5 Ahadees in a day

5 Ahadees in a day We post atleast 5 Sahih Ahadees on daily basis.

صحیح بخاری حدیث نمبر 502راوی؛ یزید بن ابی عبید رحمتہ اللہ علیہ  میں سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ کے ساتھ  ( مسجد نبوی میں )...
11/06/2021

صحیح بخاری حدیث نمبر 502
راوی؛ یزید بن ابی عبید رحمتہ اللہ علیہ
میں سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ کے ساتھ ( مسجد نبوی میں ) حاضر ہوا کرتا تھا۔ سلمہ رضی اللہ عنہ ہمیشہ اس ستون کو سامنے کر کے نماز پڑھتے جہاں قرآن شریف رکھا رہتا تھا۔ میں نے ان سے کہا کہ اے ابومسلم! میں دیکھتا ہوں کہ آپ ہمیشہ اسی ستون کو سامنے کر کے نماز پڑھتے ہیں۔ انہوں نے فرمایا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاص طور سے اسی ستون کو سامنے کر کے نماز پڑھا کرتے تھے۔

19/01/2020

السلام و علیکم؛
آج سب احباب سے اس پیج کے متعلق رائے درکار ہے؛

اس پیج سے آپ سب کو کتنا فائدہ پہنچا اور اسکی مزید بہتری کے لئے ہمیں کیا اقدامات کرنے چاہیئں تاکہ یہ مزید بہتری کا باعث بن سکے۔۔۔؟؟؟

صحیح بخاری: حدیث نمبر 501راوی: حضرت ابو جحیفہ رحمتہ اللہ علیہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس دوپہر کے وقت تشریف ل...
16/01/2020

صحیح بخاری: حدیث نمبر 501
راوی: حضرت ابو جحیفہ رحمتہ اللہ علیہ

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس دوپہر کے وقت تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بطحاء میں ظہر اور عصر کی دو دو رکعتیں پڑھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے عنزہ گاڑ دیا گیا تھا اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا تو لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کے پانی کو اپنے بدن پر لگا رہے تھے۔

Narrated Abu Juhaifa: Allah's Apostle came out at midday and offered a two-rak`at Zuhr and `Asr prayers at Al-Batha and a short spear (or stick) was planted in front of him (as a Sutra). He performed ablution and the people took the remaining water left after his ablution and rubbed their bodies with it.

صحیح بخاری: حدیث نمبر 500راوی: حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب رفع حاجت کے لیے نکلتے تو میں...
15/01/2020

صحیح بخاری: حدیث نمبر 500
راوی: حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب رفع حاجت کے لیے نکلتے تو میں اور ایک اور لڑکا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے پیچھے جاتے۔ ہمارے ساتھ عکازہ ( ڈنڈا جس کے نیچے لوہے کا پھل لگا ہوا ہو ) یا چھڑی یا عنزہ ہوتا۔ اور ہمارے ساتھ ایک چھاگل بھی ہوتا تھا۔ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم حاجت سے فارغ ہو جاتے تو ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ چھاگل دے دیتے تھے۔

Narrated Anas Ibn Malik: Whenever the Prophet went for answering the call of nature, I and another boy used to go after him with a staff, a stick or a short spear (or stick) and a tumbler of water and when he finished from answering the call of nature we would hand that tumbler of water to him.

صحیح بخاری: حدیث نمبر 499راوی: حضرت عون بن ابی جحیفہ رحمتہ اللہ علیہ  کہا کہ میں نے اپنے باپ ابوحجیفہ وہب بن عبداللہ سے ...
15/01/2020

صحیح بخاری: حدیث نمبر 499
راوی: حضرت عون بن ابی جحیفہ رحمتہ اللہ علیہ
کہا کہ میں نے اپنے باپ ابوحجیفہ وہب بن عبداللہ سے سنا انہوں نے کہا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دوپہر کے وقت باہر تشریف لائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں وضو کا پانی پیش کیا گیا، جس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا۔ پھر ہمیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر کی نماز پڑھائی اور عصر کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے عنزہ گاڑ دیا گیا تھا اور عورتیں اور گدھے پر سوار لوگ اس کے پیچھے سے گزر رہے تھے۔

Narrated `Aun bin Abi Juhaifa: that he had heard his father saying, Allah's Apostle came to us at midday and water was brought for his ablution. He performed ablution and led us in Zuhr and `Asr prayers with a short stpear (or stick) planted in front of him (as a Sutra), while women and donkeys were passing beyond it.

صحیح بخاری: حدیث نمبر 498راوی: حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے برچھا گاڑ دیا جاتا آپ...
15/01/2020

صحیح بخاری: حدیث نمبر 498
راوی: حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے برچھا گاڑ دیا جاتا آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرف نماز پڑھتے تھے۔

Narrated `Abdullah: The Prophet used to get a Harba planted in front of him (as a Sutra) and pray behind it.

صحیح بخاری: حدیث نمبر 497راوی: حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ مسجد کی دیوار اور منبر کے درمیان بکری کے گزر سکنے کے فاصلے...
15/01/2020

صحیح بخاری: حدیث نمبر 497
راوی: حضرت سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ

مسجد کی دیوار اور منبر کے درمیان بکری کے گزر سکنے کے فاصلے کے برابر جگہ تھی۔
Narrated Salama: The distance between the wall of the mosque and the pulpit was hardly enough for a sheep to pass through.

صحیح بخاری: حدیث نمبر 496راوی: حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سجدہ کرنے کی جگہ اور دیوار کے...
15/01/2020

صحیح بخاری: حدیث نمبر 496
راوی: حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سجدہ کرنے کی جگہ اور دیوار کے درمیان ایک بکری کے گزر سکنے کا فاصلہ رہتا تھا

Narrated Sahl (bin Sa`d): The distance between the Musalla of Allah's Apostle and the wall was just sufficient for a sheep to pass through .

صحیح بخاری: حدیث نمبر 495راوی: حضرت عون بن ابی جحیفہ رحمتہ اللہ علیہ  کہا میں نے اپنے باپ (وہب بن عبداللہ) سے سنا کہنبی ...
15/01/2020

صحیح بخاری: حدیث نمبر 495
راوی: حضرت عون بن ابی جحیفہ رحمتہ اللہ علیہ
کہا میں نے اپنے باپ (وہب بن عبداللہ) سے سنا کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو بطحاء میں نماز پڑھائی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے عنزہ ( ڈنڈا جس کے نیچے پھل لگا ہوا ہو ) گاڑ دیا گیا تھا۔ ( چونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسافر تھے اس لیے ) ظہر کی دو رکعت اور عصر کی دو رکعت ادا کیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سے عورتیں اور گدھے گزر رہے تھے۔

Narrated `Aun bin Abi Juhaifa: I heard my father saying, The Prophet led us, and prayed a two-rak`at Zuhr prayer and then a tworak` at `Asr prayer at Al-Batha' [??] with a short spear (planted) in front of him (as a Sutra) while women and donkeys were passing in front of him (beyond that stick).

صحیح بخاری: حدیث نمبر 494راوی: حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب عید کے دن ( مدینہ سے ) ب...
15/01/2020

صحیح بخاری: حدیث نمبر 494
راوی: حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب عید کے دن ( مدینہ سے ) باہر تشریف لے جاتے تو چھوٹے نیزہ ( برچھا ) کو گاڑنے کا حکم دیتے وہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے گاڑ دیا جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرف رخ کر کے نماز پڑھتے اور لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے کھڑے ہوتے۔ یہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم سفر میں بھی کیا کرتے تھے۔ ( مسلمانوں کے ) خلفاء نے اسی وجہ سے برچھا ساتھ رکھنے کی عادت بنا لی ہے۔

Narrated Ibn `Umar: Whenever Allah's Apostle came out on `Id day, he used to order that a Harba [??] (a short spear) to be planted in front of him (as a Sutra for his prayer) and then he used to pray facing it with the people behind him and used to do the same while on a journey. After the Prophet , this practice was adopted by the Muslim rulers (who followed his traditions).

صحیح بخاری: حدیث نمبر 493راوی: حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ  میں ایک گدھی پر سوار ہو کر آیا۔ اس زمانہ میں بالغ ہونے...
15/01/2020

صحیح بخاری: حدیث نمبر 493
راوی: حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ

میں ایک گدھی پر سوار ہو کر آیا۔ اس زمانہ میں بالغ ہونے والا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منیٰ میں لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے۔ لیکن دیوار آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے نہ تھی۔ میں صف کے بعض حصے سے گزر کر سواری سے اترا اور میں نے گدھی کو چرنے کے لیے چھوڑ دیا اور صف میں داخل ہو گیا۔ پس کسی نے مجھ پر اعتراض نہیں کیا۔

Narrated Ibn `Abbas: Once I came riding a she-ass when I had just attained the age of puberty. Allah's Apostle was offering the prayer at Mina with no wall in front of him and I passed in front of some of the row. There I dismounted and let my she-ass loose to graze and entered the row and nobody objected to me about it.

15/01/2020

صحیح بخاری: حدیث نمبر 492
راوی: اور عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے نافع سے بیان کیا کہ

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پہاڑ کے دونوں کونوں کا رخ کیا جو اس کے اور جبل طویل کے درمیان کعبہ کی سمت ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس مسجد کو جو اب وہاں تعمیر ہوئی ہے اپنی بائیں طرف کر لیتے ٹیلے کے کنارے۔ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نماز پڑھنے کی جگہ اس سے نیچے سیاہ ٹیلے پر تھی ٹیلے سے تقریباً دس ہاتھ چھوڑ کر پہاڑ کی دونوں گھاٹیوں کی طرف رخ کر کے نماز پڑھتے جو تمہارے اور کعبہ کے درمیان ہے۔

See translation for hadith 484 above

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 5 Ahadees in a day posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share