Naat Library Shahdara

Naat Library Shahdara Founded in 1985 by Chaudhry Muhammad Yousaf Virk Qadri(رحمتہ اللہ علیہ)
One of the few Biggest and Well Organized Naat Libraries in Pakistan.

Director: Muhammad Arsalan Arshed نعتیہ کُتب پر مشتمل یہ نعت لائبریری بابائے نعت چودھری محمد یوسف ورک قادری(رحمتہ اللہ علیہ) نے 1985ء میں نعت سے وابستہ افراد کی خدمت اور نعت خوانوں کی علمی و ادبی تربیت کے لیئے قائم کی۔ نعت لائبریری شاہدرہ کا شمار پاکستان کی چند بڑی اور منظم ترین نعت لائبریریوں میں ہوتا ہے۔ اِس وقت یہ نعت لائبریری لاہور کی دوسری بڑی جبکہ علاقہ شاہدرہ میں انفرادیت کی حامل پہلی لائبر

یری ہے جہاں نعت کے حوالے سے کتابوں کا انمول خزانہ موجود ہے۔ لائبریری میں نعت کی 4000 کے قریب کُتب موجود ہیں جن میں اردو نعتیہ مجموعے، نعتیہ جرائد و رسائل، نعتیہ انتخاب، نعت اور نعت کے مختلف موضوعات پر تحقیقی کتب، نعتیہ مقالہ جات، پنجابی نعتیہ کُتب، عربی، پشتو، سندھی، سرائکی، گجراتی و انگریزی نعتیہ کُتب، اور مناقب کی کتابیں شامل ہیں۔ لائبریری میں موجود تمام کتب کی فہرست کے کتابی شکل میں چار ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں یہ فہرست بھی بانیِ لائبریری یوسف ورک قادری(رحمتہ اللہ علیہ) نے مرتب کی جو کہ ایک منفرد اعزاز ہے۔ نعت سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی معروف شخصیات، نعت گو، نعت خواں حضرات و محققین اِس تاریخی لائبریری میں آکر استفادہ کرتے ہیں، لائبریری کا سب سے بڑا مقصد معیاری نعت کا فروغ ہے اِسی مقصد کے لئیے لائبریری کا یہ آفیشل فیس بک پیج ترتیب دیا گیا تاکہ وابستگانِ نعت کی خدمت و اصلاح کا یہ فریضہ آن لائن بھی انجام دیا جا سکے۔
17 اکتوبر 2020 کو بانیء نعت لائبریری شاہدرہ چودھری محمد یوسف ورک قادریؒ کی وفات کے بعد لائبریری کے جُملہ اُمور کو فعال رکھنے کی ذمہ داری اُن کی خواہش اور وصیت کے مطابق محمد ارسلان ارشد کے سپرد کی گئی جو اس وقت نعت لائبریری شاہدرہ کے مینیجنگ ڈائریکٹر ہیں اور فروغِ نعت کے اُسی جذبے کے ساتھ مصروف عمل ہیں جس جذبے کے تحت بابا جی محمد یوسف ورک قادریؒ نے اس لائبریری کی بنیاد رکھی تھی۔

23/03/2026

”زمانہ جس سے ہے روشن وہ نور آپﷺ سے ہے“

نعت خواں: حافظ محمد حمزہ نقشبندی
کلام: پیر سید نصیر الدین نصیرؒ

9ویں سالانہ محفلِ کشورِ نعت
زیرِ اہتمام نعت لائبریری شاہدرہ
منعقدہ راجا کالونی شاہدرہ، لاہور
ہفتہ، 20 ستمبر 2025

عید کا دوسرا دن مبارک 💜اللہ کریم ہمیں صحت، عافیت اور خیر والی زندگی عطا کرے اور ہماری خوشیوں کو دوام عطا فرمائے (آمین)  ...
22/03/2026

عید کا دوسرا دن مبارک 💜
اللہ کریم ہمیں صحت، عافیت اور خیر والی زندگی عطا کرے اور ہماری خوشیوں کو دوام عطا فرمائے (آمین)

20/03/2026

”محبت نبیﷺ کی جو دل میں بسائے“

نعت خواں: محمد اشرف محمد
کلام: صفیہ ناز صابریؒ

111ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت
منعقدہ نعت لائبریری شاہدرہ، لاہور
اتوار، 8 مارچ 2026 بمطابق 18 رمضان المبارک 1447ھ

20/03/2026

”نعت کا ایک پہلو یہ بھی“

اظہارِ خیال: محمد اشرف محمد

111ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت
منعقدہ نعت لائبریری شاہدرہ، لاہور
اتوار، 8 مارچ 2026 بمطابق 18 رمضان المبارک 1447ھ

تمام اُمت مسلمہ کو رمضان المبارک 1447ھ / 2026 کا جمعتہ الوداع بہت بہت مبارک ہو 💛اللہ ذوالجلال والاکرام کی بارگاہ میں دست...
20/03/2026

تمام اُمت مسلمہ کو رمضان المبارک 1447ھ / 2026 کا جمعتہ الوداع بہت بہت مبارک ہو 💛
اللہ ذوالجلال والاکرام کی بارگاہ میں دست بستہ عرض گزار ہیں کہ وہ اس ماہ میں کیئے گئے ہمارے تمام اعمالِ صالحہ قبول فرمائے، جو کمی بیشی رہ گئی اُس سے درگزر فرماتے ہوئے ہم سب کی مغفرت فرمائے، یہ سعادتوں والا مہینہ ہمیں زندگی میں بار بار عطا کرے اور جنگ کی صورتِ حال میں گھری دنیا کو امن و امان نصیب ہو
(آمین بجاہ سید المرسلینﷺ)

19/03/2026

”مرے دل کی دھڑکنوں میں یادِ نبیﷺ بسا دے“

پیش کار: عابد مبین
کلام: صفیہ ناز صابریؒ

111ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت
منعقدہ نعت لائبریری شاہدرہ، لاہور
اتوار، 8 مارچ 2026 بمطابق 18 رمضان المبارک 1447ھ

19/03/2026

”چل پڑے ہیں سُوئے طیبہ خود کو مہکائے ہوئے“

نعت خواں: محمد جنید نقشبندی
کلام: صفیہ ناز صابریؒ

111ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت
منعقدہ نعت لائبریری شاہدرہ، لاہور
اتوار، 8 مارچ 2026 بمطابق 18 رمضان المبارک 1447ھ

19/03/2026

”آمدِ سرکارﷺ ہو گئی“

نعت خواں: سلامت علی قادری
کلام: صفیہ ناز صابریؒ

111ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت
منعقدہ نعت لائبریری شاہدرہ، لاہور
اتوار، 8 مارچ 2026 بمطابق 18 رمضان المبارک 1447ھ

27 رمضان المبارک 1447ھ 💚یومِ قیامِ پاکستان  🇵🇰اللہ رب العزت ہمارے پاک وطن کی خیر فرمائے اور ہمارا پیارا پاکستان تاقیامت ...
17/03/2026

27 رمضان المبارک 1447ھ 💚
یومِ قیامِ پاکستان 🇵🇰

اللہ رب العزت ہمارے پاک وطن کی خیر فرمائے اور ہمارا پیارا پاکستان تاقیامت شاد و آباد رہے (آمین)

یا اللہ آج (ممکنہ) شبِ قدر کے موقع پر آپکی بارگاہ میں دعا کرتے ہیں کہ ہمارے اور ہمارے سب وابستگان کے دلوں کو سکون عطا فر...
16/03/2026

یا اللہ آج (ممکنہ) شبِ قدر کے موقع پر آپکی بارگاہ میں دعا کرتے ہیں کہ ہمارے اور ہمارے سب وابستگان کے دلوں کو سکون عطا فرمائیے (آمین ثم آمین)

16/03/2026

”یا رب تیری ثنا میں میری عمر بیت جائے“
حمدِ باری تعالیٰ

حمد خواں: بابا محمد مشتاق احمد
کلام: صفیہ ناز صابریؒ

111ویں ماہانہ محفلِ کشورِ نعت
منعقدہ نعت لائبریری شاہدرہ، لاہور
اتوار، 8 مارچ 2026 بمطابق 18 رمضان المبارک 1447ھ

Address

Naat Street, Jamal Park, Behind Police Station Shahdara
Lahore
43534

Telephone

03324485876

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Naat Library Shahdara posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share