12/06/2026
🌹24 زی الحج🌹
*🎊🎊 عیدِ مباہلہ، نزول آیةِ ولائیت و ولادت باسعادت حضرت سکینہ بنت الحسین (سلامُ اللہ علیہٰا) (بمطابق روایت)🎊🎊
1۔🌹٩ ہجری نجران کے عیسائیوں کے خلاف میدانِ مباہلہ میں پنجتن پاک (علیہمُ السلام) کا جانا اور اسلام کو عظیم فتح کا حاصل ہونا🌹
آپ (صلیٰ اللہُ علیہِ وَآلہِ وَسلم) کے پاس علم آجانے کے بعد بھی اگر یہ لوگ عیسیٰؑ کے بارے میں آپ سے جھگڑا کریں تو آپ (صلیٰ اللہُ علیہِ وَآلہِ وَسلم) کہہ دیں آٶ ہم اپنے بیٹوں کو بلاتے ہیں اور تم اپنے بیٹوں کو بلاٶ، ہم اپنی بیٹیوں کو بلاتے ہیں اور تم اپنی بیٹیوں کو بلاٶ، ہم اپنے نفسوں کو بلاتے ہیں اور تم اپنے نفسوں کو بلاٶ، پھر دونوں فریق اللہ سے دعا کریں کہ جو جھوٹا ہو اُس پر اللہ کی لعنت ہو۔ (سورہ آل عمران آیت نمبر ٦١)
۔🌹امیرالمومنین مولا علی ابنِ ابیطالب (علیہ السلام) کا حالتِ رکوع میں زکوٰة دینے پر آیتِ ولایت کا نزول ہونا🌹
اے ایمان والو! بس تمہارا ولی اللہ ہے اور اُس کا رسول (صلیٰ اللہُ علیہِ وَآلہِ وَسلم) اور وہ صاحبان ایمان جو نماز قائم کرتے ہیں اور حالتِ رکوع میں زکوٰة دیتے ہیں۔ (سورہ معائدہ آیة نمبر ٥٥)
*3۔🌹 ٥٦ ہجری ولادت باسعادت شہزادی سکینہ بنتِ الحسین (سلام اللہ علیھٰا)*
*🌹سیدُ الشھدا حضرت امام حسین (علیہ السلام) نے اپنی شریکہِ حیات اور بیٹی شہزادی سیدہ سکینہ (سلامُ اللہ علیہٰا) سے اظہارِ محبت کرتے ہوۓ ارشاد فرمایا:🌹*
إنني لأحـب دارا تكون بها سكینۃ والرباب
مجھے وہ گھر پسند نہیں جس میں سکینہ (سلامُ اللہ علیہٰا) اور رباب (سلامُ اللہ علیہٰا) نہ ہوں۔۔۔!!!
ان تمام مناسبتوں پر مراجعینِ عظام علماءِ حقہ تمام مومنین و مومنات اور بلخصوص ولیُ العصر حجةِ خدا سرکارِ امام زمانہ (عج) کی خدمت اقدس میں دل کی گہرائیوں سے ہدیہِ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہیں۔۔۔!!!
اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَّآلِ مُحَمَّدٍوَعَجِّلْ فَرَجَهُمْ وَسَھِّلْ مَخْرَجَھُمْ