04/01/2026
رات کو نیند سے آنکھ کھل جائے تو نبی ﷺ سے یہ مسنون دعا ثابت ہے:
دعا:
لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ،
سُبْحَانَ اللّٰهِ، وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ، وَلَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ، وَاللّٰهُ أَكْبَرُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ.
ثُمَّ يَقُولُ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي
ترجمہ:
اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کی بادشاہت ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
پاک ہے اللہ، سب تعریف اللہ کے لیے ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اللہ سب سے بڑا ہے، اور گناہ سے بچنے اور نیکی کی طاقت نہیں مگر اللہ کی توفیق سے۔
پھر کہے: اے اللہ! مجھے بخش دے۔
فضیلت:
نبی ﷺ نے فرمایا:
“جو شخص رات کو جاگے اور یہ دعا پڑھے، پھر (دعا کرے یا) نماز پڑھے تو اس کی دعا قبول کی جاتی ہے۔”
📖 صحیح بخاری: 1154
fans نور الاسلام الجزيرة نت
#تہجد #اللہ