22/05/2024
اللہ وحدہ لا شریک کی ذات نے اپنی ذات جو کہ ہر چیز پر قادر ہے اپنے مقابلہ میں شیطان لعین کو کھڑا کیاتاکہ عالم انسانیت قدرت خداوندی کو جان سکے اور شیطان کے مکروہ فریب کے باوجود خالق لم یزل کی بے نیازی کو جان سکے۔
اللہ رب العزت نے فرمایا کہ ہم نے انسان کو کمزور پیدا کیا ہے اور انسان اپنی کمزوری کی وجہ سے بہت جلد شیطان کے بہکاوے میں ا جاتا ہے اور جب شیطان کمزور ایمان والے شخص پر غالب اتا ہے تو اس کو حق اور باطل میں تمیز کرنا مشکل ہو جاتی ہے تو اپنے ایمان کی کمزوری اور اپنے باطن کی نحوست کی وجہ سے شیطان کا نمائندہ بن جاتا ہے۔
انسان صرف اپنی بد اعمالیوں کی وجہ سے خسارے میں نہیں رہتا بلکہ اللہ کے نیک صالحین بندوں کی عداوت کی وجہ سے بھی گمراہی اور خسارے میں چلا جاتا ہے۔
اگر اولیاء کرام کو تعصب اور عداوت کی نظر کے بغیر دیکھا جائے تو حضرت سلطان باہو رحمت اللہ علیہ کے خانوادہ نے دین اسلام کی اشاعت اور تبلیغ کے لیے اور ملک پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے شب و روز محنت کی ہے بالخصوص سلطان الفقر ششم سلطان محمد اصغر علی صاحب کے لخت جگر جانشین سلطان الفقر صاحبزادہ سلطان محمد علی صاحب مدظلکم العالی جو اپنی ساری زندگی دین اسلام کی حقانیت؛ اشاعت اور تبلیغ میں وقف کر رہے ہیں اور نوجوان نسل کے ایمان کو شمع ہدایت عطا فرما رہے ہیں .
جس کی زندہ اور جاوید مثال( دارالعلوم غوثیہ عزیزیہ انوار حق باہو سلطان؛ ایس بی سکولز؛ مسلم انسٹیٹیوٹ اور اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کا قیام ہے)
لاکھوں لوگ اپ سے روحانی فیوض و برکات حاصل کر رہے ہیں۔
اپ کی شخصیت دنیا بھر میں کسی تعارف کے محتاج نہیں ہے اپ کا اخلاق محبت اور شفقت ہر اس شخص پر عیاں ہے جو اپ کی صحبت سے مستفیض ہوا ہے۔
اج صاحبزادہ سلطان محمد علی صاحب؛ اپ کی بدولت پاکستان ترقی کی طرف رواں دواں ہے۔
اپ نے کھیلوں کو فروغ دیا پاکستان کی خوبصورتی اور صحراؤں کو متعارف کروایا با الفاظ دیگر اپ نے پاکستان کو بہت سے اعزازات سے نوازا ہے۔
اپ سے وابستہ لوگوں نے کبھی بھی ملک پاکستان کی سالمیت اور استحکام کو نقصان نہیں پہنچایا اپ سے وابستہ لوگ کبھی بھی انتشار کا باعث نہیں بنے ہمیشہ محبت و بھائی چارہ اور انسانیت سے ہمدردی کا ہی درس دیا انسانیت سے ہمدردی کے وتیرہ کو ہی اپنایا ۔
یہ بات ہمیشہ ہمارے ذہنوں میں رہنی چاہیےکہ تاریخ اسی بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ پاکستان اور دین اسلام کی حفاظت ہمیشہ سے علماء حق اور اولیاء کاملین نے ہی کی تھی اور اج بھی پاکستان اور دین اسلام کی حفاظت اہل حق علماء اور اولیاء کاملین ہی کر رہے ہیں اور قیامت تک کے لیے کرتے رہیں گے ۔
اور اللہ پاک نے ارشاد فرمایا جس نے میرے ولی کے ساتھ عداوت رکھی میں اس سے اعلان جنگ کرتا ہوں ۔
ذرا غور کریں کہ عداوت پسند لوگ شر پسند لوگوں کی جنگ اولیاء سے نہیں بلکہ اللہ رب العزت کی ذات سے ہے ۔
اور عیب دار شخص کو پھول سے بھی عیب نظر اتے ہیں۔
اللہ پاک ہم سب کو ہدایت عطا فرمائے ۔۔آمین۔