25/02/2026
جبل احد مدینہ منورہ کا ایک تاریخی و مقدس پہاڑ ہے، جس سے نبی کریم ﷺ نے محبت کا اظہار فرمایا: "احد ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم احد سے محبت کرتے ہیں"۔ یہ جنت کے پہاڑوں میں سے ایک ہے۔
اس کی چوٹی پر ایک بار نبی ﷺ کے ساتھ حضرت ابوبکر، عمر اور عثمان رضی اللہ عنہم موجود تھے تو احد نے خوشی سے لرزہ کیا، جس پر آپ ﷺ نے فرمایا: "اے احد! ٹھہر جا، تجھ پر ایک نبی، ایک صدیق اور دو شہید ہیں"۔
اس پہاڑ کے دامن میں غزوہ احد کے مشہور شہداء اور حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کا قبرستان ہے، جہاں نبی کریم ﷺ خاص طور پر تشریف لے جاتے۔
بے شک اللہ نے آپ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا ہے
صل اللہ علیہ وآلہ وسلم