Tanzeem-ul-Madaris Office

Tanzeem-ul-Madaris Office مدارس اھل سنت کی مساعی میں ھم آہنگی اور ھمہ جہتی پیدا کرنے کا مشترکہ پلیٹ فارم

16/01/2026
16/01/2026

یاد دھانی
عالمیہ دوم کے تحقیقی مقالات وصولی یا جمع کروانے کی آخری تاریخ 27 رجب المرجب
کل 17 جنوری ہفتہ کو 27 رجب ہے

تنظیم المدارس کے تحت لاکھوں دینی طلبہ کے امتحانات کا آغاز: اسلام آباد ( پریس ریلیز )15 جنوری 2026ء مدارس دینیہ کے اہم ...
15/01/2026

تنظیم المدارس کے تحت لاکھوں دینی طلبہ کے امتحانات کا آغاز:
اسلام آباد ( پریس ریلیز )15 جنوری 2026ء

مدارس دینیہ کے اہم تعلیمی بورڈ اور اہل سنت و جماعت کے مدارس دینیہ کے قدیم و عظیم نیٹ ورک تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے تحت درس نظامی (عالم کورس) ایم اے عربی و اسلامیات کے سالانہ امتحانات برائے طلبہ17 جنوری 2026ء بروز ہفتہ شروع ہو رہے ہیں ۔ جب کہ طالبات کے امتحانات کا آغاز ہفتہ7۔ فروری سے ہوگا ۔ اسی طرح تخصص فی الفقہ والافتاء کے امتحان کا آغاز بھی 7۔ فروری سے ہوگا ۔ امتحانات کا یہ سلسلہ 12 فروری تک جاری رہے گا۔

شعبہ حفظ القرآن کے لاکھوں طلبہ و طالبات کے امتحانات کا سلسلہ 14 رجب المرجب سے شروع ہو چکا ہے جو بلا توقف 14 شعبان المعظم تک جاری رہے گا۔ حفظ القرآن کے امتحانات علاقائی سطح پر حسب موقع ضلعی و مقامی قائدین کی مشاورت سے طے شدہ شیڈول کے مطابق ایک ماہ تک جاری رہتے ہیں ، جہاں متعین کردہ امتحانی عملے کے اساتذہ کرام مدارس و جامعات میں قائم امتحانی سنٹروں میں طلبہ سے زبانی امتحان لیتے ہیں ۔

امسال ان امتحانات میں3 لاکھ64ہزار 628 طلبہ و طالبات حصہ لے رہے ہیں، جو سال 2025ء کی تعداد کے مقابلہ میں (6 فیصد) اضافہ ہے۔ چونکہ حفظ القرآن کا امتحانی سلسلہ مسلسل جاری رہتا ہے اس اعتبار سے ان شاء اللہ یہ تعداد چار لاکھ سے متجاوز ہو گی ۔ درس نظامی ، تجوید و قرأت اور تخصص فی الفقہ والافتاء کے امتحانات کے لیے مجموعی طور پر 21655 افراد پر مشتمل امتحانی عملہ ( مرد و خواتین) خدمات سر انجام دے گا۔فیلڈ عملہ کے معاونین اس کے علاوہ ہیں ۔

مختلف درجات و شعبہ جات کے ان امتحانات میں شامل لاکھوں طلبہ و طالبات کے لیے ملک بھر میں ساڑھے چار ہزارکے قریب امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں ۔ شعبہ حفظ القرآن کے مراکز کی تعداد کو اس میں شمار کیا جائے تو وہ اس سے کئی گنا زائد ہے، کیونکہ دور دراز دیہاتی و پہاڑی علاقوں کے چھوٹے بچوں کو بڑے امتحانی سنٹر میں آنے کی زحمت سے بچانے کے لیے اسی ادارے کو امتحانی سنٹر قراردیا جاتا ہے، ایسے امتحانی مراکز دس ہزار سے زائد ہیں۔

الحمد للہ العظیم! تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے خدام کی کاوشوں سے تنظیم المدارس کے امتحانی بورڈ نے گزشتہ کئی سالوں سے آن لائن داخلہ جات اور رول نمبر سلپوں کے اجراء کا سلسلہ بھی شروع کیا ہوا ہے جو روز افزوں ترقی کر رہا ہے اور کامیاب جا رہا ہے۔ آن لائن داخلہ جات اور رول نمبر سلپس کا اجراء صرف مدارس کے ذمہ داران کو خفیہ کوڈ کے ذریعے حاصل کرنے کا اختیار دیا گیا۔

شعبہ امتحانات کی فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق امسال امتحانات میں ملک بھر میں (بشمول آزاد کشمیر گلگت بلتستان ) قائم اہل سنت کے مدارس دینیہ کے سالانہ امتحانات کے لیے جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ مکمل انتظام ومیکنزم تیار کیا گیا ہے، امتحانی نظم کو برقرار رکھنے اور قواعد وضوابط کی پابندی کا جائزہ لینے کے لیے مرکزی وصوبائی عہدیداران ، چیئر مین وممبران امتحانی بورڈ اور مجلس عاملہ کے اراکین پر مشتمل علاقائی صوبائی اور ملکی سطح پر انسپیکشن ٹیموں ( جائزہ و معائنہ ٹیموں ) کا مکمل اہتمام کیا گیا ہے۔

ایڈمن شعبہ تعلقات عامہ

14/01/2026

طالبات کی رول نمبر سلپیں بذریعہ ڈاک روانہ کی جا رہی ہیں ، آفیشل ویب سائٹ کے آن لائن پورٹل پہ بھی جاری کر دی گئی ہیں ۔ ایڈمن

مرکزی دفتر تنظیم المدارس میں وزراء و اعلیٰ سرکاری حکام کا دورہ  چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان اور  وزیرِ صحت پنج...
13/01/2026

مرکزی دفتر تنظیم المدارس میں وزراء و اعلیٰ سرکاری حکام کا دورہ

چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان اور وزیرِ صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ تنظیم المدارس اہلِ سنت پاکستان کے ہیڈ آفس لاہور کا دورہ کیا اس موقع پر اُن کے ہمراہ ہوم سیکرٹری پنجاب ، سیکرٹری اوقاف پنجاب اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔

مرکزی دفتر پہنچنے پر ناظم اعلیٰ تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان صاحبزادہ محمد عبد المصطفیٰ ہزاروی نے خیر مقدم و پر تپاک استقبال کیا ، اس دوران معزز مہمانوں کو مرکزی دفتر کے مختلف شعبہ جات ( مالیات، الحاق، امتحانی نظام ، سکریسی سسٹم ، اسناد کی پرنٹنگ ، کلیریکل سٹاف اور آئی ٹی و شعبہ کمپیوٹرز ) کا تفصیلی جائزہ و معائنہ کرایا گیا۔

دورے کے دوران سرکاری حکام نے تنظیم المدارس کے مربوط سسٹم ، شفاف اور مؤثر نظام کی تعریف کی ، خاص طور پر امتحانات کے انعقاد اور طلبہ و طالبات کے رزلٹس کی بروقت ترسیل کو سراہا۔ جدید و عصری سہولیات سے آراستہ میٹنگ ہال کا بھی وزٹ کروایا گیا ۔ مہمانان گرامی نے تنظیم المدارس کی قیادت و انتظامیہ کی کارکردگی کو قدر کی نگاہ سے دیکھا اور بے حد سراہا ۔

آخر میں معزز مہمانوں نے دینی اداروں کے ساتھ حکومتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ، جب کہ ناظم اعلیٰ تنظیم المدارس نے مہمانان گرامی کے دورے اور حوصلہ افزا کلمات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
ایڈمن
شعبہ تعلقات عامہ

12/01/2026
التماس 03335113548پہ صرف وٹس ایپ ٹیکسٹ میسج کے ذریعے رابطہ فرمائیں
10/01/2026

التماس
03335113548
پہ صرف وٹس ایپ ٹیکسٹ میسج کے ذریعے رابطہ فرمائیں

08/01/2026

شعبہ مالیات
سالانہ الحاق فیسوں کی عدم ادائیگی پر رول نمبر سلپ روک لی جاتی ہیں
بقایا جات والے منتظمین اس کو بھی مدنظر رکھیں۔ ایڈمن

Address

7, 8-Ravi Park-Ravi Rode
Lahore

Opening Hours

Monday 08:00 - 16:00
Tuesday 08:00 - 16:00
Wednesday 08:00 - 16:00
Thursday 08:00 - 16:00
Friday 08:00 - 12:00
Saturday 08:00 - 16:00

Telephone

+924237731045

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tanzeem-ul-Madaris Office posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Tanzeem-ul-Madaris Office:

Share