پاکی مرکز برائے اسلامی تعلیم و تربیت

پاکی مرکز برائے اسلامی تعلیم و تربیت P**i Markaz - Center for Islamic Education and Training is situated in Johar Town, Lahore, P**istan.

جمعہ کے مبارک دن پر تمام عالمین کو ماہ آمد رحمت للعالمینﷺ مبارک ہو!دعاؤں کا طلبگارفقیر پاکی سلسلہسیف اللہ صفی الاسلام پا...
08/10/2021

جمعہ کے مبارک دن پر تمام عالمین کو ماہ آمد رحمت للعالمینﷺ مبارک ہو!
دعاؤں کا طلبگار
فقیر پاکی سلسلہ
سیف اللہ صفی الاسلام پاکی

اللہ پاک تمام اندرون ملک و بیرون ملک اہل وطن کو یوم آزادئ پاکستان کی برکت کی بدولت پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا اپنا...
14/08/2021

اللہ پاک تمام اندرون ملک و بیرون ملک اہل وطن کو یوم آزادئ پاکستان کی برکت کی بدولت پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے! آمین
۔
دعا گو و وعا جو
کارکنان پاکی تحریک
و
پاکی مرکز برائے اسلامی تعلیم و تربیت
جوہر ٹاؤن، لاہور، پاکستان

پاکی مرکز کے بچوں نے اپنے بڑے دادا جی جناب محمود احمد قریشی صاحب اور اپنے بڑے نانا جی علامہ بدر الزماں قادری صاحب (پرنسپ...
23/07/2021

پاکی مرکز کے بچوں نے اپنے بڑے دادا جی جناب محمود احمد قریشی صاحب اور اپنے بڑے نانا جی علامہ بدر الزماں قادری صاحب (پرنسپل جامعہ ہجویریہ داتا حضور رح و سکالر 92 ٹی وی) کے ساتھ بعد از نماز جمعہ محفل میلاد کا اہتمام کیا، ہماری طرف سے آپ سب کو عید قربان کا تیسرا دن بھی مبارک ہو! علامہ صاحب نے بچوں سے بانئ پاکی سلسلہ تابش سرکار رح کی لکھی ہوئ نعت پاک اور قریشی صاحب کا کشمیری مسلمانوں کے لیے لکھا ہوا کلام سنا اور تمام اہل خانہ کے لیے دعا فرمائ!
۔
خادم علماء و صوفیاء
فقیر پاکی سلسلہ
سیف اللہ صفی الاسلام
پاکی مرکز - مرکز برائے اسلامی تعلیم و تربیت
جوہر ٹاؤن، لاہور، پاکستان

پیارے پاکی بچوں صفی الاسلام محمد علی پاکی اور صفی الاسلام محمد ولی پاکی ان دونوں بھائیوں کی طرف سے بھی تمام عالم اسلام و...
23/07/2021

پیارے پاکی بچوں صفی الاسلام محمد علی پاکی اور صفی الاسلام محمد ولی پاکی ان دونوں بھائیوں کی طرف سے بھی تمام عالم اسلام و پاکستان کے اسلامی بھائیوں اور بہنوں کو عید قربان مبارک!

پاکی مرکز کے بچے قربانی کی سیوہ کرتے ہوئے! الحمد للہ! گھروں میں اسلامی امور کا شوق بچپن سے ہی بچوں میں موجود ہو تو ان کی...
20/07/2021

پاکی مرکز کے بچے قربانی کی سیوہ کرتے ہوئے! الحمد للہ! گھروں میں اسلامی امور کا شوق بچپن سے ہی بچوں میں موجود ہو تو ان کی اسلامی تربیت ممکن ہوتی ہے!
یہ فیضانِ نظر تھا یا کہ مکتب کی کرامت تھی
سکھائے کس نے اسماعیل کو آدابِ فرزندی ۔۔۔ ؟
(حضرت علامہ اقبال رح)
اللہ پاک اپنے خلیل علیہ السلام و آل خلیل اور اپنے حبیب علیہ الصلوۃ والسلام و آل حبیب کے وسیلے سے میرے تمام رشتہ داروں اور میرے تمام دوستوں کو حج اور قربانی کی مناسبت سے ماہ ذوالحجہ کے پہلے عشرہ کی تمام برکتیں اور سعادتیں عطا فرمائے! آمین

میری طرف سے تمام اہل اسلام کو عید الفطر مبارک!۔اے اللہ پاک اپنے حبیب پاک علیہ الصلوۃ والسلام کی رحمت اللعالمینی کے صدقے ...
13/05/2021

میری طرف سے تمام اہل اسلام کو عید الفطر مبارک!
۔
اے اللہ پاک اپنے حبیب پاک علیہ الصلوۃ والسلام کی رحمت اللعالمینی کے صدقے میرے،میرے تمام اہل خانہ کے، میرے تمام محسنوں کے، میرے تمام رشتہ داروں کے، میرے تمام دوستوں کے تمام روزے، تمام عبادتیں اور تمام دعائیں قبول و منظور فرمالے! آمین!
۔
اہل فلسطین اور اہل کشمیر کو ظالموں کے ظلم سے نجات عطا فرما! کورونا سے تمام عالم انسانیت کو نجات عطا فرما! آمین یا رب العالمین بوسیلة رحمت اللعالمین!
۔
دعا گو و دعا جو
سیف اللہ پاکی
پاکی مرکز - مرکز برائے اسلامی تعلیم و تربیت
جوہر ٹاؤن، لاہور، پاکستان

ہر سال یوم پاکستان ہمیں اپنے ملک سے تجدید عہد کا درس دینے آتا ہے، دنیا بھر میں جہاں جہاں پاکستانی آباد ہیں انہیں ہماری ط...
23/03/2021

ہر سال یوم پاکستان ہمیں اپنے ملک سے تجدید عہد کا درس دینے آتا ہے، دنیا بھر میں جہاں جہاں پاکستانی آباد ہیں انہیں ہماری طرف سے یوم پاکستان مبارک ہو اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے اللہ پاک آپ کے اور ہمارے نئے عزائم میں ہم سب کا مددگار ہو! آمین!
۔
دعاگو و دعا جو
سیف اللہ صفی الاسلام پاکی
پاکی مرکز برائے اسلامی تعلیم و تربیت
جوہر ٹاؤن، لاہور، پاکستان

بابائےخاندان صفی الاسلام و بانئ پاکی سلسلہ و پاکی تحریک حضرت ڈاکٹر قمر تابش رح کا یوم ولادت ہر سال ہر صفی الاسلام کے لیے...
31/12/2020

بابائےخاندان صفی الاسلام و بانئ پاکی سلسلہ و پاکی تحریک حضرت ڈاکٹر قمر تابش رح کا یوم ولادت ہر سال ہر صفی الاسلام کے لیے بہت خوشی کا دن ہوتا ہے اس خوشی میں کہ تابش سرکار رح نے ہم سب کو پیغمبر اسلام رسول پاکﷺ اور آل رسول پاک کی محبت اور دین اسلام کے احکامات کا شعور عطا فرمایا، جس کا آپ خود ایک عملی نمونہ تھے، ایک طویل عرصہ پچاس سال تک مسلسل حرمت رسول پاکﷺ اور ختم نبوتﷺ پر پہرہ دیتے رہے، شہر اقبال رح سیالکوٹ کے تمام ادبی، مذہبی اور روحانی حلقے ان کو ایک عظیم عاشق رسول ﷺ تسلیم کرتے ہیں-

بابا صاحب رح کے علمی کام کو محفوظ کرنے کی سعادت خاندان صفی الاسلام کے نصیب میں آئ، خاندان صفی الاسلام کی بنیاد "منشور ازل" کتاب ہے- جس سے والدین اور بچوں کو رسول پاکﷺ کے ادب و محبت کا شعور ملتا ہے- دین اسلام کو سیکھنے اور نماز قائم کرنے اور باقی ارکان اسلام پر عمل کرنے کا شوق پیدا ہوتا ہے -

تمام جدید اسلامی مفکرین اس بات پر متفق ہیں کہ "پیغمبر اسلامﷺ کے ادب و محبت کے بغیر اسلام سمجھ نہیں آ سکتا اور پیغمبر اسلامﷺ کا ادب و محبت بھی کسی ادب و محبت کرنے والے سے سیکھنا پڑتا ہے -"

خاندان صفی الاسلام کے بچے کلام تابش سرکار رح یاد بھی کرتے ہیں اور ہر جمعرات "محفل توصیف نبی ﷺ" بھی سجاتے ہیں - اور ہر سال کی طرح اس سال بھی ہم سب نے 18 دسمبر کو حضرت ڈاکٹر قمر تابش رح کا 90 واں یوم ولادت نہایت عقیدت و محبت سے منایا - اپنے اپنے گھر میں محفل کا اہتمام کیا، رشتہ داروں اور اہل محلہ میں لنگر پکا کر تقسیم کیا اور یوم ولادت کے کیک بھی تقسیم کیے - تابش سرکار رح کی کتاب، کتبہ اور حیات مبارکہ تینوں پر ان کا عظیم مقصد جلی حروف میں لکھا ہے!
مقصود ہیں بس آپﷺ کی توصیف کے چرچے
بس آپﷺ کی تعریف ہی ۔۔۔۔۔۔۔ منشور ازل ہے
۔
محبان تابش سرکار رح
ارکان خاندان صفی الاسلام
پاکی مرکز برائے اسلامی تعلیم و تربیت
جوہر ٹاؤن، لاہور، پاکستان

میری طرف سے پاکستانی قوم کے ہر فرد  کو بانئ پاکستان اور بابائے پاکستانی قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح رح کا یوم ولادت...
25/12/2020

میری طرف سے پاکستانی قوم کے ہر فرد کو بانئ پاکستان اور بابائے پاکستانی قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح رح کا یوم ولادت بہت بہت مبارک ہو!
۔
قائد اعظم زندہ باد
پاکستان پائندہ باد
۔
اللہ پاک عظیم قائد کے درجات مزید بلند فرمائے اور پاکستانی قوم کے ہر فرد کو پاکستان کے مستقبل قریب میں تمام عالم اسلام کی قیادت سنبھالنے کے لیے اپنا اپنا کردار ایمانداری سے ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے! (عربی اور ترکی قوم کے بعد بقول مفکر اسلام و مصور پاکستان بابا اقبال رح: لیا جائے گا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا)
۔
خوش آمدید و خوش امید
۔
بابا جناح رح کی قوم کا ایک ادنی کارکن
سیف اللہ صفی الاسلام پاکی
خادم تابش سرکار رح؛ بانئ پاکی سلسلہ و پاکی تحریک

پاکی مرکز سے منسوب تمام بڑوں اور بچوں نے سیالکوٹ لاہور، کراچی اور لندن میں عید میلاد النبی ﷺ بہت جوش و خروش سے منائ ، مح...
04/11/2020

پاکی مرکز سے منسوب تمام بڑوں اور بچوں نے سیالکوٹ لاہور، کراچی اور لندن میں عید میلاد النبی ﷺ بہت جوش و خروش سے منائ ، محافل نعت پاک کا اہتمام کیا اور سب نے تابش سرکار رح کی لکھی ہوئ نعت پاک سنانے کی سعادت حاصل کی ، بچوں نے گھروں کو جھنڈیوں اور روشنیوں سے سجایا اور اہل محلہ میں نیاز بھی تقسیم کی-
مرشدی تابش سرکار رح ہمارے دلوں، ہمارے گھروں اور ہمارے خاندانوں میں محبت و اطاعت وحرمت رسالت مآب علیہ الصلوۃ و السلام کی جو شمع روشن فرما گئے، اللہ پاک ہمیں اور ہمارے بچوں کو اس شمع کی روشنی کو دوسروں تک پہنچانے کی تمام عمر توفیق عطا فرمائے!
۔
نگاہ شاہ دوعالم ﷺ کی برکتیں دیکھو ۔۔۔۔۔۔۔ !
‏برس رہی ہیں میرے گھر میں رحمتیں دیکھو !
‏(حضرت ڈاکٹر قمر تابش رح)
‏۔
نیاز کیش
سیف اللہ صفی الاسلام پاکی
۔
نیازمندان
سمیع اللہ صفی الاسلام
عبیرہ صفی الاسلام
مدثر صفی الاسلام
شمسہ صفی الاسلام
انعام اللہ صفی السلام
سلمان صفی الاسلام
وامق بھائ
رحمین آپی
صفی الاسلام محمد علی پاکی
اشعل صفی الاسلام
فاطمہ صفی السلام
حاشر صفی الاسلام
صفی الاسلام محمد ولی پاکی
صالحہ صفی الاسلام
قاسم صفی الاسلام
و
حفضہ صفی الاسلام پاکی
۔
پاکی مرکز برائے اسلامی تعلیم و تربیت
جوہر ٹاؤن، لاہور، پاکستان

بانئ ملک پاکستان محمد علی جناح رح  کا پہلے وزیراعظم پاکستان کے ساتھ آخری سال اہل پاکستان کی فکر میں بہت مصروف گزرا اور آ...
11/09/2020

بانئ ملک پاکستان محمد علی جناح رح کا پہلے وزیراعظم پاکستان کے ساتھ آخری سال اہل پاکستان کی فکر میں بہت مصروف گزرا اور آج کے دن اسی فکر میں دنیائے فانی سے پردہ فرما گئے- پچھلی صدی میں اسلام کے نام پر دنیا میں صرف ایک نیا ملک ہی وجود میں نہ آیا بلکہ ایک نئ قوم بھی وجود میں آئ - پاکستانی قوم - بابائے قوم ہونے کی حیثیت سے انہوں نے اسلام اور ملک پاکستان اور پاکستانی قوم کے لیے اپنا کردار مکمل ادا کیا! بابائے قوم کے بعد اسلام، ملک پاکستان اور پاکستانی قوم کے لیے اپنی الگ ذمہ داری دریافت کرنا اور اسے مکمل ایمانداری سے نبھانا ایک مکمل پاکستانی بننے کے لیے بہت ضروری ہے!
۔
بابا جناح رح کی قوم کا ایک ادنی کارکن!
صفی الاسلام
سیف اللہ پاکی
جوہر ٹاون، لاہور، پاکستان

ہماری ارض پاک پاکستان کی حفاظت کرنے والے ایک ایک محافظ کی جرأت و عظمت کو سلام !
06/09/2020

ہماری ارض پاک پاکستان کی حفاظت کرنے والے ایک ایک محافظ کی جرأت و عظمت کو سلام !

Address

Johar Town
Lahore
54770

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when پاکی مرکز برائے اسلامی تعلیم و تربیت posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share