پاکستان شریعت کونسل

پاکستان شریعت کونسل پاکستان میں نفاذ شریعت کی پرامن جد وجہد کرنے والی ایک غ?

14/09/2026
*پاکستان شریعت کونسل پنجاب کے سیکرٹری جنرل مولانا قاری محمد عثمان رمضان کی جے یو آئی رہنما حافظ عبدالودود قاضی سے تعزیت*...
12/09/2026

*پاکستان شریعت کونسل پنجاب کے سیکرٹری جنرل مولانا قاری محمد عثمان رمضان کی جے یو آئی رہنما حافظ عبدالودود قاضی سے تعزیت*

*لاہور:* پاکستان شریعت کونسل پنجاب کے سیکرٹری جنرل *مولانا قاری محمد عثمان رمضان* نے جمعیۃ علماء اسلام ضلع لاہور کے معاون ناظم مالیات *حافظ عبدالودود قاضی* سے ان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیتی ملاقات کی۔

اس موقع پر جمعیۃ علماء اسلام ضلع لاہور کے جنرل سیکریٹری حافظ عبدالرحمن ،مولانا عبدالشکور یوسف بھی موجود تھے۔
تعزیت کرتے ہوئے مولانا قاری محمد عثمان رمضان نے کہا کہ اس غم کی گھڑی میں ہم سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ اللہ پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
اس موقع پر مرحومہ کے ایصالِ ثواب اور بلندیٔ درجات کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

6ستمبر جغرافیائی سرحدوں کا دفاعسرحدوں کے دفاع کو ملک کا جغرافیائی دفاع کہتے ہیں، اس میں پہلی چیز یہ ہے کہ ہمیں اپنی سرحد...
06/09/2026

6ستمبر جغرافیائی سرحدوں کا دفاع

سرحدوں کے دفاع کو ملک کا جغرافیائی دفاع کہتے ہیں، اس میں پہلی چیز یہ ہے کہ ہمیں اپنی سرحدیں مکمل کرنی چاہئیں۔ کشمیر کے بغیر ہماری سرحدیں مکمل نہیں ہیں۔ پاکستان کا جو نقشہ چوہدری رحمت علی مرحوم اور قائد اعظم مرحوم و مغفور نے بنایا تھا وہ نقشہ ابھی مکمل نہیں ہے۔ آدھا تو ہم سے ویسے ہی چلا گیا اور جو باقی ہے وہ بھی مکمل نہیں ہے۔ جب تک کشمیر پاکستان میں شامل نہیں ہوتا اور کشمیری مظلوم مسلمان بھارت کے مظالم سے نجات نہیں پاتے ،ہمارا جغرافیائی نقشہ مکمل نہیں ہوتا۔ جغرافیائی دفاع کے حوالے سے ہمارا پہلا فریضہ یہ ہے کہ ہم کشمیر کی آزادی کے حوالے سے سنجیدہ ہوں، اپنے کشمیری بھائیوں کو بھارت کے مظالم سے بچانے کی کوشش کریں اور کشمیر کی آزادی میں سنجیدہ کردار ادا کریں۔ یہ قوم کا، اداروں کا ، حکمرانوں کا اور ہم سب کا فریضہ ہے کہ اپنے جغرافیائی نقشے کو مکمل کرنے کی کوشش کریں اور وہ تب مکمل ہوگا جب کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کے ساتھ شامل ہو جائے گا۔

شعبہ تحقیق و مطالعہ
پاکستان شریعت کونسل پنجاب

حافظ آباد عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام کانفرنس سے مفکراسلام حضرت مولانا زاہد الراشدی صاحب خطاب فرمارہے ہیں،
04/09/2026

حافظ آباد عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام کانفرنس سے مفکراسلام حضرت مولانا زاہد الراشدی صاحب خطاب فرمارہے ہیں،

میڈیا سیل پاکستان شریعت کونسل اسلام آباد(03 ستمبر 2026ء )پاکستان شریعت کونسل کے قائدین امیر مولانا زاہد الراشدی، جنرل سی...
04/09/2026

میڈیا سیل پاکستان شریعت کونسل

اسلام آباد(03 ستمبر 2026ء )پاکستان شریعت کونسل کے قائدین امیر مولانا زاہد الراشدی، جنرل سیکرٹری مولانا عبدالرؤف فاروقی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالرؤف محمدی اور سیکرٹری اطلاعات حافظ منیر احمد نے بلوچستان میں وطن عزیز کے دفاع اور امن و سلامتی کی حفاظت کرتے ہوئے کیپٹن حافظ محمد ضیاء اللہ شہید سمیت دیگر سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ کیپٹن حافظ محمد ضیاء اللہ شہید کی شہادت وطن عزیز کے دفاع کے لیے ایک عظیم قربانی ہے۔ انہوں نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے اس عزم کا عملی ثبوت دیا کہ پاکستان کی سرحدوں، سلامتی اور امن کے تحفظ کے لیے ہمارے جوان ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ بلوچستان میں دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران ان کی شہادت اس بات کی گواہی ہے کہ پاک فوج اور دیگر سکیورٹی اداروں کے بہادر جوان ملک کے امن کے لیے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر فرائض انجام دے رہے ہیں۔
قائدین نے کہا کہ کیپٹن حافظ محمد ضیاء اللہ شہید کا تعلق ایک دینی اور علمی گھرانے سے تھا۔ ان کے والد محترم پروفیسر مولانا سعید اللہ ایک دینی شخصیت ہیں، جو سیالکوٹ میں عظیم دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں جبکہ خود شہید حافظِ قرآن تھے۔ یہ امر اس بات کی روشن مثال ہے کہ دینی خانوادوں کے سپوت بھی وطن عزیز کی حفاظت، قومی ذمہ داری اور ملکی سلامتی کے لیے صف اول میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایک ایسے گھرانے کا نوجوان جس نے قرآن کریم کو اپنے سینے میں محفوظ کیا، وردی پہن کر وطن کی حفاظت کا فریضہ ادا کیا اور بالآخر اپنی جان پاکستان پر قربان کردی، پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہادت محض ایک فرد کا نقصان نہیں بلکہ پوری قوم کا نقصان ہے۔ شہداء درحقیقت قوم کے محسن ہیں جنہوں نے اپنے آج کو قوم کے مستقبل کے لیے قربان کردیا۔ ان کی قربانیاں ہمیں یہ پیغام دیتی ہیں کہ وطن کا امن، آزادی اور خودمختاری بے شمار قربانیوں کے نتیجے میں حاصل اور محفوظ ہوتی ہے۔ قوم اپنے ان بہادر بیٹوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
پاکستان شریعت کونسل کے قائدین نے کہا کہ پاکستان کو بدامنی، دہشت گردی اور انتشار سے دوچار کرنے کی کوششیں ملک دشمن عناصر کی دیرینہ سازشوں کا حصہ ہیں۔ قومی سلامتی کے اداروں کے جوانوں کی قربانیاں اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں کہ دہشت گردی اور ملک دشمنی کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔ حکومت اور ریاستی اداروں کو ملک کے امن و استحکام کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھنے چاہئیں، جبکہ قوم کو بھی اپنی صفوں میں اتحاد، اخوت اور قومی یکجہتی کو فروغ دینا چاہیے۔یاد رہے کہ کیپٹن حافظ ضیاء اللہ شہید پاکستان شریعت کونسل پنجاب کے سیکرٹری جنرل مولانا قاری عثمان رمضان کے تایا زاد بھائی تھے
شریعت کونسل کے قائدین نے شہید کے والدین، اہل خانہ اور قاری عثمان رمضان سمیت تمام لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن حافظ محمد ضیاء اللہ شہید کے والدین یقیناً اس عظیم صدمے سے دوچار ہیں، لیکن ان کے لیے یہ بھی ایک بڑا اعزاز ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے بیٹے کو وطن عزیز کے دفاع کی خاطر شہادت کا بلند مرتبہ عطا فرمایا۔ پوری قوم اس غم کی گھڑی میں شہید کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔
قائدین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ کیپٹن حافظ محمد ضیاء اللہ شہید سمیت تمام شہداء کی شہادت کو شرف قبولیت عطا فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطا فرمائے، زخمی اہلکاروں کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے اور پاکستان کو ہر قسم کی دہشت گردی، بدامنی اور فتنہ و فساد سے محفوظ فرمائے۔
پاکستان شریعت کونسل کے قائدین نے اس موقع پر پوری قوم سے اپیل کی کہ وہ شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کے امن، استحکام، سلامتی اور وحدت کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
دریں اثناء پاکستان شریعت کونسل کے رہنماؤں مولانا مفتی رویس خان ایوبی، مولانا عبدالرزاق، مولانا رشید احمد درخواستی، مولانا تنویر الحق تھانوی، مولانا شبیر احمد کشمیری، چوہدری خالد محمود ایڈووکیٹ، مولانا رمضان علوی، مولانا قاری اللہ داد، مفتی محمد نعمان پسروری، مولانا عبدالحفیظ محمدی، مولانا اسد اللہ غالب، مولانا عبدالحسیب خوستی، مولانا محمد امین، مولانا قاسم عباسی، مولانا حافظ علی محی الدین، سعید احمد اعوان، مولانا امجد محمود معاویہ، مولانا صاحبزادہ نصرالدین خان عمر، مفتی جعفر طیار، مولانا عطاء اللہ علوی، مولانا ڈاکٹر سیف الرحمن آرائیں، مولانا عبید الرحمن معاویہ، ذوالفقار گل ایڈووکیٹ اور دیگر نے بھی شہید حافظ محمد ضیاء اللہ کو خراج عقیدت پیش کیا
اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے، ان کی کامل مغفرت فرمائے اور انہیں جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے جبکہ لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔

جاری کردہ:
پروفیسر حافظ منیر احمد
سیکرٹری اطلاعات، پاکستان شریعت کونسل
📞 0300-6208532

Address

Lahore

Telephone

+923244484034

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when پاکستان شریعت کونسل posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to پاکستان شریعت کونسل:

Shortcuts

Share