28/09/2026
حرام کمائی اسلام میں
اسلام میں حرام کمائی سے سختی سے منع کیا گیا ہے۔ انسان کو چاہیے کہ اپنی آمدنی حلال اور پاکیزہ ذرائع سے حاصل کرے۔
حرام کمائی میں رشوت، سود، دھوکہ دہی، چوری، خیانت، ناپ تول میں کمی، جھوٹ بول کر مال کمانا اور دوسروں کا حق ناحق لینا شامل ہے۔
قرآنِ کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
"اور آپس میں ایک دوسرے کا مال ناحق طریقے سے نہ کھاؤ۔"
— سورۃ البقرہ: 188
حرام کمائی بظاہر مال میں اضافہ کر سکتی ہے، لیکن اس میں برکت نہیں ہوتی۔ مسلمان کو چاہیے کہ کم کمائے لیکن حلال کمائے، کیونکہ حلال رزق میں سکون، برکت اور اللہ تعالیٰ کی رضا ہے۔
حلال کمائی صرف آمدنی نہیں، عبادت بھی ہے۔
Usman Ansar