Tahafuz E Namoos E Risalat Mahaaz

Tahafuz E Namoos E Risalat Mahaaz Tahaffuz E Namoos E Risalat Mahaaz is a Religious Organizaton Belongs to Ahl E Sunnat Hanafi Maslak.

پریس ریلیزتحفظ ناموسِ رسالت محاذ لاہور اور تنظیماتِ اہل سنت کے وفد کی سیکرٹری اوقاف پنجاب جناب احسان بھٹہ سے ملاقات، حضر...
20/07/2026

پریس ریلیز

تحفظ ناموسِ رسالت محاذ لاہور اور تنظیماتِ اہل سنت کے وفد کی سیکرٹری اوقاف پنجاب جناب احسان بھٹہ سے ملاقات، حضرت داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس مبارک کے انتظامات پر تفصیلی مشاورت

لاہور: تحفظ ناموسِ رسالت محاذ لاہور اور تنظیماتِ اہل سنت کے ذمہ داران کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے علامہ مفتی انتخاب احمد نوری صاحب (چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب) کی قیادت میں چیف سیکرٹری اوقاف پنجاب جناب احسان بھٹہ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران حضرت سید علی ہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کے انتظامات، زائرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات، سکیورٹی، ٹریفک، صفائی، مذہبی پروگراموں کے مؤثر انعقاد اور دیگر انتظامی امور پر تفصیلی اور سیر حاصل مشاورت کی گئی۔

وفد نے اس موقع پر عرس مبارک کے شایانِ شان انعقاد، زائرین کی آسانیوں، عقیدت مندوں کی بہتر رہنمائی اور دینی و روحانی ماحول کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے متعدد اہم اور قابلِ عمل تجاویز بھی چیف سیکرٹری اوقاف کو پیش کیں۔ چیف سیکرٹری اوقاف جناب احسان بھٹہ نے وفد کی آراء اور تجاویز کو سراہتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ تمام قابلِ عمل سفارشات کو زیرِ غور لایا جائے گا اور حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے عرس مبارک کے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔

وفد میں علامہ مولانا محمد علی نقشبندی (جنرل سیکرٹری تحفظ ناموسِ رسالت محاذ لاہور)، علامہ ڈاکٹر مفتی محمد حسیب قادری، صاحبزادہ مفتی طاہر شہزاد سیالوی، مفتی قیصر شہزاد نعیمی، پیر سید تنویر حسین شاہ، علامہ انوار طارق رضوی، سردار محمد طاہر ڈوگر، علامہ نعیم جاوید نوری، علامہ محمد ابوبکر، صاحبزادہ پیر معاذالمصطفیٰ القادری، علامہ پیر ذوالفقار مصطفیٰ ہاشمی، علامہ محمد اعظم علی نعیمی، مفتی محمد ندیم قمر، مفتی مسعود الرحمن اور مفتی محمد عمران حنفی شریک تھے۔

ملاقات میں ڈی جی اوقاف، ایڈمنسٹریٹر اوقاف اور محکمہ اوقاف پنجاب کے دیگر اعلیٰ ذمہ داران بھی موجود تھے۔

وفد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کو عقیدت، احترام، نظم و ضبط اور باہمی تعاون کے ساتھ کامیاب بنانے کے لیے علماء کرام، مشائخ عظام، محکمہ اوقاف اور متعلقہ ادارے باہمی ہم آہنگی کے ساتھ اپنا مؤثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔

جاری کردہ:
تحفظ ناموس رسالت محاذ لاہور

01/07/2026
عظمتِ صحابہ و اہلِ بیت مارچ کے پر کیف مناظر۔۔۔۔!!!ایک ایمان افروز رودادتحفظِ ناموسِ رسالت محاذ کے زیرِ اہتمام 21 جون برو...
21/06/2026

عظمتِ صحابہ و اہلِ بیت مارچ کے پر کیف مناظر۔۔۔۔!!!
ایک ایمان افروز روداد

تحفظِ ناموسِ رسالت محاذ کے زیرِ اہتمام 21 جون بروز اتوار لاہور پریس کلب سے ایوانِ وزیرِ اعلیٰ ہاؤس تک منعقد ہونے والا "عظمتِ صحابہ و اہلِ بیت مارچ" عقیدت، محبت اور وفاداریٔ اسلام کا ایک شاندار مظہر بن کر سامنے آیا۔

مارچ کے آغاز ہی سے فضا درود و سلام کی خوشبو سے معطر تھی۔ لبوں پر ذکرِ مصطفیٰ ﷺ، دلوں میں محبتِ صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور مودّتِ اہلِ بیتِ اطہار علیہم الرضوان کے چراغ روشن تھے۔ ہر سمت عشقِ رسول ﷺ کے متوالوں، غلامانِ صحابہ و اہلِ بیت اور اہلِ سنت کے جانثاروں کا ایک پُرجوش اور پُروقار سمندر موجزن دکھائی دے رہا تھا۔

شدید گرمی اور تپتی دھوپ بھی شرکائے مارچ کے جذبۂ ایمانی کے سامنے بے بس نظر آئی۔ محبت اور عقیدت سے سرشار یہ قافلے عزم و استقلال کے ساتھ اپنی منزل کی جانب رواں دواں رہے۔ شرکاء کا جوش و خروش، نظم و ضبط اور والہانہ وابستگی دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی۔ یوں محسوس ہوتا تھا کہ تپتی سڑکوں پر چلنے والے یہ قافلے اپنے دلوں کی حرارتِ عشق سے ماحول میں ٹھنڈک اور سکون بکھیر رہے ہوں۔

یہ اجتماع اس حقیقت کا واضح اعلان تھا کہ ناموسِ صحابۂ کرام اور عظمتِ اہلِ بیتِ اطہار کے تحفظ کے لیے اہلِ سنت کا جذبہ آج بھی زندہ، توانا اور ناقابلِ تسخیر ہے۔ عشق و وفا کے یہ قافلے ماضی کی روشن روایات کے امین ہیں اور ان شاء اللہ اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ ہمیشہ رواں دواں رہیں گے۔

اس تاریخی اور کامیاب مارچ کے انعقاد پر تحفظِ ناموسِ رسالت محاذ کی قیادت خراجِ عقیدت، تحسین اور مبارک باد کی مستحق ہے، بالخصوص محاذ کے صدر گرامی شیخ الحدیث حضرت صاحبزادہ رضائے مصطفی نقشبندی صاحب کہ جن کی بصیرت، محنت اور مسلسل جدوجہد نے اس عظیم الشان اجتماع کو ممکن بنایا۔ اسی طرح ہم شرکاء مارچ تمام علمائے کرام، مشائخِ عظام، مدارس و تنظیماتِ اہلِ سنت کے اساتذہ و طلبہ، قائدین و کارکنان، اور جملہ عشاقانِ مصطفیٰ ﷺ، محبانِ اہلِ بیتِ اطہار اور جانثارانِ صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین اور ہدیۂ تشکر پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اپنی بھرپور شرکت سے اس پیغامِ محبت و عقیدت کو مزید قوت، وقار اور تاثیر عطا کی۔

لبوں پہ درودِ پاک، دلوں میں محبتِ صحابہ و اہلِ بیت، اور قدموں میں استقامتِ حق یہی تھا عظمتِ صحابہ و اہلِ بیت مارچ کا حقیقی پیغام۔

عظمتِ صحابہؓ و اہلِ بیتؓ ریلی کے آغاز کا ایمان افروز منظر...!عشقِ صحابہؓ و محبتِ اہلِ بیتؓ سے سرشار قافلے، لبوں پر درود ...
21/06/2026

عظمتِ صحابہؓ و اہلِ بیتؓ ریلی کے آغاز کا ایمان افروز منظر...!
عشقِ صحابہؓ و محبتِ اہلِ بیتؓ سے سرشار قافلے، لبوں پر درود و سلام، دلوں میں ناموسِ دین کا جذبہ اور ہاتھوں میں حق کی صدا۔
ریلی کے آغاز پر جوش، جذبہ اور عقیدت کا ایسا منظر دیکھنے کو ملا کہ ہر دل پکار اٹھا:
صحابہؓ و اہلِ بیتؓ ہماری عزت، ہماری محبت اور ہمارے ایمان کا حصہ ہیں۔
اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو امتِ مسلمہ کے اتحاد، محبت اور خیر و برکت کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔ 🤍✨

19/06/2026

✨ عظمتِ صحابہؓ و اہلِ بیتؓ مارچ ✨
صحابۂ کرامؓ اور اہلِ بیتِ اطہارؓ کی محبت ہمارے ایمان کا سرمایہ ہے۔
آئیں۔۔۔!!!!
اپنے مقدسات سے محبت اور عقیدت کے اظہار کے لیے بھرپور شرکت کریں۔
📅 21 جون بروز اتوار
🕘 صبح 9 بجے
📍 پریس کلب لاہور تا ایوانِ وزیرِ اعلیٰ لاہور
زیرِ انتظام: تحفظ ناموسِ رسالت محاذ لاہور
"محبتِ صحابہؓ و اہلِ بیتؓ — ایمان کی پہچان"
#لاہور

🌹 سالانہ عظمتِ صحابہؓ و اہلِ بیتؓ ریلی 🌹تمام عاشقانِ رسول ﷺ، محبانِ صحابہ کرامؓ اور عقیدت مندِ اہلِ بیتِ اطہارؓ سے پرزور...
06/06/2026

🌹 سالانہ عظمتِ صحابہؓ و اہلِ بیتؓ ریلی 🌹
تمام عاشقانِ رسول ﷺ، محبانِ صحابہ کرامؓ اور عقیدت مندِ اہلِ بیتِ اطہارؓ سے پرزور اپیل ہے کہ اس عظیم الشان ریلی میں بھرپور شرکت فرما کر اپنے ایمان، عقیدت اور وابستگی کا عملی اظہار کریں۔
📅 21 جون بروز اتوار
🕘 صبح 9 بجے
📍 پریس کلب لاہور تا وزیرِ اعلیٰ ہاؤس لاہور
زیرِ اہتمام:
تحفظِ ناموسِ رسالت محاذ لاہور
آئیے! صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور اہلِ بیتِ اطہار علیہم الرضوان کی عظمت و محبت کے پیغام کو عام کریں، اتحادِ امت کا مظاہرہ کریں اور اپنے مقدسات کے احترام کے لیے ایک آواز بنیں۔
آپ کی شرکت اس پیغام کو مزید قوت دے گی۔
صحابہؓ و اہلِ بیتؓ سے محبت، ایمان کی پہچان ہے۔
ضرور شرکت فرمائیں اور دوسروں تک بھی یہ پیغام پہنچائیں۔

پریس ریلیزتحفظ ناموس رسالت محاذ لاہورتحفظ ناموس رسالت محاذ کی ایگزیکٹو باڈی کا اہم اجلاس بروز جمعہ 8 مئی 2026 جامعہ حنفی...
11/05/2026

پریس ریلیز
تحفظ ناموس رسالت محاذ لاہور

تحفظ ناموس رسالت محاذ کی ایگزیکٹو باڈی کا اہم اجلاس بروز جمعہ 8 مئی 2026 جامعہ حنفیہ غوثیہ، بھاٹی چوک لاہور میں منعقد ہوا، جس میں محاذ کی تنظیمی و انتظامی سرگرمیوں، بالخصوص حالیہ منعقدہ استحکام پاکستان کانفرنس کے انتظامی امور، عوامی پذیرائی اور بعد از کانفرنس پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں مختلف امور کے حوالے سے اہم فیصلے بھی کیے گئے۔
اجلاس میں اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ استحکام پاکستان کانفرنس نے نظریۂ پاکستان، تحفظ عقائد اہلِ سنت اور قومی استحکام کے حوالے سے مثبت اثرات مرتب کیے۔ شرکاء اجلاس نے کانفرنس میں شرکت کرنے والے جید علماء کرام، مشائخ عظام، مذہبی و سماجی شخصیات، میڈیا نمائندگان اور دیگر معزز مہمانانِ گرامی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ان کے تعاون کو قابلِ قدر قرار دیا۔
ایگزیکٹو باڈی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ
21 جون 2026 بروز اتوار صبح 9 بجے
“تحفظ ناموس صحابہ و اہلِ بیت ریلی”
تحفظ ناموس رسالت محاذ کے پلیٹ فارم سے بھرپور انداز میں نکالی جائے گی، جس میں علماء کرام، مشائخ عظام، طلبہ، نوجوانانِ اہلِ سنت اور عوام الناس کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ ریلی کا مقصد عظمتِ صحابہ کرامؓ و اہلِ بیت اطہارؓ کے تحفظ، اتحادِ امت اور فتنہ پرست عناصر کے خلاف اہلِ سنت کے مؤقف کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنا ہوگا۔
اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ آئندہ ایک ہفتہ کے اندر محاذ کا مکمل تنظیمی سیٹ اپ تشکیل دے کر مختلف شعبہ جات کی ذمہ داریاں اہل و موزوں افراد کو تفویض کر دی جائیں گی، تاکہ محاذ کی سرگرمیوں کو مزید منظم اور مؤثر بنایا جا سکے۔
شرکاء اجلاس نے متفقہ طور پر محاذ کی سپریم کونسل تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا، جو تنظیمی رہنمائی، پالیسی سازی اور اہم معاملات میں مرکزی کردار ادا کرے گی۔
اجلاس میں عقائدِ اہلِ سنت کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
آخر میں فیصلہ کیا گیا کہ محاذ کا آئندہ جائزہ اجلاس بروز جمعہ 15 مئی 2026 کو منعقد ہوگا، جس میں تنظیمی پیش رفت اور دیگر امور کا جائزہ لیا جائے گا۔
جاری کردہ:
مرکزی دفتر
تحفظ ناموس رسالت محاذ لاہور

استحکامِ پاکستان کانفرنس کی بھرپور پرنٹ میڈیا کوریج۔۔۔!!!بتاریخ: 30 اپریل 2026ء، بروز جمعراتمقام: الحمراء ہال، مال روڈ ل...
04/05/2026

استحکامِ پاکستان کانفرنس کی بھرپور پرنٹ میڈیا کوریج۔۔۔!!!

بتاریخ: 30 اپریل 2026ء، بروز جمعرات
مقام: الحمراء ہال، مال روڈ لاہور

زیرِ انتظام:
تحفظ ناموسِ رسالت محاذ لاہور

الحمدللہ! استحکامِ پاکستان کانفرنس کو قومی اخبارات اور پرنٹ میڈیا میں نمایاں کوریج حاصل ہوئی، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ یہ کانفرنس ملکی استحکام، نظریاتی تحفظ اور دینی اقدار کے فروغ کے حوالے سے ایک مؤثر اور بھرپور آواز ثابت ہوئی۔









01/05/2026

اعلامیہ / استحکام پاکستان کانفرنس

بروز جمعرات 30 اپریل 2026ء، الحمراء ہال، مال روڈ لاہور میں ”تحفظ ناموس رسالت محاذ“کے زیر اہتمام عظیم الشان استحکام پاکستان کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں ملک بھر سے جید علماء کرام، مشائخ عظام، اہلسنت تنظیمات کے قائدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

استحکام پاکستان کانفرنس میں ان نکات پر مشتمل اعلامیہ جاری کیا جارہا ہے۔
1۔ قیامِ پاکستان کی تحریک میں قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے ساتھ برصغیر پاک و ہند کے علماء و مشائخ اہل سنت نے تاریخی جد وجہد کر کے اس اس تحریک کو کامیاب بنایا جس کے نتیجہ میں مملکت خدادا پاکستان معرض وجود میں آئی۔
2۔ استحکام پاکستان کانفرنس کے شرکاء اپنے ان عظیم محسنین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی مثالی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھتے ہوئے ان کے کردار کو مشعل راہ بنائیں گے۔
3۔ اہلسنت کے علماء و مشائخ نے ہی قیام پاکستان کے بعد اس کی سلامتی اور استحکام کے لئے ہمیشہ ریاست پاکستان کا ساتھ دے کر ملک کی سلامتی کو یقینی بنایا۔ اس سلسلہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا۔ تحفظ ناموس رسالت محاذ کے سربراہ ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید ؒ نے اسی کاز کے لئے جام شہادت نوش فرمایا۔
4۔ ملک میں طالبانائزیشن، دہشت گردی، داعش اور فتنہ الخوارج کی ملک دشمن سرگرمیوں کے سد باب کے لئے علماء اہل سنت ہی نے فتاوی جات جاری کر کے، تحفط پاکستان اور استحکام پاکستان کانفرنسزاور ریلیوں کا انعقاد کر کے اس ملک کی نظریاتی حدود کے تحفظ کے لئے قابل رشک کردار ادا کیا۔
5۔اہل سنت و جماعت کے علماء، مشائخ، سنی تنظیمات اور اداروں نے ہمیشہ اپنی ریاست کا ساتھ دیا۔ ملک میں داخلی استحکام اور بیرونی جارحیت کو روکنے کے لئے ریاستی پالیسیوں کی بھرپور حمایت کی۔
6۔ استحکام پاکستان کانفرنس کے شرکاء آپریشن”بنیان المرصوص“ کے زریعے پاکستان کے بد ترین اور دیرینہ دشمن ہندوستان کو ذلت آمیز شکست سے دو چار کرنے پر ایک مرتبہ پھر ریاست پاکستان، افواج پاکستان اور پاکستان کی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
7۔ ہم حالیہ دنوں میں ایران، امریکہ جنگ بندی، عرب ممالک کو حالیہ جنگ سے دور رکھنے کے لئے ریاست پاکستان اور حکومت پاکستان کی خدمات اور کاوشوں کو مسلم امہ کی بقاء کے لئے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
8۔ وزیر اعظم پاکستان، وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر صاحب کی اس سلسلہ میں کاوشیں قابل قدر ہیں۔ اس سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام بلند ہوا اور اقوام عالم میں پاکستان کی قدر و منزلت بڑھی ہے اس پر ہم ان تمام احباب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔
9۔ اہلسنت وجماعت پاکستان کے حقیقی خیر خواہ اور اس سے بے لوث اور بے پناہ محبت کرنے والے ہیں۔ اہل سنت و جماعت کی تاریخ اس پر گواہ ہے کہ یہ جماعت ہمیشہ سے پر امن اور محب وطن ہے۔یہ جماعت کبھی بھی ملک میں یا ملک سے باہر کسی تخریبی کاروائی کا حصہ نہیں بنی۔ ہماری ریاستی ذمہ داران سے گزارش ہے کہ ملک پاکستان کی نمائندہ اکثریت پرامن، محب وطن اہل سنت وجماعت کو دیوار سے نہ لگایا جائے۔ اور انہیں مایوسی میں مبتلا نہ کیا جائے۔ ایسے کسی بھی عمل کے اثرات ملک و ملّت کے لئے کبھی بھی بہتر نہیں ہو سکتے۔
10۔ مملکت خدادا پاکستان کے قیام کا مقصد چونکہ فلاحی اسلامی ریاست کا قیام تھا جو کہ 70 سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود ابھی تک ممکن نہیں ہو سکا۔ ریاست پاکستان کے تمام ذمہ داران اور بالخصوص ہم سب علماء و مشائخ کی ذمہ داری ہے کہ ہم آج تجدید عہد کرتے ہیں کہ ہم اقوام عالم کے سامنے مثالی اسلامی فلاحی ریاست قائم کرنے کے لئے اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لا کر جد جہد کریں گے۔ تا کہ اہلیان پاکستان کو ہر طرح کی محرومیوں سے نکالا جاسکے۔
11۔ استحکام پاکستان کانفرنس کے شرکاء یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ ناموس رسالت ﷺ وناموس قرآن کی توہین کے مرتکب ملزمان کو موثر عدالتی کاروائی کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، بالخصوص قران مجید کے جن نسخوں پر ناپاک مواد ہے انہیں اس سے پاک کیا جائے۔
12۔ آئین پاکستان کی دفعات اور مشترکہ متفقہ دستاویز ”پیغام پاکستان“ کی روشنی میں مقدسات دین کی توہین اور فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والے افراد کے خلاف ریاستی ادارے سخت موثر کاروائی کریں تاکہ ملک میں کسی قسم کا انتشار نہ پھیلے۔
13۔ کانفرنس کے شرکاء حالیہ دنوں میں مختلف عدالتوں کے ججز حضرات کی طرف سے مُسلّم دینی معاملات پر قابل تشویش فیصلے دینے اور ریمارکس دے کر انہیں متنازعہ بنانے کی کوشش کے عمل کی مذمت کرتے ہیں۔

Address

Jamia Rasoolia Sherazia, Bilal Gunj
Lahore

Telephone

+923004800692

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tahafuz E Namoos E Risalat Mahaaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share