Asbah online Acadmy

Asbah online Acadmy Come and Learn Quran

16/10/2022

*ایک واقعہ ایک سبق*

ایک شخص حضرت ابراہیم بن ادھمؒ کے پاس آیا، نوجوان تھا، کہتا ہے .
حضرت! گناہ کا مرتکب ہوتا ہوں، چھوڑا بھی نہیں جاسکتا، ڈر بھی لگتا ہے کہ عذاب ہو گا تو کوئی طریقہ بتا دیں کہ میں عذاب سے بچ جاؤں اور گناہ بھی کرتا رہوں۔

اللہ والے بڑے دانا بینا ہوتے ہیں، دھکے نہیں دیتے، وہ محبت و پیار سے بات سمجھاتے ہیں، دل میں اتارتے ہیں، حضرت نے فرمایا، ہاں، میں تجھے طریقہ بتاتا ہوں۔ وہ بڑا خوش ہو گیا۔ بات سننے کے موڈ میں آ گیا، کہنے لگا کہ حضرت! وہ کون سا طریقہ ہے کہ میں گناہ بھی کرتا رہوں اور عذاب و سزا سے بھی بچ جاؤں۔ آپ نے فرمایا کہ بھئی:

■پہلی تجویز: تو یہ ہے کہ اگر گناہ کرنا ہی ہے تو اللہ رب العزت کی نگاہوں سے اوجھل ہو کر کر لیا کرو۔
اب وہ سوچتا رہ گیا۔ کہنے لگا، حضرت! یہ کیسے ممکن ہے کہ میں اللہ رب العزت کی نگاہوں سے اوجھل ہو کر گناہ کروں یہ تو ممکن ہی نہیں۔
■دوسری تجویز: حضرت نے فرمایا، پھر دوسری تجویز یہ ہے کہ تم رزق کھانا چھوڑ دو، اللہ سے کہہ دینا کہ نہ تمہارا کھانا کھاتا تھا اور نہ تمہاری بات مانتا تھا، اس نے کہا، حضرت! یہ کیسے ممکن ہے کہ میں کھانا چھوڑ دوں؟ میں پھر زندہ کیسے رہوں گا؟
■تیسری تجویز: حضرت نے فرمایا، پھر تیسری تجویز پیش کرتا ہوں اور وہ یہ کہ زمین و آسمان اللہ رب العزت ہی کا ملک ہے، اسی کی حکومت میں ہے اور بادشاہ کی نافرمانی اس کے ملک میں رہ کر کرنا یہ ٹھیک نہیں ہے۔ لہٰذا اس سے باہر نکل کر نافرمانی کرنا، اللہ پاک بھی قرآن پاک میں عجیب انداز سے فرماتے ہیں۔ ’’اگر تمہارے اندر استطاعت ہے کہ زمین و آسمان کے کروں سے باہر نکل سکتے ہوتو نکل کر دکھلاؤ، نکلو گے کس دلیل سےنکلو گے۔‘‘ )سورہ رحمن:33(، جیسے گھڑے کی مچھلی کدھر جائے گی کہا کہ حضرت! یہ بھی نہیں ہو سکتا۔
■چوتھی تجویز: فرمانے لگے اچھا پھر ایک طریقہ اور بتاتا ہوں وہ یہ کہ جب ملک الموت آئیں روح قبض کرنے کے لیے تو انہیں کہہ دینا کہ تھوڑا انتظار کر لو تاکہ میں توبہ کر لوں، اس نے کہا: حضرت! وہاں تو انتظار کا تصور ہی نہیں۔ ’’جب موت آتی ہے تو نہ ایک لمحہ آگے ہوتی ہے اور نہ پیچھے۔‘‘
■پانچویں تجویز: فرمایا، ایک طریقہ اور بتاتا ہوں، وہ یہ کہ جب قبر میں تم کو دفن کر دیا جائے اور اس وقت منکر نکیر آئیں تم سے سوال پوچھنے کے لیے ، تو تم کہہ دینا کہ بغیر اجازت کیوں آئے؟ اس نے کہا، حضرت! میں ان کو کیسے منع کر سکتا ہوں۔
■چھٹی تجویز: فرمانے لگے، اچھا بھئی! ایک اور طریقہ بتاتا ہوں وہ یہ کہ جب قیامت کے دن تمہارے برے عملوں کو کھولا جائے گا، اور پروردگار عالم فرشتوں کو حکم دیں گے کہ اس کو گھسیٹ کر تم جہنم میں ڈال دو تو اس وقت تم ضد کر کے کھڑے ہو جانا کہ میں تو نہیں جاتا۔ اس نے کہا کہ حضرت! میری کیا حیثیت ہے کہ فرشتوں کے سامنے ضد کر کے کھڑا ہو جاؤں، میری تو کوئی حیثیت ہی نہیں۔ اب لوہا گرم تھا اور چوٹ لگانے کا وقت تھا۔ حضرت نے فرمایا کہ اے بھائی، جب تیری حیثیت ہی کوئی نہیں تو اتنے بڑے پروردگار کی نافرمانی کیوں کرتا ہے؟

کہنے لگا، حضرت! آج سے میں گناہوں سے توبہ کرتا ہوں اور آج کے بعد وعدہ کرتا ہوں کہ اپنے اللہ کی نافرمانی نہیں کروں گا۔
اللہ تعالٰی مجھ گناہ گار سمیت ہم سب مسلمانان عالم کو حیا اور پاکدامنی کا خیال رکھنے اور بے پردگی سے بچنے کی سعادت نصیب فرماتے ہوئے عین صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائیں ..!!
آمیــن ثم آمیـــن
یا رب العالمین

10/10/2022
10/10/2022

دعا تو معجزے کا نام ہے... جب تمہیں لگے کہ زندگی کسی اندھیری غار میں کھو گئی ہے تو وہاں روشنی کی پہلی کرن دعا ہے...
دعا امید کا نام ہے... دعائیں مانگی ہوں تو ایک امید رہتی ہے کہ سب ٹھیک ہو جائے گا اور جو دعائیں قبول نہیں ہوئیں وہ رائیگاں نہیں گئیں... تمہیں اندازہ بھی نہیں کہ کب، کہاں اور کیسے وہ تمہارے راستے سے کانٹے ہٹاتی رہیں ہیں... تم یقین کے ساتھ مانگو، وہ ہر پکارنے والے کی پکار سنتا ہے ♥️‏یقین مانیے... آپ خود حیران ہونگے کہ کیسے اللہ کریم آپکی دعاؤں سے پلڑے کو پلٹتا ہے... بس صبر کیجئیے۔

07/10/2022

*🌺اعمال شب جعمہ🌺*

1⃣- *شب جمعہ میں سورة الدخان کی تلاوت*
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جو شخص جمعہ کی رات میں سورة الدخان پڑھے گا اس کی مغفرت کر دی جائے گی *(ترمذی)*
ایک روایت میں ہے کہ جمعہ کی رات میں سورة الدخان کی تلاوت کرنے والے کےلئے ستر (70) ہزار فرشتے دعاء مغفرت کرتے ہیں *(ترمذی)*
ایک دوسری روایت میں ہے کہ جنت میں اس کے لئے ایک گھر بنا دیا جاتا ہے *(المعجم الکبیر للطبرانی)*

2⃣- *شب جمعہ میں سورة یس کی تلاوت*
حدیث پاک میں ہے کہ جو شخص جمعہ کے دن یا جعمہ کی رات میں سورة یس پڑھے گا اس کی مغفرت کر دی جائے گی *(الترغیب و الترھیب)*

3⃣- *شب جمعہ میں سورہ کہف کی تلاوت*
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ جس نے جمعہ کی رات میں سورةکھف پڑھی اس کے اور بیت اللہ کے درمیان نور کی روشنی ہو جاتی ہے

4⃣- *جمعہ کی رات میں درود شریف کی کثرت*
جمعرات کی مغرب کی نماز کے بعد سے درود شریف کی جس قدر ہو سکے خوب کثرت کرے - جمعہ کی رات اور جمعہ کے دن درود شریف پڑھنے کی فضیلت بہت سی روایات میں آئی ہے
ایک روایت میں ہے کہ میرے اوپر روشن رات یعنی جمعہ کی رات اور روشن دن یعنی جمعہ کےدن میں کثرت سے درود بھیجا کرو اس لئے کہ تمہارا درود مجھ پر پیش ہوتا ہے تو میں تمہارے لئے دعا اور استغفار کرتا ہوں *(تحفةالنساء)*

5⃣- *شب جمعہ میں دعا کا اہتمام*
جمعہ کی رات قبولیت دعا کی رات ہے لہذا دعا کا خوب اہتمام کریں حضرت یعقوب علیہ السلام نے اپنے بیٹوں سے فرمایا تھا *سوف استغفر لکم ربی یعنی عنقریب میں اپنے پروردگار سے تمہارے لئے مغفرت کی دعا کرونگا* ترمذی کی حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت یعقوب علیہ السلام کی مراد یہ تھی کہ شب جمعہ کا انتظار ہے وہ آجائے تو دعا کرونگا کیونکہ وہ قبولیت کی رات ہے

6⃣- *شب جمعہ یا روز جمعہ میں موت*
شب جمعہ یا جمعہ کے دن موت آنے کی فضیلت میں احادیث و آثار مروی ہیں کہ جمعہ کی رات یا دن میں مرنے والا عذاب قبر سے محفوظ رہتا ہے حضور اکرم ﷺ نے فرمایا کہ کوئی ایک مسلمان بھی ایسا نہیں ہے جو جمعہ کے دن یا اسکی رات میں مرے مگر اللہ تعالی اسے عذاب قبر سے محفوظ رکھے گا *(مدارج النبوة)*

7⃣- *شب جمعہ میں درود خمسہ کی فضیلت*
امام شافعی رحمة اللہ علیہ کی ایک حکایت ہے کہ درود خمسہ شب جمعہ میں پڑھنے سے اسکی برکت سے اللہ پاک مغفرت فرماتے ہیں
درود خمسہ یہ ہے

اٙللّٰہُمّٙ صٙلِّ عٙلیٰ مُحٙمّٙدٍ بِعٙدٙدِ مٙنْ صٙلّٙی عٙلٙیْهٖ وٙ صٙلِّ عٙلٰى مُحٙمّٙدٍ بِعٙدٙدِ مٙنْ لّٙمْ يُصٙلِّ عٙلٙيْهٖ وٙ صٙلِّ عٙلىٰ مُحٙمّٙدٍ كٙمٙا اٙمٙرْتٙ بِالصّٙلاٙةِ عٙلٙيْهٖ وٙ صٙلِّ عٙلىٰ مُحٙمّٙدٍ كٙمٙا
تُحِبُّ أٙنْ يُّصٙلّٰى عٙلٙيْهٖ وٙ صٙلِّ عٙلٰى مُحٙمّٙدٍ كٙمٙا يٙنْبٙغِيْ أٙنْ تُصٙلّٰى عٙلٙيْهٖ *(تحفة النساء)*

06/10/2022

*پہلی وحی "اقرأ۔۔۔۔۔*

*قرآن کریم میں نازل کردہ*
*پہلا حکم الٰہی"اقرأ" سے ہی*
*علم کی اہمیت، علم کی فضیلت*
*کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے*
آپ ﷺ کی معلمانہ صفات کے
تذکرے سے قبل
اس معاشرے کے حالات کا
جائزہ لینا ضروری ہے
جہاں آپ ﷺ معلم بن کر آئے
اسے دورِ جاہلیت کہتے ہیں
یہ وہ دور ہے
جب دنیا ظلم و بربریت
اور جہالت کا مسکن تھی۔
تہذیب و تمدّن کے
کوئی نام تک سے واقف نہ تھا
اخلا ق اور آداب سے
وہ لوگ یکسر نابلد تھے
جبکہ رقص و سرور کی محفلیں
اور عیش و نشاط کی انجمنیں
خوب سجتی تھیں۔
حق پرستی اور وحدانیت کا
تصور
انسانی ذہنوں سے
محو ہو چکا تھا
اور بُتان ِآزری کا چرچا
اور غلغلہ تھا۔
جہالت علم کا تمسخر اڑا رہی تھی
معمولی باتوں پر جنگ و جدل
اور قتل و غارت گری کا بازار
گرم ہو جاتا تھا۔

بقول حالی مرحوم ؒ:

کہیں پانی پینے پلانے پہ جھگڑا
کہیں گھوڑا آگے بڑھانے پہ جھگڑا

یوں ہی ہوتی رہتی تھی
تکرار اُن میں
یوں ہی چلتی رہتی تھی
تلوار اُن میں

ایسے میں رسول اکرم ﷺ
اس دنیا میں تشریف لائے،
اسی تاریک اور مایوس کُن
فضا میں پروان چڑھے
اور یہی شب و روز تھے
کہ جب
چالیس سال کی عمر میں
آپ ﷺ
ہدایت الہٰی کے نور
اور حیاتِ انسانی کی
کایا پلٹ دینے والے دستور کو
لے کر غارِ حرا سے نکلے۔

*اُتر کر حرا سے سوئے قو م آیا*
*اور اِک نسخۂ کیمیا ساتھ لایا*

اس تناظر میں
عرب میں حضور اکرم ﷺ کی
بعثت کا واقعہ
تاریخ ِ انسانی کا
ایک دلچسپ واقعہ ہے۔
عرب اس وقت دنیا کا
پس ماندہ ترین خطّہ تھا۔
ایسے انسانوں کو
علم و حکمت سے
بہرہ ور کرنے کے
اس عظیم اعزاز کے لئے
جس ذات کو منتخب کیا گیا
اس نے کسی بھی انسان کے آگے
کبھی زانوئے تلمذ تہہ نہ کیا تھا
نہ ہی کسی سے کچھ سیکھا تھا

جیسا کہ قرآن پاک میں ہے کہ:

"وہی ہے جس نے امیّوں میں
انہی میں سے ایک رسول بھیجا
تاکہ انہیں اس کی آیتیں سنائے،
ان کا تزکیہ کرے اور انہیں
کتاب و حکمت کی تعلیم دے
اگرچہ اس سے پہلے وہ کھلی
گمراہی میں مبتلا تھے"

(سورۂ جمعہ آیت نمبر 2)

30/09/2022

*□••─═•○●◇•﷽•◇●○•═─••□*

*╔════📑🕌🕌📑═════╗*
🕋 *جمعـــة المبارک کے مختصــر اہم کام*
*احــادیثِ مبارکہ کی روشنی میں*
*╚════📑🕌🕌📑═════╝*

*🌹 مــجــموعہ داعیــانِ اســلام*

*​❈✺•┈•┈•✦-✺◇◇◇✺-✦•┈•┈•✺❈*

*💫 الســـلام علیـــکم و رحمـــة الله*
*و بـــركاتـــه*

*🕌 فضیلت یومِ جمعــہ:*

*☀ "سب سے بہترین دن جب سورج طلوع ہوتا ہےجــــمعہ کا دن ہے۔"*

📕 *صحیح مسلم: ٨٥٤*

📖 ① جمعـــہ کے دن فجـــر کی فرض نماز میں *"سورہ سجــدہ"* اور *"سورہ دھــر"* کی تلاوت کرنا-

📚 *صحیح مسلم: ٨٨٠*

🖌 ② مســــــواک کرنا-

📚 *صحیح البخاری-٨٨٠*

🚿 ③ مرد کا خـود بھی غســــــل کرنا اور بیـوی کو بھی غسـل کی تاکیـد کرنا-

📚 *جامع الترمذی:٤٩٦ -حسن*

🥼 ④ صاف ستھرے کپــــڑے پہننا-

📚 *سنن ابوداؤد: ٣٤٧*

⏳ ⑤ خــــوشبو لگانا اور بالوں میں تیــل لگانا-

📚 *صحیح البخاري: ٨٨٣*

💫 ⑥ جــمعہ کے لئے پیدل چل کر جانا-

📙 *سنن ابوداؤد :٣٤٥*

✨ ⑦ جمعـہ کے لئے امام سے پہلے مسجــد میں حاضـر رہنا-

📚 *سنن ابوداؤد: ٣٤٥*

🕌 ⑧ مسجــد میں داخل ہوتے ہی دو رکعت نفل(تحیة المسجد) ادا کرنا-

📚 *صحیح البخاری: ١١٦٧*

♻ ⑨ خـطیب( امام) کے قریب بیٹھنا-

📚 *سنن ابوداؤد: ٣٤٥*

🔍 ⑩ مقتدیوں کا خطبہ جمعہ غور سے اور خاموشی کے ساتھ سننا-

📚 *سنن ابوداؤد: ٣٤٥*

🚫 ⑪ دوران خطبہ فضول باتیـں اور فضول کام قطعاً نہ کرنا-

📚 *سنن ابوداؤد: ٣٤٥*

📖 ⑫ امــام کا نمازِ جمعہ میں "سورہ اعلیٰ اور سورہ غاشیہ" یا "سورہ جمعہ و سورہ منافقون" کی تـلاوت کرنا-

📚 *صحیح مسلم: ٨٧٨- ٨٧٩*

💫 ⑬ جـمعہ کے بعد مسجد میں ہی 6 یا 4 رکعت سنت ادا کرنا اور اگر گھر میں ادا کرنا چاہیں تو صرف 2 رکعت پڑھنا-

📚 *سنن ابی داود: ١١٣٠*

🔸 ⑭ کثـرت سے درود ابراہیمی پڑھنا-

📚 *صحیح مسلم : ٩١٢*

📖 ⑭ سورة الکہف کی تلاوت کرنا-

📚 *صحیح الجامع-٦٤٧٠*

💰 ⑮ جـمعہ کے دن صدقــــہ کا اہتمام کرناـ

📚 *منصف عبدالرزاق:٥٥٥٨*

🥣 ⑯جمعـــہ ادا کرنے کے بعد قیلولہ کرنا پھر کھانا کھانا-

📚 *مسند احمد: ٢٧٣٣*

*​❈ •┈••✦-✺✨🌹🌹✨✺-✦••┈• ❈*

Address

Lahore

Telephone

+923196236108

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Asbah online Acadmy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share