Sirat ul Mustaqeem

Sirat ul Mustaqeem "مومن کو لازماً کچھ دیر صبر کرنا پڑتا ہے؛ تاکہ وہ اُس کے ساتھ طویل راحت حاصل کر سکے!"

06/04/2023

"کم کھانے کو معمول بناؤ، تمہیں شب بیداری کی توفیق نصیب ہو گی؛
روزے کا اہتمام کرو، وہ تم سے فسق و فجور کا باب بند کرے گا، اور عبادت و بندگی کے دروزے کھول دے گا؛
کلام و گفتگو کم کر دو، تمہارا دل نرم ہو جائے گا؛
اور زیادہ تَر خاموش رہا کرو، تمہیں زہد و ورع سے نوازا جائے گا!"
امام سفیان الثوری رحمه الله
(حلية الاولياء : 85/7)

06/04/2023

08/03/2023

زندگی ایسے گزاریۓ کہ اطمینان رہے کہ “ رب ہے ناں ! وہ دیکھ رہا ہے۔ “

خوف پر نہیں ، کہ کہیں اللہ دیکھ نہ لے۔

08/03/2023

🌷 *اسلام کی بنیادی قدروں پہ ڈٹے رہنے میں ہی عافیت*🌷
آپ چاہیں پسند کریں یا نہ کریں،
لیکن یہ حقیقت ہے کہ اسلام کی بنیادی قدروں پہ ڈٹے رہنے میں ہی عافیت ہے۔

اگر آپ ہر روز زمانے کی ملامت سے ڈر کر ایک قدم پیچھے ہوتے جائیں گے تو تہزیبی کشمکش میں شکست و ریخت آپ کا مقدر ہو گا

گلوبلائزیشن ازخود ایک مذہب ہے،
اور فلسفہ انسانیت ازخود ایک دھوکہ اور فریب ہے
جس کی دعوت خوف خدا سے عاری مغربی تہذیب و تمدن ہے،
جس کے پیروکار ہر اس چیز کی اجازت چاہتے ہیں
جو مغرب میں معروف ہو اور اسلام میں معتوب۔
جس میں فرد کی مادر پدر آزادی مقدم
اور خاندان ، تہذیب و تمدن ، شرم و حیاء ثانوی ہو۔

یہ مرعوب ذہن
اسلام کے فلسفہ حلال و حرام اور قیود و تصور محرمات
کو ظلم قرار دیکر،ماضی کا قصہ بتا کر،
جدید تقاضوں سے ہم آہنگی کے نام پہ
اسلام کے تصور سماجیات کو کمزور کرتےہیں اور
چاہتے ہیں کہ معاشرہ ویساہو جیسا وہ چاہتےہیں
ہم وہ سوچیں جووہ چاہتے ہوں
بلکہ جو مغرب چاہتا ہے

پھر وہ وقت بھی آتا ہے کہ
امربالمعروف و نہی عن المنکر کے تصور کو
غنڈہ گردی اور دہشت گردی کہی جاتی ہے

کسی مذہب کے جشن میں اگر مخلوط اجتماعیت ہو، گانا بجانا ہو، زرا آگے بڑھ کر کہوں کہ شرم و حیاء کا قتل ہو، رنگ رلیاں ہوں
اور
کوئ اس جشن کو اللہ سے بغاوت کہے
اور کہے کہ جشن مناؤ
مگر اپنے دائرے میں، مگر اپنے حدود میں

تو آج کا روشن خیال مغرب سے شرمندہ
الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پہ آپ کو شرمندہ کیا جائے گا
کہ اللہ کے بنیادی اخلاقی دائروں کو ہم پہ کیوں ٹھونس رہے ہو
ان کرداروں کے نام تو عبداللہ اور عبدالرحمن ہیں
مگر کام ہمارے جون اور اجے کمار والے ہوں گے

ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ Inclusion ،Equality اور Pluralism کے نام پہ کسی خدا بیزار تہزیب کو ہم خوش آمدید نہیں کہہ سکتے

ہمارے لئیے زیادہ محترم اور قابل تعظیم ہیں دین اسلام شریعت اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے تہذیب ہدایات کلچر ہیں اور
دین اسلام سے بڑی کوئی نعمت نہیں اور نا انسانیت
اور اس پہ عمل سے زیادہ کوئ فلاح نہیں!!!!

07/03/2023

🖋جَواهرُ من اَقوال السلف📜

🎙️ سلف صالحین کہا کرتے تھے..
«قوة المؤمن في قلبه،وضعفه في جسده،وقوة المنافق في جسمه، وضعفه في قلبه».

مومن کی قوت اس کے دل میں ہوتی ہے اور کمزوری اس کے جسم میں جبکہ منافق کے جسم میں مضبوطی ہوتی ہے اور اس کا دل کمزور ہوتا ہے

📨 (مجموع الفتاوى | لابن تيمية ٣٩٤/٢)

07/03/2023

"تمہارا دوست ایسا ہونا چاہیے، جو تمہیں دنیا سے بے رغبت کر کے آخرت کا طلبگار بنا دے؛
دنیا دار لوگوں کی ہمنشینی سے بچو؛ جن کی گفتگو کا محور صرف اور صرف دنیا ہوتی ہے، ایسے لوگ تمہارا دین اور دل دونوں خراب کر ڈالیں گے؛
موت کو کثرت سے یاد کرو، اپنے گناہوں کی معافی کیلئے کثرت سے اِستغفار کرو، اور اپنی بقیہ عمر کی سلامتی کیلئے اللہ سے خوب دعائیں مانگو!"

امام سفيان الثوری رحمه اللہ
(حلية الأولياء : 82/7)

07/03/2023

جو بندہ اللہ کا ذکر کرتا ہے اس کا دل کبھی تنگ نہیں ہوتا کیونکہ اللہ کے ذکر سےدل اطمینان پاتے ہیں۔
(شیخ صالح العصیمی حفظہ اللہ)

07/03/2023

امام شافعی رحمه اللہ

جو شخص چاہتا ہے، کہ اللہ اُس کے دل کو کھول دے، اور اُسے علم وحکمت سے نوازے؛ تو وہ تنہائی اختیار کرے، کم کھائے اور بیوقوف لوگوں سے دور رہے؛
اِسی طرح بعض اُن اہلِ علم سے بھی دوری اختیار کرلے، جِن کے پاس انصاف اور ادب نام کی کوئی چیز نہیں ہے!"

[ مناقب الشافعي للبيهقي 172/2 ]

اگر کبھی زندگی میں ایسی تکلیفوں سے گزرو  جن کا کبھی گمان بھی نا کیا ہو تو اطمینان رکھنا کہ اللّہ تمھیں راحتیں بھی ایسی ہ...
07/03/2023

اگر کبھی زندگی میں ایسی تکلیفوں سے گزرو جن کا کبھی گمان بھی نا کیا ہو تو اطمینان رکھنا کہ اللّہ تمھیں راحتیں بھی ایسی ہی عطا کرے گا جن کا کبھی خیال بھی دل میں نہیں گزرا ہو گا ایک وقت ایسا ضرور ان شاء اللہ آۓ گا جب تم ان دکھوں اور مشکلوں کو سوچ کر مسکرا دو گے جن کی وجہ سے آج پوری پوری رات روتے ہو۔
اپنے رب پر یقین رکھیں وہ آپکو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔
کچھ پھول دھوپ میں کھلتے ہیں اور کچھ چھاؤں میں اسی لیے اللہ بہتر جانتا ہے کہ ہمارے لیے کیا بہتر ہے اور وہ ہمیں وہی دیتا ہے جو ہمارے لیے بہتر ہے

انسان کی اصل جنگ خود سے ہے، شک شبہات، وہم، خواہشات، سستی، کاہلی، بخل، غیظ و غضب، نا امیدی، مایوسی، حسد، بغض، تکبر، تجر٘ی...
04/03/2023

انسان کی اصل جنگ خود سے ہے، شک شبہات، وہم، خواہشات، سستی، کاہلی، بخل، غیظ و غضب، نا امیدی، مایوسی، حسد، بغض، تکبر، تجر٘ی، توقف، عناد، عجب ، کسلان، نسیان،غفلت ،سطیحت، شدت پرستی، افراط تفریط، یاد ماضی، خوف مستقبل، بزدلی سب اندر کی بلائیں ہیں ، ان سب کو فتح کرنے بعد خارج کے مسائل تو صرف ایک دھکے کی مار ہے۔

Address

Lahore

Telephone

+3238862333

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sirat ul Mustaqeem posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share