Syed Irfan Ahmad Shah Iraqi Owaisi Almaroof Nanga Mast Majzoob

Syed Irfan Ahmad Shah Iraqi Owaisi Almaroof Nanga Mast Majzoob Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Syed Irfan Ahmad Shah Iraqi Owaisi Almaroof Nanga Mast Majzoob, Religious Center, https://maps. app. goo. gl/NV2bk5n8kusCGN 796, Lahore.
(1)

اَلَاۤ اِنَّ اَوْلِیَآءَ اللّٰهِ لَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ یَحْزَنُوْنَ۔الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ كَانُوْا یَتَّقُوْنَ
سنو! بے شک اللہ کے دوستوں اولیاء پر نہ کوئی خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔
یہ وہ لوگ ہیں جو ایمان لائے اور تقویٰ اختیار کیے رہے۔ سید عرفان احمد شاہ عرصہ تیرہ سال تک عالم مجذوبی میں رہے ہر رات کسی نہ کسی روحانی بزرگ سے ملاقات ہوتی اور وہ شاہ صاحب کی روحانی تربیت فرماتے آپ رات کو چلتے دن کو بیٹھے رہتے وہاں داتا دربار میں پولیس چوکی بن گئی آپ اکثر خواجہ غریب نواز کے ہجرے کے سامنے بیٹھے رہتے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سید عرفان احمد شاہ المعروف نانگا مست کی والد ہ ماجدہ امام بری سرکار اسلام آباد کے پاس ایک قصبہ نو رپور شاہاں میں رہائش پذیر تھیں ۔راستے میں بڑا جنگل پڑتا تھا۔والدہ محترمہ کو راستے میں ایک بزرگ ملتے وہ والدہ محترمہ کو ایک لیموں دیتے جس کی تاثیر یہ تھی کہ گرمیوں میں پانی میں ڈالنے سے پانی ٹھنڈا اور میٹھا ہو جاتا تھا۔والدہ محترمہ اور جن لوگوں نے لیموں کا پانی پیا وہ بھی پانی کی یہی تاثیر بیان کرتے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وہ بزرگ والدہ محترمہ کو فرماتے تھے کہ آپ کے ہاں ایک مست مجذوب بچہ پیدا ہو گا ۔تین سال تک اس کو گود میں کھلانا اور اس کے بعد اس کو کسی درگا ہ میں دے آنا ۔مائی صاحبہ نے کہا کہ میرے شوہر کے آباؤاجداد بھی یہی ذکر کرتے ہیں11اگست 1973ء کو سید ممتاز احمد شاہ کے سادات گھرانے نور پور شاہاں اسلام آبادمیں سید عرفان احمد شاہ کی ولادت ہوئی پورے خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی بچہ دیکھنے میں چاند کا ٹکڑا اور پورے خاندان کی آنکھوں کا تارا تھا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی عمر دو ماہ تھی کہ والدہ محترمہ آپ کو جھولے میں لِٹا کر اپنے کام میں مصروف تھیں کہ ملازمہ نے آکر بتا یا کہ جھولا ہل رہا ہے اور جھولے سے شاہ صاحب غائب ہیں ۔جب پورے گھر کی تلاشی لینے پر کچھ معلوم نہ ہوا توتلاش کادائرہ گاؤں کی سرحدوں تک پہنچنے میں چند منٹ ہی لگے اورنور پو ر شاہاں میں شور برپا ہو گیا کہ سادا ت کے بچے کو کوئی اٹھا کر لے گیا ہے ۔تلا ش کے بعد گاؤں سے تھوڑی دور کوؤوں کا شور تھا وہاں سے بچہ مل گیا جس کے ہاتھ پاؤں مڑے ہوئے تھے یہ بات پورے علاقے میں مشہور ہو گئی کہ بچے کو جنات اٹھا کر لے گئے تھے ۔بچے کو دم کروانے کے لیے بہت سارے امام مسجدوں کے پاس لے کر گئے ۔جو بھی امام مسجد دم کرتا اس کے ہاتھ پاؤں بھی اسی طرح مڑ جاتے جیسے ہی بچے کو وہاں سے دور لے جاتے امام مسجد کے ہاتھ پاؤں ٹھیک ہو جاتے ۔آخر کار والد ہ محترمہ شاہ صاحب کو سید غلام محی الدین المعروف پیر بابو جی گولڑہ شریف کے پاس لے کر گئیں اور دم کرنے کا کہا پیر بابو جی نے شاہ صاحب کو دیکھااور کہا کہ شاہ صاحب کو کوئی دم نہیں کر سکتا اور وہاں تمام لوگوں کو بتا یا کہ کبھی بھی یہ مائی صاحبہ شاہ صاحب کو دم کروانے کے لیے آئے تو شاہ صا حب کو ئی دم نہ کرے پیر بابو جی سرکار نے فرمایا کہ شاہ صاحب کو گھر لے جا کر سفید تولیے میں لپیٹ کر رکھ دیں صبح تک ہاتھ پاؤں خود بخود ٹھیک ہو جائیں گے اوراگلی صبح اسی طرح ہی ہوا ۔اس واقعہ کی شہرت دور دور تک پہنچ گئی جس کسی کو بھی آسیب ہوتا تو وہ سید عرفان احمد شاہ صاحب کا پہنا ہوا کوئی کپڑا لے جاتا تو اس کا آسیب دور ہو جاتا ۔

https://dailypakistan.com.pk/Columnist/759

17/08/2026

13/08/2026

゚ ゚viralシ

حاضری حضرت سید علی بن عثمان ہجویری داتا گنج بخش فیض عالم سرکارؒمرشد کریم سید عرفان احمد شاہ عراقی اویسی المعروف نانگا مس...
13/08/2026

حاضری حضرت سید علی بن عثمان ہجویری داتا گنج بخش فیض عالم سرکارؒ
مرشد کریم سید عرفان احمد شاہ عراقی اویسی المعروف نانگا مست مجذوب معراج دین سرکار نے اپنی سالگرہ کے موقع پر گنج بخش فیض عالم سرکارؒ کے دربار شریف پر لنگر تقسیم کیا اور پاکستان، افواجِ پاکستان اور تمام مریدین و عقیدت مندوں کے لیے خصوصی دعا فرمائی

11 اگست کو مرشد کریم سید عرفان احمد شاہ عراقی اویسی المعروف نانگا مست مجذوب معراج دین سرکار کی سالگرہ کی پُروقار تقریب آ...
12/08/2026

11 اگست کو مرشد کریم سید عرفان احمد شاہ عراقی اویسی المعروف نانگا مست مجذوب معراج دین سرکار کی سالگرہ کی پُروقار تقریب آستانہ عالیہ اویسیہ عرفانیہ میں عقیدت و محبت کے ساتھ منائی گئی۔
جس میں تمام مریدین اور عقیدت مندوں نے بھرپور شرکت کی۔
اللہ تعالیٰ مرشد کریم کا سایۂ شفقت ہم سب پر ہمیشہ قائم رکھے اور صحت و سلامتی کے ساتھ عمرِ خضر عطا فرمائے۔ آمین

゚ ゚viralシ

11/08/2026

Murshad Syed Irfan Ahmad Shah Nanga Mast Majzoob Miraj Deen Sarkar

صحافت کی دنیا کے دو روشن اور معتبر نام چیف ایڈیٹر "روزنامہ پیغام لاہور" سید محمد منیر جیلانی اور سینئر صحافی و چیف ایڈیٹ...
10/08/2026

صحافت کی دنیا کے دو روشن اور معتبر نام چیف ایڈیٹر "روزنامہ پیغام لاہور" سید محمد منیر جیلانی اور سینئر صحافی و چیف ایڈیٹر" روزنامہ سیادت بہاولپور" محترم ہمایوں گلزار نے آشیانۂ سادات، الغنی ہاؤس میں چیف ایڈیٹر روزنامہ رات سید عرفان احمد شاہ سے خصوصی ملاقات کی۔سنیر لیڈران کو آپنی بائیو گرافی پر لکھی گئی کتاب سید عرفان احمد شاہ نانگا مست اور تحائف پیش کیے اس موقع چیف ایڈیٹر' ماھنامہ انسداد کرپشن ٹائم "محمد رضا اویسی ایڈووکیٹ ،ڈاکٹر محمد فیصل رانا ،محمد سرمد گلزار ودیگر سیاسی ۔مذہبی ،جماعتوں کے عہدے داران بھی موجود تھے
اس موقع پر پُرتکلف دیسی ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔ ملاقات میں ملکی و بین الاقوامی حالات، صحافت کے کردار، قومی سلامتی اور ملک کو درپیش اہم مسائل پر سیرحاصل گفتگو ہوئی۔ شرکائے محفل نے موجودہ چیلنجز سے نمٹنے اور ملکی مسائل کے حل کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔
اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ عوام میں ملک دشمن عناصر کے عزائم اور منفی پروپیگنڈے کے حوالے سے شعور و آگاہی پیدا کرنے کے لیے مؤثر مہم چلانے کی ضرورت ہے، تاکہ قومی یکجہتی، امن اور ملکی سلامتی کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
سید عرفان احمد شاہ نے دفاعی معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی اور ملکی دفاع کے معاملات میں اتحاد، یکجہتی اور قومی مفاد کو ہمیشہ مقدم رکھا جانا چاہیے۔ انہوں نے دفاعی معاہدے کے مخالفین کو بھی کڑے الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ قومی مفادات کے تحفظ کے لیے مثبت اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ملاقات کے اختتام پر باہمی محبت، اخوت اور صحافتی رفاقت کے جذبے کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

10/08/2026
05/08/2026

Address

Https://maps. App. Goo. Gl/NV2bk5n8kusCGN 796
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Syed Irfan Ahmad Shah Iraqi Owaisi Almaroof Nanga Mast Majzoob posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to Syed Irfan Ahmad Shah Iraqi Owaisi Almaroof Nanga Mast Majzoob:

Shortcuts

Share