Namaz

Namaz Come to the Sucess. Come to the Namaz

21/04/2026
  اور ہمارے  دل۔۔۔۔۔۔۔💗💗موٹرسائیکل ایک لیٹر میں پینسٹھ سے ستر کلومیٹر چلتی تھی۔ اچانک اس کی ایوریج خراب ہو گئی اور پینتا...
04/04/2026

اور ہمارے دل۔۔۔۔۔۔۔💗💗
موٹرسائیکل ایک لیٹر میں پینسٹھ سے ستر کلومیٹر چلتی تھی۔ اچانک اس کی ایوریج خراب ہو گئی اور پینتالیس چھیالیس پہ آ گئی۔ دو تین مکینکس کو دکھانے کے باوجود معاملہ قابو میں نہ آیا۔
پھر ایک مکینک نے اپنی بے بسی کا اعتراف کرتے ہوئے ایک سنیئر موسٹ کی طرف ریفر کر دیا۔
چنانچہ بائیک وہاں لے جائی گئی۔ اس نے ساری بات سنی اور " چھوٹے "کو آواز دی۔
"چھوٹے" سے چھوٹا پیچ کس منگوایا۔
کاربوریٹر سے ایک پیچ کھول کے "چھوٹے" کو کہا کہ اسے بف لگا کے لاٶ۔
وہ ایک منٹ میں بف لگا کے لے آیا۔ مکینک نے پیچ اسی جگہ پہ لگا دیا اور کہا کہ جاٶ ان شاء اللہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔
پیسے بھی اس نے کچھ نہ لئے۔

چند دن بعد نوٹ کیا تو باٸک پھر ستر کلومیٹر پہ آگئی تھی۔

میں شکریہ ادا کرنے کے لئے گیا تو پوچھا کیا فالٹ تھا؟
مکینک بولا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

" کاربن آ گیا تھا "

صرف کاربن آ جانے سے اتنا اثر پڑا؟

جی ہاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کاربن
دلوں پر بھی کاربن آجایا کرتا ہے۔تب دل کسی نیکی کی طرف مائل نہیں ہوتا۔
ایسے کاربن کو دور کرنے کےلئے اسلام نے نسخہ بتا دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ذکر اور استغفار کی کثرت ، نماز کی پابندی ، قرآن مجید کی تلاوت مع ترجمہ ۔ ۔ ۔ ۔ .....®

04/02/2026

‏چار طرح کے غافلوں پر تعجب ہے!!
1. پہلی قسم
جو غم سے آزمایا گیا اور پھر بھی اس آیت سے غفلت کرتا ہے:
"لَّآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنْتَ سُبْحٰنَکَ اِنِّیْ کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ"
(الہی تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو پاک ہے بیشک میں ظالموں میں سے ہو گیا۔)
سورۃ الانبیاء 21:87

2. دوسری قسم
جو بیماری سے آزمایا گیا اور اس دعا سے غافل رہا:
"رَبِّ اَنِّي مَسَّنِيَ الضُّرُّ وَاَنْتَ اَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ"
(اے میرے رب! مجھے تکلیف پہنچ چکی ہے، اور تو سب رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔)
سورۃ الانبیاء 21:83

3. تیسری قسم
جو خوف سے آزمایا گیا اور اس آیت سے غافل رہا:
"حَسْبُنَا اللہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ"
(ہمیں اللہ کافی ہے اور وہ بہت اچھا کارساز ہے۔)
سورۃ آل عمران 3:173

4. چوتھی قسم
جو لوگوں کے مکر سے آزمایا گیا اور اس دعا کو بھول گیا:
"اُفَوِّضُ اَمْرِیْ اِلَی اللہِ اِنَّ اللہَ بَصِیْرٌ بِالْعِبَادِ"
(میں اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں، بے شک اللہ اپنے بندوں کو دیکھنے والا ہے۔)
سورۃ غافر
ہر آزمائش میں اللہ نے ہمیں الفاظ سکھائے ہیں، کیا ہم واقعی دل سے انہیں پکارتے ہیں؟
آزمائشوں میں غفلت نہیں، رجوع کریں! یہ قرآنی دعائیں شیئر کریں، کسی کو نجات دلانے کا ذریعہ بن جائیں

Address

Lahore
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Namaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Namaz:

Share