24/05/2026
المرکز روحانی کوٹری شریف میں تمام مسالک کے علماء کے ایک وفد نے دورہ کیا اور دربار سرکار گوھر شاہی پر حاضری دی نماز ظہر باجماعت ادا کی، بعد ازاں سوال وجواب کے سیشن شروع ھوئے اور صاحبزادہ مرشدِ کریم جناب حماد ریاض صاحب نے ھر سوال کا مدلل انداز میں جوابات عنایت فرمائے جس سے تمام علماء انتہائی مطمئن ھوئے، اور بعد ازاں اپنے اپنے اظہار خیالات میں ھماری توقع سے بڑھ کر سرکار اور مشن کے حق میں ویڈیو بیانات ریکارڈ فرمائے جس کی تفصیلات عنقریب آپ تک پہنچ جائے گی ۔
وفد میں دیوبندی ، بریلوی ، شیعہ ، اہلحدیث کے جید علماء اور ایک بہت مشہور پیر صاحب بھی موجود تھے ،
خصوصی طور پر کراچی کے امیر عبد الحسیب بھائی جناب سید زاھد حسین بھائی اور احتشام بھائی مبارک باد کے مستحق ہیں جنکی رات دن کی کاوشیں اس کام میں شامل ھیں