ہر اُردو، ہندی اور پنجابی بولنے والے مومن کیلئے عزاداری سید الشہداؑ کا مرکز لاہور کا دل، موچی گیٹ ہے اور اس عزاداری کی بُنیاد آج سے 535 سال قبل امام بارگاہ ماتم سرائے میں رکھی گئی جو آج بھی قائم ہے۔
متولی و جاروب کش: سید جعفر علی شاہ بُخاری
لاہور کے دل میں عزاداری امام حُسین ؑ عرصہ دراز کے قائم ہے اور جب بھی اس سلسلے کی شروعات کا تذکرہ ہوگا تو امام بارگاہ ماتم سرائے کا نام سر فہرست ہوگا جہاں 5
صدیوں قبل عزاداری کی بنیاد رکھی گی. قریب 540 سال قبل کشمیر کے ایک بزرگ تاجر دائم علی کشمیری جو کہ تجارت کے سلسلے میں لاہور آیا کرتے تھے، ان کو خواب میں بُشارت ہوئی کہ اس برس لاہورمیں اس مقام پرعزاداری امام مظلوم ؑ برپاء کرو۔ چنانچہ یہ بزرگ تاجروں کا ایک قافلہ لے کر اس مقام پر آن بہنچے اور یہاں خیمے نصب کرنے کے ساتھ ساتھ کنواں بھی کھود دیا۔ ایام عزا کے آتے ہیں یہاں عزادری سید الشہداؑ برپاء کی گئی۔ اس بات کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے مقامی لوگوں نے اس مقام کو عزاداری سید الشہدا ؑ کا مرکز بنا لیا۔ لوگ اپنے اہل و عیال کے ہمراہ یہاں آکر خیمہ زن ہوتے اور مجلس، عزاداری و نیاز امام ؑ کا اہتمام کرتے۔ ہر گزرتے سال کے ساتھ لوگوں کی آمد اور عقیدت میں اضافہ ہوتا چلا گیا اور اسی مقام پر سادات کی جانب سے امام بارگاہ تعمیر کردیا گیا اور اس کا نام ماتم سرائے رکھ دیا گیا۔
اس امام بارگاہ سے بہت سے معجزات منسوب ہیں جن میں اولاد نرینہ کی چھوارے والی منت سر فہرست ہیں۔ اس امام بارگاہ میں نسب علم مبارک بھی اس بارگاہ کی تاریخ کی طرح قدیم ہے۔ دور حاضر میں اس امام بارگاہ کے متولی و جاروبکش سید جعفر علی شاہ بخاری ہیں. امام بارگاہ میں سالانہ بُنیادوں پر مندرجہ ذیل مجالس و جشن منعقد ہوتے آرہے ہیں۔
عشرہ محرم الحرام زنانہ مجالس
قدیمی نیاز بروز 7 محرم الحرام
5 صفر المظفر مجلس عزا مردانہ و برآمدگی علم مُبارک
عشرہ صفر المظفر زنانہ مجالس
مجلس عزا چہلم امام حُسین ؑ وبرآمدگی شبیہ ذولجناح مردانہ
27 صفر زنانہ مجلِس عزا بسلسلہ شہادت امام حسن علیہ السلام
جشن عید شجاع و عید مُسرت
جشن معصومین ؑ
خاکپائے اہلبیتؑ
سید شہریار حسن بخاری
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Qadeemi Imam Bargah Matam Saraye Androon Mochi Gate posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.