QS Islamic Center

Directions

QS Islamic Center Quran O Sunnah Islamic Center 121 UET-B Housing Society Lahore

04/03/2026

قرآن و سنہ اسلامک سنٹر کا مختصر تعارف

قرآن و سنہ اسلامک سنٹر بہاروں کا نیا منظر نامہ

یہ منظر مرکز قرآن و سنہ میں سحر و افطار کے وقت روزانہ نظر آتا ہے ۔۔ قریب ڈیڑھ سے دو ہزار افراد روازنہ ادھر سحر و افطار کی سہولتوں سے مستفید ہوتے ہیں ۔ ان مہمانوں کی مہمانی ایسے ہی کی جاتی ہے جیسے کسی گھر آئے مہمان کی ۔۔۔۔
مرکز قرآن و سنہ بلاشبہ جذبے کا حقیقت کی دنیا میں آتا ہوا مظہر ہے۔ آج سے چند برس قبل ایک کنال زمین پر ایک ہال کمرے میں مسجد سے شروع ہونے والا یہ منصوبہ الحمدللہ نو کنال کا ہو چکا ہے اس دوران اس میں کتنے ہی شعبے قائم کیے گئے جو کامیابی سے اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہیں۔ بلاشبہ اس تمام تر محنت کا ثمرہ برادر عزیز ہشام الٰہی ظہیر اور ان کے قدم قدم ساتھ کھڑے معاونین کے نام ہے کہ جن میں آپ سب بھی شامل ہیں۔
1۔ اس میں قائم مسجد سے اُٹھنے والی حق و صداقت کی صدا اب محض اس کی چار دیواری تک محدود نہیں بلکہ جدید ذرائع ابلاغ کے عمدہ استعمال کی بدولت چار دانگ عالم میں سنی جاتی ہے۔ وہ عام عوام ہوں یا فیصلہ ساز اشرافیہ الحمدللہ اسی منبر سے اُٹھنے والی حریت فکر کی آواز کو اب نظر انداز نہیں کرسکتے جس کی مثال متعدد کیسز اور واقعات میں انہی خطوط پر فیصلے کرنا شامل ہے جس کو یہاں سے بیان کیا گیا
2۔ شعبہ حفظ قرآن :
بلاشبہ یہ شعبہ اس ادارے کے ماتھے کا جھومر ہے۔ جس میں بچوں کو نہایت عمدہ طریقے سے حفظ کروایا جاتا ہے، اور ان کی عزت نفس کو مجروح کیے بنا کسی قسم کی پٹائی سے محفوظ رکھتے ہوئے صرف حفظ نہیں کرایا جاتا بلکہ ان کی تربیت پر بھی توجہ دی جاتی ہے،ہر پندرہ بچوں پر ایک استاد متعین ہے اور سارے بچے مقامی ہیں کوئی ہاسٹل نہیں ہے پندرہ سے زائد اساتذہ ہیں اور اس کو روایتی خیراتی انداز میں چلانے کی بجائے اس منفرد انداز میں شروع کیا گیا ہے اور متمول افراد سے مناسب فیس بھی لی جاتی ہے۔ اور مستحق طلباء کو فائدہ پہنچایا جاتا ہے صرف حفظ نہیں کرایا جاتا بلکہ قرآن و سنہ فہم قرآن پراجیکٹ کے زیر اہتمام کوئی شخص بھی صرف شناختی کارڈر دکھا کر پورا سال آکر مفت ترجمہ تفسیر والا قرآن حاصل کر سکتا ہے
3۔ دستر خوان:
کیا آپ یقین کریں گے کہ سینکڑوں افراد یہاں روزانہ دو وقت کھانا کھاتے ہیں۔ اس کثیر تعداد کے لیے ادارے سے ملحق آٹھ مرلے پر محیط ایک مکمل کچن بنایا گیا ہے، اور حافظ ہشام الٰہی ظہیر اور انکے دوست اس تمام انتظام کو اپنے ذمے لیے ہوئے ہیں اور بہت محنت و جانفشانی سے اس کو سنبھالتے ہیں۔
4۔ QRF سکول سسٹم:
یہ اس ادارے کا اہم منصوبہ ہے۔ جو حافظ ہشام الٰہی ظہیر کے ذہن رسا کا نتیجہ ہے۔ صرف تین برس کے اندر یہ سکول اپنے پاؤں پر کھڑا ہو چکا ہے۔ جس کے پرنسپل راقب نعیم نہایت محنت سے اس سکول کو جدید انداز میں چلا رہے ہیں۔ اس سکول کی خوبی صرف تعلیم نہیں تربیت بھی ہے، اور ہاں جب یہ سکول شروع کیا گیا تو ہشام الٰہی ظہیر صاحب نے سب سے پہلے اپنے بچوں کو شہر کے مہنگے ترین سکولوں سے اُٹھا کر یہاں داخل کیا۔ تو کیا سبب تھا کہ یہ سکول ترقی نہ کرتا۔ اس اسکول کے شعبہ جات پر نوائے وقت کی کالم نگار عنبر شاھد نے ایک کالم لکھا جس میں اسکا مکمل تعارف موجود ہے
5۔ رفاہ عامہ کے شعبہ جات:
اس ادارے میں رفاہ عامہ کے بہت سے ضمنی شعبہ جات بھی کامیابی سے جاری ہیں۔
# مقامی آبادی کے لیے تقریباً بیس لاکھ روپے لاگت کا انتہائی عمدہ اور معیاری پینے کے پانی کا فلٹر پلانٹ نصب کیا گیا ہے۔
# عیدالاضحی کے دنوں میں بڑے پیمانے پر قربانی کی جاتی ہے اور گوشت غرباء میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
# ہر جمعے کو سینکڑوں نمازیوں کے لیے کھانے کا وسیع انتظام ہوتا ہے۔
# مرکز کے اندر ایک چھوٹے ہسپتال کا منصوبہ زیر تعمیر ہے۔
# ایک کمرہ غسل میت کے لیے تعمیر کیا گیا ہے جس میں تمام تعمیر عمدہ پتھر سے کی گئی ہے، اور بلا تفریق مسلک تغسیل میت کفن دفن کا فی
سبیل اللہ انتظام کیا جاتا ہے
#رمضان میں راشن پیک کی تقسیم
#زلزلہ سیلاب و ناگہانی آفات میں وسیع تر امداد کا سلسلہ
#سندھ میں سینکڑوں پانی کے نلکوں کے انتظامات
#مختلف علاقوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب

6۔ علامہ احسان الہی ظہیر آڈیٹوریم
جدید ترین آلات پر مشتمل دو سو سے زائد افراد کی گنجائش والا بہترین آڈیٹوریم بھی اس ادارے کا حصہ بن چکا ہے جس میں مختلف دینی سیاسی سماجی سیمینار منعقد کیے جاتے ہیں
7۔ خواتین کی مسجدو جامعہ علامہ احسان الہی ظہیر للبنات :
یہ المناک حقیقت ہے کہ جس عورت نے نسلوں کی تربیت کرنی ہوتی ہے خود اس کی تربیت کا ہمارے ہاں کوئی سامان نہیں ہوتا۔ برادر ہشام الٰہی ظہیر جو ہر وقت کچھ نیا کرنے کا سوچتے رہتے ہیں ، چار برس قبل انہوں نے مرکز کے پہلو میں ایک کنال کا پلاٹ لیا اور اس کو صرف خواتین کے لیے خاص کر دیا ۔ بلاشبہ ایک کنال کی چار منزلوں پر مشتمل عورتوں کی یہ مسجد اور مدرسہ جس میں فہم قرآن و دین کے متعدد کورسز جاری و ساری ہیں شاید لاہور میں عورتوں کے حوالے سے سب سے بڑا ادارہ ہو اب اس میں عورتوں کے درس نظامی اور ہاسٹل کی سہولت بھی میسر ہے یہاں سے درجنوں بچیاں قرآن پاک حفظ کر چکی ہیں
8۔جدید ترین میڈیا سنٹر اور لائبریری:
اس کمپلیکس میں ایک بڑے ہال میں اور متعدد کمروں پر مشتمل میڈیا سنٹر قائم کیا جا چکا ہے جو اگرچہ پہلے بھی فعال تھا لیکن اب اس میں مزید جدت لائی جا رہی ہے الحاد کے فتنے ختم نبوت اور دفاع صحابہ کے میدان میں اس سنٹر کی خدمات بہت زیادہ ہیں عدل ٹی وی میزان اسٹوڈیو قرآن وسنہ چینل علامہ ہشام الہی ظہیر آفیشل جیسے چینلز یہاں سے ہی چلائے جا رہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ ایک وسیع تر لائبریری بھی زیر تعمیر ہے
‏9۔ بہبود علماء کمیٹی:
جناب حافظ ہشام الٰہی ظہیر کا یہ کارنامہ بلاشبہ سونے کے پانی سے لکھنے کے لائق ہے۔ آپ نے اسی مرکز کے زیر اہتمام نادار اور ریٹائر علماء کرام کے لیے وظائف کا آغاز کیا۔ وہ علماء جنہوں نے اپنی جوانی دین اسلام کی خدمت میں وقف کی ہوتی ہے اور بڑھاپا آتا ہے تو بے یار و مددگار چھوڑ دیے جاتے ہیں ، مشکل کی اس گھڑی میں ان کے کام آنا بلاشبہ ایک سنہری کارنامہ ہے۔ اور یہ کام ماہانہ کی بنیاد پر گزشتہ تین چار برس سے جاری و ساری ہے
10۔ دفاع علماء کمیٹی:
یہ ایک بہت بڑا المیہ تھا کہ جس کی طرف بہت کم توجہ کی گئی۔ ہوتا یہ تھا کہ علماء کے خطبے اور تقاریر سے مرضی کے جملے اور فقرے اُچک کر ان پر جھوٹے مقدمے دائر کر دیے جاتے اور وہ مجبور محض ہو کر تھانے کچہریوں میں خوار ہوتے رہتے اور کوئی ان کا پرسان حال نہ ہوتا۔ اس صورت حال کے پیشِ نظر چند برس پہلے اس مرکز میں ایک اجلاس میں اس کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا اور کتنے ہی مظلوم علماء مساجد و مدارس کی داد رسی کی گئی واقفان حال جانتے ہیں اس اکیلے شعبے کا کام ایک جماعت کے کام سے بھی زیادہ ہے پاکستان بھر کے دو سو سے زائد مساجد کے کیس یہ ادارہ تن تنہاء لڑ رہا ہے اور اسکی کارکردگی کے بیسیوں واقعات مسجد عثمان سے لیکر مسجد عمر بن خطاب تک آپکے سامنے ہی ہے
11. رمضان المبارک کی راتیں
جب گھر میں " وی آئی پی " مہمان آتا ہے تو ہم کیسے شان دار طریقے سے اسے خوش آمدید کہتے ہیں اور پھر کیسے اس کے آگے بچھ بچھ جاتے ہیں ۔۔۔
اس مرکز میں رمضان المبارک ایسا ہی مہمان بن کر آتا ہے ۔
اور اس رمضان المبارک کے توسط سے آنے والے نمازی اور روزہ دار اتنے ہی معتبر ہوتے ہیں کہ جو ان کا مقام ہے ۔۔
حافظ ہشام الہی ظہیر اور ان کے ساتھی ان کے میزبان ہوتے ہیں اور ان مہمانوں کی خدمت میں آنکھیں بچھائے ہر وقت مستعد۔ ۔
پچھلے صحن میں ایک طرف صفیں بچھی ہوتی ہیں اور تراویح و درس کی روحانی ضیافت کے ساتھ ساتھ طعام و خورو نوش کی محفل بھی بپا رہتی ہے ۔۔ایک طرف چائے ، عمدہ جلیبیوں اور بچوں کے لیے چپس بن رہے ہوتے ہیں اور بہترین کھجوریں دستر خوان پر سجی ہوتی ہیں ۔۔۔۔
اور اندر ہال میں روحانیت کی مجلس ہشام الہی ظہیر سجائے بیٹھے ہوتے ہیں۔ فجر اور طاق راتوں میں متعدد نامور اور جید علماء تعلیم و تزکیہ کورس کرواتے ہیں
نہایت خوش الحان قاری امجد اور دیگر قراء کی تلاوت سے روح کو تروتازگی مل رہی ہوتی ہے ۔۔۔۔۔ آخری دس دنوں میں یہ مرکز ایک آباد شہر کا منظر پیش کرتا ہے سو سے زائد مرد اور سو سے زائد خواتین یہاں شہر اعتکاف میں آباد ہو جاتے ہیں جنکی خاطر تواضع میں برادر ہشام اور انکی پوری ٹیم مستعد ہو جاتی ہے آخری دس دنوں میں اس مرکز کہ رونقیں عجیب منظر پیش کرتی ہیں پورے ملک کے جید علماء بھی تعلیم و تزکیہ کورس کرواتے ہیں سارا دن مختلف کورسز چلتے ہیں رات کو اللہ کی عبادت ہوتی ہے
12. فتویٰ کمیٹی
اس مرکز یعنی شجر سایہ دار کا ایک نہائت اہم شعبہ فتویٰ کمیٹی کا ہے ۔۔پچھلے کچھ عرصے میں بہت سے پیش آنے والے واقعات و مسائل پر اس فتویٰ کمیٹی نے بروقت قوم و ملت کی رہنمائی کی اور مدت سے موجود ایک خلا پر کیا ۔بلاشبہ یہ اس مرکز کی برکتوں میں سے ایک بڑی برکت کا دروازہ ہے ۔۔۔۔حضرت علامہ احسان الہی ظہیر رحمہ اللہ پر اللہ تعالیٰ کی رحمتیں بے حساب ہوں اور مسلسل و لگاتار ہوں کہ جن کی باقیات و صالحات کا سلسلہ ان کی ذریت کی صورت میں ہم پر سایہ فگن ہے فتوی کمیٹی کی تشکیل بھی انہی کا خواب تھا گزشتہ رمضان پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ لجنہ علماء للافتاء کے جید علماء کے متفقہ فتاوی جات مطبوعہ حالت میں منظر عام پر بھی آگئے تھے علامہ شہید کے اک اور خواب کی تکمیل بھی مکمل ہوئی
13۔مقابلے کے امتحانات کی تیاری کا عالیشان مرکز
ویسے تو برادر علامہ ہشام الہی ظہیر ہر دین پسند کے سفارشی ہیں تعلیم حاصل کرنی ہو وکیل بننا ہو نوکری چاہیے بے دھڑک فون اٹھا کر متعلقہ شخص سے درخواست کر دیتے ہیں لیکن اب انکے ذہن میں یہ منصوبہ ہے کہ ہر سال ایک سو بچوں کو ہاسٹل اور کھانے کی سہولت دے کر مختلف مقابلے کے امتحانات کی تیاری بھی اسی مرکز میں کروائی جائے جس کے لئے عالی شان کمپلیکس تعمیر کے آخری مراحل میں ہے اسے بھی مکمل کرنا ہے پھر سو افراد کی ذمہ داری اٹھانی ہے
14-نکاح آسان کی تحریک میں بھی اس مرکز کا حصہ وافر ہے مسجد کا صحن عورتوں کا ھال چھوٹی تقریبات کے لئےہر نمازی کو میسر ہے جس کی وجہ سے وہ مہنگے ہالوں کے خرچوں سے بچ جاتے ہیں خود ہشام صاحب کے خاندان کے متعدد افراد کی شادی کی شادی تقریبات اسی اسلامک سنٹر میں ہوئی ہیں
رمضان المبارک قریب ہے اور مسلمانوں کے ہاں اس ماہ میں صدقات خیرات اور زکات کو دیا جاتا ہے میری آپ احباب سے اپیل ہے ان شا اللہ یہ مینارہ رشد ہدایت اکناف عالم کو روشن کرے گا ، اور اس کے لیے احباب کو آگے بڑھنا چاہیے ۔۔۔۔اس مرتبہ رمضان میں علامہ ہشام الہی ظہیر صاحب چار کنال مزید جگہ اس مرکز میں شامل کرنا چاہتے ہیں جس سے سولہ سو مزید نمازیوں کی جگہ بن جائے گی ایک جائے نماز یعنی ایک نمازی کی جگہ کے لئے جو رقم درکار ہے وہ ساٹھ ہزار ہے اگر صرف سولہ سو افراد ہمت کریں تو یہ کام بھی پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا
اتنا بڑا ادارہ آپ احباب کے تعاون کے بغیر چلنا نا ممکن ہے آپ اپنی زکات صدقات و عطیات کا ایک وافر حصہ اس ادارے کے لئے مختص کریں یہاں خرچ ہونے والا ایک ایک پیسہ نا صرف محفوظ ہاتھوں میں ہے بلکہ آپکو یاد دلاتا چلوں اس مرکز کی ساری انتظامیہ بشمول علامہ ہشام الہی ظہیر کے خاندان کے اپنی جیب سے بھی انفاق فی سبیل اللہ کرنے والی ہے لیکن اتنے بڑے پراجیکٹس آپ سب کے تعاون کے بغیر نہیں چل



مسجد کی جگہ میں حصہ ڈالئے فی مصلی ساٹھ ہزار روپے کے حساب سے(مطلب دو بائی چار= آٹھ اسکوائر فٹ جگہ کی قیمت)
برائے رابطہ موبائل نمبرز
قاری امجد=03064544952
سجاد اسلم=03024705802
واٹس ایپ اونلی=03104563818

20/02/2026

الحمدللہ
محبتوں کے مرکز قرآن و سنہ اسلامک سنٹر میں رمضان المبارک کے پہلے جمعے کے خوبصورت مناظر

19/02/2026

19/12/2024

ہم بنائیں گے آپ کے بچوں اور بچیوں کو حافظ قرآن

03/12/2024

مرکز قرآن وسنہ اسلامک سنٹر یو ای ٹی لاہور میں نکاح کی تقریب

ان شاءاللہ حاضری ہوگی تمام احباب اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں مقامی احباب صدر جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ ہشام ال...
07/11/2024

ان شاءاللہ حاضری ہوگی
تمام احباب اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں مقامی احباب صدر جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ ہشام الہی ظہیر کےخطبہ جمعۃالمبارک گورنمنٹ ہائی سکول گہلن ہٹھاڑمیں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں
Hisham Elahi Zaheer عبدالرحمن سلفی

Address

UET HOUSING SOCIETY LAHORE
Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when QS Islamic Center posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category