15/08/2026
انجمن سرفروشانِ اسلام پاکستان کی جانب سے عظیم الشان جشنِ آزادی ریلی آستانۂ عالیہ دربارِ گوہرشاہی سے صاحبزادہ محترم پیر حماد ریاض کی زیرِ قیادت نکالی گئی جسمیں شہزادہ فرقان غفران گوہرشاہی، شہزادہ ثمر طلعت سائیں، شہزادہ منیب حماد سائیں، شہزادہ مہتشم حماد سائیں نے خصوصی شرکت فرمائی اس موقع پر مرکزی کابینہ کے امیران و اراکین اور علاقائی ذمہ داران بالخصوص ذاکرین کارکنان نہایت جوش و خروش کے ساتھ شریک ہوئے سابقہ مرکزی امیر حاجی یونس جمال بھی ریلی میں پیش پیش نظر آئے یہ ریلی خدا کی بستی خورشید کالونی اور بہار کالونی سے ہوتے ہوئے بابا صلاح الدین روڈ سے کوٹری شہر اللّٰہ والا چوک جہاں پر آزادی کیک کاٹا گیا جبکہ آگے گدو چوک، آٹوبھان روڈ لطیف آباد سے گزر کر گل سینٹر حیدرآباد ایس ایس پی چوک، حیدر چوک، گول بلڈنگ، صدر بازار سے ہوکر سی ایم ایچ روڈ قاسم چوک جہاں پر دوبارہ پاکستان کے فلک شگاف نعروں کے ساتھ جشنِ آزادی کیک کاٹا گیا بعد ازاں مرکزی کیبنیٹ کے سینئر مشیر جناب حاجی یاسین مغل کی پرجوش تقریر اور دعا کے ساتھ یہ عظیم الشان ریلی اختتام پذیر ہوئی۔