Markaz Ibn e Masood Al Islami

Markaz Ibn e Masood Al Islami Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Markaz Ibn e Masood Al Islami, Mosque, 504 Block J3 Johartown, Lahore.

Markaz Ibn e Masood Al-Islami
Under the supervision of Shaykh Shafique Madni (may Allah preserve him)

504 Block J3 Johar Town Lahore Pakistan
Jummah Timings:
1:30 PM (Winter)
1:40 PM (Summer)

ڈاکٹر سینیٹر حافظ عبدالکریم حفظہ اللہ (امیر مرکزی جمعیت اہلِ حدیث پاکستان) کی مرکز ابنِ مسعود الاسلامی لاہور آمد۔اس موقع...
11/09/2026

ڈاکٹر سینیٹر حافظ عبدالکریم حفظہ اللہ (امیر مرکزی جمعیت اہلِ حدیث پاکستان) کی مرکز ابنِ مسعود الاسلامی لاہور آمد۔

اس موقع پر فضیلتہ الشیخ مولانا محمد شفیق مدنی حفظہ اللہ(رئیس المرکز) سے خصوصی ملاقات ہوئی، جس میں دینی، علمی اور دعوتی امور پر نہایت مفید گفتگو ہوئی۔
🤝 محبت، اخوت اور علم کی یہ خوبصورت نشست اہلِ حق کے باہمی تعلق کی آئینہ دار ہے۔

اللہ تعالیٰ ان اکابرین کی دینی و دعوتی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور امتِ مسلمہ کے لیے ان کی کاوشوں کو نفع بخش بنائے۔ آمین 🤲

الحکمہ انٹرنیشنل میں فضیلۃ الشیخ مولانا محمد شفیق مدنی حفظہ اللہ سے معروف خطیب مولانا محمد آصف ربانی حفظہ اللہ کی خصوصی ...
09/09/2026

الحکمہ انٹرنیشنل میں فضیلۃ الشیخ مولانا محمد شفیق مدنی حفظہ اللہ سے معروف خطیب مولانا محمد آصف ربانی حفظہ اللہ کی خصوصی ملاقات۔
یہ ملاقات علم، اخوت، محبت اور دینی و دعوتی امور کے حوالے سے ایک خوبصورت اور یادگار موقع رہی۔
اللہ تعالیٰ علماء کی علمی و دینی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور ان کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲

پنجاب چیرٹیز کمیشن کے زیرِ اہتمام اللہ والے فاؤنڈیشن میں منعقدہ خصوصی پروگرام میں فضیلتہ الشیخ مولانا محمد شفیق مدنی صاح...
05/09/2026

پنجاب چیرٹیز کمیشن کے زیرِ اہتمام اللہ والے فاؤنڈیشن میں منعقدہ خصوصی پروگرام میں فضیلتہ الشیخ مولانا محمد شفیق مدنی صاحب حفظہ اللہ (رئیس مرکز ابنِ مسعود الاسلامی لاہور) اور مولانا ڈاکٹر محمد مشتاق احمد حفظہ اللہ (مدرس مرکز ابنِ مسعود الاسلامی) کی شرکت
اس نشست میں امن، باہمی ہم آہنگی، اتحاد، رواداری اور معاشرے میں مثبت کردار کے حوالے سے علمائے کرام اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔
علماء کا اتحاد، معاشرے کا استحکام؛

📚 مرکز ابنِ مسعود الاسلامی — ششماہی امتحاناتالحمدللہ! 22 اگست 2026 سے مرکز ابنِ مسعود الاسلامی میں ششماہی امتحانات کا با...
22/08/2026

📚 مرکز ابنِ مسعود الاسلامی — ششماہی امتحانات

الحمدللہ! 22 اگست 2026 سے مرکز ابنِ مسعود الاسلامی میں ششماہی امتحانات کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔

یہ امتحانات طلبہ کی تعلیمی محنت، علمی استعداد اور اب تک کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا اہم مرحلہ ہیں۔ ہم تمام طلبہ کے لیے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں کامیابی عطا فرمائے، ان کی محنتوں کو قبول فرمائے اور انہیں علمِ نافع کے ساتھ بہترین نتائج سے نوازے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲




مؤرخہ 5 اگست 2026ء، بروز بدھ، بعد نمازِ عشاء ایک خوبصورت تربیتی، علمی، فکری مجلس  کا انعقاد ’’عقیدۃ - الولاء والبراء‘‘ ک...
06/08/2026

مؤرخہ 5 اگست 2026ء، بروز بدھ، بعد نمازِ عشاء ایک خوبصورت تربیتی، علمی، فکری مجلس کا انعقاد ’’عقیدۃ - الولاء والبراء‘‘ کے اہم موضوع پر کیا گیا
جس میں مولانا ابو محمد موھب الرحیم العادلی حفظہ الله تعالیٰ (فاضل جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ) نےنہایت مفید اور مؤثر گفتگو فرمائی۔

مرکز ابن مسعود الاسلامی کے بانی و رئیسِ، فضیلة الشیخ، استاذ العلماء، شیخ الحدیث مولانا شفیق مدنی حفظہ الله تعالیٰ، (فاضل جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ ) کی زیرِ سرپرستی اور مولانا صہیب احمد رومی اور مولانا نعیم الرحمٰن طالب کی زیر نگرانی یہ ماہانہ تربیتی نشست ہوئی۔

جس میں بطور خاص مرکز ھذا کے نائب مدیر قاری محمد انس بن شفیق المدنی ، مولانا اسامہ بن شفیق مدنی حفظہما الله کی آمد نے مجلس کو رونق بخشی ۔
اور اساتذہ کرام میں سے فضیلۃ الشیخ یحییٰ خلیق، فضیلۃ الشیخ عبدالغفور ہزاروی، مولانا حامد سلیم ، قاری حمزہ شفیق مدنی اور ڈاکٹر حافظ قاری محمد مشتاق حفظھم الله تعالیٰ ہی خصوص شرکت نے طلباء کی حوصلہ افزائی فرمائی ۔

مرکز ھذا (الصف الاول تا الصف الخامس)کے طلباء کرام نے بھرپور شرکت کی ان کے علاوہ غیر مراکز کے طلبہ اور دیگر مہمانانِ گرامی بھی شریک ہوئے ۔

یہ بابرکت مجلس (الصف الرابع 2027-2026) کی محنتوں و کاوشوں سے بہترین انتظام و انصرام کیساتھ بحمد الله قابل تحسین رہی ۔۔۔۔۔
آخر پر مدرس ھذا کے استاذ مولانا یحییٰ خلیق حفظہ الله کے مختصر ، مؤثر کلماتِ ، وعظ و نصیحت اور دعائے خیر کیساتھ یوں یہ بابرکت نشست کئی مفید فوائد سے اختتام پذیر ہوئی۔

والحمد لله رب العالمين۔

عقیدہ: الولاء والبراءاللہ تعالیٰ فرماتا ہے:﴿لَا تَجِدُ قَوْمًا يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ يُوَادُّونَ مَ...
02/08/2026

عقیدہ: الولاء والبراء

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:

﴿لَا تَجِدُ قَوْمًا يُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ يُوَادُّونَ مَنْ حَادَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ﴾ [سورة المجادلة 22]
"آپ کبھی ایسے لوگوں کو نہیں پائیں گے جو اللہ اور یومِ آخرت پر ایمان رکھتے ہوں، پھر بھی ان لوگوں سے محبت رکھتے ہوں جو اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرتیں ہیں۔"

عقیدۂ اسلام کے نہایت اہم اور بنیادی اصول "الولاء والبراء" پر ایک علمی و اصلاحی نشست۔

🎙️ مدرس: فضیلۃ الشیخ ابو محمد موہب الرحیم العادلی حفظہ اللہ
(فاضل مدینہ یونیورسٹی)

📅 بدھ، 5 اگست 2026
🕤 نمازِ عشاء کے بعد، رات 9:30 بجے

📍 مرکز ابن مسعود الاسلامی - 504 بلاک جے تھری، جوہر ٹاؤن، لاہور

علمِ نافع کی اس بابرکت مجلس میں اپنے احباب کے ساتھ ضرور شرکت فرمائیں، اور زیادہ سے زیادہ شیئر کرکے صدقۂ جاریہ میں حصہ دار بنیں۔

#عقیدہ #علم #دعوت #سنت

علم صرف معلومات کا نام نہیں، بلکہ کردار، اخلاص اور عمل کی بنیاد ہے۔الحمد لله!طلبۂ علم اور نوجوانوں کے لیے ایک نہایت اہم ...
07/07/2026

علم صرف معلومات کا نام نہیں، بلکہ کردار، اخلاص اور عمل کی بنیاد ہے۔

الحمد لله!
طلبۂ علم اور نوجوانوں کے لیے ایک نہایت اہم نشست:
"طالبِ علم اور سلف کی نصیحتیں"

محترم عبدالعزیز بن ناصر حفظہ اللہ طلبۂ علم کے لیے سلفِ صالحین کی قیمتی نصیحتیں، علم کے آداب، اخلاص، محنت اور ثابت قدمی پر رہنمائی فرمائیں گے۔

15 جولائی بروز بدھ
🕤 بعد از نماز عشاء (9:30 بجے)

اپنے دوستوں اور بالخصوص طلبۂ علم کو ضرور دعوت دیں، اور اس خیر کی اشاعت میں شریک ہوں۔

﴿وَقُلْ رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا﴾ [طه: 114]

مرکز ابن مسعود الاسلامی 504 جے تھری جوھَر ٹاؤن لاہور  میں عید الفطر کی نماز کے مناظر اللہ تعالی قبول فرمائے امین
21/03/2026

مرکز ابن مسعود الاسلامی 504 جے تھری جوھَر ٹاؤن لاہور میں عید الفطر کی نماز کے مناظر اللہ تعالی قبول فرمائے امین

ـ مرکز ابنِ مسعود الاسلامی کے زیر اہتمام    ـ نمازِ عیـــــــــــــــــد ان شاءاللہ 7:00 بجے ادا کی جائے گی
19/03/2026

ـ مرکز ابنِ مسعود الاسلامی کے زیر اہتمام
ـ نمازِ عیـــــــــــــــــد ان شاءاللہ 7:00 بجے ادا کی جائے گی



14/03/2026

نماز فجر
🎙️ محترم جناب قاری شاہد اختر صاحب



Address

504 Block J3 Johartown
Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Markaz Ibn e Masood Al Islami posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category