Sheroza Saddique

Sheroza Saddique life is good... always be happy

11/10/2023

معجزے ہوتے ہیں دعائیں سن لی جاتی ہیں زخم بھر دیے جاتے ہیں دل جوڑ دیے جاتے ہیں کن فرما دیا جاتا ہے آزمائش صرف ایمان ، توکل اور صبر کی ہوتی ہے بس اللہ پر توکل رکھو اور جہاں اتنا صبر کیا وہاں تھوڑا اور کر لو ایک دن تمہیں وہ سب دے دیا جائے گا جس کو پانے کے لئے تم نے اتنا صبر کیا 🖤✨

30/05/2023

*🌹 قُــــرآن اور حـــدیـث🌹*

🚫 *میوزک حرام ہے* 🚫

*"اور لوگوں ميں كچھ ايسے بھى ہيں جو لغو باتيں خريدتے ہيں، تا كہ بغير كسى علم كے اللہ كى راہ سے لوگوں كو روكيں، اور اسے مذاق بنائيں، انہيں لوگوں كے ليے ذلت ناك عذاب ہے۔"*
*[القرآن 31:06]*

*حبر الامۃ ابن عباس (رضى اللہ عنہ) اس كى تفسير ميں كہتے ہيں: "يہ گانا بجانا ہے۔"*

*اور مجاہد (رحمہ اللہ) كہتے ہيں: "لہو اور ڈھول اور ناچ گانا ہے۔"*
*[تفسير طبرى 21/40]*

*«من یشعر بالأ کتئاب والقرآن موجود، کمن یشعر بالعطش والماء موجود»*

*ڈریے اللّٰه کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وعید سے،*
*رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:*
*"میری امت میں سے کچھ لوگ شراب پئیں گے، اور اس کا نام کچھ اور رکھیں گے، ان کے سروں پر باجے بجائے جائیں گے، اور گانے والی عورتیں گائیں گی، تو اللہ تعالیٰ انہیں زمین میں دھنسا دے گا، اور ان میں سے بعض کو بندر اور سور بنا دے گا۔"*
*ابن ماجہ #4020،صحیح*

*ارشادِ باری تعالیٰ ہے*
*"اس نہ روز نہ مال کام آئیں گے اور نہ بنون، إلا من أتى الله بقلب سليم (مگر جو کوئی قلب سلیم لائے)"*
*سورۃ الشعراء*
*یعنی کہ رب العالمین نے قلب سلیم والوں کو نجات کی خوش خبری سنائی ہے۔*
*خدارا اپنی سماعت کی حفاظت کیجئے تاکہ قلب سلیم کا حصول ممکن ہو۔*

*"جو شخص ڈپریشن (پریشانی/اداسی) کا شکار ہے حالانکہ قرآن اس کے پاس موجود ہے، تو وہ اس شخص کی طرح ہے جو پیاس سے دوچار ہے جبکہ پانی اس کے پاس موجود ہے۔"*

*چاہے وہ رنگ ٹیون کی صورت میں ہو، حمد، نعت، نشید میں ہو، چاہے نیوز ہیڈ لائنز میں ہو، اصلاحی ویڈیوز میں ہو، تاریخی ڈراموں میں ہو، بازاروں میں ہو۔*
*آج کل گانوں سے زیادہ بڑا فتنہ "بیک گراؤنڈ" میوزک ہے، جو ہر چیز میں سنوایا جارہا ہے، اور دلوں میں نفاق انڈیلا جارہا ہے۔۔*
*گانوں سے تو بہت لوگ بچ جاتے ہیں لیکن بیک گراؤنڈ میوزک والی اشیاء سے کم کم لوگ ہی اجتناب کرتے ہیں۔۔۔*
*اصحاب کا یہ حال تھا میوزک کی آواز سنتے ہی کانوں میں انگلیاں دے لیتے، پھر دور جاکر کسی سے پوچھتے میوزک کی آواز آرہی ہے یا نہیں؟ اس کے بعد کانوں سے انگلیاں نکالتے۔*
*اور ایک ہم ہیں، کچھ پرواہ ہی نہیں، سٹیٹس پر میوزک، گاڑیوں میں میوزک، شادیوں میں میوزک، غرض اتنا عام کردیا گیا یے کہ گناہ لگتا ہی نہیں۔۔۔۔*

تمہارے ایک آنسو کے بدلے وہ مسکرا کر تمہاری ساری خواہشوں پر ''کن'' کہہ دیتا ہے، ایسی محبت تم سے صرف تمہارا ﷲ ہی کر سکتا ہ...
26/05/2023

تمہارے ایک آنسو کے بدلے وہ مسکرا کر تمہاری ساری خواہشوں پر ''کن'' کہہ دیتا ہے، ایسی محبت تم سے صرف تمہارا ﷲ ہی کر سکتا ہے ❤️

18/05/2023

🌿🥀 اگر آپ اللہ کریم کے شکر گزار ہیں تو مفلسی آپ کو چُھو بھی نہیں سکتی کیونکہ مفلس وہ ھے جو شکر کی نعمت سے محروم ھے اور شکایت کا پجاری ھے شکر گزار بندہ دولتِ دل سے سرفراز ھے دولت امیری کا میرٹ نہیں بلکہ سکونِ قلب ھے۔💖💖
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اتنی دیر تک کھڑے ہو کر نماز پڑھتے رہتے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم یا (یہ کہا کہ) پنڈلیوں پر ورم آجاتا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے متعلق کچھ عرض کیا جاتا تو فرماتے ”کیا میں اللہ کا شکر گزار بندہ نہ بنوں“۔💖
«صحیح بخاری-1130»
*ﺍﮔﺮ ﺻﺒﺮ ﺁﭖ ﮐﮯ ﻣﺰﺍﺝ ﮐﺎ ﺣﺼﮧ ﻧﮩﯿﮟ*
*تو ﭘﮭﺮ ﺷﮑﺮ ﺑﮭﯽ ﺁﭖ ﺳﮯ ﺩﻭﺭ ﺭﮨﮯ ﮔﺎ*
ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ
ﺷﮑﺮ ﻭﮨﺎﮞ ﺍﺗﺮﺗﺎ ﮨﮯ
ﺟﮩﺎﮞ ﺻﺒﺮ ﮐﯽ ﺯﺭﺧﯿﺰ ﺯﻣﯿﻦ ﻣﻮﺟﻮﺩ ﮨﻮ💞
شکر ادا نہ کرنا بھی ایک بیماری ہوتی ہے ایسی بیماری جو ہمارے دلوں کو روز بروز کشادگی سے تنگی کی طرف لے جاتی ہے* جو ہماری زبان پر شکوے کے علاوہ کچھ آنے ہی نہیں دیتی اگر ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنے کی عادت نہ ہو تو ہمیں انسانوں کا شکریہ ادا کرنے کی عادت نہی ہوتی۔🌼

17/05/2023

کوئی برا ہے یا اچھا
کوئی کتنا سچا ہے کوئی کتنا برا ہے کوئ کتنا منافق ہے اس کا فیصلہ ہمیں اللہ پہ چھوڑ دینا چاہیے
کوئی غلط کر رہا ہے تو جج کرنا چھوڑ دیں اسے اس نے اپنے اعمال کا حساب دینا ہے میں نے اس کی قبر میں نہیں لیٹنا
ہم کون ہوتے ہیں فیصلہ کرنے والے یہ کس نے اختیار دیا ہمیں ،ہم کیسے اشرف المحلوقات ہیں ۔ہم لوگوں کے دل اپنے لفظوں کے نشتر سے چیر دیتے ہیں لوگ آپ کے ان لفظوں سے ساری ساری رات روتے ہیں ،ان کے لیے زندگی مشکل کر دیتے ہیں صرف یہ سوچ کر کہ میں تو سچ بول رہا ہوں اور وہ انسان تو اسی قابل ہے میں کون سا کچھ غلط کر رہا ہوں پر میرے خیال میں دل آزاری کر کے یا کسی کے لیے زہر میں بجھے ہوئے لفظ استعمال کرکے بھی کوئی نیکی نہیں کمائی جاسکتی۔
معاشرے کی اصلاح کے لیئے پہلے خود کی اصلاح ضروری ہے

17/05/2023

*لوگ آپ کو برا سمجھ لیں ... یہ اس سے بہتر ہے کہ آپ انھیں گن گن کر اپنی نیکیاں بتاتے رہیں ... اپنی نیکیوں کو لوگوں کی acknowledgement سے بچائیں ... وہ رب ہے نا acknowledge کرنے والا .... اپنی زندگی کو ایسا راز بنا لیں، جو صرف اپنے خالق پر واضح ہو...!!!*
✨🌻

17/05/2023

میں منگیتر کے آپس میں بات کرنے کے خلاف ہوں اسکی ایک خاص وجہ ہے دوست بتا رہا تھا طلحہ گھر والوں نے منگنی کر دی ہے بہت خاص پسند نہیں مجھے۔۔
اسے کہا ہرگز یہ غلطی نا کرنا اس سے بات نا کرنا جتنی اس سے بات کرتے جاوگے اتنی اس کی ہر شے بری لگتی جائے گی کیونکہ دسترس میں آگئی ہے گرل فرینڈ یا بوائے فرینڈ بھی اس وقت تک بھاتا ہے جب ہاتھ میں نا آجائے یہ تو پھر بھی تاحیات رہنے والی بیوی یا خاوند ہے
لڑکی ہو یا لڑکا بھلے کوئی موبائل ہی کیوں نا ہوں انسان کی یہ فطرت ہے آگے پیچھے سب کے ساتھ کمپیئر کرتا رہے گا ۔۔

آج اسکی شکل بہت پسند نہیں کل آواز سن کے اس سے بہتر آوازیں سننے میں آئیں گی ۔۔۔
یہ تو ایک منگیتر ہے ایک جوڑا ہے
دسترس میں آنے کے بعد نا جانے کتنے ہیرے مٹی ہوگئے ایسے لوگوں کے ہاتھوں جو شائید ان سے بات کرنا بھی ڈیزروو نہیں کرتے تھے ۔۔۔۔ :''))

13/05/2023

*حالیہ انٹرنیٹ کی بندش کے بعد کئی لوگوں سے رابطے منقطع ہوگئے*
*واٹسپ ایپ فیس بک بند ہوگئی*
*سنیپ چیٹ کی سٹریک ٹوٹ گئی* *
**یاد رکھنا اسی طرح ہم* *ایک دن دنیا سے چلے جائے گئے* 🥀
*اور کسی کو خبر بھی نہ ہوگئ۔*♥️
*حیی الفلاح چلے آؤ کامیابی کی طرف*
*جو آپ کے رب نے آپ کے لیے دین میں رکھی ہے💯🌹*

13/05/2023
13/05/2023

*السلام علیکم...😊😊*

*یہ دنیا جنت نہیں اور نہ ہی یہ مکمل خوشی کے حصول اور پائیدار احساسات کے لئے بنائی گئی ہے، بلکہ اس کی بناوٹ تو امتحان کے دھاگوں اور آزمائش کے پتھروں سے کی گئی ہے اور جسے یہ سمجھ آ جائے، وہ ماتم یا مدہوشی کی بجائے ہر دکھ سکھ میں صرف اللّٰه کی طرف دیکھتا ہے...!!!*

*خــوش رہیں، خــوشیاں بانٹیں...💕*‌‌‌‌‌‌‌‌‏‌‌‌‌‌‌‌‌‏‌‌‌‌‌‌‌‌‏

09/05/2023

"ایک مرد کی بنیاد؛ اُس کی ذہانت میں، اُس کی عزت، اُس کے دین میں، اور اُس کی مردانگی، اُس کے کردار میں ہوتی ہے!"
سیدنا عمر رضی الله عنه
(ادب الدنيا و الدين : 41)

09/05/2023

نبیﷺ نے فرمایا:
"مومنین، باوقار، سنجید ہ اور نرم خُو ہوتے ہیں؛
اُس مانوس اُونٹ کی طرح جسے روکا جائے، تو رُک جائے؛ چلایا جائے، تو چل پڑے؛
اور اگر تم اُسے کسی چٹان پر بٹھاؤ، تو بیٹھ جائے!"
(السلسلة الصحيحة : 185)

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sheroza Saddique posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share