Khuzit Tv

Khuzit Tv Khuzit tv. Our Mission Khidmat , Zikr or Tableegh.

باواجی سرکار حضرت ابوانیس صوفی محمد برکت علی لودھیانوی قدس سرہ العزیز کے نواسے جنابِ محترم حافظ میاں محمد منیر احمد صاحب...
04/07/2026

باواجی سرکار حضرت ابوانیس صوفی محمد برکت علی لودھیانوی قدس سرہ العزیز کے نواسے جنابِ محترم حافظ میاں محمد منیر احمد صاحب کے ساتھ ملاقات کی ایک تصویر۔

آپ لاہور کے علاقے گلشن راوی میں رہائش پذیر ہیں۔
آپ ایک انتہائی ملنسار اور خوبصورت شخصیت کے مالک ہیں۔
ہر بات کا خندہ پیشانی سے جواب دیتے ہیں۔
عموماً چہرے پر مسکراہٹ کے آثار رہتے ہیں۔
نواسے میں نانا جی کا عکس مجھے واضح دکھائی دیا۔
میں یہ محسوس کرتا ہوں کہ بہت سے لوگوں نے باواجی سرکار قدس سرہ العزیز کی آل اولاد کے متعلق بہت سی غلط فہمیاں پھیلائیں ہوئیں ہیں جن کا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔
سنی سنائی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں ہوتی اور مجھے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا وہ ارشاد گرامی یاد آ رہا ہے فرمایا (مفہوم) کہ اُس بندے کے کیے جھوٹا ہونے کے لیے یہ کافی ہے کہ وہ بغیر تصدیق کے بات آگے پہنچا دے۔"
آپ کے پاس باواجی سرکار قدس سرہ العزیز سے متعلق بہت سے واقعات ہیں۔
عام فہم بات ہے کہ گھر والوں کی پاس انفارمیشن بھی زیادہ ہوتی ہے اور وہ صحیح بھی زیادہ ہوتی ہے۔
لُبِ لباب یہ کہ میں نے ایک نواسے کو اپنے نانا کے عشق میں سرشار پایا۔
اللہ پاک آپ کو سلامت رکھے ، شاد رکھے ، آباد رکھے۔
میں باواجی سرکار قدس سرہ العزیز کی آل اولاد اور اصحاب دونوں کے ادب اور احترام کا قائل ہوں۔
باواجی سرکار قدس سرہ العزیز نے فرمایا کہ
"بےادب کسی کا بھی ہو ، نامراد ہوتا ہے۔

مگر میں تقلید صرف اور صرف باواجی سرکار قدس سرہ العزیز کی کرتا ہوں۔ انہی کی تقلید مجھ پر واجب بھی ہے اور فرض بھی۔ ہر کسی کی نہیں ، خواہ وہ کوئی ہو۔

02/07/2026

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khuzit Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Khuzit Tv:

Share