Ek Ayat Ek Inqilab ایک آیت ایک انقلاب

Ek Ayat Ek Inqilab ایک آیت ایک انقلاب Daily Ayat post Quran Pak with Urdu translation.

Surah  # 2 | Ayat  # 28کَیۡفَ تَکۡفُرُوۡنَ بِاللّٰہِ وَ کُنۡتُمۡ اَمۡوَاتًا فَاَحۡیَاکُمۡ ۚ ثُمَّ یُمِیۡتُکُمۡ ثُمَّ یُح...
01/08/2021

Surah # 2 | Ayat # 28
کَیۡفَ تَکۡفُرُوۡنَ بِاللّٰہِ وَ کُنۡتُمۡ اَمۡوَاتًا فَاَحۡیَاکُمۡ ۚ ثُمَّ یُمِیۡتُکُمۡ ثُمَّ یُحۡیِیۡکُمۡ ثُمَّ اِلَیۡہِ تُرۡجَعُوۡنَ ﴿۲۸﴾
تم اللہ کے ساتھ کفر کا طرز عمل آخر کیسے اختیار کرلیتے ہو ، حالانکہ تم بے جان تھے ، اسی نے تمہیں زندگی بخشی ، پھر وہی تمہیں موت دے گا ، پھر وہی تم کو ( دوبارہ ) زندہ کرے گا ، اور پھر تم اسی کے پاس لوٹ کر جاؤ گے

Surah  # 2 | Ayat  # 27الَّذِیۡنَ یَنۡقُضُوۡنَ عَہۡدَ  اللّٰہِ مِنۡۢ بَعۡدِ مِیۡثَاقِہٖ ۪ وَ یَقۡطَعُوۡنَ مَاۤ اَمَرَ ال...
31/07/2021

Surah # 2 | Ayat # 27
الَّذِیۡنَ یَنۡقُضُوۡنَ عَہۡدَ اللّٰہِ مِنۡۢ بَعۡدِ مِیۡثَاقِہٖ ۪ وَ یَقۡطَعُوۡنَ مَاۤ اَمَرَ اللّٰہُ بِہٖۤ اَنۡ یُّوۡصَلَ وَ یُفۡسِدُوۡنَ فِی الۡاَرۡضِ ؕ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡخٰسِرُوۡنَ ﴿۲۷﴾
وہ جو اللہ سے کیے ہوئے عہد کو پختہ کرنے کے بعد بھی توڑ دیتے ہیں ، ( ٢٤ ) اور جن رشتوں کو اللہ نے جوڑنے کا حکم دیا ہے ، انہیں کاٹ ڈالتے ہیں اور زمین میں فساد مچاتے ہیں ، ( ٢٥ ) ایسے ہی لوگ بڑا نقصان اٹھانے والے ہیں

Surah  # 2 | Ayat  # 26اِنَّ اللّٰہَ لَا یَسۡتَحۡیٖۤ اَنۡ یَّضۡرِبَ مَثَلًا مَّا بَعُوۡضَۃً فَمَا فَوۡقَہَا ؕ فَاَمَّا ا...
30/07/2021

Surah # 2 | Ayat # 26
اِنَّ اللّٰہَ لَا یَسۡتَحۡیٖۤ اَنۡ یَّضۡرِبَ مَثَلًا مَّا بَعُوۡضَۃً فَمَا فَوۡقَہَا ؕ فَاَمَّا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا فَیَعۡلَمُوۡنَ اَنَّہُ الۡحَقُّ مِنۡ رَّبِّہِمۡ ۚ وَ اَمَّا الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا فَیَقُوۡلُوۡنَ مَا ذَاۤ اَرَادَ اللّٰہُ بِہٰذَا مَثَلًا ۘ یُضِلُّ بِہٖ کَثِیۡرًا ۙ وَّ یَہۡدِیۡ بِہٖ کَثِیۡرًا ؕ وَ مَا یُضِلُّ بِہٖۤ اِلَّا الۡفٰسِقِیۡنَ ﴿ۙ۲۶﴾
بیشک اللہ اس بات سے نہیں شرماتا کہ وہ ( کسی بات کو واضح کرنے کے لیے ) کوئی بھی مثال دے ، چاہے وہ مچھر ( جیسی معمولی چیز ) کی ہو ، یا کسی ایسی چیز کی جو مچھر سے بھی زیادہ ( معمولی ) ہو ، ( ٢٢ ) اب جو لوگ مومن ہیں وہ خوب جانتے ہیں کہ یہ مثال ایک حق بات ہے جو ان کے پروردگار کی طرف سے آئی ہے ۔ البتہ جو لوگ کافر ہیں وہ یہی کہتے ہیں کہ بھلا اس ( حقیر ) مثال سے اللہ کا کیا مطلب ہے؟ ( اس طرح ) اللہ اس مثال سے بہت سے لوگوں کو گمراہی میں مبتلا کرتا ہے ، اور بہت سوں کو ہدایت دیتا ہے ۔ ( مگر ) وہ گمراہ انہی کو کرتا ہے جو نافرمان ہیں ( ٢٣ )

Surah  # 2 | Ayat  # 25وَ بَشِّرِ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ اَنَّ لَہُمۡ جَنّٰتٍ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِ...
28/07/2021

Surah # 2 | Ayat # 25
وَ بَشِّرِ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ اَنَّ لَہُمۡ جَنّٰتٍ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہَا الۡاَنۡہٰرُ ؕ کُلَّمَا رُزِقُوۡا مِنۡہَا مِنۡ ثَمَرَۃٍ رِّزۡقًا ۙ قَالُوۡا ہٰذَا الَّذِیۡ رُزِقۡنَا مِنۡ قَبۡلُ ۙ وَ اُتُوۡا بِہٖ مُتَشَابِہًا ؕ وَ لَہُمۡ فِیۡہَاۤ اَزۡوَاجٌ مُّطَہَّرَۃٌ ٭ۙ وَّ ہُمۡ فِیۡہَا خٰلِدُوۡنَ ﴿۲۵﴾
اور جو لوگ ایمان لائے ہیں ، اور انہوں نے نیک عمل کیے ہیں ، ان کو خوشخبری دے دو کہ ان کے لیے ایسے باغات ( تیار ) ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ، ( ٢٠ ) جب کبھی ان کو ان ( باغات ) میں سے کوئی پھل رزق کے طور پر دیا جائے گا ، تو وہ کہیں گے ’’ یہ تو وہی ہے جو ہمیں پہلے بھی دیا گیا تھا ‘ ‘ اور انہیں وہ رزق ایسا ہی دیا جائے گا جو دیکھنے میں ملتا جلتا ہوگا ، ( ٢١ ) اور ان کے لیے وہاں پاکیزہ بیویاں ہوں گی ، اور وہ ان ( باغات ) میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے

Surah 2 | Ayat 24فَاِنۡ لَّمۡ تَفۡعَلُوۡا وَ لَنۡ تَفۡعَلُوۡا فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِیۡ وَقُوۡدُہَا النَّاسُ وَ الۡحِ...
27/07/2021

Surah 2 | Ayat 24
فَاِنۡ لَّمۡ تَفۡعَلُوۡا وَ لَنۡ تَفۡعَلُوۡا فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِیۡ وَقُوۡدُہَا النَّاسُ وَ الۡحِجَارَۃُ ۚ ۖ اُعِدَّتۡ لِلۡکٰفِرِیۡنَ ﴿۲۴﴾
پھر بھی اگر تم یہ کام نہ کرسکو ، اور یقینا کبھی نہیں کرسکو گے ، تو ڈرو اس آگ سے جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہوں گے ، وہ کافروں کے لیے تیار کی گئی ہے ۔ ( ١٩ )

Surah 2 | Ayat 23وَ اِنۡ کُنۡتُمۡ فِیۡ رَیۡبٍ مِّمَّا نَزَّلۡنَا عَلٰی عَبۡدِنَا فَاۡتُوۡا بِسُوۡرَۃٍ مِّنۡ مِّثۡلِہٖ ۪ ...
26/07/2021

Surah 2 | Ayat 23
وَ اِنۡ کُنۡتُمۡ فِیۡ رَیۡبٍ مِّمَّا نَزَّلۡنَا عَلٰی عَبۡدِنَا فَاۡتُوۡا بِسُوۡرَۃٍ مِّنۡ مِّثۡلِہٖ ۪ وَ ادۡعُوۡا شُہَدَآءَکُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ اِنۡ کُنۡتُمۡ صٰدِقِیۡنَ ﴿۲۳﴾
اور اگر تم اس ( قرآن ) کے بارے میں ذرا بھی شک میں ہو جو ہم نے اپنے بندے محمد ( صلی۔اللہ۔علیہ۔وآلہ۔وسلم ) پر اتارا ہے ، تو اس جیسی کوئی ایک سورت ہی بنا لاؤ ، اور اگر سچے ہو تو اللہ کے سوا اپنے تمام مدد گاروں کو بلالو

الَّذِیۡ جَعَلَ لَکُمُ الۡاَرۡضَ فِرَاشًا وَّ السَّمَآءَ بِنَآءً ۪ وَّ اَنۡزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً  فَاَخۡرَجَ بِ...
25/07/2021

الَّذِیۡ جَعَلَ لَکُمُ الۡاَرۡضَ فِرَاشًا وَّ السَّمَآءَ بِنَآءً ۪ وَّ اَنۡزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَخۡرَجَ بِہٖ مِنَ الثَّمَرٰتِ رِزۡقًا لَّکُمۡ ۚ فَلَا تَجۡعَلُوۡا لِلّٰہِ اَنۡدَادًا وَّ اَنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۲۲﴾
( وہ پروردگار ) جس نے تمہارے لیے زمین کو بچھونا بنایا ، اور آسمان کو چھت اور آسمان سے پانی برسایا ، پھر اس کے ذریعے تمہارے رزق کے طور پر پھل نکالے ، لہذا اللہ کے ساتھ شریک نہ ٹھہراؤ ، جبکہ تم ( یہ سب باتیں ) جانتے ہو ( ١٨ )

I wish you and your family a very joyful Eid. May Allah accept all your prayers and forgive all your faults. Eid ul Adha...
20/07/2021

I wish you and your family a very joyful Eid. May Allah accept all your prayers and forgive all your faults. Eid ul Adha Mubarak!

یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ اعۡبُدُوۡا رَبَّکُمُ الَّذِیۡ خَلَقَکُمۡ وَ الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِکُمۡ لَعَلَّکُمۡ تَتَّقُوۡنَ ﴿ۙ۲۱...
19/07/2021

یٰۤاَیُّہَا النَّاسُ اعۡبُدُوۡا رَبَّکُمُ الَّذِیۡ خَلَقَکُمۡ وَ الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِکُمۡ لَعَلَّکُمۡ تَتَّقُوۡنَ ﴿ۙ۲۱﴾
اے لوگو ! اپنے اس پروردگار کی عبادت کرو جس نے تمہیں اور ان لوگوں کو پیدا کیا جو تم سے پہلے گذرے ہیں ، تاکہ تم متقی بن جاؤ

یَکَادُ الۡبَرۡقُ یَخۡطَفُ اَبۡصَارَہُمۡ ؕ کُلَّمَاۤ اَضَآءَ لَہُمۡ مَّشَوۡا فِیۡہِ ٭ۙ وَ اِذَاۤ اَظۡلَمَ عَلَیۡہِمۡ قَ...
14/07/2021

یَکَادُ الۡبَرۡقُ یَخۡطَفُ اَبۡصَارَہُمۡ ؕ کُلَّمَاۤ اَضَآءَ لَہُمۡ مَّشَوۡا فِیۡہِ ٭ۙ وَ اِذَاۤ اَظۡلَمَ عَلَیۡہِمۡ قَامُوۡا ؕ وَ لَوۡ شَآءَ اللّٰہُ لَذَہَبَ بِسَمۡعِہِمۡ وَ اَبۡصَارِہِمۡ ؕ اِنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ ﴿۲۰﴾
ایسا لگتا ہے کہ بجلی ان کی آنکھوں کو اچک لے جائے گی ۔ جب بھی بجلی ان کے لیے روشنی کردیتی ہے ، وہ اس ( روشنی ) میں چل پڑتے ہیں ، اور جب وہ ان پر اندھیرا کردیتی ہے تو وہ کھڑے رہ جاتے ہیں ، اور اگر اللہ چاہتا تو ان کے سننے اور دیکھنے کی طاقتیں چھین لیتا ، بیشک اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے

اَوۡ کَصَیِّبٍ مِّنَ السَّمَآءِ فِیۡہِ ظُلُمٰتٌ وَّ رَعۡدٌ وَّ بَرۡقٌ ۚ یَجۡعَلُوۡنَ اَصَابِعَہُمۡ فِیۡۤ  اٰذَانِہِمۡ م...
12/07/2021

اَوۡ کَصَیِّبٍ مِّنَ السَّمَآءِ فِیۡہِ ظُلُمٰتٌ وَّ رَعۡدٌ وَّ بَرۡقٌ ۚ یَجۡعَلُوۡنَ اَصَابِعَہُمۡ فِیۡۤ اٰذَانِہِمۡ مِّنَ الصَّوَاعِقِ حَذَرَ الۡمَوۡتِ ؕ وَ اللّٰہُ مُحِیۡطٌۢ بِالۡکٰفِرِیۡنَ ﴿۱۹﴾
یا پھر ( ان منافقوں کی مثال ایسی ہے ) ( ١٦ ) جیسے آسمان سے برستی ایک بارش ہو ، جس میں اندھیریاں بھی ہوں ، اور گرج بھی اور چمک بھی ۔ وہ کڑکوں کی آواز پر موت کے خوف سے اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں دے لیتے ہیں ۔ اور اللہ نے کافروں کو گھیرے میں ( ١٧ ) لے رکھا ہے

Address

Mansoorah
Lahore
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ek Ayat Ek Inqilab ایک آیت ایک انقلاب posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share