اعلیٰ سرکاری عہدوں پر فائز شخصیات کے لیے جی ایم سکندر کی زندگی حقیقی رول ماڈل ہے۔ دیانت اور خدمت کے اسی جذبے سے کام کر کے ہی نام روشن رہتا ہے؛ اسی سبب آج وہ ہمارے درمیان موجود نہ ہوتے ہوئے بھی دنیا بھر میں تعزیتی مجالس اور اجتماعات میں ان کی خدمات کو یاد کیا جا رہا ہے۔

اجلاس کے اختتام پر انجمنِ کاروانِ ابوطالبؑ لاہور کے صدر قبلہ مولانا محمد اسماعیل صاحب اور انکی کابینہ نے مرحوم کے لیے دعاے مغفرت اور بلندیِ درجات کی۔ آخر میں انجمن کی انتظامیہ نے تمام شرکائے اجلاس کا شکریہ ادا کیا۔

مجلسِ عزا بسلسلہ چہلم امام حسین علیہ السلام و شہداۓ کربلا امام بارگاہ عطیہ ابو طالب علیہ السلام، بیری احاطہ، لاہورانجمن ...
14/08/2025

مجلسِ عزا
بسلسلہ چہلم امام حسین علیہ السلام و شہداۓ کربلا
امام بارگاہ عطیہ ابو طالب علیہ السلام، بیری احاطہ، لاہور
انجمن کاروانِ ابو طالب علیہ السلام، رجسٹرڈ، بیری احاطہ، لاہور

13/08/2025

📜 اعلانِ تعزیتی اجلاس

بمناسبتِ انتقالِ حسرت آیات
سابق سینئر بیوروکریٹ، سابق پرنسپل سیکرٹری برائے وزیرِ اعلیٰ پنجاب، معروف سماجی شخصیت اور فخرِ گلگت بلتستان
مرحوم و مغفور
جناب جی ایم سکندر صاحب

"خوش نصیب ہے وہ موت جو ایمان پر آئے، جب رخصت ہونے والا اپنے پیچھے محبت کی خوشبو، خدمت کی روشنی اور دعاؤں کا سرمایہ چھوڑ جائے۔ ایسی موت حقیقت میں اختتام نہیں بلکہ دائمی زندگی کا آغاز ہے، اور وہ شخص اپنی نیکیوں میں ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔"

🕰 وقت: بروز اتوار، 17 اگست 2025ء، سہ پہر 3 بجے
📖 پروگرام: قرآن خوانی و مجلسِ ترحیم
🎙 خطاب: مولانا شیخ فرمان علی نجفی

🏛 مقام: مسجد و امام بارگاہ عطیۂ ابوطالب علیہ السلام، بلتستانیہ، لاہور

زیرِ اہتمام: انجمنِ کاروانِ ابوطالب (رجسٹرڈ)
📍 پتہ: 20-B، ایجرٹن روڈ، لاہور

بصد ادب تمام احباب و عزیزان سے شرکت کی درخواست ہے کہ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے منعقدہ اس روحانی محفل میں شریک ہو کر دعا میں شامل ہوں اور مرحوم و مغفور کی ناقابلِ فراموش خدمات کو خراجِ تحسین پیش کریں۔

گلگت بلتستان کے غریبوں کے مسیحا، قوم کے درد سے آشنا، مخلص، باکردار اور دیانت دار بیوروکریٹ، سابق پرنسپل سیکرٹری برائے وز...
07/08/2025

گلگت بلتستان کے غریبوں کے مسیحا، قوم کے درد سے آشنا، مخلص، باکردار اور دیانت دار بیوروکریٹ، سابق پرنسپل سیکرٹری برائے وزیر اعلیٰ پنجاب جناب جی ایم سکندر صاحب کو لاہور بحریہ ٹاؤن کی جامع مسجد امام حسینؑ سے ملحقہ قبرستان میں ہزاروں سوگواروں کی آہوں، سسکیوں اور اشکبار آنکھوں کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔

مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے ایک پُراثر مجلس کا انعقاد کیا گیا، جس سے بلتستان کے معروف اور جید عالمِ دین، مولانا شیخ فرمان علی نجفی نے خطاب فرمایا۔ انہوں نے مرحوم جی ایم سکندر کی عوامی خدمت، سادگی، اخلاص اور قومی وفاداری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں پاکستان بالخصوص گلگت بلتستان کا عظیم سرمایہ قرار دیا۔

نمازِ جنازہ مسجد کے وسیع صحن میں حوزہ علمیہ جامعہ منتظر لاہور کے وائس پرنسپل علامہ شیخ محمد افضل حیدری کی امامت میں ادا کی گئی، جس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی، متعدد صوبائی وزراء، سابق و موجودہ اعلیٰ افسران، مختلف مکاتبِ فکر کے علما، آئی جی پنجاب، صحافی، وکلاء، اہلِ دانش اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

شرکاءِ جنازہ نے جناب جی ایم سکندر کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کی خدمات کو ملت و ریاست کے لیے ناقابلِ فراموش قرار دیا۔

ہم دعا گو ہیں کہ اللہ ربّ العزت مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور پسماندگان، اہلِ گلگت بلتستان و وابستگان کو صبرِ جمیل
عطا فرمائے۔ آمین۔

07/08/2025

گلگت بلتستان کے غریبوں کے مسیحا، قوم کے درد سے آشنا، مخلص، باکردار اور دیانت دار بیوروکریٹ، سابق پرنسپل سیکرٹری برائے وزیر اعلیٰ پنجاب جناب جی ایم سکندر صاحب کو لاہور بحریہ ٹاؤن کی جامع مسجد امام حسینؑ سے ملحقہ قبرستان میں ہزاروں سوگواروں کی آہوں، سسکیوں اور اشکبار آنکھوں کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔

مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے ایک پُراثر مجلس کا انعقاد کیا گیا، جس سے بلتستان کے معروف اور جید عالمِ دین، مولانا شیخ فرمان علی نجفی نے خطاب فرمایا۔ انہوں نے مرحوم جی ایم سکندر کی عوامی خدمت، سادگی، اخلاص اور قومی وفاداری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں پاکستان بالخصوص گلگت بلتستان کا عظیم سرمایہ قرار دیا۔

نمازِ جنازہ مسجد کے وسیع صحن میں حوزہ علمیہ جامعہ منتظر لاہور کے وائس پرنسپل علامہ شیخ محمد افضل حیدری کی امامت میں ادا کی گئی، جس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی، متعدد صوبائی وزراء، سابق و موجودہ اعلیٰ افسران، مختلف مکاتبِ فکر کے علما، آئی جی پنجاب، صحافی، وکلاء، اہلِ دانش اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

شرکاءِ جنازہ نے جناب جی ایم سکندر کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کی خدمات کو ملت و ریاست کے لیے ناقابلِ فراموش قرار دیا۔

ہم دعا گو ہیں کہ اللہ ربّ العزت مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور پسماندگان، اہلِ گلگت بلتستان و وابستگان کو صبرِ جمیل
عطا فرمائے۔ آمین۔

مثالی سول سرونٹ اور انسان دوست شخصیت جی ایم سکندر شگری  کو خراج تحسین۔تحریر:شبیر احمد شگریhttps://www.facebook.com/share...
07/08/2025

مثالی سول سرونٹ اور انسان دوست شخصیت جی ایم سکندر شگری کو خراج تحسین۔
تحریر:شبیر احمد شگری
https://www.facebook.com/share/p/15LDziydsW/

مثالی سول سرونٹ اور انسان دوست رہنما جی ایم سکندر مرحوم کو خراجِ تحسین۔
تحریر: شبیر احمد شگری
کچھ لوگ دنیا میں آتے ہیں اور اپنے کردار، خدمت، انکساری اور دردِ دل سے ایسی مثال قائم کرتے ہیں کہ ان کے جانے کے بعد ایک خلا پیدا ہو جاتا ہے — جی ایم سکندر شگری مرحوم انہی میں سے ایک تھے۔ انسان دوست، مہربان، غریبوں کے مسیحا — جی ایم سکندر شگری کئی دنوں سے زیر علاج تھے۔ ان کی وفات سے نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پورے ملک میں ان کے چاہنے والوں کو دلی صدمہ پہنچا۔ اللہ تعالیٰ انہیں جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کی ظاہر و پوشیدہ کی گئی نیکیاں قبول فرمائے، اور ان کے درجات بلند کرے۔ آمین۔
گلگت بلتستان کے ضلع شگر سے تعلق رکھنے والے پہلے ڈی ایم جی آفیسر جنہوں نے نہ صرف بیوروکریسی کا وقار بلند کیا بلکہ اس کے مفہوم کو بھی بدل دیا۔ چالیس سالہ شاندار سرکاری خدمات کے دوران، وہ ہر منصب پر "خدمتِ خلق" کے علمبردار بنے رہے۔ وہ دفتر میں نہیں، دلوں میں بیٹھتے تھے۔
ان کی زندگی کی سب سے نمایاں خوبی یہ تھی کہ وہ اس طرح کے سول سرونٹ تھے، جیسا کہ حقیقی معنوں میں ایک سرکاری افسر کو ہونا چاہیے۔ ان تک رسائی ہر کسی کے لیے ممکن تھی، بالخصوص غریب و مجبور افراد کے لیے۔ موجودہ دور کی بیوروکریسی میں یہ ایک ناقابلِ یقین مثال ہے۔
انہوں نے اپنے سٹاف کو واضح ہدایت دے رکھی تھی کہ کسی بھی ضرورت مند کو روکا نہ جائے۔ بلکہ اکثر وہ خود دفتر آنے سے پہلے ایسے افراد سے گھر پر ہی ملاقات کرتے، ان کی بات سنتے، مسئلہ سمجھتے اور موقع پر حل بھی کرتے۔ ان کے گھر کا دروازہ ہر وقت کھلا رہتا، لان میں کرسیاں اور میز سجی ہوتیں، جہاں وہ نہ صرف مسائل حل کرتے بلکہ آنے والوں کو چائے بھی پیش کی جاتی۔ گویا انہوں نے اپنے گھر کو ایک چھوٹا سا سیکرٹریٹ بنا رکھا تھا۔ کاش کہ ہمارے دیگر بیوروکریٹس بھی ان اوصاف کو اپنا لیں تاکہ عام لوگوں کے مسائل حل ہو سکیں۔
جی ایم سکندر مرحوم کو بجا طور پر گلگت بلتستان اور دیگر ہزاروں افراد کا "معاشی باپ" کہا جا سکتا ہے، کیونکہ انہوں نے بے شمار افراد کو مختلف اداروں میں ملازمتیں دلائیں، انہیں روزگار کا وسیلہ فراہم کیا۔
مرحوم نے ابتدائی تعلیم ہائی سکول نمبر 1 سکردو سے حاصل کی، بعدازاں پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے پولیٹیکل سائنس کیا۔ بعد ازاں یونیورسٹی آف برمنگھم سے ڈویلپمنٹ ایڈمنسٹریشن میں ڈپلومہ، ایڈوانسڈ نیشنل مینجمنٹ کورس اور ایڈمنسٹریٹو سٹاف کالج لاہور سے بھی خصوصی کورسز کیے۔
پاکستان کے مختلف اضلاع میں اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ جب وہ قصور کے ڈپٹی کمشنر تھے، تو اپنی ذاتی کاوش سے ایک سرکاری اسکول قائم کیا، جو آج 5000 سے زائد طلباء کے ساتھ ایک ڈگری کالج بن چکا ہے۔ 1122 جیسا عظیم فلاحی منصوبہ بھی ان کے دور میں تشکیل پایا۔ اس کے علاوہ دیگر فلاحی منصوبے ان کے دور میں عمل پذیر ہوئے۔
جی ایم سکندر نے تقریباً چالیس سال تک مختلف اہم عہدوں پر خدمت انجام دی اور سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔ وہ اس بلند ترین مقام تک پہنچے جہاں ایک سول افسر پہنچ سکتا ہے۔
وہ حکومت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سیکریٹری بھی رہے، جہاں انہوں نے سماجی شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ پنجاب کے پانچ وزرائے اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری رہے، جو خود ایک منفرد اعزاز ہے۔ انہوں نے اسٹیبلشمنٹ، اطلاعات، سیاحت، فزیکل پلاننگ، بیت المال، سوشل سیکورٹی، اور کوآپریٹیو جیسے محکموں کی بھی قیادت کی۔
ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ان کا مشن جاری رہا۔ وہ ایچ آر اینڈ ریمونریشن کمیٹی کے ڈائریکٹر اور چیئرمین رہے، حمزہ فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی بنے، جہاں بہرے اور گونگے بچوں کی تعلیم کے لیے وقف رہے۔ مارافی فاؤنڈیشن پاکستان کے بھی مستقل رکن رہے، جو صحتِ عامہ اور دیگر سماجی خدمات انجام دیتی ہے۔
مرحوم نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر اور جے ایس بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بھی رہے۔ جب پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت مکمل ہوئی تو سابق سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے انہیں خصوصی دعوت پر اسمبلی بلایا اور کہا:
"ہم سکندر صاحب سے سیکھتے تھے۔ وہ ہمیں ہر الجھی ہوئی صورتحال سے نکالنے میں مدد دیتے۔"آج کے پرنسپل سیکریٹری کو بھی ان سے سیکھنا چاہئے۔ یہ ان کی عزت افزائی کا منہ بولتا ثبوت تھا۔
جی ایم سکندر مرحوم ان افسران میں شامل تھے جنہوں نے نہ صرف قومی بلکہ عالمی سطح پر شہرت حاصل کی۔ ان کے اندر انکساری، رحم دلی اور انسانیت نوازی اس حد تک تھی کہ وہ ہر دل میں جگہ بنا لیتے۔ نہ صرف گلگت بلتستان بلکہ پنجاب اور دیگر علاقوں کے لوگ آج بھی ان کے ذکر پر محبت و عقیدت سے سر جھکاتے ہیں۔
وہ نہ صرف ایک قابلِ تقلید بیوروکریٹ بلکہ ایک نظامِ فکر، ایک نظریہ اور ایک مشن تھے۔ انہوں نے سیاست اور شہرت کے بجائے خدمتِ خلق کو اپنی زندگی کا محور بنایا۔ آج وہ ہم میں نہیں مگر ان کی خدمات، عاجزی اور شفقت ہمیں ہمیشہ یاد رہیں گی۔
مرحوم نے یہ ثابت کر دکھایا کہ: "جو خدمت کو شعار بنائے، وہی اصل افسر ہوتا ہے!"
اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے۔اور ان کے گھر والوں کو صبر عطا فرمائے۔
آمین۔

06/08/2025

*اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن*

ضروری اطلاع

جو مومنین نماز جنازہ میں شرکت کے لئے بحریہ ٹاؤن جاناچاہتے ہیں ان کے پک اینڈ ڈراپ کے لئے آج بوقت 3 بجے دوپہر مسجد و امام بارگاہ عطیہ ابو طالب علیہ السلام (بیری احاطہ) سے کوسٹر کا انتظام کیا گیا ہے۔
مومنین سے گزارش ہے وقت کی پابندی کے ساتھ تشریف لائیں ۔ شکریہ
انجمن کاروانِ ابو طالب علیہ السلام لاہور

*اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن*فخر گلگت بلتستان، ولی کامل صفت انسان، غریب پرور، محسن انسانیت جناب *جی ایم سک...
06/08/2025

*اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن*
فخر گلگت بلتستان، ولی کامل صفت انسان، غریب پرور، محسن انسانیت جناب *جی ایم سکندر صاحب* اب ہم مین نہیں رہے وہ اب اس دنیا فانی کو چھوڑ کر اپنے خالق حقیقی سے ملنے دار البقاء کی طرف جا چکے ہیں۔
انکی نماز جنازہ آج بروز بدھ مورخہ 06.08.2025 شام 5 بجے
مسجد الحسین، بحریہ ٹاؤن میں ادا کی جائے گی
دعا ہے پروردگار عالم مرحوم و مغفور کی آخرت کے منازل آسان فرمائے اور جنت الفردوس اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور آئمہ کرام اور چہاردہ معصومین علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمائے۔
آمِیْن یَارَبَّ الْعَالَمِیْنَ بِجَاہِ سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ بحقِ چہاردہ معصومین علیہم السّلام۔

Address

20-B, Kashmir Egerton Road
Lahore
54000

Telephone

+923335546625

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when انجمن کاروانِ ابو طالب علیہ السلام، رجسٹرڈ، بیری احاطہ، لاہور posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share