26/12/2025
3️⃣.اعتراض
کائنات بنانے سے پہلے خدا کیا کر رہا تھا؟
🌾منطقی جواب🌾
معترض کا اعتراض تین بنیادی مغالطوں پر مبنی ہے۔
☘️پہلا مغالطہ☘️
معترض یہ سمجھتا ہے۔ کہ اللہ جو کچھ کرتا ہے، وہ سب ہمیں معلوم ہونا چاہیے۔ حالانکہ مسلمانوں نے کبھی یہ دعویٰ نہیں کیا کہ ہم اللہ کے ہر فعل کا احاطہ کر سکتے ہیں۔ معترض یہ پوچھتا ہے کہ کائنات سے پہلے اللہ کیا کر رہا تھا؟ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ہمیں تو یہ بھی نہیں معلوم کہ اس وقت اللہ کیا کر رہا ہے، کیونکہ اللہ کی ذات اور اس کے افعال انسانی عقل کی حد سے ماورا ہیں۔
🥀دوسرا مغالطہ🥀
اسی طرح معترض نے یہ فرض کر لیا ہے کہ اللہ کو بھی انسان کی طرح کسی کام میں مشغول رہنا ضروری ہے۔ حالانکہ یہ مفروضہ غلط ہے۔ انسان زندہ رہنے کے لیے عمل پر مجبور ہے، مگر اللہ تعالیٰ بے نیاز ہے، اس کے لیے کسی کام میں مصروف ہونا ضروری نہیں۔
🌴تیسرا مغالطہ🌴
اسی طرح معترض نے یہ فرض کر لیا ہے کہ کائنات سے پہلے بھی کوئی وقت تھا۔ حالانکہ وقت اور مکان خود اللہ کی مخلوق ہیں۔ کائنات سے پہلے وقت نام کی کوئی چیز تھی ہی نہیں۔ جب وقت ہی موجود نہ ہو تو یہ سوال کہ اللہ اُس وقت کیا کر رہا تھا؟ بے معنی ہے۔ اللہ ہمیشہ سے اپنی ذات میں موجود ہے، اور اس کا وجود کسی زمان و مکان کا محتاج نہیں۔
🍀مثالی جواب🍀
یہ سوال ایسا ہی ہے جیسے کوئی پوچھے کہ سورج نکلنے سے پہلے روشنی کہاں تھی؟۔ سوال غلط ہے، کیونکہ روشنی خود سورج کے نکلنے کے ساتھ وجود میں آتی ہے۔
اسی طرح کائنات سے پہلے اللہ کیا کر رہا تھا؟ سوال ہی بے بنیاد ہے، کیونکہ زمان و مکان کا آغاز ہی کائنات کی تخلیق سے ہوا ہے۔ فافہم
مزید جوابات دیکھنے کے لیے کتاب البراہین فی دفع شبھات الملحدین سے رجوع کریں۔
✍️