14/07/2026
اظہارِ تشکر
بسم اللہ الرحمن الرحیم
میں ان تمام نوربخشی بھائیوں، دوستوں، احباب اور عقیدتمندوں کا از تہہِ دل شکر گزار ہوں جنہوں نے جامع مسجد شاہ سید محمد نور بخش، بنک سٹاپ، لاہور کی توسیع اور فنشنگ کے مبارک کام میں دل کھول کر مالی، عملی اور اخلاقی تعاون فرمایا، اور مسلسل اس کارِ خیر میں حصہ لے رہے ہیں۔
خصوصاً میں شیف فدا حسین مچلو ، شیف ہدایت کھانے ، شیف محمد الیاس مچلوی ،شیف محمد اسحاق ہلدی اور شیف محمد اشرف چھوربٹ صاحب کا بے حد ممنون ہوں، جنہوں نے اپنی قیمتی مصروفیات میں سے وقت نکال کر مسجد کے لیے چندہ جمع کرنے میں بھرپور محنت اور اخلاص کے ساتھ تعاون کیا اور مزید کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔
میں تمام عطیہ دینے والوں، چندہ جمع کرنے والوں اور ان تمام حضرات کے لیے دعا گو ہوں جو اس بابرکت منصوبے میں دن رات عملی طور پر محنت کر رہے ہیں۔ اللہ رب العزت ان کے عطیات، صدقات، وقت، محنت اور ہر قسم کے تعاون کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، انہیں بہترین دنیاوی و اخروی اجر عطا فرمائے، اور شریعتِ مطہرہ کے مطابق ان کی تمام جائز دلی تمناؤں، آرزوؤں اور حاجتوں کو بحقِ پنجتنِ پاک پورا فرمائے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہمیشہ نیکی، خیرات، صدقۂ جاریہ اور دینی خدمات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے، ہماری اس کاوش کو اپنی رضا کا ذریعہ بنائے، اور اس مسجد کو تا قیامت دینِ اسلام کی خدمت، عبادت اور اشاعتِ خیر کا مرکز بنائے۔
آمین یا رب العالمین۔
احمد علی عارف جامع مسجد شاہ سید محمد نور بخش بنک سٹاپ، لاہور