PEACE WITH ISLAM

PEACE WITH ISLAM The word Islam means peace and submission. Muslims greet each other by saying 'Salaam alaykum' meaning 'peace be upon you'.

Like the majority of followers of other faiths, the majority of Muslims believe in seeking a just and peaceful world.

09/04/2024

‏پاکستانی شادیاں
کئی گھنٹے میوزک، مجرا، ڈانس ہر قسم کی بے حیائی کے بعد، چلو اب نکاح کا وقت ہے اللہ سے دعا مانگتے ہیں کہ اللہ برکت ڈالے😥

07/04/2024

(اس سوال کا جواب اپنے عمل سے دیں۔)

بنی اسرائیل کی بربادی کی ایک بہت بڑی وجہ ان پر نازل ہونے والی اللہ کی کتاب *تورات* کی قدر نہ کرنا تھا۔ وہ ظالم اللہ عز وجل کی نازل کردہ کتاب کو بدل دیتے ، اس کے حکموں کو چھپا لیتے اور انھوں نے اللہ کی کتاب کو اپنی پیٹھ پیچھے پھینک دیا تھا، جیسے انھیں کوئی پتہ ہی نہ ہو۔
پیغامِ الہی کی اسی نا اس نا قدری اور بے توقیری کی وجہ سے ہی اللہ تعالی. نے انھیں دنیا کی قیادت سے سے ہٹا کر ذلتوں اور رسوائی اور رسوائیوں میں مبتلا کر دیا۔

(سوال یہ ہے کہ کیا آج امت مسلمہ اپنی کتاب اور اللہ تعالیٰ کے آخری پیغام کے ساتھ وہی سلوک نہیں کر رہی؟)

(کتنے لوگ ہیں جو قرآن مجید ترجمے کے ساتھ پڑھے ہوئے ہیں؟)

(کتنے لوگ ہیں جو اپنے تمام مسائل کا حل قرآن مجید سمجھ کر اس کی روشنی میں کرتے ہیں؟)

31/03/2024

25/02/2024

🥀 _*خواتین اور نوجوان لڑکیاں یہ تحریر صبر وتحمل سے پڑھیں اس میں مقصد تنقید نہیں سوچ کا ایک زاویہ ہے*_ 🥀

گھر میں چوری چکاری کا ڈر ہو تو پستول خریدا جا سکتا ہے تاکہ وقت پر کام آئے۔ اس کو قبل از وقت حفاظتی اقدام کہہ سکتے ہیں مگر آپ اس پستول کو ہر گھر آنے والے مہمان پر تاننا نہیں کرنا شروع کر دیتے؟
اگر ایسا کریں گے تو لوگ آپ کے گھر آنا چھوڑ دیں گے بالکل ایسے ہی حفاظتی اقدام کے طور پر ہم اپنی بیٹیوں کو فنانشیل انڈیپینڈنٹ بنانے لگے ہیں مقصد یہی ہے کہ زندگی میں کسی موڑ پر اگر ایسے حالات پیدا ہو جائیں کہ اس کو اپنے لیے خود کمانا پڑے تو مشکل نہ ہو بغیر کسی محتاجی کے زندگی گزار سکے اور اگر باصلاحیت ہو تو اپنے شعبے یا شوق میں آگے بھی بڑھ سکے
مگر بیٹیاں اس خودمختاری کے پستول کو کاندھے پر ڈالے زندگی کے اہم ترین رشتے میں داخل ہوتی ہیں اور مخالف سمجھ کر اپنے سب سے قریبی رشتے یعنی شوہر پر تان لیتی ہیں
میں کوئی تمہاری غلام نہیں ہوں میں انپڑھ گنوار نہیں کہ تمہاری ہر بات مانوں میں پڑھی لکھی ہوں اسکی یہ جرات وہ مجھے ایسے کہے میں خود اپنا کما کر کھا سکتی ہوں مجھے تمہاری ضرورت نہیں
اس ذہنیت کے ساتھ رشتے شروع کرنے والیوں کے ستر فیصدی رشتے پہلے دو تین سال میں ختم ہو رہے ہیں اور رشتہ گروپوں میں "خلع یافتہ ایک بچے کے ساتھ" کی شرح بڑھتی جا رہی ہے
دنیا بھر میں انتہائی پسماندہ ملکوں سے مغرب کے جدید ترین ممالک میں میاں بیوی کا رشتہ اگر چلتا ہے تو باہمی مفاہمت پر جیون ساتھی کی اچھائی برائی کو قبول کر کے اسکی کمزوریوں کا مان رکھ کر اور اپنی طاقتوں کو اسکی طاقت بنا کر جواباً دوسرا بھی آپکے ساتھ چلنے پر آمادہ ہوتا ہے اور وقت آنے پر آپکی کمزوریوں کو اپنی طاقت سے بدلتا ہے
سب سے بڑی غلط فہمی جو ہماری۔بچیوں کے ذہنوں میں ڈال دی گئی ہے وہ یہ ہے کہ اس رشتے میں انحصار صرف روپے پیسے کا ہے وہ اگر وہ خود کما لیتی ہیں تو باقی سب کی کیا ضرورت ہے جبکہ درحقیقت اس رشتے میں آپ کے جسم و روح کے بدلے دوسرا بھی اپنے جسم و روح کے ساتھ شامل ہوتا ہے آپکی بیشمار جسمانی روحانی و نفسیاتی ضرورتوں کا انحصار اسکے وقت توجہ کوشش اور آمادگی پر ہوتا ہے اگر لڑکیاں صرف یہی سمجھ لیں کہ اس رشتے میں انکو بھی ایک جیتے جاگتے انسان کی اتنی ہی ضرورت ہے جتنی کہ انکے شوہر کو تو شائد وہ بات بات پر خودمختاری والا پستول لہرانا بند کر دیں

_*کاش کہ یہ بات تیرے دل میں اتر جائے*_
_*خواہش صرف اتنی ہے کہ کچھ الفاظ لکھوں جس سے کوئی گمراہی کے راستے پر جاتے جاتے رک جائے نہ بھی رکے تو سوچ میں ضرور پڑ جائے*_

_*مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کے لیے ھمارا گروپ جواٸن کریں*_

_*📖PEACE WITH ISLAM 📖*_

_*☜ گروپ میں ایڈ ہونے کے لئے Join لکھ کر اس نمبر پر WhatsApp کریں*_

_*ابن آدم 🤲*_
_*📱 03054024752*_

24/02/2024

_*🥀بروقت شادیاں اور ہمارا رویہ🥀*_

خدارا نوجوان بچوں اور بچیوں پہ رحم کیجئے
ہمارے معاشرے میں والدین کو نا جانے کیا ہو گیا ہے *کیوں ان کی آنکھیں اس حقیقت کو فراموش کر رہی ہیں ؟؟*

میں پوچھنا چاہتا ہوں کیوں؟
*اپنی اولاد کی شادیاں وقت پر نہیں کر رہے ؟*
ایک بیٹا یا بیٹی 13سے 15 سال کی عمر میں اگر جوان ہو رہا ہے تو اس کو 30 سال تک اذیت کی سولی پہ لٹکا کہ رکھنا کہاں کی عقل مندی ہے ۔پریشر ککر کو آگ پہ بھی رکھیں اور اس کی وِسل بھی بند کرنے کی دعا کرتے رہیں تو یہ نا ممکن ہی ہے۔۔۔۔
کچھ یہی ظلم ہماری نوجوان نسل کے ساتھ کیا جا رہا ھے ۔ایک طرف تو ہم نے نکاح کو مشکل ترین بنا دیا ہے اور دوسری طرف اولاد کو ایک ایسے معاشرے میں دھکیل دیتے ہیں جہاں ہر لمحے کی آزمائش ان پہ مسلط ہے ۔
ایسے حالات میں دو ہی صورتیں ہو سکتی ہیں ۔یا تو نوجوان نسل اس فطری خواہش کو دباتے ہوئے گھٹن کا شکار ہوتی جائےگی اور کسی حد تک نفسیاتی مریض بنتی جائے گی الا من رحم ربی ۔ ۔۔یا پھر چور رستے تلاش کرنا شروع کر دے گی ۔

والدین سمجھتے ہیں کہ ہماری اولاد بہت معصوم ہے ان کو دنیا کا پتا ہی نہیں ہے یا پھر یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ ہمیں اپنی کی گئی تربیت پہ فخر اور بھروسہ ہے۔

معزز والدین آپ کا حق ہے کہ اپنی کی گئی تربیت پہ فخر کریں اور مان ہونا بھی چاہیئے۔
لیکن ماحول، سوسائٹی ،ٹیکنالوجی اور جدید نظام تعلیم کے اثر کو قطعاً نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
آج کے والدین اگر ہوش کے ناخن نہیں لیں گے تو کل اپنے دانتوں سے کاٹتے نظر آئیں گے تب تک پانی سر سے گزر چکا ہوگا ۔
ہم لوگ بلا کے منافق ہیں ہم نے شریعت کو نماز روزے تک محدود کر دیا ہے مجال ہے کہ اپنی رسم و روایات ،ذہنی رو اور جھوٹی انا کو شریعت کی ہوا بھی لگنے دی ہو۔

*اللہ کے بندو یہ دین فطرت ہے اور فطری تسکین کا ایک مکمل نظام دیتا ہے اس کو اپناو اور اپنی نسلوں کے کردار کو محفوظ بناؤ۔*

_*مزید ایسی پوسٹیں حاصل کرنے کے لیے ھمارا گروپ جواٸن کریں*_
_*📖PEACE WITH ISLAM📖*_
_*☜ گروپ میں ایڈ ہونے کے لئے Join لکھ کر اس نمبر پر WhatsApp کریں*_

_*ابن آدم*_
_*📱0305-4024752*_

24/02/2024

‏یاد رکھیئے حرام رشتوں سے ڪبھی دل مطمئن نہیں ہوا ڪرتے دلوں ڪا سڪون تو صرف اللّٰـــہ پاک ڪی قائم ڪردہ حدود میں ہے💯❤️

23/02/2024

‏جہاں پہ ساری امیدیں ٹوٹ جاتی ہیں جہاں آکر سارے رابطے کمزور پڑجاتے ہیں وہیں سے تواللہ پہ یقین کا سفر شروع ہوتا ہے اگر آپ مکمل ٹوٹ گئے ہیں تو ناامید نہیں ہونا کیونکہ یہیں سے تو تعمیر کاسفر شروع ہوتا ہےآپ اللہ سے جڑنے کے سفر پہ ہیں تو رکیں نہیں بڑھتے جائیں اللہ آپکو گرنے نہیں دےگا🤍

23/02/2024

"🌍🩷"
*✨ "— رب کو راضی کرو دنیا کسی سے راضی نہیں ہوتی 🕊🌸💝 -♡"💫"*

23/10/2023

‏افسوس تو اس بات کا ہے کہ یہودی بلکل ویسے ہی ہے جیسے قرآن میں ذکر ہے,مگر ہم مسلمان اس طرح نہ رہے جس طرح قرآن میں ہیں...!!💔

‏لوگ حیران ہوکر پوچھتے ہیں جب کربلا میں اولادِ نبی مصیبت میں تھی تو مسلمان کیسے خاموش رہے؟ ایسے ہی جیسے آج فلسطین پر خام...
21/10/2023

‏لوگ حیران ہوکر پوچھتے ہیں جب کربلا میں اولادِ نبی مصیبت میں تھی تو مسلمان کیسے خاموش رہے؟ ایسے ہی جیسے آج فلسطین پر خاموش ہیں مسلمان😢



06/10/2023


05/10/2023

یہ ویڈیو آپ کو روحانی تسکین دے سکتی ہے


Address

Lahore
54000

Telephone

+923054024752

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PEACE WITH ISLAM posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Place Of Worship

Send a message to PEACE WITH ISLAM:

Share