01/09/2022
حدیث مبارکہ:
"جو شخص اللہ کی رضا کے لیے تیتر کے گھونسلے جتنی مسجد بنائے اللہ اس کے لیے جنت میں محل بنائے گا"۔(سنن ابی ماجہ)
مسجد اللہ کا گھر ہے۔ یہ روئے زمین کی وہ افضل و برتر اور مقدس ترین جگہ ہے، جہاں ہر وقت اللہ پاک کو یاد کیا جاتا ہے ۔ مسجد پوری امت کے لیے روحانی،اسلامی اور سلامتی کا مرکز ہے جو بندے کو اللہ رب العزت سے جوڑتا ہے۔امت مسلمہ کی اصلاح و رہنمائی کے لیےایسے ہی عظیم مرکز "مسجد گلزار مدینہ" کی تعمیر جاری و ساری ہے۔
اہل محبت سے اپیل ہے کہ وہ مسجد گلزار مدینہ کی تعمیر کے بابرکت کام میں خصوصی طور پر مالی تعاون کریں اوراللہ کی رضاوخوشنودی حاصل فرمائیں۔
اللہ ہم سب کی حفاظت فرمائے اور ہمیں سچا اور متقی و پرہیز گار مسلمان بنائے۔ آمین