Sumaira Amjad

Sumaira Amjad I am Pastor Sumaira Amjad. Co.Founder and Chairman of Assembly of God Church and PCT

28/04/2025

۱ تیمِتھُیس
باب 3

یہ بات سَچ ہے کہ جو شَخص نِگہبان کا عُہدہ چاہتا ہے وہ اچھّے کام کی خواہِش کرتا ہے۔

2 پَس نِگہبان کو بے اِلزام۔ ایک بِیوی کا شَوہر۔ پرہیزگار۔ مُتّقی۔ شایستہ۔ مُسافرپرور اور تعلِیم دینے کے لائِق ہونا چاہئے۔

3 نشہ میں غُل مچانے والا یا مار پِیٹ کرنے والا نہ ہو بلکہ حلِیم ہو۔ نہ تکراری نہ زردوست۔

4 اپنے گھر کا بخُوبی بندوبست کرتا ہو اور اپنے بچّوں کو کمال سنجِیدگی سے تابِع رکھتا ہو۔

5 (جب کوئی اپنے گھر ہی کا بندوبست کرنا نہِیں جانتا تو خُدا کی کلِیسیا کی خَبرگِیری کیونکر کرے گا؟)

6 نَومُرید نہ ہو تاکہ تکبُّر کر کے کہِیں اِبلِیس کی سی سزا نہ پائے۔

7 اور باہِر والوں کے نزدِیک بھی نیک نام ہونا چاہئے تاکہ ملامت میں اور اِبلِیس کے پھندے میں نہ پھنسے۔

8 اِسی طرح خادِموں کو بھی سنجِیدہ ہونا چاہئے۔ دو زبان اور شرابی اور ناجائِز نفع کے لالچی نہ ہوں۔

9 اور اِیمان کے بھید کو پاک دِل میں حِفاظت سے رکھّیں۔

10 اور یہ بھی پہلے آزمائے جائیں۔ اِس کے بعد اگر بے اِلزام ٹھہریں تو خِدمت کا کام کریں۔

11 اِسی طرح عَورتوں کو بھی سنجِیدہ ہونا چاہئے۔ تہُمت لگانے والی نہ ہوں بلکہ پرہیزگار اور سب باتوں میں اِیماندار ہوں۔

12 خادِم ایک ایک بِیوی کے شوہر ہوں اور اپنے اپنے بچّوں اور گھروں کا بخُوبی بندوبست کرتے ہوں۔

13 کِیُونکہ جو خِدمت کا کام بخُوبی انجام دیتے ہیں وہ اپنے لِئے اچھّا مرتبہ اور اُس اِیمان میں جو مسِیح یِسُوع پر ہے بڑی دِلیری حاصِل کرتے ہیں۔

14 مَیں تیرے پاس جلد آنے کی اُمِید کرنے پر بھی یہ باتیں تُجھے اِس لِئے لِکھتا ہُوں۔

15 کہ اگر مُجھے آنے میں دیر ہو تو مُجھے معلُوم ہو جائے کہ خُدا کے گھر یعنی زِندہ خُدا کی کلِیسیا میں جو حق کا سُتُون اور بُنیاد ہے کیونکر برتاؤ کرنا چاہئے۔

16 اِس میں کلام نہِیں کہ دِینداری کا بھید بڑا ہے یعنی وہ جو جِسم میں ظاہِر ہُؤا اور رُوح میں راستباز ٹھہرا اور فرِشتوں کو دِکھائی دِیا اور غَیرقَوموں میں اُس کی منادی ہُوئی اور دُنیا میں اُس پر اِیمان لائے اور جلال میں اُوپر اُٹھایا گیا۔

26/04/2025

زبُور
باب 88

اَے خُدا میری نجات دینے والے خُدا! میَں نے رات دِن تیرے حضور فریاد کی ہے۔

2 میری دُعا تیرے حضُور پہنچے۔ میری فریاد پر کان لگا۔

3 کیونکہ میرا دِل دُکھوں سے بھرا ہے۔اور میری جان پاتال کے نزدِیک پہنچ گئی ہے۔

4 میَں گور میں اُترنے والوں کے ساتھ گِنا جاتا ہُوں۔میَں اُس شخص کی مانند ہُوں جو بالُکل بے کس ہو۔

5 گویا مقتولوں کی مانند جو قبر میں پڑے ہیں مُردوں کے درمیان ڈال دیا گیا ہوں جِنکو تُو پھِر کبھی یاد نہیں کرتا۔ اور وہ تیرے ہاتھ سے کاٹ ڈالے گئے۔

6 تُو نے مجھے گہراؤ میں۔ اندھیری جگہ میں۔ پاتال کی تہ میں رکھا ہے۔

7 مجھ پر تیرا قہر بھاری ہے۔ تُو نے اپنی سب مُوجوں سے مجھے دُکھ دُیا ہے ۔

8 تُو نے میر ے جان پہچا نو ں کو مجھُ سے دوُر کر دیا۔ تُو نے مجھےُ اُنکے نزدیک گھَنو نا بنا دِیا ۔

9 میر ی آ نکھ دُکھ سے دُھند لا چلی ۔ اَے خُدا وند!میُں نے ہر روز تجھُ سے دُعا کی ہے ۔مَیں نے اپنے ہا تھ تیری طرف پھیلائے ہیں ۔ کیا تُو مرُدوں کو عجا ئب دِکھا ئے گا ؟ کیا جو مرگئے ہیں ۔ اُ ٹھکر تیر ی تعر یف کر ینگے ؟ کیا تیر ی شفقت کا چر چا گو ر میں ہو گا یا تیر ی وفا داری کا جہنم میں ؟

10

11

12 کیا تیر ے عجا ئب کو اندھیرے میں پہچا نینگے اور تیر ی صداقت کو فر امو شی کی سر زمین میں؟

13 پر اَے خُداوند !میں نے تیری دُہا ئی دی ہے اور صُبح کو میر ی دُعا تیر ے حُضور ُپہُنچے گی۔

14 اَے خُدا وند !تُو کیوں میری جان کو تر ک کرتا ہے ؟ تُو اپنا چہر ہ مجھ سے کیو ں چھپاتا ہے؟

15 میَں لڑکپن سے ہی مُصیبت زدہ اور قریبُ المو ُت ہو ں ۔مَیں تیرے ڈر کے ما رے حو اس با ختہ ہو گیا ۔

16 تیرا قہر شدِ ید مجھ پر آ پڑا ۔تیر ی دہشتُ نے میرا کام تما م کر دیا۔

17 اُس نے دِن بھر سیَلاب کی طرح میرا اِحاطہ کیا۔ اُس نے مجھے با لکل گھیر لیا۔

18 تُو نے دوست واحبا ب کو مجھ سے دور کیا ۔اورمیرے جان پہچا نوں کو اندھیرے میں ڈال دِیا ہے۔

24/04/2025
I have reached 2K followers! Thank you for your continued support. I could not have done it without each of you. 🙏🤗🎉
07/01/2025

I have reached 2K followers! Thank you for your continued support. I could not have done it without each of you. 🙏🤗🎉

With Nomi Sher – I just got recognised as one of their top fans! 🎉
05/11/2024

With Nomi Sher – I just got recognised as one of their top fans! 🎉

" بیگانہ زُبانیں "1- نبی  کی معرفت کیا گیا یہوواہ باپ کا  وعدہ ۔یسعیاہ 28:11  وہ بیگانوں  لبوں اور اجنبی زبان سے ان لوگو...
31/10/2024

" بیگانہ زُبانیں "

1- نبی کی معرفت کیا گیا یہوواہ باپ کا وعدہ ۔

یسعیاہ 28:11
وہ بیگانوں لبوں اور اجنبی زبان سے ان لوگوں سے کلام کریگا۔

2- مسیح نے فرمایا کہ ایمان لانے والوں کے درمیان ۔
یہ معجزے ہوں گے ۔
نئی نئی زبانیں بولیں گے ۔
اور اُس نے اُن سے کہا کہ تُم تمام دُنیا میں جا کر ساری خلق کے سامنے اِنجِیل کی مُنادی کرو۔ جو اِیمان لائے اور بپتِسمہ لے وہ نجات پائے گا اور جو اِیمان نہ لائے وہ مُجرِم ٹھہرایا جائے گا۔ اور اِیمان لانے والوں کے درمِیان یہ مُعجِزے ہوں گے۔ وہ میرے نام سے بدرُوحوں کو نِکالیں گے۔
نئی نئی زبانیں بولیں گے۔
مرقس 16‏:15‏-18

3- غیر زبانیں وہ نعمت ہے جو صرف روح القدس بانٹتا ہے ۔

نِعمتیں تو طرح طرح کی ہیں مگر رُوح ایک ہی ہے۔
۱-کُرِنتھِیوں 12‏:4
کیونکہ ایک کو رُوح کے وسِیلہ سے حِکمت کا کلام عِنایت ہوتا ہے اور دُوسرے کو اُسی رُوح کی مرضی کے مُوافِق عِلمِیّت کا کلام۔ کِسی کو اُسی رُوح سے اِیمان اور کِسی کو اُسی ایک رُوح سے شِفا دینے کی تَوفِیق۔
کِسی کو مُعجِزوں کی قُدرت۔ کِسی کو نبُوّت ۔ کِسی کو رُوحوں کا اِمتِیاز ۔
کِسی کو طرح طرح کی زُبانیں ۔
کِسی کو زُبانوں کا تَرجُمہ کرنا۔
۱-کُرِنتھِیوں 12‏:8‏-10

4- بیگانہ زُبانیں اِیمان داروں کے لِئے نہیں بلکہ بے اِیمانوں کے لِئے نِشان ہیں
۱-کُرِنتھِیوں 14‏:22

5- غیر زبانیں بولنے والا خدا سے بھید کی باتیں کرتا ہے ۔
جو بیگانہ زُبان میں باتیں کرتا ہے وہ آدمِیوں سے باتیں نہیں کرتا بلکہ خُدا سے اِس لِئے کہ اُس کی کوئی نہیں سمجھتا حالانکہ وہ اپنی رُوح کے وسِیلہ سے بھید کی باتیں کہتا ہے۔
۱-کُرِنتھِیوں 14‏:2
کیونکہ جو بیگانہ زُبان میں باتیں کرتا ہے وہ آدمِیوں سے باتیں نہیں کرتا بلکہ خُدا سے اِس لِئے کہ اُس کی کوئی نہیں سمجھتا حالانکہ وہ اپنی رُوح کے وسِیلہ سے بھید کی باتیں کہتا ہے۔ لیکن جو نبُوّت کرتا ہے وہ آدمِیوں سے ترقّی اور نصِیحت اور تسلّی کی باتیں کہتا ہے۔
۱-کُرِنتھِیوں 14‏:2‏-3
دو طرح کے آدمی نظر آرہے ہیں ۔
1- بیگانہ زبان بولنے والا
جو آدمیوں سے باتیں نہیں کرتا
جو خدا سے باتیں کرتا ہے
جو اپنے روح کے وسیلہ سے خدا سے بھید کی باتیں کرتا ہے
جس کی باتیں کوئی آدمی نہیں سمجھتا خدا سمجھتا ہے
2- نبوت کرنے والا
جو آدمیوں سے باتیں کرتا ہے ۔
جو آدمیوں سے ترقی کی باتیں کرتا ہے
جو آدمیوں سے نصیحت کہتا ہے
جو آدمیوں سے تسلی کی باتیں کہتا ہے

28/10/2024

Address

Lahore

Telephone

+923410045011

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sumaira Amjad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share