Striving forr Jannah

Striving forr Jannah •فکرِآخرت
•Islamic Reminders♡
•Working for Jannah♡
•Paracticing for Jannah♡
?

🙌
11/10/2022

🙌

11/08/2022

*🌸Reminder*

شیطان کی چاہت یہ ہے کہ وہ دلوں کو شفاف نہ رہنے دے، دل کی بستی الجھی رہے۔ اس کے لیے چاہے وہ فقط ایک خیال کا ہی سہارا لے۔

انسان اتنا کمزور ہے کہ وہ اس خیال کے گرداب میں پھنس جاتا ہے۔

وَقُل رَّبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ هَمَزَاتِ الشَّيَاطِينِ ﴿٩٧﴾ وَأَعُوذُ بِكَ رَبِّ أَن يَحْضُرُونِ ﴿٩٨﴾

"اور دعا کریں کہ اے میرے پروردگار! میں شیطانوں کے وسوسوں سے تیری پناه چاہتا ہوں۔اور اے رب! میں تیری پناه چاہتا ہوں کہ وه میرے پاس آجائیں۔"
-------
أَعُوذُ بِاَللَّهِ السَّمِيعِ الْعَلِيمِ مِنْ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ مِنْ هَمْزِهِ ، وَنَفْخِهِ وَنَفْثِهِ

"اللہ کی پناہ مانگتا ہوں جو ہر آواز کو سننے والا اور ہر چیز کو جاننے والا ہے،مردود شیطان کے شر سے، اس کے خطرے سے، اس کی پھونکوں سے اور اس کے وسوسے سے۔"

ہمارا مقصد حیات کیا؟ کوئی کہتا ہے لوگوں کی خدمت کرنا، کوئی کہتا ہےخوش رہنا۔۔۔ لیکن یاد رہے کہ جس نے حیات دی ہے مقصد بھی ...
20/02/2022

ہمارا مقصد حیات کیا؟

کوئی کہتا ہے لوگوں کی خدمت کرنا، کوئی کہتا ہےخوش رہنا۔۔۔

لیکن یاد رہے کہ جس نے حیات دی ہے مقصد بھی اسی کی طرف سے ہوگا۔

اور وہ ہمارے سامنے ایک خوبصورت آیت میں موجود ہے۔

سسرالی رشتوں کے ساتھ تعلقات۔۔۔۔ بہت سی خواتین کا شادی کے بعد اکثر یہ مسئلہ ہوتا ہے اور اس کے لیے میرے پاس بہت سے کیسز بھ...
20/02/2022

سسرالی رشتوں کے ساتھ تعلقات۔۔۔۔

بہت سی خواتین کا شادی کے بعد اکثر یہ مسئلہ ہوتا ہے اور اس کے لیے میرے پاس بہت سے کیسز بھی آتے ہیں کہ نند لائف میں interfere کرتی ہے ساس ہر وقت نظر رکھتی ہیں اور طعنے دیتی ہیں۔

اور میں اس سے سو فیصد agree بھی کروں گی کہ ہمارے معاشرے میں ایسے مسائل ہیں یقیناً سب ایسے نہیں لیکن اکثریت ہے۔ اب اس کا کیا حل ہے؟ ساس کو کیسے ٹھیک کیا جائے؟ میرا رویہ کیسا ہونا چاہیے؟

ان کا کیا کیا جائے اس پر ہم پھر کبھی بات کرسکتے ہیں۔ اصل سوال ہے ہم کیا کریں؟؟

تو اس کا جواب میں ایک آیت سے دوں گی۔

ادفع بالتی ھي احسن
برائی کو اچھائی سے مٹاؤ۔ (سورہ حم سجدہ ۳۴)

الفاظ ادا کرنا آسان ہیں لیکن ان پر عمل کرنا مشکل یہ میں اچھے سے جانتی ہوں لیکن یہ ناممکن نہیں ہے۔ کبھی بھی ہم برائی کو برائی سے نہیں مٹا سکتے۔ جس حد تک ممکن ہو اور شرعاً جائز ہو اتنا اچھا معاملہ کرنے کی کوشش کریں۔ اس کا فائدہ کیا ہوگا؟

۱- آپ اپنے آپ کو ان کے Level سے بہت بلند کر لیں گے۔
۲- آپ جب مستقبل میں اپنے ماضی کو یاد کریں گے تو آپ کا ضمیر مطمئن ہوگا کیونکہ یاد رکھیں اگر الله تعالٰی ان کے اعمال کو دیکھ رہے ہیں تو آپ کے بھی دیکھ رہے ہیں اور اس کا پورا پورا حساب دیا جائے گا۔

ایک اور بہت خوبصورت آیت ہے جو حوصلے کو بڑھاتی ہے۔

وَجَعَلۡنَا بَعۡضَكُمۡ لِبَعۡضٍ فِتۡنَةً ؕ اَتَصۡبِرُوۡنَ‌ۚ وَكَانَ رَبُّكَ بَصِيۡرًا۔
ہم نے تم میں سے بعض کو بعض کے لیے فتنہ بنایا۔ کیا تم صبر کرتے ہو؟ اور تمہارا رب سب دیکھنے والا ہے۔ (سورہ الفرقان ۲۰)

کتنی ہی پیاری آیت ہے❤️
الله نے کچھ لوگ ہمارے لیے فتنہ بنائے ہیں تو اب الله کے سوال پر ہم یہ کہیں گے کہ یا رب ہم صبر کریں گے۔ ❤️

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه و سلم"مِنْ حُسْنِ إسْلَامِ الْمَرْء...
20/02/2022

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه و سلم

"مِنْ حُسْنِ إسْلَامِ الْمَرْءِ تَرْكُهُ مَا لَا يَعْنِيهِ".

حَدِيثٌ حَسَنٌ، رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ [رقم: 2318]

“آدمی کے اسلام کی خوبی یہ ہے کہ وہ ایسی چیزوں کو چھوڑ دے جو اس سے غیر متعلق ہوں۔”

ہماری زندگیوں میں بہت سے مسائل صرف اس لیے آتے ہیں کیونکہ ہم ہر وقت ایسے معاملات میں involve رہتے ہیں جن کا ہم سے کوئی تعلق نہیں مثال کے طور پر دو لوگ بات کر رہے ہوں اور ہم کچھ دیر بعد ان کے ساتھ جا کر بیٹھیں وہ آپس میں اپنی گفتگو جاری رکھیں تو ہم ان سے پوچھنے لگ جائیں کیا بات ہو رہی ہے؟ کس کی بات ہو رہی ہے؟؟

یہ ایک چھوٹی سی بات ہے جو generally mannerisms کے خلاف ہے۔ اگر ہم بڑے معاملات کی بات کریں تو وہ تو اور بھی بڑے مسئلے بن جاتے ہیں۔ اس لیے ہمیشہ ایسی باتوں سے گریز کریں جن کا آپ سے تعلق نہ ہو۔ دوسروں کی privacy کا احترام کریں۔ یہی ہمارا دین ہمیں سیکھاتا ہے۔خاص طور پر میری بہت سے ایسی بہنیں جو شادی شدہ ہیں ان کے لیے یہ خاص نصیحت ہے کہ آپ کے ساتھ رہنے والے ہر فرد کی زندگی کے معاملات کی خبر رکھنا آپ کے لیے ضروری نہیں ہے۔ میں نے بہت سی بہنوں میں یہ مسئلہ دیکھا ہے کہ وہ بلا ضرورت اپنی جیٹھانی یا دیورانی کی پرسنل لائف میں involve ہونے کی کوشش کرتی رہتی ہیں جو کہ بہت سے مسائل کی وجہ بنتی ہے۔

اس لیے۔۔

خود بھی سکون سے زندگی گزاریں اور لوگوں کو بھی گزارنے دیں۔

جب ہم لایعنی چیزوں کو چھوڑ دیں گے تب ہی ہماری سوچ اور فکر productive کاموں میں لگے گی۔

19/02/2022

Get your names registered with Allah & His angels! 🌟

Record a small clip of your recitation and upload to twitter, Facebook and Instagram using the following hashtags:




On the day of Qiyyamah, the world will see that you were with those who tried to spread the message of Qur'an while people danced on music of shaytaan.

FOR SISTERS: Please upload a video of your favourite Qaari with all hashtags.

Non mehram is still non mehram even if he/she is your fiance (before Nikah), cousin, teacher, class fellow, group fellow...
09/02/2022

Non mehram is still non mehram even if he/she is your fiance (before Nikah), cousin, teacher, class fellow, group fellow, university fellow, colleague ...& the restrictions applied by Shria'a are same for all 🌸
Please try to understand this

اگر آپ اپنے جینڈر کے ساتھ بھی کچھ وقت گزاریں تو کم از کم اس کی عادت ضرور ہو جائے گی۔
کیا ایسا نہیں ہے ؟؟

پھر آپ نے یہ گمان کیسے کر لیا کہ opposite gender کے ساتھ بات کریں، وقت گزاریں اور آپ کو اسکی عادت نہ ہو یا وہ انسان اچھا نہ لگے جب کہ اس میں مختلف فیکٹرز بھی involve ہوں:

✨Harmonal changes at young age
✨A natural attraction between opposite gender (about which no one can deny)
✨Shaitan beautifies them for one another

شیطان کی آواز 🎙🔥Episode no. 1(Part : 2)*وَاسۡتَفۡزِزۡ مَنِ اسۡتَطَعۡتَ مِنۡهُمۡ بِصَوۡتِكَ*اور (اے شیطان !) تو بہکا لے ا...
30/01/2022

شیطان کی آواز 🎙🔥

Episode no. 1
(Part : 2)

*وَاسۡتَفۡزِزۡ مَنِ اسۡتَطَعۡتَ مِنۡهُمۡ بِصَوۡتِكَ*

اور (اے شیطان !) تو بہکا لے ان میں سے جس پر تیرا زور چلے' اپنی آواز کے ذریعے...
-----------------------------
"سردار ابلیس کی جے !"
ابلیس نے ہاتھ اٹھا کر سب کو خاموش کرایا.
"کیا کارکردگی رہی ہے تم سب کی ؟"
"سردار لوگ تو آپ کے دیوانے ہیں...منہ سے بھلے جو بھی کہیں پر کرتے صرف وہی ہیں جس سے آپ کا نام بلند ہو...دعوے کرتے ہیں خداوند بزرگ کی محبت کے اور وفاداریاں نبھاتے ہیں آپ سے .."
ترجمان بڑھا چڑھا کر بول رہا تھا. "سردار ہمارے کارندوں نے اتنے سالوں میں جو سرتوڑ کوشش کی ہے اس کا نتیجہ آپ کے سامنے ہے کہ لوگ خداوند کے کسی بھی دین کو ماننے کو تیار نہیں...ہم نے پہلے یہودیوں کو زعم میں مبتلا کیا اور ان کو بہکایا پھر نصرانیوں کو شرک میں مبتلا کیا اور ان کو بہکایا اور ہم مسلمانوں کے اندر وہ ہر چیز ڈال دی ہے جو پچھلی امتوں میں تھوڑی تھوڑی موجود تھی."
"ہاں ہاں کوئی ایک مثال تو دو سردار کو..."
مجمعے میں کھڑے ایک معزز شخص نے کہا.
"ہوتا کچھ یوں ہے لوگ سردار کی آواز کے دیوانے ہیں... اور ہم نے سردار کی آواز یوں دنیا میں پھیلا دی ہے کہ کوئی اگر بچنا بھی چاہے تو نہ بچ سکے...اول تو لوگ بولتے ہیں خیر ہے خیر ہے خیر ہے...
پھر کوئی بچنا چاہے تو ہم اس کے آگے آگ اور کانٹوں کا دریا بچھا دیتے ہیں"
"اور علماء ؟" ابلیس ابھی تک کی کارکردگی سے متاثر نہ لگتا تھا.
"ان کو ہم نے ایک واقعہ پکڑا دیا ہے کہ جب محمد بن عبداللہ نبی خدا مدینہ کی ریاست میں گئے تھے تو وہاں کے لوگوں نے دف بجائے تھے. بس انہوں نے یہیں سے سردار کی آوقز گلی کوچوں میں سننے کا جواز بنا لیا ہے. ہمارے پاس ٹرکس کی کمی تھوڑا ہی ہے.
"اچھا ! تو ایسا کیا کمال ہے تمہاری ٹرکس میں ؟" ابلیس طنزیہ مسکرایا.
"میں خدا سے کیا گیا اپنا وعدہ نبھا رہا ہوں کہ میں اس کے آدم کو اولاد کو اپنا دیوانہ اور عاشق بنا دوں گا. میں نے دنیا سے خدا کے وجود کے تصور کو ختم کرنے کے لئے ماڈرن سائنس کو نیا رخ دیا. میں نے الحاد ' ماڈرن ازم اور سیکیولر ازم کو متعارف کروایا. میں نے لوگوں کو نبیوں اور ولیوں سے مانگنا سکھایا. میں نے علماء کو لغویات میں پڑنا سکھایا. یہ سب میں نے...میں نے کیا....
اور تم لوگوں کو ایک کام دیا گیا کہ میری آواز سب تک پہنچاؤ اور تم سب سے یہ نہ ہو سکا..." اس کی مسکراہٹ مدھم ہو گئی.
"تمہارے پاس کل آفتاب ڈھلے تک وقت ہے. مجھے اپنی کارکردگی سے آگاہ کرو....ورنہ ابلیس کی آواز دنیا تک پہنچانے کے لئے ابلیس کے بہت سے فرزند تیار ہیں...جارجیس !"
ابلیس اس کے کندھے پہ تھپکی دے کر مجلس سے نکل گیا. جارجیس سر جھکائے کھڑا تھا. وہ سردار کو متاثر نہ کر سکا تھا. سردار جتنے اعلی کارنامے سرانجام دے چکا تھا ' اسے متاثر کرنا مشکل ہی تھا....
"سردار جارجیس ! مجھے بھی سردار اعلی کی آواز سننی ہے. ایسا کیا ہے اس آواز میں کہ کروڑوں انسان اس کے دیوانے ہوئے پھرتے ہیں ؟" ایک نیا شخص جسے ابھی ہی اس مجلس کا حصہ بننے کا شرف ملا تھا ' وہ دوڑ کر جارجیس کے پاس آیا.
"تمنا تو مجھے بھی بہت ہے کہ سردار کی آواز سنوں...مگر ان کی آواز اتنی سریلی ' دل نشیں اور مسحور کن ہے کہ جو سنتا ہے وہ اپنے باقی سارے کام چھوڑ کر بس اسی کا دیوانہ ہوا رہ جاتا ہے. سردار نے فرزندان ابلیس کو اپنی آواز سنانے سے منع کیا ہے...تاکہ وہ نکمے نہ ہو جائیں...سردار کو کام کرنے والے لوگ چاہئیں...جب کہ سردار کی آواز کے دیوانے ہو جانے والے کسی کام کے نہیں رہتے....سردار کو شدید نفرت ہے ایسے لوگوں سے اور وہ قیامت کے دن بھی ان سے بے زاری کا اظہار کر دیں گے...."
-------------------
Wait for next ✨

شیطان کی آواز🎙🔥Episode no. 1(Part : 1)*وَاسۡتَفۡزِزۡ مَنِ اسۡتَطَعۡتَ مِنۡهُمۡ بِصَوۡتِكَ*اور (اے شیطان !) تو بہکا لے ان...
22/01/2022

شیطان کی آواز🎙🔥

Episode no. 1
(Part : 1)

*وَاسۡتَفۡزِزۡ مَنِ اسۡتَطَعۡتَ مِنۡهُمۡ بِصَوۡتِكَ*

اور (اے شیطان !) تو بہکا لے ان میں سے جس پر تیرا زور چلے' اپنی آواز کے ذریعے...
-----------------------------

فائر الارم جیسی آواز سے آنکھ کھلی تو اس نے بے زار ہو کر ادھر ادھر دیکھا. ایک تحقیق کے مطابق ہمارے الارم کی آواز ہمارے دماغ کو بالکل پسند نہیں ہوتی...دن کے کسی حصے میں بھی سن لیں تو بری ہی لگتی ہے....
یہ الارم کی سریلی گھنٹی اب اس کی جان نہیں چھوڑنے والی تھی سو وہ تنگ آ کر بستر سے اٹھ کر واش روم کی جانب بڑھا.
-----------
ناشتے کی میز پر ینال بیٹھی تھی اور امی ناشتہ لگا رہی تھیں. اجمیر کالج یونیفارم کی ٹائی باندھتا ہوا کرسی کھینچ کر بیٹھا.
"اے سستی میں آسکر ایوارڈ یافتہ لڑکی ! اٹھو اور کوئی گانا لگاؤ مزے دار سا.."
"شرم کرو...صبح نعتوں کا وقت ہوتا ہے...گانے سن کر نحوست مت لاؤ....اٹھو ینال...نعت چلاؤ ٹی وی پہ...." امی نے جھڑکا تو اجمیر منہ بسور کر رہ گیا. ینال نیند میں بھری اٹھی اور کر ٹی وی آن کر دیا.
دف اور بانسری کی سر کے ساتھ "تاجدار حرم" کی آواز گونجی اور امی دھیما دھیما ساتھ ہی گنگنانے لگیں....
اجمیر ناشتہ زہر مار کرنے لگا.
-----------------------
ینال کالج بس میں چڑھی تو سب لڑکیاں اس کا ہی انتظار کر رہی تھیں.
"اوئے...انکل...یہ یو ایس بی لائی ہوں میں...اسے لگائیں سپیکر پہ....اور والیوم فل کر دیں...." رائقہ نے یو ایس بی آگے پھینکی تو بس ڈرائیور نے دانت نکال کر کیچ کر لی.
کچھ ہی دیر میں بس "لال دوپٹہ" کی آواز سے گونجنے لگی.
-------------------------
بس کالج پہنچی تو اسمبلی کے لئے لائنز بن گئی تھیں. وہ جلدی سے جا کر لائن میں کھڑی ہوئی. تلاوت وغیرہ کے بعد اسمبلی اختتام کا پہنچی تو قومی ترانہ لگا دیا گیا. پیچھے صرف سر تھی اور جملے انہوں نے خود گانے تھے...خیر جیسے تیسے کر کے اسمبلی ختم ہوئی تو کلاسز اپنے رومز میں چلی گئیں.
----------------------
رات کے گہرے مہیب اندھیرے میں چند ٹمٹماتے تاروں کے سوا کچھ دکھائی نہ دیتا تھا. ایسے میں چاند کا عکس دکھاتے سیاہ سمندر کے اوپر ایک تخت لگا تھا جس پہ ایک عجیب سی ہئیت کا شخص بیٹھا تھا.دیکھنے سے معلوم نہ ہو پاتا کہ یہ کون ہے. نہ وہ انسان تھا ' نہ دیوتا....
وہ جن تھا...جسے ہم سب "ابلیس" کے نام سے جانتے ہیں. اس کا نام "عزازیل" تھا مگر اس کی ایک حرکت نے اسے ابلیس اور پھر شیطان بنا دیا......
سمندر پہ بیٹھا وہ اپنی غضب سے لال اور انتقام کے جذبوں سے بھری ہوئی آنکھیں ان سب چھوٹے شیطانوں پہ جمائے ہوئے تھا جو اپنی اپنی کارکردگی بتا رہے تھے.
-------------------
Wait for next ✨

اخلاقیات۔۔ "تم میں رسول اللہﷺ سب سے بلند اخلاق پر فائض ہیں۔ "(القرآن)
22/01/2022

اخلاقیات۔۔
"تم میں رسول اللہﷺ سب سے بلند اخلاق پر فائض ہیں۔ "
(القرآن)

اپنی بیٹیوں کو یہ سکھائیے۔۔
22/01/2022

اپنی بیٹیوں کو یہ سکھائیے۔۔

اللہ اکبر۔۔۔ !اپنا ایمان بچائیں، صرف ایک اللہ کے ہو جائیں💕
22/01/2022

اللہ اکبر۔۔۔ !
اپنا ایمان بچائیں، صرف ایک اللہ کے ہو جائیں💕

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Striving forr Jannah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share