Mufti Ubaid ul Rahman

Mufti Ubaid ul Rahman M***i Ubaid ul Rahman Haqqani Naeemi, A Religious Scholar.

18/05/2026
آفتابِ ولایت و عزیمت کا غروب: یادِ شیخِ محترم استاذی المکرم (نور اللہ مرقدہٗ)  کائنات کا یہ دستور ہے کہ ہر ذی روح کو موت...
01/04/2026

آفتابِ ولایت و عزیمت کا غروب: یادِ شیخِ محترم استاذی المکرم (نور اللہ مرقدہٗ)

کائنات کا یہ دستور ہے کہ ہر ذی روح کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے، لیکن کچھ ہستیاں ایسی ہوتی ہیں جن کی زندگی چراغ کی مانند دوسروں کو راستہ دکھاتی ہے اور ان کا وصال ایک عہد کا خاتمہ ہوتا ہے۔ حال ہی میں ہم سے ایک ایسی ہی عظیم المرتبت شخصیت بچھڑ گئی ہے جو بیک وقت حافظِ قرآن، قاریِ باکمال، فنا فی الشیخ اور صبر و استقامت کا ہمالہ تھی۔
میری مراد _پیر کامل یادگار اسلاف فنا فی الشیخ استاذ العلماء حافظ و قاری خان محمد صاحب_ ہیں
آپ کا آبائی تعلق پنڈی گھیب (اٹک) کی زرخیز مٹی سے تھا، جہاں آپ پیدا ہوئے، مگر قدرت کو آپ سے ایک بڑے شہر کی آبیاری کروانی تھی۔ بچپن ہی میں آپ لاہور تشریف لے آئے اور اپنی عمر کا اکثر حصہ دینِ متین کی خدمت کے لیے وقف کر دیا۔ لاہور کی جامع مسجد زینب (فاروق کالونی) اور مدرسہ غوثیہ تعلیم القرآن آپ کی علمی و روحانی سرگرمیوں کا مرکز رہیں۔ آپ نے محراب و منبر اور درس و تدریس کے ذریعے ہزاروں سینوں کو نورِ قرآن سے منور کیا۔
آپ سلسلۂ عالیہ نقشبندیہ کے "ولیِ کامل" دربار دریائے رحمت شریف کے سجادہ نشین آستانہ عالیہ بحر الحق کی زینت ولی کامل پیر عبدالحق صاحب دامت برکاتہم العالیہ کے منظورِ نظر خلیفہِ مجاز تھے۔ آپ کی زندگی کا عنوان اور اوڑھنا بچھونا "ادب" تھا۔ آپ علماء و مشائخ کا بے حد احترام فرماتے اور اپنے مرشد کے آستانے پر کثرت سے حاضری دیا کرتے۔
اَلْاَدَبُ فَوْقَ الْعِلْمِ (ادب علم سے بلند تر ہے)۔
آپ نے نہ صرف خود کو مرشد خانے کے لیے وقف کیا بلکہ اپنی اولاد کی تربیت بھی اسی نہج پر فرمائی۔ جان ،مال اور اولاد و رشتہ دار سب کو دین کیلئے وقف کردیا ۔
ہر جمعہ دور دراز کا سفر طے کر کے مرشد کے آستانے پر امامت و خطابت کے لیے تشریف لے جانا آپ کا وہ معمول تھا جو زندگی کے آخری ایام تک برقرار رہا۔
اللہ کے مقرب بندوں کو آزمائشوں سے گزارا جاتا ہے۔ حضرتِ استاذی المکرم کی زندگی میں صبر کا ایک ایسا باب بھی ہے جو رونگٹے کھڑے کر دیتا ہے۔ آپ کے تین صاحبزادے تھے، جن میں سے دو جوان صاحبزادوں کا اسی ایک سال میں وصال ہوا۔ اس سے قبل آپ کے عالمِ دین بھائی بھی داغِ مفارقت دے گئے۔ ان پے در پے صدمات کو آپ نے جس کمال صبرو تحمل سے برداشت کیا، وہ آپ کے "مردِ مومن" ہونے کی سب سے بڑی دلیل تھی۔
بقول مولانا روم
مرگِ ہر یک اے پسر ہم رنگِ اوست
پیشِ دشمن دشمن و بر دوست دوست
(اے بیٹے! ہر شخص کی موت اس کے اپنے عمل کے رنگ جیسی ہوتی ہے۔ نافرمان کے لیے موت دشمن اور اللہ کے ولی کے لیے موت اللہ سے ملنے کا ذریعہ ہے)۔
آپ کا سینہ عشقِ رسول ﷺ سے معمور تھا۔ آپ نے تحفظِ ختمِ نبوت اور ناموسِ رسالت ﷺ کے لیے کئی تنظیموں تحریکوں اور جماعتوں کے ساتھ مل کر تاریخی کام کیا۔ یہی وجہ ہے کہ علماء و مشائخ کی بڑی تعداد آپ کی خدمات دینیہ اور بلند اخلاق و کردار کی معترف نظر آتی ہے ۔ آپ کی نمایاں خصوصیات میں:
حسنِ اخلاق و ملنساری: ہر ملنے والا آپ کی شفقت کا اسیر ہو جاتا۔
سخاوت و مہمان نوازی: آپ کا دسترخوان اور ہاتھ ہر خاص و عام کے لیے کھلا رہتا۔
تربیتِ طلباء: آپ نے طلباء کو صرف الفاظ نہیں بلکہ زندگی گزارنے کا ڈھنگ سکھایا۔
قدرت کی کرشمہ سازی دیکھیے کہ آپ ہر منگل کو اپنے سلسلہ طریقت کا ختم شریف دلاتے تھے، اور اللہ نے وصال کے لیے بھی منگل کی شب کا انتخاب فرمایا۔ 11 شوال (30 مارچ 2026) بروز منگل زینب مسجد والٹن شریف لاہور میں آپ کا وصال ہوا ، آپ کو آپ کے آبائی گاؤں پنڈی گھیب میں سپردِ خاک کیا گیا۔ مرشدِ کامل نے خود تشریف لا کر نمازِ جنازہ کی امامت فرمائی اور وہ جملے ارشاد فرمائے جو صرف آپ کا نصیب تھا ، اور یہ آپ کی قبولیتِ بارگاہِ الٰہی کی ایک روشن علامت ہے۔
نشانِ مردِ مومن با تو گویم؟
چوں مرگ آید تبسم بر لبِ اوست
ہمیشہ محبت و شفقت فرماتے دو سال قبل بندہ ناچیز کی دعوت پر بلال مسجد کینٹ ویو بھٹہ چوک تشریف لائے اور بے سکونوں کو سکون جاوداں بخشا ۔
آپ کی ایک ایک ادا محبین کے سینوں میں محفوظ ہے اور آپ کی یاد نہ ختم ہونے والی یاد رہے گی۔
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
آج مریدین، تلامذہ اور عقیدت مندوں کی آنکھیں اشکبار ہیں، مگر دل اس بات پر مطمئن ہے کہ آپ نے زندگی کا حق ادا کر دیا۔ اللہ تعالیٰ آپ کے پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور آپ کی قبرِ انور پر اپنی رحمتیں برسائے۔
آسماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے
سبزہِ نورستہ اس گھر کی نگہبانی کرے
أُحِبُّ الصَّالِحِينَ وَلَسْتُ مِنْهُمْ ... لَعَلِّي أَنْ أَنَالَ بِهِمْ شَفَاعَهْ
احقر العباد مفتی عبید الرحمٰن حقانی نعیمی غفرلہ

04/02/2026

آئیے نیکی کے کام میں تعاون کیجئے اور ڈھیروں نیکیاں حاصل کریں
السلام علیکم ورحمة الله وبركاته
*گزارش ہے کہ رفاہ عامہ کے طور پر مسجد و مدرسہ کا پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے جس کیلئے آپ سے تعاون درکار ہے
وَ تَعَاوَنُوْا عَلَى الْبِرِّ وَ التَّقْوٰى ۪-وَ لَا تَعَاوَنُوْا عَلَى الْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ۪- وَ اتَّقُوا اللّٰهَؕ-اِنَّ اللّٰهَ شَدِیْدُ الْعِقَابِ۔ (القرآن پ6 سورہ مائدہ)
اور نیکی اور پرہیزگاری پر ایک دوسرے کی مدد کرو اور گناہ اور زیادتی پر باہم مدد نہ کرو اور اللہ سے ڈرتے رہو بیشک اللہ شدید عذاب دینے والا ہے۔

مسجد کی تعمیر نہایت ہی فضیلت والا عمل ہے،اور اس کے ثواب کی کوئی حد نہیں ،جتنا اخلاص ہوگا اتنا ہی زیادہ ثواب ملے گا،مسجد کی تعمیر کے بارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:کہ "جواللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے مسجد بنائے گا تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا"،اور ایک روایت میں یہ بھی ہے کہ "جس شخص نے پرندے کے گھونسلے کے برابر یا اس سے بھی چھوٹی مسجد اللہ کے لیے بنوائی، تو اللہ اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنائے گا۔"
آئیے اپنے اور اپنے پیاروں کے ایصال ثواب کیلئے جتنا ممکن ہوسکے تعاون کیجئے
مسجد و مدرسہ کیلئے درج ذیل اشیاء درکار ہیں
اینٹیں 🧱🧱
سیمنٹ 🪏
بجری🗻
ریت ⛰️
سریا🥢
پنکھے 🛸
سپیکر سسٹم 📢🔊🎤🎧
واٹر کولر 🚰
بچوں کیلئے قرآن و سپارے📚📚📖
لائبریری/ دینی کتب📚📚
رحل( بینچ )🔰
دریاں/صفیں / چٹائیاں 🛷
یو پی ایس / سولر / جنریٹر 🗃️
ٹوپیاں برائے مسجد 👒👳‍♂️
*آپ جس چیز کی یا جتنی بھی حیثیت رکھتے ہوں تعاون فرمائیں اور صدقہ جاریہ میں شامل ہوں* 🤲🤲
برائے رابطہ:
مفتی عبیدالرحمٰن حقانی نعیمی
03055255693
03104109595
Jazzcash 03055255693
Bank : BAHL 🏪
A/C No :02330981001925010
Name : Ubaid ul Rehman
مجھے امید ہے کہ آپ اس کار خیر میں ضرور حصہ ملائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ پاک آپ کو برکتوں سے مالا مال فرمائے 🌹 JazakaAllah

04/12/2025

حضورﷺ کا ادب ﷲﷻ قرآن میں کیسے بیان کر رہا ہے!

20/11/2025

کیا حضورﷺ کا علم غیب اور ہمارا عقیدہ

اٹھے نہ تھے ابھی ہم حال دل سنانے کوزمانہ بیٹھ گیا حاشیے چڑھانے کونصیرؔ جن سے توقع تھی ساتھ دینے کیتلے ہیں مجھ پہ وہی انگ...
01/11/2025

اٹھے نہ تھے ابھی ہم حال دل سنانے کو
زمانہ بیٹھ گیا حاشیے چڑھانے کو
نصیرؔ جن سے توقع تھی ساتھ دینے کی
تلے ہیں مجھ پہ وہی انگلیاں اٹھانے کو

03/10/2025

Jumma Mubarak

28/08/2025

کیا نبی ﷺ غیب کی خبریں دے سکتے ہیں؟
قرآن کی روشنی میں علمِ غیب کی حقیقت بیان
پروفیسر مفتی عبیدالرحمان حقانی نعیمی
ﷺ ***iUbaidUlRahmanHaqqaniNaeemi

Address

Jamia Masjid Hazrat Bilal Cantt Viwe Society Bedian Road LHR
Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mufti Ubaid ul Rahman posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Mufti Ubaid ul Rahman:

Share